Tag: ARY

  • غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، اقوام متحدہ

    غزہ میں فلسطینیوں کیلئے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رفح میں موجود فلسطینی مایوس، بھوکے اور خوفزدہ ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ رفح میں پناہ گزینوں کے لیے قائم عارضی کیمپ میں گنجائش سے زیادہ لوگ رہنے پر مجبور ہیں۔

    اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امدادی ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 28000 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ لاکھوں اپنے آشیانوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب ایران کی 2 اہم بڑی گیس پائپ لائنوں پر اسرائیل کی جانب سے حملے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رواں ہفتے ایران کی 2 بڑی گیس کی لائنوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لاکھوں ایرانیوں کو گیس کے تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

    مغربی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جس طرح گیس کی پائپ لائنوں پر حملے کیے اس کے لیے ایران کے انفرا اسٹرکچر کے بارے میں مکمل معلومات اور غیرمعمولی مہارت کی ضرورت درپیش تھی۔

    منی پور میں حالات کشیدہ، املاک اور درجنوں گاڑیاں جلا دی گئیں

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مکمل معلومات اکٹھی کرنے کے بعد 2 ایرانی گیس لائنوں کو ایک ہی وقت میں متعدد حملوں کا نشانہ بنایا۔

  • اسلامیہ کالونی سے 5 سالہ بچے کے اغوا میں سگا چاچا ملوث نکلا

    اسلامیہ کالونی سے 5 سالہ بچے کے اغوا میں سگا چاچا ملوث نکلا

    کراچی: پیر آباد اسلامیہ کالونی میں 5 سالہ بچے کے اغوا کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 5سال کے بچے عمر کے اغوا میں سگا چاچا ہاشم ملوث نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے بچے کی رہائی کے لئے 5 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم ہاشم نے دوست معاذ کے ہمراہ 5 سالہ عمر کو اغوا کیا تھا، پولیس نے چند گھنٹوں میں اغوا کار کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق بچے کے چاچا غیرت خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی گئی تھی، ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم قتل کی واردات میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز ایک اور کارروائی میں پولیس نے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے مطلوب ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے امہ ہانی نامی بچی کو بازیاب کرالیا تھا۔

    نوجوان کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین ، قاتل کون نکلا؟

    ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور امہ ہانی نامی بچی بازیاب کرالی گئی ہے۔

  • بارش میں نماز پڑھتے شخص کی مدد کرنے والے سکھ کی ویڈیو وائرل

    بارش میں نماز پڑھتے شخص کی مدد کرنے والے سکھ کی ویڈیو وائرل

    بارش میں نماز پڑھتے شخص کیلئے دوڑ کر چھتری لانے والے سکھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیز بارش میں نماز ادا کررہا ہے، ایسے میں ایک سکھ نماز پڑھتے شخص کے سر پر بارش کے دوران چھتری لیے کھڑا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو جموں کشمیر کی ہے جہاں جمعہ کے روز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے سردی مزید بڑھ گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jist (@jist.news)

    سوشل میڈیا صارفین نے سکھ کے اس حسنِ اخلاق کی خوب تعریف کی، بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کے طور پر اجاگر کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لمحے کو خوبصورت اور طاقتور قرار دیا جارہا ہے کہ زندگی میں انسانیت اور حسنِ اخلاق سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

  • کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

    شہر قائد میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کاامکان ہے جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

    دوسری جانب بارش کے بعد بھی کراچی میں فضائی آلودگی برقرار ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودگی کے زرات کی شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی عرب: محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی نوید سنادی

    ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج نویں نمبر پر ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

  • اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے خدشات کو سمجھتا ہوں، میں خود ان الزامات سے خوفزدہ تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امدادی ادارے انروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک بھی انروا کے لیے فنڈنگ بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

    اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ حکومت نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پنجاب میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

    لاہور: پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے، جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 735 کو اسلام آباد میں اتار دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جدہ سے لاہور کی پرواز ای آر822 کل سہ پہر ساڑھے 4 تک ملتوی کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 821 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا منگل کی صبح کراچی میں بارش کا امکان ہے، مغربی سسٹم کے نتیجے میں ہلکی اور معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

    سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا جبکہ دوسرا حصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارش برسائے گا۔ موجودہ سسٹم کے علاوہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔

    اسلحہ کی نمائش پر 15 روز کیلئے پابندی عائد

    فروری کو نیا مغربی سسٹم وسطی اور بالائی سندھ پر بارشوں کی شکل میں اثرات دے گا۔ اگلے ماہ داخل ہونے سسٹم کے تحت کراچی میں فی الحال بارش کا امکان نہیں۔

  • عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 183 فلسطینی شہید

    عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 183 فلسطینی شہید

    عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد 183 سے تجاوز کرگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایاد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسرائیلی فورسز کی جانب سے الامل اسکول کو گھیر لیا گیا ہے، جبکہ جبکہ امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی گئی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے 17ججز پر مشتمل پینل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

    حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوئے یہ علم میں ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں بڑی تعدادمیں سویلین انفرااسٹرکچر تباہ ہوا جس پر جنوبی افریقہ نے آرٹیکل 36 اور 39 کے تحت درخواست دی۔

    فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

    فیصلے کے مطابق غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے قراردادیں بھی پیش کی ہیں جنوبی افریقہ نے الزام لگایا اسرائیل نے جینوسائیڈ سیکشنز کی خلاف ورزی کی، جینوسائیڈ کے حوالے سے جنوبی افریقہ نے اسرائیلی دستاویز پیش کیں۔

    جب کہ اسرائیل نے جینوسائیڈ سیکشنزکی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کی، غزہ میں مسلسل جانی نقصان باعث تشویش ہے جنوبی افریقہ نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے نسل کشی پر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی، بظاہر اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

  • خوشحال زندگی کی جھوٹی تصویر، صحیفہ جبار نے حقیقت بیان کردی۔۔

    خوشحال زندگی کی جھوٹی تصویر، صحیفہ جبار نے حقیقت بیان کردی۔۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر زندگی کی جھوٹی تصاویر دکھانے پر برہم ہوگئیں۔

    معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک لمبی پوسٹ سے شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو شادی طلاق اور مکمل زندگی کی جھوٹی تصاویر دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    صحیفہ جبار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان تمام سوشل میڈیا انفلوئنسر اور مشہور شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ،’ہم اپنے چاہنے والوں کو اپنی مکمل زندگی غلط تصویروں کے ساتھ کیوں پیش کر رہے ہیں؟

    صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ میری ان تمام مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جوڑوں سے گزارش ہے کہ کیمرے کے سامنے بیٹھیں اور کم از کم اپنے دیکھنے والوں کو یہ بتائیں کہ ہمارے والدین نے ہمیں کیا نہیں سکھایا؟۔

    صحیفہ جبار نے پر آسائش زندگی کے پیچھے محنت کا ہاتھ ہونے کو بیان کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ،’جب آپ اپنی شادی، برائیڈل شاورز، بیبی شاورز، ہنی مون، چھٹیوں کا اعلان کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو براہ کرم اپنے مداحوں کے ساتھ اس بات کا بھی اعتراف کریں کہ جو کچھ آپ نے اب تک ایک جوڑے کے طور پر یا انفرادی طور پر حاصل کیا ہے وہ سب اتنا آسان نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اس سے نفرت ہے جب کوئی مشہور شخصیت یا سوشل میڈیا اسٹار جوڑا اپنے کٹھن لمحات پر بحث کیے بغیر اپنے سامعین کے سامنے صرف اپنے خوشگوار اور پھلنے پھولنے والے پہلو کو پیش کرتا ہے۔

    صحیفہ جبار کا مزید کہنا تھا کہ جس قدر طلاق ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے، آئیے اس کی بنیادی وجہ پر بھی بات کرتے ہیں میرا پختہ یقین ہے کہ رشتے میں کسی کو اپنے خوابوں، عزائم، اہداف، عزت نفس، یا ذہنی صحت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

  • گاجر کا حلوہ بنانے کا نیا اور آسان طریقہ

    گاجر کا حلوہ بنانے کا نیا اور آسان طریقہ

    کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی عادت تقریباً سبھی کو ہوتی ہے اور موسم سرما میں اگر گاجر کا حلوہ نہ ملے تو سردی کا وہ لطف نہیں آتا جو آنا چاہیے۔

    ویسے تو گاجر کا حلوہ بنانے کی بہت سی ترکیبیں شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن اس بار ہم آپ کے سامنے لذیذ حلوہ تیار کرنے کا آسان طریقہ پیش کررہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کراچی کے مایہ ناز شیف افضل نے گاجر کا حلوہ اور کھویا بنانے کا نیا انداز بتایا جو بہت کم وقت میں تیار ہوجاتا ہے اور گاجر کو کدو کش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

    شیف افضل نے حلوہ بنانے کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ درمیانے سائز کی ایک کلو گاجر کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں، اس کے بعد آدھا لیٹر دودھ اور ایک کپ پانی میں ثابت گاجریں ڈال کر اس کو اتنا ابالیں کہ گاجریں نرم پڑجائیں۔

    اس کے بعد گاجروں کو اسی برتن کے اندر میشر سے میش کرلیں اور دو سے تین چھوٹی الائچی اور 200گرام چینی ڈال بھی ڈال دیں اور اس کو اتنا پکائیں کہ اس کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں ایک چمچ گھی شامل کریں۔

    گھر میں کھویا بنانے کی ترکیب

    ایک لیٹر دودھ کو تیز آنچ پر پکاتے رہیں جب تک وہ خشک نہ ہوجائے اور اگر پاکستان سے باہر موجود لوگ دودھ سے کھویا بنائیں تو وہ ایک چمچ گھی اس میں لازمی شامل کریں اور گھر میں بنایا ہوا کھویا اور میوہ جات گاجروں میں شامل کریں اور یہ بات یاد رکھیں کہ کھویا شامل کرنے کے بعد اسے بالکل بھی نہیں پکانا ورنہ گاجریں سخت ہوجائیں گی۔

  • ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    ممبئی ایئر پورٹ پر خاتون سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ پر غیرملکی خاتون کو 40 کروڑ کی منشیات کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ خاتون کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے جسے منشیات (کوکین) کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو پہلے سے ملنے والی معلومات پر حکام نے گرفتار کیا جو کہ ایتھوپیا سے ممبئی پہنچی تھی۔

    خاتون کی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں کی گئی، تاہم اس کے ٹرالی بیگ سے کئی پیکٹوں میں موجود سفید پاؤڈر برآمد ہوا جسے ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ منشیات ہے۔

    ہاسٹل کی نابالغ طالبہ عصمت دری کا شکار

    ضبط کی گئی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 40 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے، خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔