Tag: ARY Urdu

  • وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحری ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

    پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعزازی گارڈز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔

    گارڈ آف آنر کے موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موجود رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

    تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارروال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سے پریشان ہے، پی ٹی آئی کو ڈر ہے کہ مسلم لیگ ن سینیٹ سے جیت جائے گی جس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوجائے گی، تحریک انصاف سینیٹ الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں نواز شریف کو سڑکیں بنانے کا شوق ہے، عمران خان کو نہیں پتہ ترقی کا پہلا قدم سڑک سے شروع ہوتا ہے، اگر سڑک نہیں ہوگی تو تعلیم نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر سے روکنے والے لیڈر کو تقریر کے پیسے ملتے ہیں، ایک لیڈر کو روز تقریر کرنے کا بیرون ملک سے پیسہ ملتا ہے، کسی راہزن، ڈاکو کو ملک کی ترقی پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عوام نے 2013ء میں اناڑیوں دھوکے بازوں کو مسترد کردیا، عوام اسی طرح 2018ء الیکشن میں بھی انہیں مسترد کردیں، 2018ء کے الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں 2017ء کا پاکستان بہتر ہے، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ملک میں بیس گھنٹے بجلی آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت روایت کے مطابق پانچ سال پورے کرے گی، انتخابات کے ذریعے نئی حکومت قائم ہوگی، دنیا کو بتادیں گے کہ پاکستان مستحکم جمہوری ملک ہے۔

    یہ پڑھیں: عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مردم شماری کے بجائے آدم خوری کی گئی، فاروق ستار

    مردم شماری کے بجائے آدم خوری کی گئی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ مردم شماری نامنظور کرتے ہیں، مردم شماری غلط ہے تو حلقہ بندیاں کیسے صحیح ہوسکتی ہیں، ایسا لگتا ہے مردم شماری کے بجائے آدم خوری کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مردم شماری کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں صحیح شمار کیا جائے گا تو اس شرط پر حلقہ بندیوں کے بل پر ووٹ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آبادی کو کم گنا جائے گا تو ہماری نمائندگی کو بھی کم کیا جائے گا، ترقیاتی فنڈ مزید کم ہوں گے، وسائل مزید کم کردئیے جائیں گے، گنتی کے بعد پانی اور بنیادی سہولتیں کم کردی جائیں گی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری، اختیارات کی پٹیشن سپریم کورٹ میں سننی چاہئے، یہ کراچی میں رہنے والی تمام اکائیوں کا مسئلہ ہے، دھاندلی شدہ مردم شماری نامنظور کرتے ہیں، کراچی کی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ گنا گیا باقی ڈیڑھ کروڑ کو لاپتہ کردیا۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ 23 اگست کو تاریخ رقم کی تھی، ایم کیو ایم کو 1986ء کی ایم کیو ایم بنائیں گے، جو پہلے پتنگ سے محبت رکھتے تھے وہ آج ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

    پاناما کیس پر فاروق ستار نے کہا کہ پاناما کا اونٹ ایک کروٹ بیٹھ گیا ہے، پاناما میں دوسرے لوگ ہیں ان کی انکوائری بھی ہونی چاہئے، جو احتساب سے بچے رہے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

    عوام کہہ رہے ہیں مردم شماری نہیں مانتے، وسیم اختر

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ غلط اعداد و شمار سے آپ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، یہاں موجود عوام کہہ رہے ہیں کہ مردم شماری نتائج نہیں مانتے

    انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل اور بہتری کے لیے کوئی سیاسی جماعت آواز نہیں اٹھارہی، کسی کے جانے سے کوئی کمی نہیں آئے گی۔

    کراچی والے ہر سیاسی جماعت کی آواز جانچنا شروع کریں، فیصل سبزواری

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی والے ہر سیاسی جماعت کی آواز جانچنا شروع کریں، ایم کیو ایم کسی جماعت کے خلاف نہیں کراچی کے لیے موجود ہے، ایم کیو ایم نے کسی کا محل یا گھر بنانے کے لیے فنڈز نہیں مانگے۔

    انسانوں کے سمندر کی وکٹیں گر نہیں سکتیں، خواجہ اظہار الحسن

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایک سال سے سن رہے ہیں کہ ایک وکٹ گر گئی، انسانوں کے سمندر کی وکٹیں گر نہیں سکتیں، ہم مخالفین کو اپنا اسٹیج دیتے ہیں آؤ یہاں انسانوں کی وکٹیں گرا کر دکھاؤ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو پہلی بار عدالتی انصاف کا سامنا ہے، قمر زمان کائرہ

    نواز شریف کو پہلی بار عدالتی انصاف کا سامنا ہے، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو پہلی بار عدالتی انصاف کا سامنا ہے، نواز شریف اور ان کے ساتھی چاہتے ہیں یہ سسٹم نہ چلے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب آج تک نہیں بھولے انہیں ہتھکڑی لگائی گئی، چاہتے ہیں انصاف ہونا شروع ہوا ہے تو کچھ حد پار ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی عدالت میں پیش ہوکر کہتی ہے جو کرنا ہے کرلو، نواز شریف کہتے رہے سازش ہوئی تو وہ عدلیہ ہی ہوسکتی ہے، سب جانتے ہیں عدالتی معاملہ سزا کی جانب جارہا ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چوہدری نثار نے توڑ پھوڑ کے بجائے سب اچھا ہے کا تاثر دیا، نواز شریف اور ان کے ساتھی چاہتے ہیں یہ سسٹم نہ چلے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سعودی حکومت کے اثر انداز ہونے سے متعلق خبر کی تردید کرنی چاہئے، باہر بیٹھ کر پاکستان میں طاقت کے ذریعے سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے۔

    نیب سے متعلق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب کیا کررہا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے، نئے چیئرمین نیب جاوید اقبال پر بڑی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف، ان کے بچوں نے اپنی تمام جائیدادیں لندن میں بنا رکھی ہیں، ججز نے نواز شریف سے کہا آپ نے اقامہ چھپا کر قوم سے جھوٹ بولا۔

    یہ پڑھیں: میاں صاحب ! اب آپ کی ڈگڈگیاں نہیں چلیں گی، قمر زمان کائرہ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • موٹر سائیکل کا تحفہ دیکھ کر ثانیہ مرزا نے کس خواہش کا اظہار کیا؟

    موٹر سائیکل کا تحفہ دیکھ کر ثانیہ مرزا نے کس خواہش کا اظہار کیا؟

    لاہور: پاکستان کی شاندار فتح کے بعد شعیب ملک کو ملنے والے مین آف دی میچ کو دیکھ کر اہلیہ ثانیہ مرزا خاموش نہ رہ سکیں اور مزاحیہ جملے کہہ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق 8 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی  پاکستان کے لیے مبارک ثابت ہوئی اور سرفراز الیون کے ساتھ کھیلنے والے نئی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز الیون میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو اپنے جذبے اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ٹیم کو مسلسل فتوحات سے ہمکنار کروارہے ہیں۔

    کپتان سرفراز بھی ہر میچ کے بعد کھلاڑیوں کو شاباش دیتے اور اس بات کا برملا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں کہ یہ فتوحات ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ممکن ہیں، نوجوان کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں اور اس طرح ہم اپنی خامیوں کو بھی دور کرلیتے ہیں۔

    پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی

    میچ کے اختتام پر تقسیمِ انعامات کی تقریب ہوئی جس میں شعیب ملک کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ساتھ میں انہیں ایک ہیوی بائیک بھی دی گئی۔

    ابھی موٹرسائیکل شعیب ملک کو ملی ہی تھی کہ اسٹیڈیم میں بیٹھی اُن کی اہلیہ نے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسی پر سفر کرنا چاہتی ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’چلیں پھر اس پر‘ مگر جب انہوں نے دیکھا کہ شعیب ملک کے ساتھ موٹر سائیکل پر شاداب خان بیٹھ گئے تو اگلے ہی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھی کہ یہ سیٹ میرے لیے ہے، خیر اب میں برا نہیں مانوں گی‘۔ شعیب ملک کی اہلیہ کے مزاحیہ ٹویٹ سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک کو جب بائیک ملی تو انہوں نے شاداب خان کو پچھلی نشست پر بٹھایا اور ٹرافی ہاتھ میں تھام کر اسٹیڈیم کا چکر لگا کر عوام کا شکریہ ادا کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت پر فاروق ستار کا ردِ عمل

    ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت پر فاروق ستار کا ردِ عمل

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈپٹی میئر کراچی کی پی ایس پی میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ کھڑے تمام لوگ ارشد وہرہ ہیں، کل اس معاملے پر تفصیلی اور بھرپور جواب دوں گا۔

    کراچی میں طلباء کے مظاہرے میں شرکت کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جبر اور چھینا جھپٹی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، کوئی کام عجلت یا جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جبر کی سیاست نہیں میرٹ پر فیصلہ کرنا چاہیے، ارشد وہرہ کی شمولیت پر عجلت سے نہیں بلکہ کل حقائق کے ساتھ تفصیلی جواب آپ کے سامنے رکھوں گا۔

    ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ طلبا نے این ٹی ایس کے خلاف مظاہرہ کر کے تمام پول کھول دیے، آج نجی اور سرکاری میڈیکل کالجز میں 88 فیصد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو داخلے نہیں دیے جارہے، اگر یہی سلوک ہوتا رہا تو پھر طلبا ہماری بھی نہیں سنیں گے۔

    پڑھیں: ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت

    قبل ازیں ایم کیو ایم کے منتخب کردہ ڈپٹی میئر کراچی ارشدہ وہرہ نے پاک سرزمین کے مرکز پر انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا ساتھ دینے اور عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    ارشد وہرہ نے کہا کہ جتنے وسائل اس وقت موجود ہیں اُن کے ساتھ بھی عوام کی خدمت کی جاسکتی تھی مگر افسوس ہے کہ میں شہریوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا، سیٹ پر بیٹھنے کا مزید جواز نہیں رہا اس لیے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

  • شمالی کوریا کے صدر کی ٹرمپ ٹاور کے قریب چہل قدمی؟

    شمالی کوریا کے صدر کی ٹرمپ ٹاور کے قریب چہل قدمی؟

    واشگنٹن: امریکا اور شمالی کوریا کے مابین شدید تنازعات جاری ہیں مگر شہری اپنی شرارت سے باز نہ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے کے باوجود کم جونگ اپنے مشن سے باز نہیں آرہے اور وہ یکے بعد دیگرے ایٹمی تجربات کر کے امریکی دھمکی کا جواب دے رہے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے پابندیوں اور دھمکیوں کے جواب میں شمالی کوریا کے سربراہ نے بھی اپنے لہجے میں نرمی پیدا نہ کی اور وہ جارحانہ حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں۔

    اس تمام تر صورتحال کے باوجود ایک امریکی شہری کو نئی شرارت سوجھی اور اُس نے مزاحیہ ویڈیو بنانے کے لیے 10 گھنٹے تک مختلف علاقوں میں چہل قدمی کی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس شہری کا چہرہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ سے ملتا جلتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اس شہری کو شمالی کوریا کا صدر سمجھ کر حیران اور خوفزدہ بھی ہوئے۔ بعدازاں کم جونگ کا ہم شکل شہری ریسٹورنٹ گیا اور اُس نے ریل گاڑی میں بھی سفر کیا۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ چین میں ریلیز کرنے کی تیاریاں

    عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ چین میں ریلیز کرنے کی تیاریاں

    ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے ہدایت کار اور اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کو چین میں ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنگل اور پی کے کے بعد اب عامر خان کی تیسری فلم سیکریٹ سپر اسٹار میں چین میں ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں کشمیری نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے کردار ادا کیا۔

    اس ضمن میں بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کو ایک سے دو ماہ کے درمیان چین میں بھی ریلیز کردیں گے جس کے لیے انہوں نے حکمت عملی کرنا شروع کردی ہے۔

    پڑھیں: اپنے آپ کو اسٹار نہیں سمجھتی، زائرہ وسیم

    سیکریٹ سپر اسٹار کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر بنائی گئی ہے جو میوزک سے بے حد لگاؤ رکھتی ہے مگر گھر والوں کی سختی اُسے آگے بڑھنے سے روکے رکھتی ہے، اس دوران وہ اپنے منہ پر نقاب پہن کر ویڈیو ریکارڈ کرتی ہے اور اُسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیتی ہے۔

    زائرہ وسیم کا فلمی نام آنسیا رکھا گیا ہے، ویڈیو شیئر ہونے کے بعد یہ گانا اور انداز اس قدر مقبول ہوتا ہے کہ وہ اپنا خواب پورا کرلیتی ہے۔

    یاد رہے کہ عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار اور گول مال اگین دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہیں، دونوں فلموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے تاہم شائقین گول مال اگین کو دیکھنے میں زیادہ دلچپسی لے رہےہیں۔

    فلم کا ٹریلر دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قرآن مجید کی کئی سورتیں تلاوت کرنے والا طوطا، ویڈیو مقبول

    قرآن مجید کی کئی سورتیں تلاوت کرنے والا طوطا، ویڈیو مقبول

    طوطا وہ واحد پرندہ ہے جو انسانوں سے مانوس ہوکر ٹوٹے پھوٹے انداز میں اُن کی زبان بولنے کی کوشش کرتا ہے، منفرد اعزاز اور گھر کی رونق برقرار رکھنے کے لیے انہیں پالا جاتا ہے۔

    ٹوٹی پھوٹی انسانی زبانیں بولنے والے اس پرندے کو بہت چھوٹی عمر سے ہی گھر لایا جاتا ہے تاکہ اُسے اپنی پسند کے مطابق باتیں سکھائی جاسکیں اور وہ انہیں خوبصورتی سے ادا کر کے گھر کی رونق بڑھائے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے شخص حسین سوالمہ نے اپنے طوطے کو قرآن مجید کی سورتیں حفظ کروائیں اور اب وہ خوبصورتی سے ان کی تلاوت کرتا نظر آتا ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

    پنجرے میں قید اس طوطے کا نام مدلل ہے اور اس کی عمر ابھی 6 برس ہے، مالک کا کہنا ہے کہ وہ دندان سازی کا کام سیکھنے کے دوران قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے جسے طوطے نے سیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ طوطے کا آیات کو یاد رکھنا اور ان کی تلاوت کرنا کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ تلاوت کرنا میرا روز کا معمول تھا اور میں نے یہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مدلل ایک روز خوبصورتی سے قرآن مجید کی سورتوں کو تلاوت کرے گا۔

    ویڈیو دیکھیں: ’تکبیر‘ دینے والا طوطا

    السوالمہ کا کہنا ہے کہ اُن کا طوطا چھ سال کا ہے اور اب وہ سورۃ اخلاص، سورۃ التکاثر، سورۃ فاتحہ سمیت دیگر سورتوں کی تلاوت جبکہ الحمد اللہ کے الفاظ بھی دہراتا ہے۔

    مالک کا مزید کہنا ہے کہ انہیں پرندے پانے کا بہت شوق ہے اور وہ گزشتہ کئی سال سے طوطوں سمیت کئی دوسرے پرندوں کی نگہداشت کررہے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • قندیل قتل کیس: مفتی قوی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    قندیل قتل کیس: مفتی قوی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقویٰ کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی سیشن عدالت میں قندیل بلوچ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم مفتی عبدالقویٰ کو سخت سیکیورٹی میں جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں اب تک ہونے والی تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی، تفتیش کار نے جج سے ملزم کا مزید ریمانڈ طلب کیا جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مفتی عبدالقویٰ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیش میں پیشرفت ہوئی جس کے مطابق اداکارہ سے ملاقات کے وقت مفتی عبدالقویٰ کے علاوہ تیسرا شخص بھی موجود تھا، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ تیسرے شخص کو نہیں جانتا تاہم اتنا علم میں ہے کہ وہ اندرونِ سندھ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تیسرے شخص کو گرفتار کرنے کے لیے کھوج لگانا شروع کردیا ہے۔

    پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس: مزید تصاویر موجود ہونے کا امکان

    دوسری جانب پولی گراف (جھوٹ پکڑنے والی مشین) سے ہونے والی تحقیقات میں بھی نیا موڑ سامنے آیا جس کے مطابق جب مفتی عبدالقویٰ سے قتل سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس الزام کو مسترد کیا جبکہ مشین نے اُن کے اس دعوے میں نقص کی نشاندہی کی۔

    یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ ملزم کے موبائل فون میں کچھ ویڈیوز موجود تھیں جنہیں بعد میں ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔