Tag: ARY

  • ماسکو میں حساس ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

    ماسکو میں حساس ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث زیادہ تر اموات عمارت میں دھواں بھرنے کے باعث ہوئیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب دکان میں چوری کرتے ہوئے خوفناک آتشزدگی سے ایک چور جھلس کر ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع بال مٹھہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں کم عمر نوجوان چوری کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا جب کہ دوسرا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رات گئے 3 نوجوان موم بتی کی مدد سے ایک دکان میں چوری کر رہے تھے کہ اس دوران ایک کا پاؤں پھسل گیا اور پیٹرول گیلن پر جاگرا جس سے موم بتی ہاتھ سے گری اور آگ بھڑک اٹھی۔

    ہنٹر بائیڈن نے بریت کیلئے نئے ٹرائل کی درخواست دائر کردی

    پھسلنے والا نوجوان موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ دکان کے دروازے پر کھڑا تیسرا چور آگ سے محفوظ رہا اور اس کے شور مچانے پر اہل علاقہ اٹھ کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

  • کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    کالج کے طلباء کو سمندر کنارے ریل بنانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے گجرات میں کالج کے طلباء کو سمندر کے کنارے کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، دو گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گجرات کے موندرا قصبے سے تعلق رکھنے والے کالج کے دو طالب علم ریل بنانے کی کوشش میں گاڑیاں سمندر کی تیز لہروں کے درمیان لے گئے اور مشکل میں پھنس گئے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کرن سوراتھیا (23) اور پریش سوراتھیا (23) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ویڈیو، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تیزی سے وائرل ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو گاڑیاں ساحل پر ڈوبی ہوئی ہیں، ایک گاڑی کے ٹائر پانی کے اندر تھے جبکہ دوسری گاڑی اونچی لہر میں جزوی طور پر ڈوب گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباء اپنی گاڑیاں ساحل سمندر پر چلا رہے اور کرتب دکھانے میں مصروف تھے۔

    تیز لہر کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں، جس پر طلباء کو قریبی گاؤں والوں سے مدد طلب کرنا پڑی۔ سب انسپکٹر جڈیجہ نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے دونوں گاڑیوں کو پانی سے نکالنے کے لیے ٹریکٹر کا استعمال کیا۔

    ایک ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور کرن اور پریش دونوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • سنیل شیٹی نے والد کی یادوں سے وابستہ تین بلڈنگیں خرید لیں

    سنیل شیٹی نے والد کی یادوں سے وابستہ تین بلڈنگیں خرید لیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارسنیل شیٹی نے منگلور میں اُن تینوں عمارتوں کو خرید لیا جہاں کبھی ان کے والد کام کیا کرتے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار نے ان تینوں عمارتوں کو خرید لیا ہے جہاں کبھی ساوتھ انڈین رسٹورنٹس ہوا کرتے تھے اور آج وہاں ملٹی اسٹوری بلڈنگیں تعمیر کردی گئی ہیں۔

    سنیل شیٹی نے ان عمارتوں کو اس لئے خریدا ہے کیونکہ یہاں ان کے والد 9 سال کی عمر میں ویٹر کا کام کیا کرتے تھے، اور ان رسٹورنٹس میں میزیں صاف کرتے تھے۔

    ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے کرتے منیجر کی پوسٹ تک پہنچ گئے تھے، اس کے بعد روزگار کی تلاش میں ممبئی کا رخ کرلیا تھا اور کیٹرنگ بزنس سے وابستہ ہوگئے۔

    سنیل شیٹی نے بتایاکہ ان کا کوئی بھائی نہیں بلکہ تین بہنیں تھیں، والد نے بہت سخت زندگی گزاری تھی۔ وہ دن بھر کام کرتے اور رات فرش پر ایک بوری بچھا کر سو جایا کرتے تھے۔

    سنیل شیٹی نے بھی والد کی طرح کئی برسوں تک کیٹرنگ کا کام کیا، اس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور 1992 ء میں ہلوان فلم سے بالی ووڈ انڈسٹری میں آگئے۔

    سوناکشی سنہا کے ریسپشن کی ساڑھی میں کیا خاص بات تھی؟

    بھارتی اداکار نے اپنے کیریر میں اب تک 114 ہندی فلمیں بنائیں جبکہ 12 دیگر زبانوں میں فلمیں کیں۔ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے ہیرو مبارک، نواب زادے، موتی چور چکنا چور جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے دوران یکم ذی القعدہ سے 14 ذوالحجہ 1445 تک مسجد نبوی روضہ شریفہ میں 14 لاکھ 3 ہزار 640 افراد نے نماز ادا کی‘۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطاً ہر آنے والے کو عبادت کیلئے 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ میں مرد زائرین کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار101 جبکہ خواتین کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 539 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ زائرین کو روضہ شریفہ میں داخلے کے لئے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزیرصحت فہدالجلاجل کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار 301 اموات ہوئیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ ان اموات میں 83 فیصد وہ افراد تھے جو بغیر پرمٹ کے حج کررہے تھے۔

    خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

    انہوں نے کہا کہ بغیر پرمٹ افراد نے صحت سے متعلق ہدایات پرعمل نہیں کیا، جن میں سے 95 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

  • نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی

    نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے مزید اضافہ ہورہا ہے، مدھیہ پردیش میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع میں کام کی تلاش میں آئی ایک قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق دو ملزمان نے کام دلوانے کے بہانے خاتون کو اجین سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تاجپور لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حلقہ میں ایک خاتون کے نیم برہنہ حالت میں گھومنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، معلوم ہوا کہ خاتون کے ساتھ کسی نے زیادتی کی ہے۔

    تحقیقات کی گئی تو یہ خبر درست ثابت ہوئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تھانہ انچارج کے مطابق دو عاشق و معشوق گھر سے بھاگ گئے تھے، پہلے انھوں نے شادی کی، اور پھر اندور سے اجین پہنچ گئے۔ یہاں پر دونوں کام کی تلاش میں اندرا نگر میں گھوم رہے تھے۔

    نوکری کیا گئی، بیوی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔۔ شوہر کا انتہائی اقدام

    اسی دوران ایک روی نام کے لڑکے نے دونوں کو کام دینے کا جھانسہ دے کر اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور تاجپور لے گیا۔ جوڑا یہ سمجھا کہ اب ہم ہنسی خوشی زندگی بسر کریں گے، مگر روی نے ان کے ساتھ فریب کیا۔

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطاب کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

    نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطاب اور نماز پندرہ منٹ کے اندر ادا کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

    مقامی سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سخت گرم موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1170 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 1170 تک جا پہنچی ہے، جان بحق ہونے والے مصری شہریوں کی تعداد 600 سو تک ہے۔

    سعودی عرب، عمرہ ویزوں کا اجرا شروع

    رپورٹ کے مطابق متعدد حاجی اب بھی لاپتہ اور کئی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے، اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز  نے امریکا کو 9 وکٹوں سے دھول چٹا دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹوں سے دھول چٹا دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، میچ کا آغاز گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب تاخیر سے ہوا۔

    دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں آمنے سامنے تھیں، جہاں امریکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

    امریکا کے بیٹر گوس نے 29 رنز، نتیش کمار 20، ملند کمار 19، شیڈلی وین شالک وِک 18، ایرون جونز 11 جبکہ علی خان 14 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے بولر آندرے رسل اور روسٹن چیس نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کو ہدف کے تعاقب میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی اور 10.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مذکورہ ہدف حاصل کرلیا۔

    ٹاس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان رومن پاول کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہم دو میچز جیت کر سیمی فائنل میں جا سکتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول منظور، کیا بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی؟

    کپتان رومن پاول نے کہا کہ پچھلے سات مہینوں میں ہم ایک یونٹ کے طور پر اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، آج کا میچ ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے، مزید آگے بڑھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پیٹ کمنز  نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم ریکارڈ بنالیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم ریکارڈ بنالیا

    آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ایونٹ کے 44 ویں میچ میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بنگلا دیش کو 28 رنز سے زیر کردیا۔

    بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 اسکور کیے تھے جس میں کپتان نجم الحسن کے 41 اور توحید ہری دوئے کے 40 رنز شامل تھے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ایک اوور میں دو اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے محمود اللہ، مہدی حسن اور توحید ہری دوئے کو آؤٹ کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے زیر کردیا

    واضح رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے اور پیٹ کمنز بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

    ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں امریکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    امریکا اور جنوبی افریقا کامیچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، سپر 8 مرحلے کے میچز، سیمی فائنلز اور فائنل ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

    سابق عالمی چیمپئن پاکستان، سری لنکا سمیت نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں اور پہلے مرحلے میں ہی ان کا ورلڈ کپ ختم ہو گیا جب کہ حیران کن طور پر پہلا میگا ایونٹ کھیلنے والی شریک میزبان ٹیم امریکا نے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ نچلے نمبروں کی ٹیموں افغانستان اور بنگلہ دیش بھی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔

    رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک 20 ٹیموں کو پانچ پانچ ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں نے سپر ایٹ میں جگہ بنانی تھی۔

    گروپ اے میں بھارت کے ساتھ امریکا نے سرپرائزنگ انٹری دی جب کہ پاکستان باہر ہوا۔ گروپ بی میں آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ آخری لمحات میں اگلے مرحلے تک پہنچا۔ گروپ سی میں کیویز ہاتھ ملتے رہ گئے جب کہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان نے اگلے مرحلے کے لیے ٹکٹ کٹوایا اور گروپ ڈی میں سری لنکا باہر جب کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

    سپر ایٹ مرحلے میں سب کی نظریں 5 مضبوط ٹیموں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ پر ہوں گی تاہم پہلے مرحلے کی کارکردگی دیکھتے ہوئے بالخصوص افغانستان اور امریکا کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سپر ایٹ کے تمام میچز اینٹیگا، بارباڈوس، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے۔

    سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کو بھی اب دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں گروپ ون میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جب کہ گروپ ٹو میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ساتھ جنوبی افریقہ اور دونوں شریک میزبان ملک ویسٹ انڈیز اور امریکا شامل ہیں۔

    ہر ٹیم اپنے گروپ سے ایک ایک میچ اور سپر ایٹ میں مجموعی طور پر تین تین میچز کھیلے گی اور ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا شیڈول:

    19 جون: امریکا بمقابلہ جنوبی افریقہ

    20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

    20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت

    21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

    21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

    22 جون: امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

    22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

    23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا

    23 جون: امریکا بمقابلہ انگلینڈ

    24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ

    24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

    25 جون افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش

    سہواگ کا بابر اعظم سے متعلق سخت بیان : سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

    پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا جب کہ دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

  • حج سیکیورٹی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 8 ہزار کیمرے نصب

    حج سیکیورٹی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 8 ہزار کیمرے نصب

    مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سیکیورٹی نے 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے العربیہ چینل کے مطابق کیمروں کو نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد حج موسم کے دوران بہتر سے بہتر سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

    اسی طرح دیگر حصوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے جہاں سے عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمد ورفت کی مانیٹرنگ ہوسکے گی جس کے بعد مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ کے ہر حصے کی نگرانی آسان ہو جائے گی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے حج سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سیکیورٹی فورسز کے منصوبوں کو مکمل کرتا ہے۔

    الکریدیس کا کہنا تھا کہ مرکز نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل کیمروں کی تنصیب کی ہے جس کے سبب عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمدو رفت کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ان کیمروں کی تنصیب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معیار بہت عمدہ اور اعلیٰ ہوگا اور بروقت تمام معاملات آسانی سے حل ہوسکیں گے۔

    الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکز کئی جدید تکنیی صلاحیتوں کے حوالے سے ممتاز ہیں کیونکہ یہ کیمرے مصنوعی ذہانت پروگرام سے لیس ہیں جو سدایا کے تعاون استعمال کیے جارہے ہیں۔

    حج انتظامات مکمل، لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے، روح پرور مناضر

    انہوں نے کہا کہ یہ کیمرے مسجد الحرام میں سیکیورٹی آپریشن سینٹر 911 سے بھی براہ راست رابطے میں ہوں گے تاکہ سیکیورٹی کے مسائل فوری حل کیا جاسکے۔