Tag: ARY urdu news

  • لیبیا کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

    لیبیا کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں

    طرابلس:لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سمیت متعدد شہروں میں ہزاروں افراد نے حکومت کےخلاف پارلیمنٹ کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    خانہ جنگی کےشکارملک لیبیا میں انتخابات کےبعد بھی امن بحال نہ ہوسکا، نمازجمعہ کےبعد طرابلس سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں بن غازی اورمصراتہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مغربی طاقتوں کے تعاون سے بننے والی نئی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

    لیبیا میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے مغربی ممالک نےاپنےسفارتکاروں کو واپس بلالیا ہے۔

  • حکومت ریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کرے، الطاف حسین

    حکومت ریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کرے، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے پولیس کی مبینہ فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے جاں بحق ہونے اور متعدد کارکنوں کےزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا ہےکہ پولیس کاپرامن قافلوں پرتشدداورفائرنگ سمجھ سےبالاترہے،حکومت ریاستی طاقت کےاستعمال سےہرقیمت پرگریزکرے، انھوں نے اپوزیشن سےاپیل کی ہے کہ احتجاج قانون کےدائرےمیں رہ کر کیا جائے اور رہنما کارکنوں کو قانون ہاتھ میں لینے سے روکیں۔

    الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں اوراملاک کونقصان پہنچانےسےہرممکن اجتناب کیاجائے،الطاف حسین نے مبینہ پولیس فائرنگ سےکارکنوں کےجاں بحق ہونے پر ڈاکٹر طاہر القادری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کارکنان کی صحت یابی کیلئےدعا بھی کی۔

  • بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان سےنقل مکانی کرنے والوں کی مدد کےلیے بحریہ ٹاون بنوں کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے۔

    بحریہ ٹاون کےفوکل پرسن بریگیڈیئرطاہربٹ نے بنوں میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا بحریہ ٹاون کے چیف ملک ریا ض کی ہدایت پربارہ جولائی سےمتاثرین وزیرستان کی خدمت کے لئے میڈیکل ٹیم بحریہ دستر خوان اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا بنوں میں اب تک دس ہزارافرادمیں راشن تقسیم کیا گیا اور اتنے ہی افراد کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی،ان کا کہنا تھا اسی ہزار افراد کو بحریہ دستر خوان کے ذریعےکھا نا کھلا یا گیا ہے

  • روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    روس کی یوکرینی علیحدگی پسندوں کی حمایت، اوباما کا اظہارتشویش

    امریکی صدربراک اوباما نے روس کی جانب سےمشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں روس کےکرداراورباغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی پرتشویش کا اظہار کیا۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ روس ہتھیاروں کےحوالےسے انیس سو ستاسی میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے، جبکہ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے ’باہمی تعاون اور بین الاقوامی استحکام کو سخت دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

  • اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    کراچی:سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس کی مشترکہ کارروائی،کراچی کے تاجرکو دادوسےبازیاب کروا کر2 اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا، سائٹ کے علاقے سے پولیس نے مقابلے کےبعد ایک ڈاکو کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔

    سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تاجر کو بازیاب کروالیا،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق کراچی کے تاجررئیس احمد کو گزشتہ ماہ سکھرسے گاڑی میں سوارمسلح افراد نےاغواء کر لیا تھا جس پر مغوی کےاہل خانہ نے پولیس سےرابطہ کیا جس پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی۔

    اطلاع ملنے پر رات گئےسی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےدادو کےعلاقے میں چھاپہ مارا جہاں سےمغوی تاجر رئیس احمد کو بحفاظت بازیاب کرواکردواغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لئے دس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔

    ادھر سائیٹ کے علاقے سے پولیس نے فیکٹریوں میں لوٹ مار کرنے والےایک ڈاکو عابد کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا ایس پی سائٹ فدا حسین کے مطابق ملزم گزشتہ روز رہا ہو کر آیا تھا ملزم کئی فیکٹریوں میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • فلسطین میں عیدکا چاند نظر آگیامگرامن کی صورت نظر نہیں آتی

    فلسطین میں عیدکا چاند نظر آگیامگرامن کی صورت نظر نہیں آتی

    کراچی:دنیا بھرکےکئی ممالک میں آج عید منائےجائےگی ایسے میں نہتے فلسطینی بھی آج اسرائیلی فوجیوں کی بندوقوں کے سائے اوربم برساتےجیٹ طیاروں کی گھن گرج میں نمازعید ادا کریں گے۔

    فلسطین میں عیدکا چاند نظرآگیا مگراسرائیلی جارحیت سےنجات اورامن کی صورت نظر نہیں آتی،غزہ میں بیس روز سے جاری اسرائیلی بربریت کےباعث غموں سے چور فلسطینی اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے میں مصروف ہیں، مائوں کی گودوں ویران تو سینکڑوں بچے والدین کی شفقت سےمحروم ہوچکےہیں

    ہزاروں مکانات کھنڈرات میں تبدیل ہوچکےہیں گھروں کےمکین کھلےآسمان تلےامن کے منتظر ہیں۔

    ایک ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی ظلم کا شکار ہوئے ہیں جبکہ بمباری سے زخمی ہونے والےہزاروں فلسطینی نامناسب طبی سہولیات کےباعث موت وحیات کی کشمکش میں ہیں ایسے میں فلسطینیوں کے لیےعید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں۔

    حماس اوردوسری فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نےعید کےموقع پراتوار کی دوپہر سے سوموارکی دوپہر دوبجے تک چوبیس گھنٹےکے لیے جنگ بندی کا اعلان کیاتاہم اسرائیل کی جانب سےکوئی رد عمل ظاہرنہیں کیا گیاہے۔

  • نواز شریف کی سعودی فرمانروا  شاہ عبد اللہ سےملاقات

    نواز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سےملاقات

    کراچی:وزیراعظم نواز شریف نےسعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سےملاقات کی۔

    سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سےوزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں ان کے بیٹے حسین نوازاوروزیرخزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود تھے،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اورفلسطینیوں کی شہادتوں پربات چیت کی،انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کےانخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے بعد نواز شریف مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔

  • لاہور، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

    لاہور، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

    کراچی:لاہورکے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کے باعث شہری بلبلا اٹھے ۔

    لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے،لوڈ شیڈنگ کے باعث اعتکاف میں بیٹھےلوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےتودوسری جانب سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بھی لوگ پریشان ہیں۔

    ملتان روڈ، جلو، باٹا پور،مناواں، ہربنس پورہ، لال پل، مغل پورہ اور شالامار کےعلاقوں میں رات بارہ بجے سے بجلی طویل وقت کیلئے بند ہو گئی۔

  • شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف  ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو زیر حراست لے لیا۔

    شہر میں جاری لا قانونیت کےخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کار روائیاں بھی جاری ہیں،را ت گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہوئے کورنگی ڈھا ئی نمبر میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے تقتیش کی جار ہی ہے۔

    جوہرموڑ کےقریب ایک رہائشی عمارت پر رینجرزنے چھاپہ مار کر 2 افراد کوگرفتار کر لیا ہے، مبینہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔

  • الطاف حسین کا حارث سلیمان اور والد کی المناک موت پر اظہار رنج

    الطاف حسین کا حارث سلیمان اور والد کی المناک موت پر اظہار رنج

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نےدنیا کاچکرلگانے والےکم عمرپائلٹ حارث سلیمان اورانکے والد بابرسلیمان کی المناک وفات پردلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔

    اپنےایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ حارث سلیمان اوران کے والدکی ناگہانی وفات ایک بڑاسانحہ ہے جس پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے۔

    انہوں نے اس سانحہ پرحارث سلیمان مرحوم کےتمام سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ حارث سلیمان اوران کےمرحوم والد بابرسلیمان کی مغفرت فرمائے۔