Tag: ARY

  • گیس سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    گیس سلنڈر دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی حیدرآباد کے رعیتو بازار کے قریب آملیٹ کی دکان میں گزشتہ روز گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ ہوا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ آگ لگنے کے باعث دکان پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگئی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کا جوابی وار، کتنے ٹینک تباہ کئے؟

    مقام حادثہ کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے میں گیس سلنڈر دھماکے کے وقت کا منظر قید ہوگیا تھا، جسے آج شام سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے ساتھ ہی افرا تفری مچ گئی اور آگ بھڑک اُٹھی۔

  • گیارہ سال بعد شامی خاتون کی مکہ میں بچوں سے ملاقات، رقت آمیز مناظر

    گیارہ سال بعد شامی خاتون کی مکہ میں بچوں سے ملاقات، رقت آمیز مناظر

    سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شام سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے بچوں سے گیارہ سال بعد مل رہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ کے باعث شامی خاتون اپنے بچوں سے جدا ہوگئی تھی اور ان سے نہیں مل سکی تھی، مکہ مکرمہ میں جب اس کی اپنے بچوں سے ملاقات ہوئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

    دونوں بچے اپنی ماں کو دیکھتے ہی تیزی سے ان کی جانب دوڑے اور گلے لگ گئے، بچے اپنی ماں سے لپٹ کر بے اختیار رونے لگے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مکہ کے ہوٹل میں ماں نے اپنے بچوں کو دیکھا تو انہیں صدا لگائی کہ ”میری زندگی“۔۔

    ہوٹل کے استقبالیہ پر موجود افراد اس منظر کو دیکھ کراپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا خوشی ہے کہ بچے اپنی ماں سے مل گئے۔

    بچوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپنی ماں سے مل کر جو خوشی محسوس ہورہی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    اسرائیل کا غزہ امداد روکنا جنگی جرم، اقوام متحدہ کا اہم بیان

    واضح رہے کہ شام میں 2011 کے بعد سے جنگ کا ماحول ہے، شامی شہریوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر دیار غیر میں جا چکی ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی جبالیہ اور رفح پر بمباری، 22 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی جبالیہ اور رفح پر بمباری، 22 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 8فلسطینی شہید ہوگئے، اس کے علاوہ رفح میں ہونے والے قتل عام کے نتیجے میں 14 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا اسپتال پر بھی حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تازہ حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح جام شہادت نوش کرگئے۔

    رپورٹ کے مطابق الشفا اسپتال پر حملے میں غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح جام شہادت نوش کرگئے۔

    حماس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس ڈائریکٹر فائق المبوح غزہ تک امداد کی آمد یقینی بنانے کیلئے کام کرتے تھے۔وہ غزہ میں خوراک کی منصفانہ تقسیم اور قیام امن کے ذمہ دار تھے۔

    حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الشفا اسپتال سے گرفتار صحافیوں کے ساتھ وحشیانہ رویہ منظم صہیونی دہشت گردی ہے، صحافیوں کی گرفتاری کا مقصد اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے چھپانا ہے۔

    حماس کے مطابق ہم پُرعزم ہیں کہ ہمارے لوگ مجرم اسرائیل کے مقابلے میں ثابت قدم ہیں، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد روکنا ہے، ان کا قتل غزہ میں قحط برقرار رکھنے کی اسرائیلی کوششوں کا ثبوت ہے۔

  • غیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کا سہارا لینے کا فیصلہ

    غیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کا سہارا لینے کا فیصلہ

    بھارت کی تلنگانہ پولیس نے غیر قانونی ڈرون پکڑنے کے لیے عقابوں کاسہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس نے اس اسکواڈ کو ’ایگل‘ اسکواڈ کا نام دیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے اسکواڈ میں تربیت یافتہ عقاب شامل کئے گئے ہیں جو مشکوک اور غیرقانونی طور پر اڑائے جانے والے ڈرونس کو پکڑیں گے۔

    عقابوں کو ڈرون پکڑنے کی تربیت کچھ پیشہ ور ماہرین کے ذریعے دی گئی ہے، تربیت مکمل ہونے پر ان عقابوں کے ذریعے ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا، فی الوقت تین عقابوں کو یہ تربیت دی گئی ہے۔

    اس ایگل اسکواڈ کے قیام کا مقصد اہم ترین شخصیات کے دورہ اور عوامی پروگراموں کے دوران غیرقانونی ڈرونس کو روکنا ہے۔

    اس طرح کا پہلا اسکواڈ نیدرلینڈ میں بنایا گیا تھا تاکہ ڈرونس کے خطرات سے نمٹاجاسکے۔ تلنگانہ پولیس کا عقابی اسکواڈ ہندوستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا اسکواڈ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو عقاب جن کی عمر دو سال ہے، انہیں کسی بھی شئے پر نگرانی اور اس کو پکڑنے کی کامیاب تربیت دی گئی ہے، ساتھ ہی ایک عقاب کو ہائی کوالٹی امیجنگ کیمرہ بردار بھی بنایا گیا ہے۔

    ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں دھماکا، متعدد زخمی

    تلنگانہ پولیس میں مزید ایگل اسکواڈ یونٹ کے قیام کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ڈرونس کے خطرے سے نمٹا جاسکے، عقابوں کو روزانہ کئی گھنٹوں کی تربیت دی گئی جس کے باعث انہوں نے کامیابی کے ساتھ ڈرونس کو قابو کرنا سیکھ لیا ہے۔

  • معروف امریکی مصنف نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا

    معروف امریکی مصنف نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا

    امریکا کے معروف مصنف اور نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے والے انسانی حقوق کے رکن جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ رمضان کی پہلی شب میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

    امریکا میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی مسلم اسکالر امام عمر سلیمان شان کنگ اور ان کی اہلیہ اسلام قبول کررہے ہیں۔

    امریکا کے معروف مصنف شان کنگ ناصرف ایک لکھاری بلکہ نسل پرستی کے خلاف ہمیشہ آواز اُٹھاتے رہے ہیں، وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تحریکوں کی حمایت کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل 25 دسمبر کو شان کنگ کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔

    شان کنگ نے فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز اُٹھانے پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز والے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی پر مایوسی ظاہر کی تھی۔

    ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    شان کنگ نے 2017 میں اپنی ٹوئٹ میں تحریر کیا تھا کہ میں تقریباً 15 سال تک ایک عیسائی پادری تھا، آج سفید فاموں کی بالادستی اور امریکی تعصب کو عیسائیت کا روپ دھارتے دیکھ کر مجھے نفرت آتی ہے۔

  • ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

    ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

    نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی وزیراعظم نے اس فیصلہ کی اطلاع دی۔

    نریندر مودی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ اس اقدام سے خواتین کی زندگی نہ صرف آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔

    بھارتی وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ یوم خواتین کے موقع پرہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی رعایت دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی شہری اب صرف 50 روپے میں ایک سے دوسرے شہر جانے والی ٹرین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق اس ریپڈیکس نامی ٹرین کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے جدید سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

    مذکورہ ٹرین دہلی سے میرٹھ کے درمیان چلے گی، یہ دوران سفر مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ریپڈیکس ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے جب کہ اس کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین کی ہر سیٹ پر موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہے۔

    اس کے علاوہ مفت وائی فائی کی سہولت بھی ٹرین میں دستیاب ہے۔ ہرکوچ میں چھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ریپڈ ٹرین کے دہلی اور میرٹھ کے درمیان پانچ اسٹیشن ہونگے۔

    دو شہروں کو ملانے والی بھارت کی پہلی زیر آب ریل سروس

    فی الحال یہ ٹرینیں 82 کلو میٹر طویل دہلی، میرٹھ، غازی آباد کوریڈور پر دوہائی سے صاحب آباد کے درمیان 17 کلو میٹر کے حصے پر چلیں گی۔

  • کیارا اڈوانی نے‘ڈان 3’ کیلیے کتنے کروڑ وصول کئے؟

    کیارا اڈوانی نے‘ڈان 3’ کیلیے کتنے کروڑ وصول کئے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی اور رنویر سنگھ ”ڈان 3“ میں پہلی بار اسکرین اسپیس شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ کیارا فلم میں کون سا کردار نبھا رہی ہیں، مگر جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لیے کتنا معاوضہ لے رہی ہیں؟۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کیارا اڈوانی، ’ڈان 3‘ کے لئے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کررہی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق فلم میکرز نے ابتدائی طور پر کیارا اور کریتی سینن دونوں کو لیڈنگ لیڈی کے لیے غور کیا تھا لیکن بالآخر کیارا کا انتخاب کیا گیا تاہم ایکشن فلم کی کاسٹ میں ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان گزشتہ ماہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل ایک بیان میں اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کا حصہ بننا میرے خیال میں شعوری فیصلہ ہے کیونکہ میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں۔

    میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں، کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں کیریئر میں کچھ تبدیلی لانے کی خواہاں تھی اور ایکشن فلم میں شامل ہونے کا فیصلہ بھی اس بات کی نشانی ہے، میں اس کیلیے بہت پُرجوش ہوں۔

  • مشرقی بیت المقدس کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام امن کاواحدراستہ ہے، او آئی سی

    مشرقی بیت المقدس کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام امن کاواحدراستہ ہے، او آئی سی

    او آئی سی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی نے غزہ میں مزید جانی نقصان کو روکنے کے لئے ایک بار پھر غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کیا ہے۔

    او آئی سی اعلامیے کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، خطے میں امن وسلامتی کا واحد راستہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ ہے، مشرقی بیت المقدس کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام امن کاواحدراستہ ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی غزہ کی لڑائی میں ہلاک ہونے والے مزید دو فوجیوں کی تصدیق کردی۔

    براڈکاسٹر 24 کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسٹاف سارجنٹ نیریا بیلیٹ اور گیواتی جاسوسی یونٹ کے اسٹاف سارجنٹ آئیڈو ایلی زریھان غزہ کی پٹی کے جنوب میں مارے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ انکلیو کے جنوب میں لڑائی میں گیواتی یونٹ کا ایک افسر اور دو سپاہی بھی شدید زخمی ہوئے۔اس میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو پٹی پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے کم از کم 240 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

    غزہ میں جارحیت کو 140 روز مکمل، اسرائیلی بمباری میں مزید 100 افراد شہید

    ان کے علاوہ سیکڑوں زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے گاڑی ہجوم میں جا گھسی، 2 افراد ہلاک

    ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے گاڑی ہجوم میں جا گھسی، 2 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست راجستھان میں ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے باعث گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی اور پیدل چلنے والے ہجوم پر چڑھ دوڑی، واقعے کے نتیجے میں دو افراد جبکہ 12سے زائد ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ کچھ افراد کسی مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے جارہے تھے، ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے آٹھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال میں جمع ہونے والے ایک ہجوم نے ایمبولینس کے سامنے اس وقت احتجاج کیا جب کار کے ڈرائیور کو لے جایا جا رہا تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رامیشور لال سہارن اور تحصیلدار سنجے کمار جپتا نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں دیگانہ سب اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ شدید زخمیوں میں سے تین کو مزید علاج کے لیے اجمیر ریفر کر دیا گیا ہے۔

    شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو اغواء کرلیا

    دیگانہ سب ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کا علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔جبکہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • افغانستان: دو مجرموں کو سر عام سزائے موت دیدی گئی

    افغانستان: دو مجرموں کو سر عام سزائے موت دیدی گئی

    کابل: طالبان عدالت کی جانب سے قتل کے دو مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی، جس پر حکام نے ہزاروں شہریوں کی موجودگی میں مجرمان کو سر عام گولیاں مار کر عمل در آمد کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کی جانب سے قتل کے مجرموں سید جمال اور گل خان کی سزائے موت پر عمل درآمد افغانستان کے صوبے غزنی کے ایک معروف اسٹیڈیم میں کیا گیا۔

    حکام کی جانب سے ایک مجرم کو 8 اور دوسرے مجرم کو 7 گولیاں ماری گئیں، اس سے قبل مجرموں کے اہل خانہ نے مقتولین کے ورثا سے معاف کرنے کی اپیل بھی کی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان نے چاقو کا حملہ کرکے الگ الگ واقعے میں دو شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا، طالبان حکومت کی جانب سے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مضبوط شواہد عدالت کے سامنے رکھے گئے۔

    طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ 3 نچلی عدالتوں اور طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے مجرمان کے مبینہ جرائم کے بدلے میں پھانسی کا حکم جاری کیا تھا۔

    بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثے میں موت

    واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء اور طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے سرعام سزائے موت کا یہ تیسرا اور چوتھا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔