Tag: ARY

  • اسرائیل نے رفح کیلئے مزید فوجی دستے روانہ کردیئے

    اسرائیل نے رفح کیلئے مزید فوجی دستے روانہ کردیئے

    اسرائیل نے 162ویں ڈویژن میں شامل کرنے کے لئے رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج روانہ کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی میں مصروف ہے۔

    یہ اقدام ایسے وقت میں اُٹھایا گیا ہے جب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکومت رفح پر فوجی حملے کو وسعت دینے پر رضامند ہو جائے گی۔

    اس سے قبل حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیلی فورسز نے گھبراہٹ کا شکار ہو کر اپنے ہی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    اسرائیلی فورسز حماس سے براہ راست مقابلے میں گھبرا گئیں اور حواس باختہ ہو کر اپنے ہی 5 اہلکاروں کوہلاک کر دیا۔

    اسرائیلی فورسز کے ہی ہاتھوں 7 اسرائیلی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی ٹینک نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر گولے داغے اور ٹینک نے کھڑکی سے نکلی بندوق کی نالی دیکھ کر حملہ کیا۔

    کینیڈا نے چار اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں لگادیں

    اسرائیلی اہلکاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں پوزیشن سنبھال رکھی تھیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی شناخت میں غلطی کیسے ہوئی تحقیقات جاری ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کو خوشخبری سناتے ہوئے بلیو ویزے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بطور انعام بلیو ویزا دس سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔

    امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجراء کا اعلان کیا۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے عمرہ اور حج پر جانے والوں کے لیے خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے انفلوائنزا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات: گاڑی چلانے والوں کیلئے خوشخبری

    رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یو اے ای سے عمرہ پر جانے والے تمام لوگوں کو ویکسینیشن کی تمام مطلوبہ بنیادی خوراکیں لازمی لینا ہوں گی۔

  • مودی کے جھانسے میں مت آنا، کانگریس کے صدر نے خبردار کردیا

    مودی کے جھانسے میں مت آنا، کانگریس کے صدر نے خبردار کردیا

    بھارت میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے آج یوپی کے مختلف علاقوں میں تقاریر کے دوران مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس صدر نے مودی کو ہر بات پر جھوٹ بولنے والا لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ”وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں کہا کہ میں یہاں کا پیاز کھا کر اور یہاں کے کپاس سے بنے ہوئے کپڑے پہن کر بڑا ہوا ہوں۔

    وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے بھیک مانگ کر اپنی زندگی گزاری۔ وزیر اعظم ہر چیز میں جھوٹ بولتے ہیں، ان کی ایک بھی بات میں سچائی نظر نہیں آتی۔ ایسے لوگوں کے جھانسے میں مت آنا۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کا جھکاؤ امیروں کی طرف ہے، ہم غریبوں کی طرف ہیں۔ اب آپ کو انتخاب کرنا ہے، کیونکہ یہ انتخاب آپ کے مستقبل کو طے کرے گا۔ اس لیے آپ سبھی متحد ہو جائیں اور آئین و جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

    ’نریندر مودی کے نام کا باب ختم ہونے جا رہا ہے‘

    کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ”مشرقی یوپی ہندوستان کی تحریک آزادی کا مرکز رہا ہے۔ ہمارا جلسہ بانس گاؤں پارلیمانی سیٹ کے اسی چوری-چورا علاقہ میں ہو رہا ہے جسے پورا ملک جانتا ہے۔ ہم مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرکے رہیں گے۔

  • غزہ پٹی میں دھماکے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ پٹی میں دھماکے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ پٹی میں ہونے والے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی اہلکار جہنم واصل ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکا غزہ پٹی کے شمالی علاقہ حئی الزیتون میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران ہوا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق دھماکے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقا نے رفح حملے کے دوران عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیل کے حملے میں اضافے کے بعد اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے۔

    اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث

    عالمی عدالت سے کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ اور اس سے غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات، فلسطینی طبی نظام کی بقا اور غزہ میں فلسطینیوں کی بقا کو شدید خطرہ لاحق ہے، یہ نئے حقائق کو جنم دیتا ہے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

  • سعودی عرب میں فلپائن کی جڑی ہوئی بچیوں کے آپریشن کی تیاری

    سعودی عرب میں فلپائن کی جڑی ہوئی بچیوں کے آپریشن کی تیاری

    سعودی ولی عہد کے حکم پر فلپائن کی 16 ماہ کی جڑی ہوئی بچیوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کرنے کے لیے مملکت لایا جا رہا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے سبق نیوز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلپائن میں سعودی سفیر ھشام بن سلطان القحطانی نے اپنے دفتر میں جڑی ہوئی بچیوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب بھیجنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

    ریاض کے ہسپتال میں دونوں بچیوں کا مملکت کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت آپریشن کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے خصوصی طیارہ فلپائن پہنچ گیا ہے، فلپینی بچیوں عائشہ اور اکیزا کا اوپری حصہ ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ بچیوں کو ان کے والدین سمیت مملکت لایا جائے گا۔

    مملکت کی اعلٰی قیادت کی اس فیاضی اور ہمدردی پر جڑی ہوئی بچیوں کے والدین نے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر فلپائن میں سعودی سفارتخانے میں شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت کی ٹیم اور فلپائن کے معاون وزیر خارجہ، ریڈ کراس کے صدر اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

    جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

    واضح رہے کہ 1990 سے اب تک سعودی عرب میں 25 ممالک کے 130 جڑے ہوئے بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔

  • برطانوی بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری

    برطانوی بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری

    اپوزیشن لیبر پارٹی کا برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں پلڑا بھاری ہے، پونے دو سو اضافی نشستوں کے باعث ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ لیبر پارٹی پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی107 میں سے 102 کونسلز کے نتائج سامنے آگئے ہیں، لیبرپارٹی 48 کونسلز میں کامیابی کیساتھ سب سے آگے ہے۔

    لبرل ڈیموکریٹکس 12 کونسلز میں آگے ہے، جبکہ حکمران جماعت کنزرویٹوپارٹی 5 کونسلز میں آگے ہے۔

    برطانیہ انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع، کس کا پلڑا بھاری ؟

    انگلینڈ میں لیبر کے کونسلرز 1026 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں جبکہ لبرل ڈیمو کریٹکس کے 505 کونسلرز، کنزرویٹوپارٹی کے 479 کونسلرز کامیاب ہوئے ہیں۔

  • کیا کیٹ مڈلٹن کی بہن کو بھی رائل ٹائٹل مل گیا؟

    کیا کیٹ مڈلٹن کی بہن کو بھی رائل ٹائٹل مل گیا؟

    برطانیہ میں کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد رائل ٹائٹل ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کیٹ مڈلٹن ملکہ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہی مبصر فل ڈیمپیئر کا کہنا ہے کہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر کی طرح کیٹ مڈلٹن بھی کوئین کنسورٹ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پیپا مڈلٹن کو’لیڈی ان ویٹنگ‘ یا ’کمپینین‘ جیسا شاہی ٹائٹل دیا جاسکتا ہے۔

    فل ڈیمپیئر نے کہا کہ اس طرح کے شاہی ٹائٹلز کے لیے کسی ایسے شخص کو چن سکتے ہیں جس پر اس وقت کی ملکہ بھروسہ کرسکے اور کیٹ مڈلٹن کے لیے ان کی بہن سے زیادہ قابلِ بھروسہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپا مڈلٹن کاروبار میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ کیٹ مڈلٹن کے ملکہ بننے پر جب ضرورت پڑی تو اُنہیں اس کردار کو نبھا کر خوشی ہوگی۔

    اردنی ولی عہد نے اہلیہ کو سالگرہ کے پیغام میں کیا لکھا؟

    فل ڈیمپیئر کا کہنا تھا کہ پیپا مڈلٹن کے لیے اس کردار کی ادائیگی زیادہ مشکل بھی نہیں ہوگی کیونکہ یہ کام ان کے لئے ’پارٹ ٹائم جاب‘ جیسا ہوگا۔

  • نابالغ بچی عصمت دری کا نشانہ بن گئی

    نابالغ بچی عصمت دری کا نشانہ بن گئی

    بھارت کے مظفر نگر ضلع کے ایک گاؤں میں نابالغ بچی عصمت دری کا نشانہ بن گئی، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گھر والوں سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ نابالغ کے والد کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

    سی او صدر راجو کمار ساؤ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی نابالغ بیٹی کو جمعرات کی رات اسی گاؤں کے ایک نوجوان نے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کی جلد گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

    ایک اور معاملے میں گاؤں اکلوڑ میں ایک شادی شدہ خاتون مشتبہ حالت انتقال کرگئی، متوفی کے اہل خانہ نے قتل کا الزام لگا کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق گاؤں اکلوڑ میں جہیز کی لالچ میں شادی شدہ خاتون کو زہریلی چیز کھلا کر مار دیا گیا، جس کے بعد متوفی کے اہل خانہ خاتون کی لاش لے کر تھانے پہنچ گئے۔

    ٹرین میں 15سالہ نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ملزم کو مہنگی پڑ گئی

    مقتولہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی شادی تقریباً سات سال قبل گاؤں اکلوڑ میں ہوئی تھی۔ بیٹی کو سسرال والوں کی جانب سے جہیز کے لئے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے کیا عمرہ کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے کیا عمرہ کرسکتے ہیں؟

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق ٹرانزٹ ویزے یا کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے ’نسک‘ ایپ انسٹال کر کے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایکس اکاونٹ پروزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین سے متعلق وضاحت کی گئی ہے کہ بیرون ملک سے وزٹ، ورک، سیاحت، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے باسانی عمرے کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔

    وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آنے والوں کو چاہیے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کیلیے ’نسک‘ ایپ پر اکاونٹ بنا کراس میں خود کو رجسٹرکریں تاکہ عمرہ پرمٹ حاصل کرسکیں۔

    وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ پرمٹ پر درج شدہ وقت اور تاریخ پرپوری طری سے عمل کریں، مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں پہنچ جائیں۔

    ایران سے 9 سال بعد عازمین عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

    واضح رہے عمرہ پرمٹ کا اصل مقصد عوام کے رش کو کنٹرول کرنا ہے، تاکہ آنے والے عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات نہ اُٹھانی پڑیں اور وہ با آسانی عمرے کی ادائیگی کرسکیں۔

  • امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے زور پکڑگئے

    امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے زور پکڑگئے

    غزہ میں صیہونی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف امریکا کے متعدد کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شدت آگئی۔ کولمبیا، ہارورڈ، یو ایس سی، ٹیکساس یونیورسٹی سمیت مختلف یونیورسٹیز میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو ایس سی میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ہارورڈ میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے پر یونیورسٹی کی جانب سے سخت کارروائی کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

    لاس اینجیلس کی یونیورسٹی آف صدرن کیلی فورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریاں کی گئیں۔

    مظاہروں میں ”آزاد فلسطین” کے نعرے بلند کئے گئے، جبکہ احتجاجی مارچ کے دوران پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ ایک شخص حراست میں لے لیا گیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی طلبہ کے مظاہروں پر آپے سے باہر ہو گئے، نیتن یاہو نے امریکی طلبہ کے مظاہروں کو ’یہود دشمنی‘ کا نام دے دیا۔

    دی گارڈین کے مطابق صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا کی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کو ’خوف ناک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی، اور کہا کہ ان مظاہروں کو ’روکنا ہوگا‘ انھوں نے طلبہ کو ’یہود دشمن‘ بھی قرار دے دیا۔

    غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، اقوام متحدہ بھی خوف زدہ

    نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ”امریکا کے کالج کیمپسز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہول ناک ہے“ صہیونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ”یہودی مخالف ہجوم نے معروف یونیورسٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔“