Tag: ARY

  • سعودی عرب نے ناممکن کو ممکن بنا ڈالا

    سعودی عرب نے ناممکن کو ممکن بنا ڈالا

    سعودی عرب جس کے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ وہ آئل کی پیداوار کے باعث خود کفیل ہے تاہم اب اس نے اس تاثر کو زائل کردیا ہے۔

    جی ہاں سعودی عرب کے نان آئل سیکٹر کی ترقی رفتار پکڑنے لگی ہے، جس کی تصدیق ایک کاروباری سروے نے کی ہے۔

    سروے کے مطابق سعودی عرب کے نان آئل سیکٹر نے مئی میں خاطر خواہ رفتار حاصل کی ہے، ریاض بینک سعودی عرب پرچیزنگ منیجرز انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مملکت کا پی ایم آئی مئی میں 58.5 پر تھا جو کہ اقتصادی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ریاض بینک کے چیف اکنامسٹ نایف الغیث نے بتایا کہ معمولی کمی کے باوجود حالیہ اعداد و شمار اس خیال کو تقویت دیتے ہیں کہ سعودی عرب میں مجموعی اقتصادی سرگرمیاں بہترین انداز میں جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مملکت میں غیر تیل کے نجی شعبے کے کاروبار میں نئے آرڈر کی آمد میں مئی میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا جب اپریل میں ترقی صرف ساڑھے آٹھ سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق نئے آرڈرز میں اضافے نے سعودی عرب میں سیاحت اور تعمیراتی شعبوں پر مثبت اثر ڈالا جس کے نتیجے میں مئی میں ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا۔

    ریاض بینک کے چیف اکنامسٹ نے کہا کہ ملک میں گیگا پراجیکٹس کی ترقی جس کا مقصد معیشت کو متنوع بنانا ہے، اس سال کے بقیہ مہینوں میں نجی شعبے کی ترقی کو جاری رکھے گا۔

    نایف الغیث نے کہا کہ ’حکومت بڑے پیمانے پر تنوع کی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے، گیگا پراجیکٹس کی ترقی کا مقصد نجی شعبے کو فروغ دے کر ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

    ہمیں یقین ہے کہ غیر تیل کا شعبہ اس سال ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

    مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

    لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی اور پرویز الہیٰ کے فرزند مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مونس الہیٰ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے، مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں راسخ الٰہی کی اہلیہ زہرا الٰہی بھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ احمد فرحان خان،ضیغم عباس، وجاہت احمد خان،عامرسہیل اور عمارفیاض کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے اکاؤنٹس میں 121 اعشاریہ 65 ملین جمع کرائے، تمام رقوم 2019ء سے 2022ء میں جمع کرائی گئیں۔

  • کسی کو ملک کی فکر نہیں بس ‘کرسی’ کی لڑائی ہے، مفتاح اسماعیل

    کسی کو ملک کی فکر نہیں بس ‘کرسی’ کی لڑائی ہے، مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک میں جو ہورہاہے ن لیگ کے بہت سے لوگ اس سے خوش نہیں،کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت تھی کوئی سمجھت ہوگا کہ ضرورت سے زیادہ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو کس طرف لے کرجارہےہیں ہمیں بیٹھ کرسوچنا چاہیے،گزشتہ حکومت میں اپوزیشن جس چیز پر تنقید کرتی تھی آج خود وہی کررہی ہے، ماضی سے سبق سیکھناچاہیےایسے اقدامات سےحکومت کا ہی نقصان ہوتا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ملک میں جو ہورہا ہے ن لیگ کے بہت سے لوگ اس سےخوش نہیں،کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت تھی کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت سےزیادہ ہوگیا مگر جو بھی ہورہاہے یہ اچھا عمل نہیں ہے۔

    سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ناکامی ہوئی،ن لیگ کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئی کامیابی نہیں ہوئی، ملک کی کسی کو فکرہی نہیں بس کرسی کی لڑائی ہے۔

  • بنگلہ دیش میں گرمی کی شدید لہر، اسکولوں کو تالے لگ گئے

    بنگلہ دیش میں گرمی کی شدید لہر، اسکولوں کو تالے لگ گئے

    ڈھاکا: عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے جنوبی ایشیا میں اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے باعث خطہ شدید موسم سے دوچار ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے بعد بنگلہ دیش میں بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،موسم کی سختی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر پرائمری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ملک میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کردیا گیا ہے، گرمی سے شدید متاثرہ اضلاع میں راجشاہی، نوگاؤں، نیلفاماری اور دیناج پور شامل ہیں۔

    ادھر محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شدید گرمی کی موجودہ لہر 12 جون تک جاری رہے گی،اس دوران ڈھاکا، کھلنا اور باریشال، چاند پور سمیت دیگر علاقوں میں متعدل ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

    عبدالکلام ملک کے مطابق جون میں بنگلہ دیش میں اوسط درجہ حرارت 31.9 کے لگ بھگ ہوتا تھا تاہم عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث اس وقت درجہ حرارت توقع سے 2 سے 8 درجے زیادہ بلند ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • بھارت ٹرین حادثہ: 100 سے زائد لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

    بھارت ٹرین حادثہ: 100 سے زائد لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

    بھارت میں گزشتہ ہفتے ہونے والے ہولناک ٹرین حادثے میں سینکڑوں اموات ہوئیں المناک صورت حال یہ ہے کہ لاشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیشہ کے بالاسور میں ٹرپل ٹرین حادثے کے بعد ایک سو ایک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، ان لاشوں کو بھونیشور کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

    مشرقی وسطی ریلوے کے ڈویژنل ریلوے منیجر رنکیش رائے نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 1100 لوگ زخمی ہوئے جس میں تقریباً 900 افراد کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 200 لوگ اب بھی اڈیشہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 275 افراد کی موت واقع ہوئی جن میں سے 101 لاشوں کی شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔

    بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجے امرت کولانگے نے میڈیا کو بتایا کہ بھونیشور میں رکھی گئی کل 193 لاشوں میں سے 80 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 55 میتوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ دلخراش حادثہ اس وقت پیش آیا جب شالیمارـ چنئی کورومنڈل ایکسپریس گڈز ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس کے بعد یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی ہاوڑہ ایکسپریس تیز رفتاری سے متاثرہ کوچوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مزید بوگیاں پٹری سے اترگئیں اور جانی نقصان ہوا۔

  • ہم خیال گروپ بنانے کے سوال پر شاہد خاقان نے کیا کہا؟

    ہم خیال گروپ بنانے کے سوال پر شاہد خاقان نے کیا کہا؟

    سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمارا کوئی ہم خیال گروپ نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے،الیکشن وقت پرہونےچاہئیں، پنجاب کےمسئلےکو جس طرح ہینڈل کیاگیا وہاں سےابہام پیدا ہوا،آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل درست تھی یا نہیں جواب نہیں ملا۔

    سابق وزیراعظم نے ٹیکنو کریٹس سیٹ اپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنوکریٹس ملک چلاسکتے ہیں اور نہ مسائل حل کرسکتےہیں،مسائل حل کرنےکیلئےسیاستدانوں کو ہی دیکھاجاتاہے۔

    شاہد خاقان نے بھی پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اب ایک ساتھ ہی الیکشن ہوں گے، سیاستدان الیکشن سےپہلےریفارم طےکرلیں پھرانتخابات کرادیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین سے گذشتہ پانچ چھ سال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی ہم خیال گروپ بنارہا ہوں، اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ میں یہ ہی کوشش ہوگی کہ عوام پرمزید بوجھ نہ پڑے مگر مجبوری یہ ہے کہ ریلیف کا کوئی عنصراس بجٹ میں شامل نہیں ہوسکتا، اس وقت پورا ملک قرضے پرچل رہاہے،حالات ایسےہیں جہ آئندہ معاملات قرضےلیکرچلاناہوں گے اور آئی ایم ایف کےبغیرکوئی راستہ نہیں ہے۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی: جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے کیا کراچی کو کوئی خطرہ ہے؟ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے باعث لوپریشرایریا کل شام ک ومزید شدت کےبعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    اس وقت ہوا کا کم دباؤ کراچی کےجنوب اور جنوب مغرب میں 1550کلومیٹر کی دوری پرہے، کل شام تک ہوا کاکم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونےکےبعد شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہاہے فی الحال پاکستان کےکسی ساحلی علاقےکو ہوا کےکم دباؤسےخطرہ نہیں ہے۔

  • پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا

    پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا

    راولپنڈی: پاک فوج کا ایک اور جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک محمد صابر کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

    واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی اور ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے سرچ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل شمالی وزیرستان میں شہید دوسیکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کی گئی تھی، نمازجنازہ اورتدفین میں حاضرو ریٹائرڈ افسران،جوانوں واہلخانہ نے شرکت کی، بعد ازاں شہدا کو پورےفوجی اعزازکےساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

  • نائیجریا میں ڈاکووں نے دیہاتوں پر حملہ کر دیا،درجنوں ہلاک

    نائیجریا میں ڈاکووں نے دیہاتوں پر حملہ کر دیا،درجنوں ہلاک

    ابوجا: شمالی نائیجیریا میں ڈاکوؤں نے دو دیہاتوں پر حملے کرتے ہوئے 36 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان گاؤں والوں نے ممکنہ طور پر ڈاکوؤں کو بھتہ کی رقم دینے سے انکار کیا تھا جس کی پاداش میں یہ خون کی ہولی کھیلی گئی۔

    سوکوٹو پولیس کے ترجمان احمد روفائی نے ایک بیان میں بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے راکا میں آٹھ، بلنگاوا میں سات، جبا میں چھ، دباگی میں چار، راکا دتسے میں تین اور تسلیوا گاؤں میں دو افراد کو ہلاک کیا۔

    ڈاکوؤں کے حملے میں بچ جانے والے کسان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے رقم وصولی کا مطالبہ کیا تھا، ہمارے انکار پر انہوں نے ہمارے گاؤں پر حملے کرتے ہوئے 36 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

    ایک اور مقامی کسان نے بتایا کہ ہم نے کل ہی ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے افراد کو دفن کیا ہے۔

    عبداللہی نامی کسان نے بتایا کہ یہ ڈاکو علاقے میں دہشت پھیلاتے ہیں، یہ قریب ہی واقع تساؤنا اور کویان بانا کے جنگلات میں اپنے ٹھکانوں سے حملہ کرتے ہیں جو پڑوسی ملک نائجر تک پھیلے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شمالی نائیجریا میں ایک ہفتے کے دوران ڈاکوؤں کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل ڈاکوؤں نے گذشتہ ہفتے چھ دیہاتوں پر حملے کرتے ہوئے 30 سے زائد لوگوں کو قتل کیا تھا۔

  • کن جڑی بوٹیوں کی بھاپ لینا جلد کے لئے بہتر ہے؟

    کن جڑی بوٹیوں کی بھاپ لینا جلد کے لئے بہتر ہے؟

    مردوں کی نسبت خواتین اپنی جلد کے لئے نہایت فکرمند رہتی ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں، ان میں بھاپ لینا بھی شامل ہیں ،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کس جڑی بوٹی سے بھاپ لینا زیادہ فائدے مند ہے۔

    تحقیق سے ثابت ہوچکا کہ قدرتی اجزا سے لی گئی بھاپ چہرے کی تازگی اور خوبصورتی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بھاپ لینے سے جلد کے مساموں کے اندرکی گندگی دور ہوجاتی ہے۔

    یہ گندگی مٹی اور گردوغبار کے ذرّات ہوتے ہیں، جو مساوں میں جمع ہوجاتے ہیں، گندگی دور ہونے سے چہرہ حسین اور شاداب ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر پابندی سے بھاپ لی جائے تو اس سے جلد پر موجود دانوں میں کافی حد تک کمی آجاتی ہے۔

    ہم آج آپ کو چند مفید ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ جلد کی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

    خشک اور کھردری جلد کے لئے

    جن خواتین کی جلد خشک اور کھردری ہوتی ہے، ان کو چاہیے کہ بھاپ لینے کے لیے پانی میں ضروری جڑی بوٹیاں ضرور شامل کریں۔ ایک صاف پتیلی میں پانی اُبالیں اور اس میں چائے کے دو بڑے چمچے بابونہ کے خشک پھول ، دو چمچے گلاب کی خشک پتیاں، ایک چمچہ روغن بادام، پانچ قطرے لوبان کا تیل، پانچ قطرے گلاب کا تیل اور تین قطرے صندل کا تیل شامل کردیں۔

    اب پانی کو پانچ منٹ ڈھانپ کررکھنے کے بعد بھاپ لیں، پانی میں شامل کی گئی گلاب کی پتیاں خشک اور خارش زدہ جلد کو سکون دیتی ہیں اور بابونہ کے پھول رنگ گورا کرتے اور جلد کو نرم و ملائم بناتے ہیں جب کہ روغن بادام جلد کو قدرتی طور پر نمی بخشتا ہے۔

    چکنی جلد والی خواتین کے لیے بھی بھاپ لینا ضروری ہے، بھاپ لینے کے لیے ایک برتن میں پانی ابالیں۔ پھر اس میں ایک چوتھائی کپ خشک روز میری کے پتے، ایک چوتھائی کپ خشک اجمود کے پتے، دو چمچے پودینے کے خشک پتے، دس قطرے اسطوخودوس اور دس قطرے لیموں کے شامل کرکے بھاپ لیں۔ اس سے چہرے پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔

    نارمل جلد والی خواتین بھی بھاپ لیں۔ جلد کو نمی اور تازگی بخشنے کے لیے ایک بڑے اور کھلے منہ والے برتن میں پانی لیں۔ پھر اس میں ایک چائے کا چمچہ گیندے کے پھول کے پتیاں، ایک چمچہ بابونہ کے پھول، ایک چمچہ رس بھری کے پتے، ایک چمچہ پودینے کے پتے اور ایک چمچہ اسٹرابیری کے پتے ڈال کر چند سکینڈ تک اُبالیں۔ پھر اسے تھوڑی دیر کے لئے ڈھانپ کررکھ دیں۔ اب تولیا سر پر ڈال کر بھاپ لیں۔ ہر قسم کی جلد کے لیے بھاپ لینے کا یہ طریقہ بہترین ثابت ہوگا۔

    داغ دھبوں اور بے رونق جلد کو رعنائی بخشنے کے لیے ایک برتن میں پانی ابالیں۔ پھر اس میں دوچائے کے چمچے پودینہ صحرائی کے پتے (جواپنی تیز خوشبو کی وجہ سے مشہور ہیں ) دو کھانے کے چمچے گاؤ چشم کے پھول اور دو کھانے کے چمچے پودینے کے پتے شامل کرکے بھاپ لیں۔

    بھاپ لینے کے بعد چہرے پر گلاب کا عرق لگائیں۔ یہ عرق بہت اچھا ”ٹونر“ ثابت ہوتا ہے۔ خوشبودار قدرتی جڑی بوٹیوں اور پھولوں سے کشیدکردہ تیل کی بھاپ لینے سے نہ صرف جلد پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، بلکہ اعصاب کو سکون اور راحت بھی ملتی ہے۔