Tag: ARY

  • بشارالاسد کی اہلیہ نے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

    بشارالاسد کی اہلیہ نے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

    ترک میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معزول شامی صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسماالاسد نے شوہر سے علیحدگی کے لیے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو ہفتے قبل شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی صدر بشارالاسد اپنے خاندان کے ساتھ روس روانہ ہوگئے تھے۔ معزول شامی صدر اور ان کے خاندان کو روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہوئی ہے۔

    ترک میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسماالاسد شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ اسماالاسد ماسکو میں خوش نہیں ہیں اور واپس برطانیہ اپنی والدہ کے پاس منتقل ہونا چاہتی ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں، پلی بڑھیں اور تعلیم حاصل کی، ان کے پاس اب بھی برطانوی شہریت ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق معزول صدر کی اہلیہ نے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

    سابق شامی خاتون اول کی والدہ نے بھی انگلینڈ میں قانونی فرم سے رابطہ کیا ہے تاکہ بیٹی کی واپسی کے لیے کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔ مئی 2024 میں شام کے صدارتی دفتر نے اطلاع دی تھی کہ 48 سالہ اسما الاسد میں لیوکیمیا (خون کا کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے۔

    صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ اسما کو علاج کے خصوصی پروٹوکول سے گزرنا پڑے گا جس کے تحت انہیں خود کو الگ تھلگ کرنا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں وہ عوامی مصروفیات سے دور ہوجائیں گی۔

    ترک میڈیا کے مطابق ماسکو میں اسما کے علاج کی مناسب نگرانی ممکن نہیں اس لیے بھی وہ جلد لندن منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی قانونی فرم نے اسما کی والدہ کو بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی واپسی صرف صحت کے مسائل کی بناء پر ممکن نہیں، انہیں بشارالاسد سے علیحدگی بھی اختیار کرنا ہوگی۔

    اس کے علاوہ برطانیہ واپسی میں اسما کو بہت سی رکاوٹوں کا بھی سامنا ہوگا جن میں ان کے خلاف بندعنوانی، غبن اور دیگر الزامات ہیں۔ خاتون اول بننے کے بعد سے ان کی دولت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کا تنازع اور یوکرین جنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ’اسرائیل ناکام ہوا، حماس، حزب اللہ اور جہاد زندہ ہے‘

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں افراتفری اور یوکرین میں جنگ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر پہنچ گئی۔

    عالمی صرافہ بازار میں سونا 21 ڈالرز اضافے سے 2622 فی اونس پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ وطن عزیز پاکستان کی عزت ہے اس پر کسی قسم کا حرف نہیں آنے دیں گے۔

    گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔گورننگ بورڈ کو قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف کو سراہا۔

    چیئرمین پی سی بی اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، تمام ٹیموں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔

    چیئرمین پی بی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کیخلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    اُنہوں نے مزید کہنا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا، پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر محنت سے کام میں مصروف ہے۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    قوم ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے میچ جیت جاتی ہے تو مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔

    قومی ٹیم اس سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے، آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ پہلے میچ کی پچ سلو اور اُس پر باؤنس بھی کم تھا، دوسری اننگز میں بہتر ہونے کے سبب ہمیں آسانی ہوئی۔

    نائب کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی پر خوش ہیں، آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے، ٹیم میں ایڈن مارکرم، رائن ریکلٹن، کرسٹن اسٹبس، مارکو جینسن، کگیسو ربادا، ٹونی دے زورزی شامل ہیں۔

    روہت شرما جلد کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

    ویان ملڈر اور کیشو مہاراج کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، واضح رہے کہ قومی ٹیم اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 دسمبر سے شروع ہوگا۔

  • روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارت کے معروف عالمی شہرت یافتہ اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

    ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

    اسپنر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار کیریئر پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

    دوسری جانب پاکستان کے ممتاز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہوں نے 130 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کسے ملا؟

    عماد وسیم نے اپنے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • شام کی نئی عبوری انتظامیہ کا فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

    شام کی نئی عبوری انتظامیہ کا فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

    شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملک کی فضائی حدود گزشتہ روز کھول دیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کی نئی عبوری انتظامیہ کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے خاتمے کے بعد شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمد و رفت شروع کا آغاز ہوگیا ہے۔

    اردن کے دارالحکومت امان سے بیروت کیلیے پہلی پرواز ایم ای اے 311 نے دمشق کے اوپر سے منزل تک سفر کیا۔

    بغداد، جدہ اور دیگر شہروں کیلیے بھی پروازوں نے شامی فضائی حدود کا استعمال کیا، شام کی فضائی حدود ایک ہفتہ قبل شام میں بشارالاسد کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بند کی گئی تھی۔

    شام کے سابق صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار کروانے والی شامی ایئرلائن کے آخری طیارے نے اتوار کو الصبح دمشق ایئرپورٹ سے آخری ٹیک آف کیا تھا۔

    شامی وزیر ٹرانسپورٹ بہاء الدین شرم نے شام کی فضائی حدود کھولے جانے کے حوالے سے کہا کہ شام کے دو بڑے ایئر پورٹس دمش اور حلب بھی جلد پروازوں کیلئے بحال کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب شام کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ اسرائیل کو کارروائیاں کرنے سے روکے، اسرائیل کو بھی چاہیے کہ وہ شامی سرزمین سے اپنی فوج فوری واپس بلائے۔

    امریکا نے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے شام کی عبوری حکومت نے بین الاقوامی قوانین پرعمل نہ کیا تو پھر پابندیاں لگا دیں گے۔ انھوں نے کہا شام کی صورت حال سے آگاہ رہنے کے لیے امریکا حیات تحریر الشام سے رابطے میں ہے۔ امریکا اور ترکیے نے عبوری حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    فرانس : مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    شام کے ڈی فیکٹو سربراہ احمد الشعرا المعروف کمانڈر الجولانی کا کہنا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملوں کے باوجود نئے محاذ نہیں کھول سکتے۔

  • غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 30 فلسطینی شہید

    غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 30 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، غزہ کے نصیرات کیمپ پر کئے گئے حملے میں 30 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے محصور علاقے نصیرات کیمپ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں کم از کم 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کیمپ میں کئی گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔شہید ہونے والوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہیں کہ شامی فوج کا فوجی سازوسامان ”غلط ہاتھوں ”میں نہ جائے۔

    بلنکن نے اردن کے دورے کے دوران کہا کہ اسرائیلیوں کی طرف سے ان کارروائیوں کا بیان کردہ مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ شامی فوج کی طرف سے چھوڑے گئے فوجی سازوسامان غلط ہاتھوں میں نہ جائیں.

    انہوں نے کہا کہ آگے کے راستے کے بارے میں ہم بات کریں گے اور ہم پہلے ہی بات کر رہے ہیں اسرائیل سے اور دوسروں سے۔

    بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں پائے جانے والے شہری کو وطن واپس لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

    امریکی شہری کے معاملے پر کچھ سرکاری امریکی تبصرے ہیں جن کی شناخت ٹریوس ٹیمرمین کے نام سے ہوئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں آج پائے جانے والے شہری کو ملک سے باہر نکالنے اور وطن لانے کے لیے کام کر رہا ہے تاہم ان کے پاس لاپتہ صحافی آسٹن ٹائس کے بارے میں کوئی تازہ کاری نہیں ہے۔

  • روس کی یوکرین پر بمباری، متعدد شہری ہلاک و زخمی

    روس کی یوکرین پر بمباری، متعدد شہری ہلاک و زخمی

    روس کی جانب سے یوکرین کے زاپوریژیا ریجن پر بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 12 یوکرینی شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

    زاپوریژیا ریجن کے ملٹری ایڈمنسٹریٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ روسی حکام نے حملے سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    اس سے قبل روس کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے جدید ہائپر سونک اور شینک میزائل کو بیلاروس میں لگائے گا۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روس اپنے اتحادیوں کو اور شینگ میزائل فراہم کریگا، جدید اور شینک میزائل کیا کچھ کرسکتے ہیں شاید دنیا کو اندازہ نہیں ہے۔

    روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے مطابق ہائپر سونک اور شینک میزائل امریکا کیلئے پیغام تھا، ہم صورتحال مزید خراب نہیں کرنا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان حالات جنگ والے نہیں، امریکا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتا ہے اور فوجی مدد کر رہا ہے۔

    شامی اپوزیشن کے مسلح گروپوں کا عراقی وزیراعظم کو دوٹوک پیغام

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب انسانی حقوق کے قوانین سے متعلق بھی اپنے مفاد کو دیکھتا ہے، اندازہ لگالیں مغربی دنیا فلسطین میں ہونے والے ظلم پر خاموش ہے، فلسطین میں ہلاکتیں یوکرین میں ہونیوالی ہلاکتوں سے بہت زیادہ ہیں۔

  • حماس کا غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑا بیان

    حماس کا غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑا بیان

    حماس نے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کے لیے کھو سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے قبل بہت دیر ہوجائے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی 14ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 33 یرغمالی مارے جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ نے مصر میں انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 19 ملین پاؤنڈ (24 ملین ڈالر) کی فنڈنگ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    برطانیہ کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ترقی کی برطانوی وزیر اینیلیز ڈوڈز نے غزہ کی صورت حال کو ’تباہ کن‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ تک بلا تعطل امداد کی رسائی کو یقینی بنائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے باشندوں کو سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی خوراک، اور پناہ گاہ کی اشد ضرورت ہے، میں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین دونوں میں ہم منصبوں سے ملاقات کروں گی، تاکہ رکاوٹوں کو دور کرنے، جنگ بندی کرنے، اور یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ اس تنازعے کا دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ مصر غزہ کے لیے امداد بڑھانے سے متعلق ایک کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، ”غزہ کی پٹی پر انسانی ہمدردی کے ردعمل“ کو بڑھانے کے بارے میں وزارتی کانفرنس آج قاہرہ میں شروع ہونے والی ہے۔

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

    قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں زمبابوے پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے فائنل الیون کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس میں سلمان علی آغاز کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر، عرفان خان، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وننگ کمبی نیشن کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، پی سی بی

    واضح رہے کہ اتوار کو قومی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی، طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔