Tag: ARY urdu news

  • وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے انقلاب اور آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیئے چار رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی وفاقی وزراء چودھری نثار علی خان خواجہ اصف ،احسن اقبال اور عبد القادر بلوچ پر مشتمل ہے، کابینہ کمیٹی ازادی اور انقلاب مارچ پر نظر رکھے گی اور وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرے گی کابینہ کمیٹی صورتحال کے جائزے کے ساتھ ساتھ مسلے کے حل کے امور پر بھی غور کرے گی ۔

  • کراچی میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکے

    کراچی میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکے

    کراچی:شہرقائد میں دہشت گردی کےواقعات تھم نہ سکےڈیفنس سوسائیٹی میں سپریم کورٹ کے وکیل کے گھرکو نامعلوم افرادنےآگ لگادی جبکہ فائیواسٹارچورنگی کےقریب دہشت گردوں کے پولیس موبائل پرکریکرحملے سےدواہلکارزخمی ہوگئے۔

    ذرائع کےمطابق علی الصباح کراچی کےعلاقےڈیفنس فیزفائیو میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اشفاق حسین رضوی کےگھرکونامعلوم افردنےآتش گیرمادہ چھڑک کرآگ لگا دی، آگ لگنےکےباعث گھرکی پرپارکنگ میں کھڑی دوگاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ اہل خانہ نے چھت پرچڑھ کرجانیں بچائیں گاڑیوں میں لگنےوالی آگ کو فائربرگیڈ نے بجھایا۔

    ایڈووکیٹ اشفاق حسین کا کہنا ہےکہ انھیں کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی تاہم ان کے پاس سول ایوی ایشن اتھارٹی،پی آئی اے،اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے متعلق کیسز موجود ہیں۔

    دہشت گردی کے دوسرے واقعہ میں نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹارچورنگی کے قریب کھڑی پولیس موبائل پردہشت گردوں نےکریکرسےحملہ کردیا،جس کی ذد میںآکر مو بائل میں موجود دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

  • پارٹی میں کسی سے کو ئی اختلافا ت نہیں،جاوید ہاشمی

    پارٹی میں کسی سے کو ئی اختلافا ت نہیں،جاوید ہاشمی

    ملتان:تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاوید ہاشمی نےکہا ہےکہ جمہوریت ان کا ایمان ہے، کسی غی جمہوری عمل کاحصہ نہیں بن سکتے، آزادی مارچ میں شرکت کرنےیا نہ کرنے کےبارےمیں شام کوبات کریں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہا شمی ملتان میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے،میڈیا سےبات کرتےہوئےجاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنےیا نہ کرنےکے بارے میں شام کو بتائیں گے،مستقبل کےلائحہ عمل کے بارےمیں آج شام کوبتاؤں گا،ان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف میں ہی ہیں،ان کے پارٹی میں کسی سے کو ئی اختلافا ت نہیں،جمہوریت ایمان کا حصہ ہے،ساتھ سال جمہوریت کیلئے قید کا ٹی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں مشکل محسوس کرنے پراپنے حلقے میں آجاتے ہیں اور کسی نتیجےپرپہنچنےکیلئےاپنےحلقےکےلوگوں سےمشاورت کر تے ہیں،جاوید ہاشمی نے کہاکہ ان کا ابھی تک پارٹی رہنماوں سےکو ئی رابطہ نہیں ہوا،کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بن سکتے،ساتھیوں سےمشاورت کےبعدآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

  • کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری

    کراچی:شہر قائد کےعلاقےکریم آباد اورشادمان ٹاون میں لوٹ مارکرنے والےڈاکووں پر شہریوں کا تشدد،ایک ڈاکو ہلاک،لیاری میں مقابلےمیں ایک ملزم مارا گیا۔

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں جاری ہیں،پولیس کےمطابق کریم آباد میں دو ڈاکودوکان میں لوٹ مار کررہے تھےکہ شہریوں نے پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو سرے ڈاکو کو شہریوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،شادمان ٹاؤن میں بھی شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورموٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی پولیس کے مطابق دو ڈاکو ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ قریب ہی موجود لوگوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

    لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزم نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ناد عرف ملا نادر کے نام سے ہوئی،ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم نو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

  • وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف آج قوم سےخطاب کریں گے،جس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کےمعاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں حکومت کی کارکردگی قوم کےسامنے رکھیں گے اورسیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم کے خطاب کا وقت رات آٹھ بجےطے ہوا ہے، وزیراعظم یہ خطاب ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آزادی اور انقلاب مارچ کرنے جا رہی ہیں۔

    عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کررکھا ہے، اورحکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش مستردکر رکھی ہے۔

  • آزادی مارچ کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے،سراج الحق

    آزادی مارچ کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہے،سراج الحق

    لاہور:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کرنا عمران خان کا جمہوری حق ہےمگر وہ پاکستان میں آئین جمہوریت اورآزادیوں کےساتھ ہیں۔

    لاہورمیں عمران خان سےملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پنجاب اوراسلام آباد میں کنٹینرلگا کراپنی خوفزدگی پوری دنیا میں عیاں کردی ہے،احتجاج کرنااورآزادی مارچ نکالتے ہوئےاسلام آباد تک جانا عمران خان کا جمہوری حق ہے وہ اس بات سے خائف ہیں کہ احتجاج کےنتیجےمیں کہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہو جائے۔

    سراج الحق نےکہا کہ انکی جماعت پاکستان میں جمہوریت آزادیوں اورآئین کے حق میں ہے۔

  • پرویزمشرف کےمعاملے پرحکومت کاغور

    پرویزمشرف کےمعاملے پرحکومت کاغور

    کراچی:سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پرحکومت نےغورکرنا شروع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتےمیں اس حوالےسےکوئی فیصلہ ہوسکتا ہے۔

    ذرائع کےمطابق حکومت نے پرویزمشرف کےمعاملے پرغورکرنا شروع کردیا ہے جس کے لیے اس نے اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی حلقوں کواعلیٰ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ جلد نمٹا لیا جائے،ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ سےکہا جائےگا کہ مشرف کےبیرون ملک جانے پرحکومت کو کوئی اعتراض نہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہیں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپ مون کا دلکش نظارہ کیا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپ مون کا دلکش نظارہ کیا گیا

    کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سپرمون کا دلکش نظارہ کیا گیا،سال کا سب سے بڑاچاند دیکھ دنیا بھر کے لوگ محظوظ ہوئےاورخوب ہلہ گلہ کیا۔

     چاند کا زمیں پراترنا آنا کسی شاعر نے بھی کیاخوب کہاتھا تاہم سپرمون کا نظارہ شاعر کے اشعار کی ہی ترجمانی کرتا ہے،سپرمون کہلانے والا یہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے چودہ فیصد زیادہ بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوتاہے۔

    اس سال دنیا بھرمیں لاکھوں افراد نے سپرمون کا دلکش نظارہ کیا،۔پاکستان میں سیکڑوں افراد نےرات دس بج کر چوالیس منٹ پر سپرمون کا نظارہ کیا، چھوٹے بڑھےسب سپر مون کو دیکھنے کی غرض سے اپنی چھتوں پر پہنچ گئےاور سال کا سب سے بڑا چاند دیکھ کر بچے تو خاص کر دنگ رہ گئے،جب کے دنیا بھرمیں چاند کے مداحوں نے سپرمون کے نظارے کیلئے خاص تقریبات کا اہتما کیا تھا،جس میں چاند کے نظارے کے ساتھ نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

     : یہ دنیا بھر سے کچھ حیرت انگیز تصاویر ہیں

    10536470_1463747927209159_1651377766_n
    لندن
    SM4
    مالٹا
    Sm5
    امریکہ
    MOON-KHI
    کراچی: فوٹوگرافر: سید سعود ظفر
    10583222_1463747930542492_1298110995_n
    ناسا
  • نواز شریف کا غیرسنجیدہ رویہ لمحہ فکریہ ہے،شرجیل میمن

    نواز شریف کا غیرسنجیدہ رویہ لمحہ فکریہ ہے،شرجیل میمن

    کراچی:وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےکہا ہےنواز شریف کا غیرسنجیدہ رویہ لمحہ فکریہ ہے، سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

    کراچی سےجاری ایک بیان میں شرجیل میمن نےکہا ہے پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی ہے، نوازشریف کا غیرسنجیدہ رویہ لمحہ فکریہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بناکر ،نوازشریف آمریت کےدورکی یاد کو تازہ کررہے ۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں ملک میں کوئی ایڈونچر ہوا تووفاقی حکومت ذمےدارہوگی۔

  • ملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جا رہی ہے،خورشید شاہ

    ملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جا رہی ہے،خورشید شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما خورشید شاہ نےکہا ہےملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جا رہی ہے،اگرکچھ ہوا توذمےداروہ جماعتیں ہوں گی جن کی وجہ سے حالات خراب ہونگے۔

    اسلام آباد سےجاری ایک بیان میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےڈاکٹر طاہرالقادری نے نہایت خطرناک اعلانات کردیئے ہیں،اگرحالات خراب ہوئےتوذمہ دار کون ہوگا ،ملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جاری ہے ان حالات میں سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنا ہو گا۔

    خورشید شاہ کا کہنا ہےدنیا میں جہاں بھی تشدد پسند تحریک چلی،ملک و قوم کو نقصان ہوا،خورشید شاہ نے اندیشے کا اظہار کرتےہوئےکہا حالات کی سنگینی سےلگتا ہے کہیں پورا سسٹم ہی ختم نہ ہو جائےان حالات سے زیادہ خطرہ جمہوریت کی لیے قربانی دینے والی جماعتوں کو ہے۔