Tag: ARY URUD NEWS

  • ایم کیوایم کے وفدکو احتجاج کے بعد جانےکی اجازت مل گئی

    ایم کیوایم کے وفدکو احتجاج کے بعد جانےکی اجازت مل گئی

    لاہور:حکومت پنجاب نے فیصل چوک پرایم کیوایم کی جانب سے بھیجا جانےوالا راشن احتجاج کےبعد ماڈل ٹاؤن لےجانےکی اجازت دیدی۔

    ایم کیوایم کا وفد منہاج القرآن کےباہرجمع افراد کےلئےکھانا اوردیگرامدادی سامان لیکرماڈل ٹاؤن پہنچا توانتظامیہ نےاسےآگےجانےسےروک دیا،ایم کیوایم کےاحتجاج کےبعد حکام نےایم کیوایم کے وفد کو کھانا لے جانےکی اجازت دیدی جس کےبعد ایم کیوایم کے وفد نےکھانا منہاج القرآن کےعہدیداروں کے حوالے کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نےتمام ترمشکلات کے باوجود کھانا پہنچانےپرایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا،دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین سے فون پررابطہ کیا اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر پنجاب سے گفتگوکرتےہوئےکہا کہ سیاسی بحران کےخاتمے کیلئےتجاویز پیش کرنے کے باوجودمعاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔

    الطاف حسین نےکہا کہ وفاقی حکومت نےاعلان کے باوجود لاہوراورماڈل ٹاؤن سےاب تک رکاوٹیں نہیں ہٹائیں،انہوں نےموجودہ بحران کو دانشمندی سے حل کرانے کیلئے گورنر پنجاب سے کردار اداکر نے کی اپیل بھی کی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ بحران کے خاتمے کیلئےاپنا کردار اداکرنے کو تیار ہیں۔

  • حکمرانوں کو اپنےاقتدارکی موت نظر آرہی ہے،رحیق عباسی

    حکمرانوں کو اپنےاقتدارکی موت نظر آرہی ہے،رحیق عباسی

    لاہور:پاکستا ن عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نےکہا ہےحکمرانوں کو اپنی موت نظرآرہی،رکاوٹیں کارکنوں کونہیں روک پائیں گی،عمران خان بھی یوم شہدا میں شریک ہوں گے۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں پاکستا ن عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ بھکر میں ہمارے دوکارکنوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا گیا، حکمرانوں کے اقدامات ہمیں اپنےارادے سےنہیں ہٹا سکتے ۔

    رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوم شہدا کی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہےاور اپنے کارکنان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ یوم شہدا میں بھرپوراندازمیں شریک ہوں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کوئی ایسی سڑک اورایساپل نہیں جہاں کنٹینرزنہ کھڑےہوں، ظالم حکمران ایسےاقدامات سےاپنےگردخودگھیراتنگ کررہےہیں۔