Tag: ARY Urdu

  • سعودی عرب: شہریوں کے لیے معیشت کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

    سعودی عرب: شہریوں کے لیے معیشت کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

    ریاض: سعودی محکمہ شماریات نے دو ہزار بیس کی تیسری سہ ماہی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال دوہزار بیس کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر14.9 فیصد رہ گئی جبکہ سعودیوں اور غیر ملکیوں میں بے روزگاری کی مجموعی شرح کم ہوکر 8.5 فیصد ہوگئی۔

    محکمہ شماریات نے بتایا کہ دوہزار انیس کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں دوہزاربیس کی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح 2.9 فیصد بڑھ گئی جبکہ اس عرصے کے دوران سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں میں روزگار کی مجموعی شرح دوہزاربیس کی تیسری سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 59.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں لیڈی ڈاکٹر کو ڈیڑھ لاکھ ریال دیت دینے کا حکم

    محکمہ معلومات کے سلسلے میں دو ذرائع پر انحصار کیا گیا، سماجی اعدادوشمار کے عنوان سے خاندانوں کے بارے میں جائزے جبکہ متعلقہ سرکاری اداروں میں درج معلومات اور اعدادوشمار پر انحصار کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی محکمہ شماریات ہر تین ماہ پر سعودی مارکیٹ سے متعلق اعدادوشمار جاری کرتا ہے۔

  • ن لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا، فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا ہے، مریم صفدر نے الٹے سیدھے انٹرویوز نہ دیے ہوتے تو ابو جیل، بھائی مفرور نہ ہوتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرفنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو بوکھلاہٹ میں کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کہیں اور کیا نہ کہیں،مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، ایک طرف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی حیثیت کیا ہے؟ دوسری طرف واویلا کررہے ہیں سب کچھ عمران خان کرارہے ہیں۔

    تضادات سے بھر پور دعوؤں والی جماعت کابیانیہ پنکچر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے کہا کہ بیگم صفدر صاحبہ اوران کی جماعت کی تاریخ سمجھوتوں سے عبارت ہے، وہ سمجھوتے چاہے ذاتی ہوں یا سیاسی، تاریخی سمجھوتوں کا شکارخاندان کس منہ سے اصولوں کی بات کرتا ہے۔

    مسلم لیگ ن عوام کی نہیں خواص کی جماعت رہی ہے، مزاحمت اوراصول پسندی آپ کے خمیر میں ہی نہیں،آپ حکومت میں ہوں تو لوگوں کے گلے پکڑتے ہیں، آپ اقتدار سے باہر ہوں تو پاؤں پڑجاتے ہیں، جمہوریت کی پیٹھ پرچھرا گھونپا گیا جب آپ کے بڑوں نے پیسے لئے، آپ کے بڑوں نے یونس حبیب سے پیسے لے کرآئی جے آئی بنائی۔

    ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرور پیلس میں سرورکرنے والوں کے منہ سے جمہوریت کی بات مضحکہ خیز ہے، پرنس مقرّن کا لہرایا ہوا معاہدہ عوام کے ذہنوں میں تازہ ہے، آپ نے اپنے دور اقتدار میں ہر قدم پر سمجھوتے کئے، چاہے مشاہد اللہ خان کا استفعی ہو یا پرویز رشید کا۔

    بیگم صفدراعوان صاحبہ آپ اپنی بےگناہی کے ثبوت عدالت میں پیش کریں، کسی کو بلیک میل کرنے کی کو شش نہ کریں، آپ نے ہمیشہ صرف حسب منشا عدالتوں اور ان کے فیصلوں کا احترام کیا، آپ نے الٹے سیدھےانٹرویوز نہ دیے ہوتے تو ابوجیل، بھائی مفرور نہ ہوتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام عام انتخابات میں کرپشن کیخلاف نکلے، عوام نے عمران خان کو لٹیروں سے حساب لینے کا مینڈیٹ دیا جبکہ جمہوریت کو لہو لہان کرنے کا سہرا ہمیشہ آپ کے سر رہا، ورثے میں ملی حیثیت عوامی رنگ اور طاقت سے محروم ہوتی ہے۔

    بیگم صفدر صاحبہ، آپ کے نزدیک وہ آواز آزاد جو آپ کےمفاد میں ہو، ایک اخبار کا ایک صفحے پر چھپنا قارئین کے ذہن میں ابھی تک تازہ ہے، دراصل پہلی بار انہونیاں ہو رہی ہیں قانون کا یکساں اطلاق شروع ہو چکا ہے، لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے، لوٹا ہوا مال اب واپس کرنا پڑ رہا ہے یہی تکلیف انہیں کھارہی ہے۔

  • روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافہ مسائل کا سبب ہے، یونائیٹڈ بزنس گروپ

    روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافہ مسائل کا سبب ہے، یونائیٹڈ بزنس گروپ

    اسلام آباد : یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوار انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سیلز ٹیکس میں کمی لائے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انجینئر دارو خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافہ سے عوام اور کاروباری برادری کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے موجودہ نظام میں خامیاں ہیں جن میں اصلاحات سے کاروباری صورتحال پر خوش گوار اثرات مرتب ہوں گے، لہٰذا حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سیلز ٹیکس میں کمی لائے۔

    انجینئر دارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس اصلاحات سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہو جائے گا ۔

    اگر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کر کے اسے ناقابل واپسی قرار دیا جائے تو ری فنڈ کلیم اور انپٹ ٹیکس کے متعلق شکایات ختم ہو جائیں گی جس سے بزنس کمیونٹی کا وقت اور سرمایہ جبکہ ایف بی آر کی انتظامی اخراجات کم ہو جائیں گے۔

  • جگر کے کینسر سے بچاؤ کے لیے ’’زعفران‘‘ کا استعمال مفید قرار

    جگر کے کینسر سے بچاؤ کے لیے ’’زعفران‘‘ کا استعمال مفید قرار

    لندن: کینسر کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں مگر حال ہی میں جگر کے سرطان سے بچاؤ کے لیے تحقیقات کی گئیں جس میں زعفران کو مرض سے نجات کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینسر کا مرض دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو تیزی سے متاثر کررہا ہے، جس کے باعث ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں تاہم طبی ماہرین نے گھریلو مسالے کے استعمال سے جگر کے کینسر کا علاج دریافت کرلیا۔

    حال ہی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’’زعفران‘‘ جگر کے لیے بہت مفید ہے اور یہ کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانے والا  ’بایو مالیکیول‘جگر کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔

    پڑھیں: ’ کینسر کا شکار بچے طویل العمر، بیماریوں سے محفوظ ‘

    تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ  زعفران میں موجود ’کروسی‘ بھی جگر کو صحت مند رکھتا ہے اور یہ بھی کینسر کے مرض کو روکنے میں بہت حد تک مدد فراہم کرتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ’کروسین‘ کے جگر پر پڑنے والے اثرات کے مختلف تجربات کیے گئے، جس کے نتائج آنے پر یہ بات سامنے آئی کہ زعفران میں موجود خوبیاں جگر کے کینسر کو روکنے کے لیے بے حد مفید ہیں‘۔

    مزید پڑھیں:  زیادہ کولڈ ڈرنکس کااستعمال کینسر کے مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

    محققین کا مزید کہنا ہے کہ زعفران کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کینسر کے لیے بنائی جانے والی ادویات میں یہ مسالہ استعمال کیا جائے گا۔

    نوٹ:‌ جگر کے کینسر کی بیماری میں‌ مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد زعفران استعمال کریں

  • قربانی کا گوشت 2 ماہ تک کیسے محفوظ کیا جائے؟ آسان اور آزمودہ ٹوٹکے

    قربانی کا گوشت 2 ماہ تک کیسے محفوظ کیا جائے؟ آسان اور آزمودہ ٹوٹکے

    کراچی: عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی گھروں میں ذبیحہ کیے جانے والے جانوروں کا گوشت اکٹھا ہوجائے گا اور اس کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوگا تاہم اب آپ گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی جبکہ کل پاکستان اور ایشیاء میں بھی سنتِ ابراہیمی ادا کی جائے گی۔

    قربانی کی استطاعت رکھنے والے لوگ نمازِ عید کے بعد جانور قربان کریں گے اور شرعی حکم کے مطابق اسے غرباء، مساکین و دیگر مصارف میں تقسیم بھی کریں گے تاہم یہ تمام اقدامات کرنے کے  باوجود گھروں میں گوشت کی بڑی تعداد اکھٹی ہوجاتی ہے۔

    پڑھیں: اس عید الاضحیٰ پر بنانے کے لیے 5 مزیدار پکوان

    گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل اس کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔

    اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

    گوشت محفوظ بنانے کے آزمودہ طریقے

    قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ  گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔

    گوشت کو تھوڑی دیر چولھے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیا جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔

    ایسے لوگ جن کے پاس فریج موجود نہیں وہ گوشت کو بوٹیوں کی صورت میں کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور دھوپ و ہوا لگا کر سکھا لیں ، بعد ازاں حسب ضرورت صارف اُسے استعمال کرسکتا ہے۔

  • جشن آزادی: پاکستانی ملی نغمے جو کئی دہائیوں سے دلوں میں زندہ ہیں

    جشن آزادی: پاکستانی ملی نغمے جو کئی دہائیوں سے دلوں میں زندہ ہیں

    کراچی: پاک وطن کے شہری آزادی کا جشن بھرپور انداز میں مناتے ہیں، ہر محب وطن شہری کے لبوں پر  بالخصوص 14 اگست کو ملی نغموں کی سریلی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

    جب قومی نغموں میں جذبہ اور وطن سے محبت کا جنون شامل ہو اور توقومی ترانے کی مدھر دھن اور سُر آزادی کے پروانوں کو مدہوش کر نے کے ساتھ لطف اندوز کرنے کا ساماں ہوتے ہیں ۔

     یوم آزادی کی تقریبات میں قومی ترانے، قومی نغمے اور اسکے دھن کے رس گھولتے سُر اپنی مخصوص دُھن میں جشن آزادی کے تقدس اوراہمیت کو اور بڑھا دیتی ہے۔

    جشن آزادی پر وطن سے محبت کا اظہار کرنے والے چند ملی نغمے اسے بھی ہیں  جو کئی دہائیوں سے ہر محب وطن کے دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں اور وہ آج بھی قوم کا لہو گرماتے ہیں۔

    پاکستان کے مشہور و معروف گلوکاروں کے چند  ایسے ملی نغمے جن تخلیق کے بعد سے کبھی ان کی شہرت میں کمی نہیں آئی مندرجہ ذیل ہیں۔

  • وہ لوگ جن کی عید پر بھی تعطیل نہیں

    وہ لوگ جن کی عید پر بھی تعطیل نہیں

    عید الفطرکے دن ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائے مگر کچھ شعبوں سے وابستہ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں ہرصورت دفاتر میں حاضری یقینی بنانا ہوتی ہے۔

    دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان کچھ ایسے شعبوں سے وابستہ ہیں جنہیں اہم ایام میں چھٹی کے روز بھی دفاتر میں حاضری لگانی ہوتی ہے۔

    اگرصرف ملکِ پاکستان کی بات کرلی جائے تو  آپ  کو نظر آئے گا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو عید کی مبارک خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے بجائے دفاتر میں حاضریاں دے رہے ہوتے ہیں۔

    پڑھیں: ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبےسےمنائی جارہی ہے

    مسلح افواج و حساس ادارے

    مسلح افواج کے جوان اور حساس ادارے بشمول پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ملک بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی خوشیوں کی قربانی دیتے ہیں۔ عوامی مقامات اور ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوان عید کی خوشیاں ڈیوٹی کے مقام پر مناتے ہیں تاکہ عوام عید کی خوشیوں سے مکمل طور پر محظوظ ہوسکیں۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

    مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ افسران جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے اُن کے ساتھ ہی نمازِ عید ادا کرتے ہیں اور اُن سے گلے مل کر پرمسرت دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں، یہ موقع جوانوں کے لیے قابلِ فخر ہوتا ہے کہ جب وہ اپنے درمیان سربراہ کو پاتے ہیں اور اُس کی داد بھی وصول کرتے ہیں۔

    سیاسی و عوامی نمائندے

    صدر اور وزیراعظم سمیت اراکین اسمبلی و عوامی نمائندے بھی عید کے دن کو عوام کے لیے مختص کردیتے ہیں اور اس دن سب کو مبارک باد دیتے اور وصول کرتے نظر آتے ہیں۔

    الیکٹرانک میڈیا (صحافت)

    ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد عوام تک بدلتے حالات و واقعات کی رسائی کے لیے دفاتر میں موجود ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گھروں میں بیٹھے ناظرین ہر تھوڑی دیر میں ٹی وی اسکرین پر خبریں اورمختلف تفریح پروگرام ملاحظہ کرتے ہیں۔

    ایک پروگرام کے آن ائیر ہونے کے پیچھے پوری ٹیم کا ہاتھ ہوتا ہے جن میں کیمرے میں نظر آنے والے شخص کا جہاں تک اہم کردار ہوتا ہے وہی ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کیمرہ مین، اسکرپٹ رائٹر وغیرہ شامل ہیں۔

    سیکیورٹی گارڈ / چوکیدار

    عید کے موقع پر  دفاتر میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کی بھی چھٹی نہیں ہوتی اور وہ عید کی خوشیاں ساتھیوں کے ساتھ مناتے ہیں۔

    ڈاکٹرز

    شعبہ طب میں امور سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسپتالوں میں موجود ہوتے ہیں تاکہ طبیعت ناسازی یا کسی بھی حادثے کی صورت میں اسپتال آنے والے مریض کو فوری طور پر علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    فلاحی ادارے (ایمبولینس ڈرائیور)

    ایمبولینس ڈرائیور بھی عید کے روز اپنے امور سرانجام دیتےہیں اور وائرلیس پر ملنے والی ہدایت کے مطابق اپنی گاڑی کو اُسی سمت دوڑاتے نظر آتے ہیں۔

    دیگر شعبوں کے ملازمین

    کال سینٹر پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے افراد بھی اس بات کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ شیڈول کے مطابق عید کے روز نوکری پر آئیں اور موصول ہونے والی کالز پر بھرپور جواب دیں، کسی بھی بینک یا موبائل فون کمپنی کی ہیلپ لائن پر بیٹھے نمائندگان عید کے روز بھی آپ کی رہنمائی کرتے نظر آتے ہیں۔

    ذاتی ملازمین اس بات کے بھی پابند ہوتے ہیں کہ وہ صاحب کے گھر پر عید کے روز موجود رہیں کیونکہ اس روز سارا اہل خانہ گھر پر موجود ہوتا ہے تو (ماسیوں، خاکروب، چوکیدار اور ڈرائیورز) کا ڈیوٹی پر رہنا لازم ہوتا ہے۔

    ان چیدہ چیدہ شعبوں کے علاوہ اور بھی کئی ایسے شعبے ہیں جہاں لوگ اس بات کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ عید کے ایام میں بھی روزانہ کی طرح اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عید خریداری: جیب کترے سرگرم، احتیاطی تدابیر

    عید خریداری: جیب کترے سرگرم، احتیاطی تدابیر

    کراچی: عید الفطر کے قریب آتے ہی ملک بھر کے بازاروں میں خریداروں کا رش ہوگیا تو اسی دوران جیت کترے اور چور بھی عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی بازار افطار کے بعد رات گئے تک کھلنے لگے۔ اس لیےعوام کی بڑی تعداد عید الفطر کی خریداری کے لیے بازاروں کا رُخ کرنے لگےہیں۔

    بازاروں میں خریداری کرنے والے اکثر افراد جیب کٹنے یا پھر سامان چوری ہونے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں، مارکیٹس میں عوام کا رش بڑھتے ہی چور وں کے مختلف گروہ عوام کو لوٹنے کے لیے سرگرم ہوجاتے ہیں۔

    اگر آپ خریداری کے دوران جیت کٹنے اور نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو چند احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بآسانی شاپنگ کر کے محفوظ طریقے سے گھر پہنچ سکتے ہیں۔

    تاجروں کا مؤقف

    حیدری مارکیٹ کے تاجر فراز علی سے جب اس معاملے پر گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’’چوری کا معاملہ صرف عوام کے ساتھ ہی پیش نہیں آتا بلکہ خواتین کے گروہ مختلف دکانوں پر آتے ہیں اور موقع غنیمت جان کر سامان اٹھا لیتے ہیں‘‘۔

    اُن کا کہنا ہے کہ ’’شک کی بنیاد پر خواتین کو پکڑا نہیں جاسکتا تاہم جب اس طرح کا گروہ دکان پر آتا ہے تو ایک ملازم کو خاص طور پر سامان کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کردیا جاتا ہے تاکہ قیمتی سامان کو بچایا جاسکے‘‘۔

    فراز علی نے کہا کہ خریداری کرنے والی خواتین کو  چاہیے کہ اپنے ہمراہ چھوٹا پرس لائیں اور پیسے اُسی میں رکھیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جاسکے، چونکہ مارکیٹ میں رش کے باعث دھکم پیل زیادہ ہوتی ہے تو اسی دوران جیب کترے خاتون کے بیگ سے قیمتی سامان اور پیسے نکالنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس کا احساس بہت دیر میں ہوتا ہے۔

    نفیس جبار نامی تاجر نے کہا کہ جیب کتروں اور چوروں کو روکنے کےلیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جانے چاہیے تاہم آپس میں دکاندار طے کر کے مشکوک خواتین پر خاص نظر رکھتے ہیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔

    لیاقت آباد مارکیٹ میں کام کرنے والے ایک ملازم شاہد کا کہنا ہے کہ اگر شاپنگ کے دوران نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو دماغ کو حاضر رکھ کر بازار میں داخل ہوں اور کوشش کریں کہ رش کی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔

    عوام کیا کہتے ہیں؟

    بازاروں میں خریداری کا تجربہ رکھنے اور مارکیٹ میں موجود چند لوگوں سے جب اس موضوع پر بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ نقصان سے بچا جائے تاہم جیب کترے اتنے شاطر ہوتے ہیں کہ ہمیں جیب سے پیسے اور قیمتی سامان نکلنے کا اندازہ تک نہیں ہوتا۔

    احتیاطی تدابیر

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ دورانِ خریداری آپ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ کرنا پڑے تو چند احتیاطی تدابیر اپنا کر اس سے بچا جاسکتا ہے۔

    بازار جاتے وقت تمام رقم ایک ہی جگہ پر نہ رکھیں بلکہ اسے حصوں میں بانٹیں تاکہ نقصان کم سے کم ہو، ایسا کرنے کی صورت میں ایک جیب سے ہی پیسے جائیں گے اور باقی پیسے بچ جائیں گے۔

    بالخصوص نوجوان لڑکے اور مرد جب خریداری کے لیے نکلیں تو رقم رکھنے کے لیے اندر کوئی ٹی شرٹ یا شرٹ پہنیں اور پیسے اُسی میں رکھیں ایسی صورت میں رقم بالکل محفوظ رہے گی اور موبائل فون بھی کوشش کر کے ہاتھ میں رکھیں۔

    وہ خواتین جو خریداری کے لیے بازار کا رخ کرتی ہیں انہیں پہلے تو چاہیے کہ اکیلے نہ جائیں اور اپنے ساتھ جانے والے یا والی دوسرے فرد کو پیچھے چلنے کا کہیں تاکہ اگر کوئی جیب کاٹنے کی کوشش کرے تو اُس کی فوراً نشاندہی کی جاسکے۔

    خواتین اپنے ہمراہ کاندھے پر لٹکانے والے بیگ کے علاوہ ایک چھوٹا پرس ہاتھ میں رکھیں اور کوشش کر کے رقم کو اُسی میں رکھیں، خریداری کے دوران حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ میں پکڑے پرس پر خاص دھیان رکھیں۔

    زیادہ رش والی جگہ پر نہ جائیں کیونکہ وہاں پر گرمی اور حبس کی وجہ سے اعصاب پر بہت اثر پڑتا ہے اور مسلسل پسینے کی وجہ سے حاضری دماغی نہیں رہ پاتی جس کی صورت میں نقصان کا ندیشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار

    الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار

    لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ملتوی کرانے کی کوششش ہوئی تو سپریم کورٹ ایکشن لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس سے سوال کیا کہ آج کل ملک میں الیکشن ملتوی کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے، جواب میں چیف جسٹس ثاقب نثار  نے کہا کہ اگر ایسا وقت آیا تو آپ ہمیں حرکت میں دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں حکومت کے وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے25جولائی کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے الیکشن وقتی طور پر ملتوی کرانے کے مطالبے بھی سامنے آرہے ہیں، اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی ہے۔

    قرارداد  میں کہا گیا ہے کہ ماہ جولائی میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ حج سیزن کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بھی جاتی ہے، حج و عمرے پر جانے والے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    مزید پڑھیں: کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے: نگراں وزیر اعظم

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم میں ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل روک دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل روک دیا

    جس کے بعد نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • لاکھوں روپے لاگت سے تیار پی آئی اے جہاز کی کلر اسکیم خراب ہوگئی

    لاکھوں روپے لاگت سے تیار پی آئی اے جہاز کی کلر اسکیم خراب ہوگئی

    کراچی : باکمال ائر لائن انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آیا ہے، لاکھوں روپے مالیت سے جہاز کی ہونے والی کلر اسکیم کی تبدیلی چند دن میں ہی خراب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے پی آئی اے کے طیارے پر تبدیل کردہ کلر اسکیم چند دن میں ہی خراب ہوگئی، ائیر بس 320طیارے کی کلر اسکیم تبدیلی کے علاوہ طیارے کی دم پر مار خور بھی پینٹ کیا گیا تھا۔

    طیارے پر پینٹ کردہ پاکستانی پرچم کا رنگ اکھڑنے لگا جبکہ انگریزی میں لکھا گیا لفظ بھی کریک کی نذر ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پر فی طیارہ 35 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ائر بس طیارے کے پر کا رنگ بھی خراب ہونے لگا، پرواز سے قبل انجینئرنگ میں طیارے کے نقائص ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کی گی، لاکھوں کے اخراجات کے باوجود متعلقہ کمپنی کے غیر معیاری رنگ کے باعث اڑان پر مزید خراب ہو نے کا خدشہ ہے۔

    پی آئی اے کے پہلے طیارے کی کلراسکیم کی تبدیلی کا کام مکمل

    معاہدے کے مطابق مذکورہ طیارے سمیت مزید چار طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی باقی ہے تاہم ایک طیارے کے بعد دیگر طیاروں کی دم پر مارخور لگانے سمیت دیگر کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر روک دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔