Tag: ARY Urdu

  • جی سیون اجلاس:  بھارتی وفد میں کرونا کی تشخیص، شرکا میں خوف کی لہر

    جی سیون اجلاس: بھارتی وفد میں کرونا کی تشخیص، شرکا میں خوف کی لہر

    لندن:جی سیون میٹنگ کیلئےگئے بھارتی وفدکے دو ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد دونوں ارکان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترقی يافتہ جی سيون ممالک کے وزرائے خارجہ کا لندن میں اجلاس جاری ہے، اجلاس کا دو سال بعد انعقاد کیا گیا ہے تاہم ناخوشگوار واقعہ اس وقت رونما ہوا جب جی سیون میٹنگ کیلئےگئے بھارتی وفدکے دو ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

     رپورٹ کے مطابق کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں ارکان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ جی سیون وزرائے خارجہ کا اجلاس شیڈول کے مطابق جاری ہے،اس اہم ترین اجلاس میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس بھی موجود ہیں۔

    آج اس اجلاس کا دوسرا دن ہے اور شرکاء کئی اہم عالمی امور پر تبادلہ خيال جاری رکھے ہوئے ہيں جن میں کرونا کے خلاف کوششوں کا معاملہ سر فہرست ہے، برطانیہ ،امريکہ، کينيڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ آج ميانمار کی صورتحال پر گفتگو کرینگے، اجلاس میں ليبيا اور شام کی جنگ کے علاوہ چين اور روس سے لاحق مسائل بھی ایجنڈے میں شامل کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جی سیون ممالک میں امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، کینیڈا اور جاپان ہیں، انڈیا مستقل رکن نہیں ہے مگر اس کے ایک وفد کو وزرائے خارجہ اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔

  • بھارت میں تباہی پھیلانے والے وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم اعلان

    بھارت میں تباہی پھیلانے والے وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم اعلان

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھارت میں دریافت ہونے والی کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کو وائرس کی نئی متغیر اقسام کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں وائرس کی اس تبدیل شدہ قسم کو ’دلچسپی کی حامل متغیر قسم‘ قرار دیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس میں تین مخصوص تغیرات ہیں جن کے باعث یہ زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے اور اپنے خلاف اینٹی باڈیز کے عمل کو کمزور کر سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سائنسی طور پر یہ قسم بی ڈاٹ 1 ڈاٹ 617 گروپ سے تعلق رکھتی ہے، بھارت کے متاثرین کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ بظاہر یہ قسم پھیلاؤ کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس نئے وائرس کے زیادہ متعدی ہونے اور انسانی جسم کی مدافعت کے خلاف زیادہ طاقتور ہونے کے امکانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے طبی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس نئی قسم کے متاثرین کی ادارے کو رپورٹ کریں۔

    وائرس کی اس تبدیل شدہ قسم کو بھارت میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے، اس وقت بھارت میں یومیہ نئے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ نئے متغیر وائرس کے باعث بھارت میں روزانہ ہونے والی اموات بھی دو ہزار سے زائد ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اب تک وائرس کی اس نئی قسم کی تصدیق برطانیہ، امریکہ اور سنگاپور سمیت کم از کم 16 ممالک میں ہو چکی ہے،بھارت میں تیزی سے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ایسے وقت جب ملک میں بڑے پیمانے پر مذہبی تہوار جاری ہیں، وائرس کی روک تھام کے اقدامات آسان نہیں ہوں گے۔

  • برطانوی شہزادے فلپ انتقال کر گئے

    برطانوی شہزادے فلپ انتقال کر گئے

    لندن: برطانوی شاہی خاندان بڑے صدمے سے دوچار ہوگیا ہے، شہزادے فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے برطانیہ کے شہزادے فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصے سے بیمار تھے جو آج انتقال کرگئے۔

    ونڈزر کاسل کے مطابق برطانوی شہزادے کا انتقال آج صبح ہوا، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کےباہر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پرنس فلپ کی وفات کا سرکاری اعلان کیا۔

    شہزادہ فلپ 10جون 1921 کو یونانی جزیرے کورفو میں پیدا ہوئے، شہزادہ فلپ اورملکہ الزبتھ دوم کی شادی1947میں ہوئی تھی، شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ کے چار بچے ہیں جن کے نام چارلس، اینی، اینڈریو اور ایڈورڈ ہے، انھیں ڈیوک آف ایڈنبرگ بھی کہا جاتا تھا۔

    برطانیہ کے ننانوے سالہ شہزادہ فلپ کو اپنی ذمہ داریوں سے دوہزار سترہ میں مکمل طورپر سبکدوش کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ عوام کے سامنے کبھی کبھار ہی آتے تھے۔

    زندگی کے ننانوے سال گزارنے کے باوجود وہ کبھی بھی بادشاہ نہیں بنے، ان کے بیٹے شہزادہ چارلس بھی بہتر برس کے ہو چکے، اور وہ بھی تاحال بادشاہ نہیں بنے۔

    شہزادہ فلپس کی اہلیہ چورانوے سالہ ملکہ برطانیہ نصف صدی سے زائد عرصے سے ملکہ بنی ہوئی ہیں، ان کے بعد شہزادہ چارلس کے بادشاہ بننے کا نمبر ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زائدالعمری کی وجہ سے خود بادشاہ بننے کے بجائے بڑے صاحبزادے ولیم کو تخت دیں گے۔

    شہزادہ فلپ گذشتہ ماہ ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، انہیں دل سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ کے ہمراہ مغربی لندن میں قیام کیا تھا۔

    گزشتہ دنوں ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی تھی۔

  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاستوں میں فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کولوراڈو، جارجیا، ورجینیا کے بعد کیلی فورنیا بھی اس کی زد میں آگیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح شخص نے لنکن ایونیو میں واقع دو منزلہ عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس میں کاروباری اور انشورنس دفاتر بھی موجود ہیں، خوش قسمتی سے جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت بہت کم تعداد میں لوگ موجود تھے۔

    فائرنگ کے واقعے سے متعلق مقامی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فوری طور پر اس مشتبہ شخص سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

    کیلیفورنیا پولیس کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں سخت خوف ہراس پھیل گیا تھا تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مارچ میں امریکی ریاستوں میں فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے، اٹھائیس مارچ کو ورجینیا میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوئے، اس سے قبل بائیس مارچ اور سولہ مارچ کو کولوراڈو اور جیارجیا میں بھی فائرنگ کے دو واقعات رونما ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں 18 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

  • سروسز اسپتال لاہور کے اے ایم ایس کی پر اسرار ہلاکت

    سروسز اسپتال لاہور کے اے ایم ایس کی پر اسرار ہلاکت

    لاہور: سروسزاسپتال لاہور کے ہاسٹل سے اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پر اسرار طور پر اپنےکمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سروسز اسپتال کےہاسٹل سے اے ایم ایس کی لاش ملی ہے، اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پر اسرار طورپر اپنےکمرے میں مردہ پائے گئے۔

    اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرحسن کو فوری طور پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لےجایاگیا، جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔

    ڈاکٹرحسن سروسز اسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہےتھےان کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا ہے۔

     

  • چشتیاں:نوجوان طالب علم پر ڈنڈا بردار افراد کا بہیمانہ تشدد

    چشتیاں:نوجوان طالب علم پر ڈنڈا بردار افراد کا بہیمانہ تشدد

    چشتیاں: صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں درجن بھر افراد نے نہتے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں پیش آیا، جہاں پڑھائی کے بعد گھر جانے والے طالب علم پر اچانک بیس سے زائد افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا، ڈنڈا بردار افراد نے طالب علم کو سڑک کے بیچ گرایا اور اس پر ڈنڈوں کے بہیمانہ وار شروع کردئیے۔

    نہتا طالب علم کو اتنی مہلت بھی نہ ملی کہ وہ ان سفاک افراد سے تشدد کی وجہ پوچھ سکتا، ڈنڈا بردار افراد کی جانب سے طالب علم پر تشدد کئے جانے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈنڈوں سے لیس افراد نہتے طالب علم کو نیچے گراتے ہوئے اس پر تشدد کررہے ہیں، طالب علم پر ڈنڈوں کے ساتھ لاتوں اور گھونسوں کی بارش کی جارہی ہے۔

    ویڈیو کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دن دیہاڑے بیچ سڑک پر طالب علم کو تشدد کیا جاتا رہا مگر بے حس عوام کی جانب سے کوئی اس کی مدد کو نہ آیا، بہیمانہ تشدد کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔

    حسب روایت پنجاب پولیس جائے حادثے پر تاخیر سے پہنچی اور متاثرہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان عامر کے مطابق چند ماہ قبل کالج میں طلبا کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی تھی، جس کے جواب میں اس پر حملہ کیا گیا۔

  • پاکستان سپر لیگ کےلیےکرونا ایس اوپیز تیار

    پاکستان سپر لیگ کےلیےکرونا ایس اوپیز تیار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کےلیےکرونا ایس اوپیزتیار کرلیے ہیں، این سی او سی کی جانب سے منظوری ملنے پر اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے لیےکروناا یس اوپیزتیار کرلیے ہیں، ایس او پیز کو وزارت صحت اور این سی اوسی کو بھجوادیا گیا ہے،این سی او سی اور وزارت صحت کی جانب سے گرین سنگل ملنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور وزارت صحت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کے ایس او پیز منظور کئے جانے کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ،قیمت اور دیگرمعاملات کا اعلان ہوگا۔

    دوسری جانب پی ایس ایل سیزن6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں بک می ڈاٹ پی نامی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے گروپ میچز کیلئے7500شائقین کرکٹ کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہورمیں ہونےوالےمیچزکیلئے5500شائقین کواجازت ملےگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل سیزن6: آن لائن ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

    بک می ڈاٹ پی کے نامی ‏اس کمپنی کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل سےمعاہدہ ہوا ہے، یہ ویب سائٹ ہوٹل، فلائٹس اور موویز کی آن لائن ٹکٹ سیل کرتی ہے۔

    پہلے مرحلے میں افتتاحی ‏تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرےمرحلےمیں ‏لاہور میں شیڈول لیگ میچوں کےٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔

  • دہائیوں پرانے "مسئلہ کشمیر”کا کوئی فوجی حل نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    دہائیوں پرانے "مسئلہ کشمیر”کا کوئی فوجی حل نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کےحل کے بیان پر قائم ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، فوجی تصادم دونوں ممالک سمیت دنیا کیلئے بھی تباہ کن ہوگا، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے اکٹھے ہوں۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اگست میں دیئے گئے بیان پر قائم ہیں اور پُرامن تصفیے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چیزیں درست سمت میں نہیں جارہی ہیں، انسانی حقوق کا احترام بے حد ضروری ہے اور اختیار و طاقت رکھنے والی انتظامیہ پر ہی شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے اس جھوٹے دعوے کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کورونا ویکسین لگوا لی

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے مندوب جواد علی نے کہاکہ بھارت کا جموں و کشمیر کے ساتھ قابض ہونے کے علاوہ کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی طرف سے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے اور پاکستان کیخلاف بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے پر بھارتی مندوب کے ردعمل پر جواب دے رہے تھے۔

  • یوم سیاہ یا یوم جمہور؟ بھارتی قوم اپنی شناخت کی تلاش میں مصروف

    یوم سیاہ یا یوم جمہور؟ بھارتی قوم اپنی شناخت کی تلاش میں مصروف

    نئی دہلی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو "یوم سیاہ” کے طور پر منا رہے ہیں، یہ یوم سیاہ ہے یا یوم جمہور بھارتی قوم اپنی شناخت کی تلاش میں مصروف ہے۔

    یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی شہریوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ نہرو اور گاندھی کا سیکولر ہندوستان ہے یا آر ایس ایس کا ہندو راشٹرا؟ کیا یہ شائننگ انڈیا ہے یا پھر ریپستان کہ جہاں غیر ملکی سیاح بھی محفوظ نہیں؟ کیا یہ جمہوریت ہے یا پھر مودی کی مطلق العنان سیاست؟ ۔

    مودی نےلاکھوں مسلمان شہریوں کو بے دخل کرکےپناہ گزین بنا دیا، دہائیوں تک بھارت کی خدمت کرنے والے سائنسدان، شعرا اور فنکار شناخت کھو بیٹھے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہندوستان میں آزادی کےنعرے گونجنے لگے ہیں۔

    Jawaharlal Nehru University rampage sparks new protests across India

    بھارتی سکھ کسانوں کا احتجاج ہو یا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ہر طرف آزادی کےنعرے بلند ہونے لگے ہیں، برہمن سے آزادی، ہندوتوا راج سے آزادی، تعصب اور انتہا پسندی سے آزادی، معاشی و سماجی دہشت گردی سے آزادی، ذات پات سے آزادی، چھبیس جنوری کا سورج ایک ایسے ہندوستان پر طلوع ہوا جس کا شیرازہ بکھررہاہے، آج ہندوستان تقسیم ہو رہا ہے۔

    خلفشار اور انتشار کا دوسرا نام مودی سرکار ہے، آج نام نہاد انکراڈیبل انڈیا دنیا میں ان ٹولرنٹ انڈیا کےنام سےجاناجاتاہے، بھارت کا 72واں یوم جمہوریہ بیشتر بھارتیوں کے لیے سیاہ دن ہے، جہاں ہندو توا کا چوپٹ راج ، اقلیتوں کی بدحالی اور قائد اعظم کی بصیرت کو صحیح ثابت کرتی نظر آتی ہے۔

    Participants show Sikh-Muslim solidarity at farmers' protest in India

    مودی سرکار آئین سےجو کچھ کررہی ہے اس سے بھارتی تشویش میں مبتلا ہیں، بھارت کا آئین ایک سیکولر ریاست کی بات کرتا ہے مگر آج اقلیتوں پر زمین تنگ ہوچکی ہے، بھارت میں آئین بے وقعت اور اقلیتیں دوسرے درجےکے شہری بن کر رہ گئے ہیں۔

    مودی کےآمرانہ ون پارٹی رول سے بھارت میں جمہوریت دم توڑ رہی ہے،ہندو اکثریت کی اجارہ داری کے ریلے میں نام نہاد سیکولر ازم خاشاک کی طرح بہہ گیا بھارت میں یوم جمہوریہ تقریبات دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

  • فیصل آباد: میاں بیوی کی پراسرار موت، بچوں نے کیا دیکھا؟

    فیصل آباد: میاں بیوی کی پراسرار موت، بچوں نے کیا دیکھا؟

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں میاں بیوی کی پر اسرار موت ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے لوہکے میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے ایک لاش کی شناخت انتالیس سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کے تین بیٹےاور ایک بیٹی ہے،بچےدوسرےکمرے میں سورہےتھے، صبح بچے بیدار ہوئے تو انہوں نے دلخراش منظر دیکھا اور فوری طور پر ہمسائے کو اطلاع دی، ہمسائے نے مدد کے لئے پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹیم جب متاثرہ گھر میں پہنچی تو کاشف کی لاش فرش پر جبکہ خاتون کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، میاں بیوی کی لاشیں ملنے پر اہل محلہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

    آئی جی پنجاب نے فیصل آباد میں میاں بیوی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او فیصل آباد سےفوری رپورٹ طلب ،کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم بھی دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں بیوی نے سنگین الزامات پر شوہر کو قتل کر دیا

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں قائد اعظم کالونی میں 3بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا تھا۔