Tag: ARY urdu news

  • کرکٹ آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار

    کرکٹ آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ سے دستبردار

    ڈھاکہ: کرکٹ آسٹریلیا نے سیکورٹی خدشات کے باعث آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی نو جوانوں کی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا۔

    بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کو بڑا دھچکہ لگ گیا، آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے آخری وقت ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ ستائیس جنوری سے بنگلہ دیش میں شیڈول ہے۔

    ایونٹ میں سولہ ٹیموں کو حصہ لینا ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، ہماری پہلی ترجیح کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے حالات ٹیم بھیجنے کے قابل نہیں ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے انکار کے آئرلینڈ کو میگا ایونٹ میں شامل کرلیا گیا۔

    آسٹریلیا گروپ ڈی میں بھارت، نیپال اور نیوزی لینڈ کے ساتھ موجود تھا، کرکٹ آسٹریلیا نے سیکورٹی کو جواز بناکر گزشتہ سال سینئیر ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

  • راحت فتح علی خاں ایک مرتبہ پھر بالی وڈکی ضرورت بن گئے

    راحت فتح علی خاں ایک مرتبہ پھر بالی وڈکی ضرورت بن گئے

    لاہور: سروں کے شہنشاہ استاد راحت فتح علی خاں ایک مرتبہ پھر بالی وڈکی ضرورت بن گئے،پاکستانی گلوکار کا گیت محبت بھی ضروری تھی بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی فلم میں شامل کرلیا۔

    کچھ عرصہ پہلے تک بھارتی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانیوالے پلے بیک گلوکار راحت فتح علی خاں جنہیں کافی عرصہ سے بالی وڈ سے دوررکھا گیا تھا ایک مرتبہ پھر بھارتی بالی وڈ میں سروں کا جادو جگا رہے ہیں۔

     راحت فتح علی خاں کا گیت محبت بھی ضروری تھی بھارتی ہدایتکارمہیش بھٹ کی فلم ہماری ادھوری کہانی میں شامل کر لیاگیاہے اور فلم میں یہ گیت اداکار عمران ہاشمی اور ودیا بالن پر پکچرائز کیا گیا ہے۔

     فلم آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی  سچ کہتے ہیں فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہواکرتا راحت کئی سالوں سے بھارت یاتراتو نہیں کرسکے مگر ان کی آواز اب پھر بالی وڈ میں گونجے گی۔

  • انار سپر فوڈز میں سر فہرست ہے

    انار سپر فوڈز میں سر فہرست ہے

    کراچی (ویب ڈیسک) غذائی ماہرین کے نزدیک سپر فوڈ کے طور پروہ جن پھلوں کو منتخب کرتے ہیں ان میں انار سر فہرست ہے۔

    انار اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگرغذائیت سے بھرپور وہ پھل ہے جس میں ہماری صحت مندی، لمبی عمراور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات شامل ہیں۔

     اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں ماہرین کے مطابق روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے جبکہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی انار کے جوس کو بہترین ٹانک قرار دیا گیا ہے۔

    انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے، اس کے درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں، پرانی کھانسی میں بھی سفوف استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ انار کے پھولوں کے جوشاندے میں تھوڑی سی پھٹکری ملا کر اس سے غرارے کرنا گلے کی خرابی کا بہترین علاج ہے۔

     انار کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے کلیاں کرنا منہ اور مسوڑھوں کے زخم کے لئے فائدہ مند ہے، اس کی چھال کا گاڑھا جوشاندہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لئے انتہائی موثر ہے۔

  • راحت فتح علی خاں چالیس برس کے ہوگئے

    راحت فتح علی خاں چالیس برس کے ہوگئے

    کراچی: کنگ آف میلوڈی استاد راحت فتح علی خاں چالیس برس کے ہوگئے،رواں سال بھی سالگرہ کے موقع پراے آروائی اور پرستاروں کیلئے سروں کا جادو جگائیں گے۔

    لازوال گیتوں کے خالق استاد راحت فتح علی خاں زندگی کی چالیسویں بہار میں داخل ہوگئے ماضی کی طرح رواں سال بھی وہ اپنی سالگرہ ملک کے سب سے مقبول چینل اے آروائی نیوز اور پروستاروں کے ہمراہ منارہے ہیں۔

    اپنی رواں سالگرہ پر راحت فتح علی خاں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے ہر سر کے ذریعے دنیا بھر میں وطن عزیز کی مٹی کی خوشبو پھیلانا چاہتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ثقافت کے میدان میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔

    راحت فتح علی خان ایک روز بعد اوسلو میں ہونیوالے دنیا کے سب سے بڑے نوبل پیس ایوارڈزمیں ہیڈ لائن پرفارمنس دیں گے اور یہ ایوارڈ ملالہ یوسفزئی کو دیا جائے گا۔

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس

    لندن:ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں ملک کیلئے فوج جب پکارے گی ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاضر ہونگے۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    قائد ایم کیو ایم نے اجلاس میں ریٹائرڈ فوجی افسران پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا،کمیٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے اعلیٰ فوجی حکام کو سفارشات بھیجے گی۔

    اس موقع پرالطاف حسین کا کہنا تھا کہ وطن کی سلامتی کیلئے فوج جب پکارے گی ہم ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے،الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو درپیش مشکلات پران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مخیرحضرات سے اپیل کی وہ آگے بڑھیں اور متاثرین کا ہاتھ تھامیں۔

    اس موقع پر الطاف حسین نےرکنیت سازی مہم کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔

  • پاکستان کےعوام تبدیلی چاہتےہیں، پرویزمشرف

    پاکستان کےعوام تبدیلی چاہتےہیں، پرویزمشرف

    اسلام آباد: سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیٹوافواج کی واپسی کے بعد افغانستان میں پاکستان اوربھارت کی پراکسی جنگ ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کوانٹرویومیں سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا اثررسوخ پاکستان اورپورے خطے کے لئے خطرہ ہے، بھارت کی خواہش ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی مخالفت میں اضافہ ہو،اگربھارت نےافغانستان میں بعض گروپوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان بھی اپنے حامی گروپوں کی حمایت کرے گا۔ افغانستان میں پراکسی جنگ سے گریز کیا جانا چاہئیے۔

    مشرف نے کہا کہ بھارت جنوبی افغانستان میں تربیتی کیمپوں کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو مدد فراہم کررہا ہے۔نائن الیون کے بعد امریکا کا ساتھ دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا وہ اپنے فیصلے پرقائم ہیں۔عمران خان اورطاہر القادری کا احتجاج عوام کے دل کی آواز ہے، اس پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

  • راحت فتح علی خاں نوبل پیس ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کریں گے

    راحت فتح علی خاں نوبل پیس ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کریں گے

    کراچی: امن کی فاختہ ملالہ یوسفزئی نے جیتا نوبل پیس ایوارڈ اور اب کنگ آف میلوڈی راحت فتح علی خاں آئندہ ماہ ہونیوالی نوبل ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنیوالے پہلے پاکستانی ہونگے۔

    نوبل پیس ایوارڈ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب اس ایوارڈ تقریب میں کوئی پاکستانی فنکاراپنی پرفارمنس کے ذریعے ملکی ثقافت و فن کی تصویر کشی کرے گا اور آئیفا ایوارڈزکے بعد یہ سہرا بھی سج رہا ہے۔

    راحت فتح علی خاں کے سر  گولیوں کی بوچھاڑاور بارود کے گہرے بادلوں میں علم کی شمع روشن کرنے پر ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبل ایوارڈ کا حقدار قراد یا گیا جبکہ دس دسمبر کو اوسلومیں ہونیوالی نوبل ایوارڈ تقریب میں راحت فتح علی خاں ہیڈ لائن پرفارمنس دیں گے  نوبل پیس ایوارڈ جیتنے کے بعد جیوری کی طرف سے کسی پاکستانی فنکارکا پرفارمنس کیلئے بھی انتخاب میوزک انڈسٹری اور وطن عزیز کیلئے کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔

  • پرویزمشرف کی والدہ،اہلیہ اوربیٹی کراچی پہنچ گئیں

    پرویزمشرف کی والدہ،اہلیہ اوربیٹی کراچی پہنچ گئیں

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف اہلیہ صہبامشرف اورصاحبزادی کےہمراہ کراچی پہنچ گئیں۔

    سابق صدر مشرف کی والدہ صحت یابی کے بعد دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئی تھیں، زریں مشرف کچھ عرصہ قبل شدید علیل تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں، تاہم صحت یابی کے بعد وہ اپنے بیٹے اور سابق آرمی چیف اور صدر مملکت پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے دبئی ایئرپورٹ سے کراچی پہنچ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی والدہ کا پاکستان میں مستقل قیام کا امکان ہے، سابق صدر کی والدہ کے ہمراہ پرویز مشرف کی اہلیہ صبا مشرف، بیٹی عالیہ بھی طیارے میں ان کے ہمراہ کراچی پہنچیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بارہا اپنی والدہ سے ملاقات کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی لیکن ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

  • لاہورکے عوام انقلاب کیلئے تیارہیں، رحیق عباسی

    لاہورکے عوام انقلاب کیلئے تیارہیں، رحیق عباسی

    لاہور: 19اکتوبر کا لاہور میں ہونے والے جلسہ کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی کامینار پاکستان کادورہ، تفصیلات کے مطابق انیس اکتوبرکو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی اے ٹی کےمرکزی صدررحیق عباسی نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کا انقلابی جلسہ انیس اکتوبر کو لاہور شہر میں ہوگااور مینارپاکستان پر انقلابیوں کی آمد ہوگی، تین دن بعد ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی اے ٹی کےمرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مینارپاکستان پہنچے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جھنگ کے بعداب لاہورکی باری ہے،جہاں کے لوگ انقلاب کیلئے تیارہیں، انیس اکتوبر کو جلسہ تاریخ ساز ہوگا، رحیق عباسی نےانتظامات کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئےکہا کہ پی اے ٹی نے جلسے کی تمام تیاریاں کرلی ہیں۔

  • انارکولیسٹرول  کم کرنے میں معاون

    انارکولیسٹرول کم کرنے میں معاون

    ماہرین طب کہتے ہیں کہ انار کولیسٹرول کم کرنےمیں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

     انار صحت کے لئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے، امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں کئی کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

    انار نا صرف خون میں کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے بلکہ جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے، ماہرین کے مطابق اس میں پایا جانے والا وٹامن سی ہڈی اور جوڑوں کو بھی مضبوط بنانے میں بہت مفید کردار ادا کرتا ہے۔