Tag: ARY

  • ایران نے کمرشل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دیں

    ایران نے کمرشل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دیں

    ایران نے کمرشل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کو کھول دیا ہے، ایران نے اپنی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد بند کردیا تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کی ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کو فی الحال ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    یورپ، امریکا سے آنے جانے والی پروازیں مسقط کے ذریعے پاکستان کی حدوداستعمال کررہی ہیں۔

    دوسری جانب سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    ذرائع سی اے اے کے مطابق کہ ایرانی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے، ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے تک بند تھی۔

    ذرائع پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول کے مطابق پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی فصائی حدود سے گزر رہی ہیں، مغربی سمت سے پاکستانی فضائی حدود کی طرف آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سخت مانیٹرنگ کے بعد پروازوں کوپاکستانی فضائی حدود میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

  • ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بابر اعظم سے متعلق بڑی بات کردی ؟

    ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بابر اعظم سے متعلق بڑی بات کردی ؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے، اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اور میچز جتوائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بڑے بڑے کھلاڑیوں پر خراب وقت آجاتا ہے۔

    جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کا کھلاڑیوں سے برتاؤ بہت اچھا رہتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا،یہاں کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے۔

    جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں،پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے طویل پلان ہیں۔

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے متعلق بنایا گیا پلان بتا دیا۔

    پہلے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے پہلے اوور کرانے کا پلان مینجمنٹ نے مجھے پہلے ہی دے رکھا تھا جب کہ نعمان علی نے دوسرا اوور تب کرایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی اسپن کیا۔

    ساجدخان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے 30اوور گیند اسپن ہو گی گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے۔

    شعیب بشیر نے رضوان کی مزاحیہ گفتگو کا راز فاش کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس دوسرا نہیں اس لیے پیس مختلف کرنیکی کوشش کی، پہلی اننگز پر فوکس ہے دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے۔

  • ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی

    ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی

    سابق آسٹریلوی اوپنر جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کیلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی۔

    رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنرنے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا اور ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

    تاہم اب اپنے بیان میں سابق آسٹریلوی اوپنر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلیے دستیاب ہوں، میں ہمیشہ دستیاب ہوں، میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں۔

    سابق آسٹریلوی اوپنر نے بتایا کہ ٹیم میں واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا ہے۔ اینڈریو میکڈونلڈ نے مجھے جواب دیا کہ ”آپ ریٹائرڈ ہو۔”

    اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کیلیے کیوں شرماؤں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلیا کو ٹاپ آرڈر پر مشکلات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام میچ کے ساتھ اختتام ہوچکا ہے۔

    سابق آسٹریلوی اوپنرکے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف ناکام میچ کے ساتھ اختتام ہوا تھا، اس میچ میں ناکامی کے بعد کینگروز ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

    افغانستان کا بنگلادیش سے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

    آسٹریلوی اوپنر نے 2009 میں اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کا ڈیبیو کیا تھا اور اس دوران 112 ٹیسٹ میچز، 161 ون ڈے اور 110 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

  • نائیجیریا میں سیلاب سے 150 جان سے گئے

    نائیجیریا میں سیلاب سے 150 جان سے گئے

    شمال مشرقی نائیجیریا میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیرین ایمرجنسی ایجنسی کے ریاست بورنو جنرل مینیجر محمد برکیندو نے گزشتہ ماہ بورنو کے دارالحکومت میدوگوری اور دیگر کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    برکیندو نے بتایا کہ سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب کے باعث ریاست میں ہیضے کی وبا پھیل چکی ہے۔

    اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے بورنو ریاست میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 1.8 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی، جب کہ سوئس حکومت نے 1.2 ملین یورو کا عطیہ دیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے خوفناک دھماکے میں 147 افراد زندہ جل گئے۔

    خبرایجنسی کے مطابق ماجیا میں آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تھا جیسے ہی لوگ ایندھن جمع کرنے پہنچے تو آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا ہو گیا۔

    آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور ایندھن جمع کرنے والے افراد زندہ جل گئے۔

    حکام نے خوفناک واقعے میں 147 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

    ایران کے لئے جاسوسی، 7 اسرائیلی شہری گرفتار

    پولیس کے مطابق ٹینکر نے ہمسایہ ریاست کانو سے تقریباً 110 کلومیٹر (68 میل) کا سفر طے کیا تھا اور ماجیا قصبے میں ٹرک سے ٹکرانے سے بچتے ہوئے الٹ گیا۔

  • معروف برطانوی گلوکار ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک

    معروف برطانوی گلوکار ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک

    سابقہ بینڈ ون ڈائریکشن کے گلوکار لیام پین بیونس آئرس میں ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

    بیونس آئرس پولیس کے مطابق برطانوی گلوکارلیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے نیچے گر گئے تھے، جس کے سبب انہیں گہرے زخم آئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

    ارجنٹائن میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معروف گلوکار اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس پہنچے تھے۔

    بابا صدیقی کا قتل، پولیس سلمان خان کی قریبی شخصیت سے تفتیش کیلئے پہنچ گئی

    پولیس کے مطابق ان کا ہوٹل کی چھت سے اس طرح اچانک گر جانا، شک و شبہات کو جنم دے رہا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، اسرائیلی شہری گرفتار

    ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، اسرائیلی شہری گرفتار

    اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کے لیے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی اسرائیلیوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے، ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر اس گرفتاری کے بعد بے نقاب ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو دردناک صورتحال سے دوچار کریں گے، تاہم جنگ بندی کے مخالف بھی نہیں ہیں۔

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک جاری بیان میں کہی، اپنی ایک ریکارڈڈ تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ اس تصادم اور مسئلے کا حل سیز فائر ہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم کمزور ہیں اس لیے جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں، اگر اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا تو ہم بھی جنگ جاری رکھیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق ان کہنا تھا کہ کسی بالواسطہ کوششوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد شمالی علاقے کے آبادکار واپس اپنے گھروں کو جا سکیں گے اور دوسرے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

    نعیم قاسم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حزب اللہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بھی بالکل اسی طرح اسرائیل میں جہاں چاہے کارروائی کر سکتا ہے جس طرح اسرائیل نے لبنان میں کیا ہے۔ اس لیے ابھی مزید لاکھوں اسرائیلی بیگھر ہوں گے۔ بلکہ میں کہوں گا 20 لاکھ سے زیادہ اسرائیلیوں کو خطرے میں رہنا ہوگا۔ ہم کسی بھی وقت، کسی بھی گھڑی اور کسی بھی دن حملہ کر سکتے ہیں۔

    ’ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان نہیں‘

    نعیم قاسم کے اس بیان پر اسرائیل نے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اسرائیل کا یہی دعویٰ ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر حملے اسی لیے کر رہا ہے کہ اپنے بیگھر ہوچکے ہزاروں اسرائیلیوں کو واپس اپنے گھروں میں بحفاظت لا سکے۔

  • کلیان ایمباپے کی سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی

    کلیان ایمباپے کی سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی

    فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کے خلاف سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے نے خاتون کو سوئیڈن کے ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    فرانسیسی فٹبالر بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں موجود تھے، جمعرات کی شب زیادتی کا واقعہ رونما ہوااور معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون کو نگہداشت کے لیے اسپتال لایا گیا۔

    پولیس کی جانب سے مذکورہ معاملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم رئیل میڈریڈ اسٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کے الزام کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔

    یورو کپ میں فرانسیسی کپتان ایمباپے اپنی ناک تڑوا بیٹھے

    فرانسیسی فٹبالر نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ سماعت فرانسیسی فٹبالر کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاؤنڈ کا مطالبہ کیا ہے۔

  • حملے کیلئے جہاں کی حدود استعمال ہوگی، اُسے نشانہ بنائیں گے، ایران

    حملے کیلئے جہاں کی حدود استعمال ہوگی، اُسے نشانہ بنائیں گے، ایران

    ایران کی جانب سے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو وارننگ دیدی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ حملے کیلیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوگی اسے نشانہ بنائیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو خبردار کردیا ہے۔

    امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرااسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کیلیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا اسرائیل کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے تھا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

    ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی وار کے نہیں ہو سکے گا، ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے۔

    ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ممالک ناکام رہے۔

    غزہ، حماس کے حملے میں میجر سمیت 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

    ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈیئر جباری کا کہنا تھا کہ ایرانی اٹیک میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے ملیا میٹ کردیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر حملوں کے ذریعے 90 فیصد میزائلوں نے اپنے حدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا جو اسرائیل اور امریکا کے لیے بڑا سرپرائز تھا۔

  • پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلہ

    پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جس میں سابق کرکٹر عاقب جاوید اور اظہرعلی کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر اور اظہرعلی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی بھی ذمے داری ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن چیمہ کو ممکنہ طور پر ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی۔

    برطانوی اخبار نے خبر دی ہے بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ پاکستان سے باہر ہو گا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوٹوک پیغام جاری کیا ہے۔

    اپنے بیان میں پی سی بی نے کہا کہ فائنل سمیت تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد پر ہمارا واضح مؤقف ہے ایسی کوئی تجویز زیرِغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سیباہر ہو۔

    ملتان ٹیسٹ، اہم پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی کیلیے اسٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن جاری ہے۔

  • لبنان: اقوام متحدہ کی امن فورس کو بھی اسرائیلی فوج سے خطرات لاحق

    لبنان: اقوام متحدہ کی امن فورس کو بھی اسرائیلی فوج سے خطرات لاحق

    جنوبی لبنان کے علاقے مارون الراس میں ماہرین کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اقوام متحدہ کے امن مشن بیس کے قریب بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کو دیکھا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سامنے آنے والی تصاویر میں 40 فوجی گاڑیوں کو اقوام متحدہ کی فورسز (یونفیل) کے ہیڈکوارٹر کے ارد گرد دیکھا گیا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے اس علاقے میں فوجی نقل و حرکت کیلیے نئی سڑک کو تعمیر کیا گیا ہے، یونفیل کے بیس کے قریب زمین کو بھی ہموار کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت پر یونفیل کے جوانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ اسرائیلی فورسز نے مارون الراس کے جنوب مشرق میں لبنانی سرزمین کے اندر یونفیل کی چوکی کے قریب مورچے سنبھالے ہوئے ہیں، جو آئرش امن مشن کے بیس سے چند میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

    یونفیل کا کہنا ہے کہ امن مشن کے جوانوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنا کسی صورت قبول نہیں، کیونکہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کے تحت اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے لنبان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہد سربراہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نتین یاہو نے لبنان کے عوام کیلیے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ کے جانشین اور ان کے متبادل سب کو قتل کر دیا۔

    اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس میں داخلے سے روک دیا گیا

    نیتن یاہو نے کہا کہ آج حزب اللہ پہلے کے مقابلے میں کمزور ہوگئی، اب لبنانی عوام ایک اہم دوراہے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا انتخاب ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس لے سکتے ہیں اور اسے امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔