Tag: ARY URDU NEW

  • برطانیہ چینی کرنسی میں بونڈجاری کرنےوالا پہلایورپی ملک بن گیا

    برطانیہ چینی کرنسی میں بونڈجاری کرنےوالا پہلایورپی ملک بن گیا

    لنڈن:برطانیہ چین کی کرنسی میں بونڈ جاری کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

    برطانیہ کے وزیرخزانہ جورج اوسبورن نےنےچین کے نائب پریمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی کرنسی میں دو ارب چالیس کروڑپاؤنڈ لاگت کے بونڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

    برطانیہ کا چینی کرنسی میں بونڈ جاری کرنے کا مقصد دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت چین کےساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کرنا ہے،دونوں ممالک نے اقتصادی اور سیاسی تعاون مستحکم کرتے ہوئےتعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی کرائی۔

  • حماس اوراسرائیل کےدرمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طےپا گیا

    حماس اوراسرائیل کےدرمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طےپا گیا

    غزہ:حماس اور اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے کا اعلان فلسطینی صدرمحمود عباس نےکیا۔

    مصری حکومت کی ثالثی کوششیں بالاخر رنگ لے آئیں،اسرائیل اورحماس کےدرمیان آٹھ جولائی سے جاری لڑائی اختتام کو پہنچ گئی،فلسطینی صدرمحمود عباس نے راملہ میں ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں جنگ بندی کےمعاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصر کےتعاون سے فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا آغاز آج ہی سے ہوگا۔
    دوسری جانب اسرائیل نے بھی مستقل امن معاہدے کی تصدیق کردی ہے،اٹھ جولائی سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں دو ہزارایک سو پینتیس فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

    صیہونی فوج کی بمباری سےچار سو نوے بچے بھی لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں مکانات کھنڈارت میں بدل گئے جب کہ حماس کی جوابی کاروائی سرسٹھ اسرائیلی بھی مارے گئے۔

  • کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کراچی:ایم کیوا یم کےرہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم تنظیموں کو کنٹرول کرنے کیلئےفیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

    کراچی کےعلاقےانچولی میں علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ دہشتگر د یہ بھول گئے ہیں کہ شہادتیں علمائےحق کے بزرگوں کی وراثت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں اہل تشیع اوراہل سنت کے لوگوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔

    حیدرعباس رضوی نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کےسربراہوں کولگام دینےوالا کوئی نظر نہیں آتا اور وہ کھلےعام پریس کانفرنسوں میں نفرت انگیزتقاریرکر تے نظر آتے ہیں، کراچی میں جاری قتل عام کا محض ایک سیاسی پہلو نہیں بلکہ اس کے کئی پہلو ہیں۔