Tag: ARY

  • بھارت نے بھی غزہ میں قتل عام کو نا قابل قبول قرار دے دیا

    بھارت نے بھی غزہ میں قتل عام کو نا قابل قبول قرار دے دیا

    ہندوستان نے دہشت گردی کے لیے اپنی صفر برداشت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں کہا کہ حماس- اسرائیل تنازعہ میں پھنسے شہریوں کی بڑے پیمانے پر اموات واضح طور پر ناقابل قبول ہیں، بھارت نے تنازعہ کے حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ دہشت گردی کے تئیں ہندوستان کا نقطہ نظر صفر برداشت کا ہے۔ دہشت گردی اور یرغمال بنانے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

    روچیرا کمبوج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہماری ہمدردی ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہیں یرغمال بنایا گیا ہے اور ہم ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    روچیرا کمبوج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ یہ اجلاس اس قرارداد کے تحت بلایا گیا تھا جس میں سلامتی کونسل میں ویٹو کا استعمال کرنے والے مستقل ارکان کو اپنے اعمال کی وضاحت کرنا ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تصادم کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کا، اور اس کے نتیجے میں ایک خطرناک انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔ یہ واضح طور پر ناقابل قبول ہے اور ہم شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا پرامن حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ ہندوستان فلسطین اور اسرائیل کو امن کے ساتھ رہنے والے آزاد ممالک کے طور پر دیکھتا ہے۔

    غزہ میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، انٹونی بلنکن

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اب تک 70 ٹن انسانی امداد فراہم کی ہے جس میں فلسطین کے لوگوں کے لئے 16.5 ٹن ادویات اور طبی سامان اور 5 ملین ڈالر شامل ہیں۔کمبوج نے متاثرہ آبادیوں کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کی وکالت کی۔

  • غزہ میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، انٹونی بلنکن

    غزہ میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، انٹونی بلنکن

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں روزانہ ہونے والی شہریوں کی اموات بہت زیادہ ہیں، صورتحال بہتر ہونے پر فلسطینیوں کی واپسی ضرور ہونی چاہیے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کو خطے میں پھیلنے سے بچانے کے لیے اسرائیلی حکام سے جامع بات چیت ہوئی، خطے میں سلامتی کے لیے امریکا اسرائیل سفارتی راستے پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام واضح ہونے پر خطے کے ممالک غزہ میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی غزہ سے باہر آباد ہونے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں، فلسطینی اتھارٹی پر اصلاحات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    امریکی و برطانوی فورسز نے بحیرۂ احمر میں 21 ڈرونز مار گرائے

    انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہونے کا اسرائیلی مقصد حاصل ہونا اہم ہے، ہم اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔

  • بائیڈن کی انتخابی مہم میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند ہوگئے

    بائیڈن کی انتخابی مہم میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند ہوگئے

    جنوبی کیرولائنا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکاء نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے بلند کردیئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کررہے تھے، اس موقع پر بعض شرکاء کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

    جوبائیڈن نے اس موقع پر مجمع کو خاموش کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں، اور یہ بھی کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بالآخر فوج واپس بلائی جائے۔

    مظاہرین نے امریکی صدر جوبائیڈن سے کہا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان، اسرائیل، حزب اللہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازع پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے اسرائیل روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کو رکاوٹوں کا اندازہ ہے، سب کو معلوم ہے کہ کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوجاتا۔

    شام میں اسرائیلی حملہ، حماس کے عہدیدار شہید

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے رکنے چاہئیں، حملوں کے نتائج ہوں گے، حوثی یہ پیغام سمجھ لیں، حملے روک دیں۔مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے کی گئی مشاورت کو اسرائیل سے شیئر کروں گا۔

  • ڈھاکہ میں مسافر ٹرین کو آگ لگادی گئی، متعدد ہلاک

    ڈھاکہ میں مسافر ٹرین کو آگ لگادی گئی، متعدد ہلاک

    ڈھاکہ: عام انتخابات سے قبل ووٹرز کوخوفزدہ کرنے کیلئے مسافر ٹرین کو آگ لگادی گئی۔ جس کے باعث 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 4 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ 4 لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ڈھاکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا اصل مقصد عام انتخابات سے قبل ووٹرز میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص ہیں۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن جمہوریت کو خطرہ کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    ریاض میں کار سوار نے 2 افراد کو روند دیا

    سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی حالت قابل رحم ہے۔ بائیڈن پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم میں خوف پھیلا رہے تھے۔

  • عجیب و غریب واردات: راتوں رات تالاب غائب، ویڈیو وائرل

    عجیب و غریب واردات: راتوں رات تالاب غائب، ویڈیو وائرل

    بھارت میں بہار کے دربھنگہ ضلع میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جب راتوں رات ایک تالاب کو ختم کرکے اس جگہ پر قبضہ کرکے جھونپڑی تعمیر کردی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تالاب، جسے مقامی لوگ ماہی گیری اور کھیتی باڑی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے، راتوں رات ریت سے بھر دیا گیا اور اس جگہ ایک جھونپڑی بھی تعمیر کردی گئی۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تالاب کی جگہ کو مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی جانب سے ہتھیانے کی کوشش کی گئی تھی، پانی کے ذخائر کو ریت اور دیگر مواد سے بھر کر زمین کو برابر کردیا گیا اور بعد اس میں اس جگہ پر ایک جھونپڑی بنادی گئی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات کے وقت ٹرکوں اور بھاری مشینری کی نقل و حرکت کی آواز سن کر مقامی لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

    ایک مقامی باشندے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تالاب کیسے راتوں رات غائب ہو گیا گویا یہ پہلے کبھی موجود ہی نہیں تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مذکورہ مقام پر جھونپڑی دکھائی گئی جہاں کبھی تالاب ہوا کرتا تھا، بھاری مشینری کی مدد سے پورے علاقے کو ہموار کر دیا گیا ہے اور تالاب کے تمام شواہد کو مٹا دیا گیا۔

    ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ بھرائی پچھلے 10-15 دنوں میں ہوئی ہے اور یہ کام زیادہ تر رات کے اوقات میں کیا جاتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ یہ زمین کس کے پاس ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ ہمارے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ یہ زمین کس کی ہے۔

  • حج کی کوریج کرنے والی سعودی خاتون فوٹو گرافر نے تمام احوال بتادیا

    حج کی کوریج کرنے والی سعودی خاتون فوٹو گرافر نے تمام احوال بتادیا

    حج کی کوریج کرنے والی سعودی عرب کی خاتون فوٹو گرافر نبیلہ ابو الجدایل نے کہا ہے کہ بچپن سے فوٹو گرافی کا شوق تھا اور اپنے شوق کے باعث فوٹو گرافی کی فیلڈ میں قدم رکھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی خاتون فوٹو گرافر نبیلہ ابو الجدایل نے روایت پسند معاشرے میں ایک نئی سوچ پیدا کرنے کے ساتھ فوٹو گرافی میں مردوں کی اجارہ داری کوبھی چیلنج کیا۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے فوٹو گرافی کے شوق اور میری خواہشات کا احترام کیا جس کے بعد فوٹو گرافی کے لیے پہلا کیمرہ خریدا۔

    نبیلہ ابو الجدایل کا کہنا تھا کہ فوٹو گرافی سے ان کی محبت لمحات کو دستاویزی شکل دینے کی اہمیت کے احساس کے باعث ہے، چاہے وہ پینٹنگز کے ذریعے ہوں یا تصاویر کے ذریعے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ لمحات وقت گزرنے کے ساتھ دھندلا جاتے ہیں مگر کیمرہ انہیں دستاویزی شکل دے کر ہمیشہ کے لئے یادگار بنا دیتا ہے۔

    سعودی خاتون فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے مذہب اور ملک کے لیے فوٹو گرافی کی فیلڈ کو چنا ہے، پہلی خواہش یہ ہے کہ ہم سعودیوں اور مسلمانوں کی حیثیت سے اپنی کہانیوں کو دستاویزی شکل میں ڈھال دیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ایک فوٹو گرافر کے طور پر مسلسل تین سال تک حج سیزن میں فوٹو گرافی کے فرائض سر انجام دیئے۔ برطانوی چینل کیلیے حج کی کوریج بھی کی۔ اس دوران حج کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی بنائی۔

    فلسطینیوں کیلئے 2023 خوفناک سال، ساڑھے 22 ہزار شہادتیں

    ایک کامیاب تصویر کے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ آپ ایک ایک اچھی تصویر کیلیے متعدد بار کوششیں کرتے ہیں، فوٹو گرافی کیلیے بہترین اینگل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

  • غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی جاری، مزید 1 ہزار 199 افراد اپنے وطن واپس روانہ

    غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی جاری، مزید 1 ہزار 199 افراد اپنے وطن واپس روانہ

    اسلام آباد: پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، حکومتی اعلان سے قبل بھی غیرقانونی غیر ملکیوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے واپس لوٹ گئی تھی۔

    اے آر وائے نیوز کے مطابق 31 دسمبر کو 1199 غیرقانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس چلے گئے، 1199 غیر ملکیوں میں 389 مرد، 323 خواتین اور 487 بچے اپنے ملک واپس گئے۔

    31دسمبر تک 4 لاکھ 55 ہزار 645 غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے، جبکہ روانگی کیلئے 73 گاڑیوں میں 92 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

    غیرقانونی افغان باشندوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی تنگ ہیں، جو انہیں واپس بھیجنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ دیکھا جائے تو پاکستان ایک طویل عرصے سے افغان باشندوں کی میزبانی کررہا ہے۔

    پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث انہیں پاکستان سے واپس بھیجنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کاعمل جاری ہے۔

    خطے میں صرف پاکستان واحد ملک نہیں ہے جس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کوواپس بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق ایران سے بھی غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے۔

  • نور ظفر خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

    نور ظفر خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

    اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سردیوں کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، انہوں نے پرپل رنگ کی جیکٹ کے ساتھ میچنگ کے ہیڈ فون بھی لگائے ہوئے ہیں۔

    نور ظفر خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    نور ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر پر ہزاروں کی تعداد میں تعریفی کمنٹس بھی کئے گئے تھے۔

  • سعودی عرب میں بڑی پابندی

    سعودی عرب میں بڑی پابندی

    سعودی عرب میں انتظامیہ کی جانب سے ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا مقصد مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے امور کی نگراں کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اگر ایپ ٹیکسی کا ڈرائیور ایک ماہ میں پانچ سواریوں کی بکنگ منسوخ کرتا ہے تو اسے ایک ماہ کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے“۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیکسی سروسز کی نگران کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ضوابط کا مقصد ٹیکسی سروس سیکٹر میں سرمایہ کاروں اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

    ٹیکسی سروس ریگولیشنز کی شق 42 میں سروے رپورٹ کے بعدکچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

    سعودی عرب میں شدید برفباری، سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے

    ضوابط میں تبدیلی نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاروں، صارفین اور ٹیکسی کے ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ بلکہ اس تبدیلی کے باعث اس شعبے میں مزید بہتری سامنے آئے گی، جس سے سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

  • نیٹی جیٹی پل پربس اُلٹ گئی، خاتوں جاں بحق

    نیٹی جیٹی پل پربس اُلٹ گئی، خاتوں جاں بحق

    کراچی: نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں خاتوں جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل گلبرگ میں کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گجر نالے میں جا گری۔

    پولیس حکام کے مطابق کار نو عمر لڑکا چلارہا تھا، جسے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے نکالا، قسمت اچھی تھی کہ نوجوان ڈرائیور کی جان بچ گئی۔

    مردان: لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش مل گئی

    حکام کے مطابق کار کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے، حادثہ کی جگہ پر نالے کی دیوار نہیں تھی جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔