Tag: ARY urdu news

  • داغ دھبوں سےمحفوظ قمیض تیارکرلی گئی

    داغ دھبوں سےمحفوظ قمیض تیارکرلی گئی

    لباس پر لگنے والے داغوں سے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،امریکی طالبعلم نےایسی قمیض تیارکرلی ہے جس پرداغ لگتےہی نہیں ہیں۔

    کپڑوں پرداغ لگ جانا عام بات ہے اوراکثر داغ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دھلنےکا نام ہی نہں لیتےتاہم ایک امریکی طالبعلم نےایسا کپڑا تیارکرلیا ہےجسکی خاصیت یہ ہے کہ اس پر کوئی داغ نہیں لگتا، سیلیکا فائبرزسے تیارکی گئی یہ قمیض پہن کرکیچڑ میں گر جائیں یا آئل،آئس کریم، کیچ اپ، سالن کچھ بھی انڈیل دیں قمیض پرداغ نہیں لگے گا۔

  • لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور:آزادی چوک کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا، فائر برگیڈ عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    رات گئے لاہورمیں آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

     ریسکیوعملےنےفوری کار راوئی کرکے آگ کو مزید پھیلنےسے روک دیا گیا اور قریبی عمارتوں کو آگ سےبچا لیا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    فیکٹری اُس وقت بند تھی اور ورکرز اپنے گھروں کو جا چکے تھے، ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔

  • موسیقی کےفروغ کی جنگ،اے آروائی میڈ ان پاکستان کےسنگ

    موسیقی کےفروغ کی جنگ،اے آروائی میڈ ان پاکستان کےسنگ

    کراچی:جب سُر،تال،ساز اور آواز باہم ملتے ہیں تومضبوط پاکستان کی نوید آوازیں اور مضبوط پاکستان کا ساز بنتی ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام’’میڈ ان پاکستان ‘‘نے ملکی موسیقی کے فروغ کوعام آدمی کی مدد اور تائید سے مضبوط بنانےکا بیڑہ اٹھایا ہے۔

    قصہ پارینہ بننے والے موسیقی کے نامور فنکاروں کے سُر اور سنگیت ہی وطن کی مٹی کو توانا کریں اور اسی مضبوط اورعام آدمی کے پاکستان کی تعبیر ہی اے آر وائی کامشن ہے۔

  • راحت فتح علی خان کاالبم بیک ٹو لو دنیا بھرمیں بےحد مقبول

    راحت فتح علی خان کاالبم بیک ٹو لو دنیا بھرمیں بےحد مقبول

    معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا کہنا ہےکہ حال ہی میں ریلیز کیا جانے والا البم بیک ٹو لو دنیا بھرمیں بے حد مقبول ہورہا ہے،ماہ نومبرمیں قوالی پر مشتمل نیا البم ریلیز کیاجائےگا جس پرکام جاری ہے

    کراچی میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےراحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والا البم قوالی پرمشتمل ہوگیا جس میں ہالی ووڈ اسکیل پرکام ہورہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم اورمیوزک انڈسٹری تیزی سےترقی کررہی ہیں،فلم(وار )اور کئی نئی فلموں نے بےحد مقبولیت حاصل کی ہے،تقریب میں راحت فتح علی خان نے کئی گیت بھی گنگنائےجس سےشائقین رات گئےتک لطف اندوز ہوتے رہے۔

  • مشرف کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

    مشرف کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

    کراچی:سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل سکس کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔

    وفاق کی جانب سےسابق صدر پرویزمشرف کےخلاف دائر آرٹیکل سکس کےتحت مقدمے کی آج ہونے والی سماعت کواسلام آباد میں امن وامان کی ابترصورتحال کےوجہ سے ملتوی کردیا گیاہے۔

    سابق صدرکےخلاف کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہونا تھی،خصوصی عدالت کے رجسٹرارعبدالغنی آج آئندہ سماعت کی تاریخ دینگے،شاہراہ دستور پر دھرنوں کی وجہ سے گزشتہ سماعت بھی نہیں ہوسکی تھی۔

  • نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیرنہیں جاؤں گا،عمران خان

    نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیرنہیں جاؤں گا،عمران خان

    اسلام آباد:تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نےکہا ہےکہ وہ نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر نہیں جائیں گے،نواز شریف نےفوج کوبدنام کرنےکی کوشش کی،جسٹس ناصر الملک کو انکا جج کہنا ناانصافی ہے۔

    بنی گالہ میں کچھ دیرآرام کرنےکےبعد عمران خان واپس دھرنےمیں پہنچ گئے،دھرنے کے شرکا سےخطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 18دنوں میں پاکستان بہت بدل گیا ہے،قوم جاگ چکی ہے۔.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ آج رات کریک ڈاؤن ہوسکتا ہے تو وہ کارکنوں میں واپس آگئے۔

    انہوں نے کہاکہ نوازشریف نےغیرقانونی کام نہ کرنےپرتین آئی جی تبدیل کردیے،جیو نیوز پرفوج کو بدنام کیا جارہا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں نےکسی کونہیں چھوڑا،میڈیاپر بھی تشدد کیا،میڈیا کے لوگوں کو مارنا جمہوریت نہیں،آبپارہ تھانےمیں گرفتارکارکن چھوڑےنہیں گئےتوتھانےکا گھیرائو کرینگے،لیکن ہمیں ہرحال میں پرامن رہناہے،دشمنوں کو موقع نہیں دینا چاہتے۔

  • امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ فلم سِن سٹی کا راج

    امریکی باکس آفس پر ہالی وڈ فلم سِن سٹی کا راج

    ہالی وڈ میں نئی آنے والوں فلموں میں سِن سٹی شائقین میں پزیرائی حاصل کرتے ہوئے سر فہرست ہے۔

    امریکا کے نامور مصنف فرینک ملرکے مشہورناول سیریز پرمبنی ہورر فلم "سِن سٹی۳” نے سکرین کے پردے پر آتے ہی شائقین کے دل موہ لیے،نئی ریلیز ہونے والی فلموں میں "سِن سٹی۳” ایک کروڑاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے،جبکہ اس کے مدمقابل فلم "اِف آئی سٹیے "ایک کروڑساٹھ ڈالرکا بزنس کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہے۔

    Sin-City-A-Dame-to-Kill-For-teaser-poster

    اس سے قبل فلم گارجین آف دی گلیکسی کو فلم بینوں میں بے پناہ پسند کیا جارہاہے جبکہ فلم ننجا ٹرٹل بھی کامیابی سے حاصل کرتے ہوئےسینماؤں کی زینت بنی ہوئی ہے ننجا ٹرٹل نےدنیا بھرمیں انیس کروڑ ڈالرسے زائد کا بزنس کیا ہے۔

  • عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    امریکی محکمہ خارجہ نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعائد کئے گئےالزامات کی تردید کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق امریکہ پاکستانی کی سیاسی قوتوں کےدرمیان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پرامن حل چاہتا ہے

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائےآئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔

  • ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پر اعتبار کیا ہے استعفی نہیں دوں گا، پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی ۔

    اسلام آباد میں دھرنوں پر بیٹھے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے وزیر اعظم سے استعفے کا پرزور مطالبے پر وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پراعتماد کیا ہے،استعفی نہیں دوں گا، مذاکرات کے لئے پہلے بھی تیار تھے، اب بھی ہیں، کسی کے ماورائے آئین مطالبات کو تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی وزیر اعظم کا موقف یہی تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں اور موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے جائزمطالبات کو تسلیم کیا جاسکتاہے ۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا

    حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا

    اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہرہو گا۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مذاکرات کاوقت طےپاگیا،دونوں کمیٹیوں میں مذاکرات کادوسرا دورآج دوپہرشروع ہوگا،مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔

    تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے پہلےدورمیں اپنے چھ مطالبات پیش کئے ہیں جن میں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ بھی شامل ہے، مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی ڈاکٹرعارف علوی جہانگیرترین اوراسد عمر شامل تھے۔

    حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب محمدسرور، وفاقی وزیر احسن اقبال اور عبدالقادری بلوچ شریک تھے۔