Tag: ARYA

  • مدرسہ کی طالبہ سے چار افراد کی اجتماعی زیادتی

    مدرسہ کی طالبہ سے چار افراد کی اجتماعی زیادتی

    چکوال: مدرسہ کی چودہ سالہ طالبہ کو چار افراد نے اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

     مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی چودہ سالہ طالبہ نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ وہ کوٹ راجہ کی رہائشی ہے اور راولپنڈی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ہے۔وہ مدرسہ سے چھٹی کر کے واپس چکوال آ رہی تھی کہ مسافر وین کے کنڈیکٹر رفعت اسے چکمہ دے کر اپنے ہمراہ لے گیا اور کوٹ راجہ ڈیم کے چوکیدار کے بیٹے ضیغم،باسط اور شفقت نے اسے ساری رات ڈیم پر رکھا اور باری باری زیادتی کی جب حالت غیر ہو گئی تو شفقت اور فرحت مجھے ڈھڈیال لے گئے وہاں کئی دن رکھا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    پولیس اسٹیشن ڈھڈیال نے مقدمہ دارج کر لیا ہے تاہم ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ابھی انہیں گرفتار نہیں کر رہی اور متاثرہ لڑکی کے والد پر راضی نامہ کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،اسپتال ذرائع نے ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔

  • بورےوالا:سرکاری اسپتال میں مریضہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی

    بورےوالا:سرکاری اسپتال میں مریضہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی

    بورے والہ:بورے والہ کےسرکاری اسپتال میں مریضہ کومبینہ طورپراجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیا،ہسپتال کے پانچ ملازمین پرنشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا الزام ہے۔

     بورے والہ کی خاتون دوا لینے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال آئی،جہاں اسپتال کے عملے نے ڈاکٹر کے پاس رش کا بہانہ کرکے اسے بٹھائے رکھا اور پھر نشے کا انجکشن لگا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    زیادتی کا شکار ہونے والی خاتوں کی حالت اب تک تشویشناک ہے،خاتون کے شوہرعبدالرحمان نے اسپتال عملے کے ارکان محسن علی،رمضان اور مقبول سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف سے انصاف کی اپیل کی ہے،عبدالرحمان کا کہنا ہےکہ انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ بیوی اور بچوں سمیت خود سوزی کرلے گا۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،بورے والہ ٹی ایچ کیواسپتال میں اس سے پہلے بھی کئی خواتین سے زیا دتی کے واقعات ہو چکے ہیں لیکن وہ منظر عام پر نہ آسکے۔

  • کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:شہر قائد کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اورپُرتشددواقعات میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے، کامران چورنگی کےقریب دستی بم حملےمیں دو افرادزخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے گلستا ن جوہرکامران چورنگی پردستی بم حملےمیں دوافرادزخمی ہوگئے، نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سےپولیس اہلکارقلندر بخش جاں بحق اور اہلکارسرتاج زخمی ہوگیا، شاہراہ قائدین،اورنگی اسلامیہ کالونی اورماری پورمچھرکالونی میں تین افراد فائرنگ کانشانہ بنے۔

    لیاری نوالین میں گینگ وارکےحملےمیں ایک رینجرزاہلکارشہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،رینجرزکی جوابی فائرنگ میں دوملزمان ہلاک ہوگئے،شیریں جناح کالونی میں پولیس مقابلےکے بعد دوملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات تھم نہ سکے

    کراچی: فائرنگ اورپرتشددواقعات تھم نہ سکے

    کراچی:شہر قائد میں لیاری کےعلاقےچاکیواڑہ میں رینجرزاورملزمان میں فائرنگ کےتبادلےمیں تین ٹارگٹ کلرہلاک ہوگئے،پی آئی بی کالونی میں شہریوں نےڈکیت پکڑکرتشدد کےبعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    کراچی کےعلاقےبلدیہ پانچ نمبرسےگولیاں لگی لاش ملی،لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں کے درمیان مقابلےمیں تین ٹارگٹ کلرمارےگئے، ترجمان رینجرزکےمطابق ہلاک ملزمان رینجرزاہلکارسمیت بیس افراد کے قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھے۔

    پی آئی بی کالونی میں دوڈکیت شہریوں سےلوٹ مارکررہے تھےکہ شہریوں کےہتھےچڑھ گئے،شہریوں نےڈکیتوں کوپٹائی کےبعد پولیس کےحوالےکردیا تاہم ایک ڈکیت فرارہوگیا،کٹی پہاڑی میں پولیس نےسرچ آپریشن کےدوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،کینٹ اسٹیشن کےقریب پولیس نےنجی ہوٹلوں سے درجنوں افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کیلئےتھانےمنتقل کردیا۔

  • لندن: سسپنس سے بھر پورفلم ہارنزکا پریمیئر

    لندن: سسپنس سے بھر پورفلم ہارنزکا پریمیئر

    لندن : سسپنس سےبھر پورفلم ہارنز کا پریمیئرہوا،جس میں ہیری پورٹرکا کردار اداکرنےوالےمعروف اداکارڈینیئل ریڈکلف سمیت معروف فنکاروں نےشرکت کی۔

    ہالی وڈکی سسپنس اور تھرل سےبھر پورفلم ہارنزکا پریمیئر لندن میں ہوا،جہاں فلم کے ہیرو ڈینیئل ریڈکِلف سمیت مختلف فنکاروں نےشر کت کی،ان کا کہنا تھا کہ ہارنز ایک مختلف فلم ہے جس میں کام کر کے انہیں تھرل کا احساس ہوا۔

    ہدایتکارالیگزینڈرایجاکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گردگھومتی ہے جسے اپنی دوست کے قتل کے الزام کا سامنا ہےتاہم اسے اپنے اندرغیرمعمولی طاقتوں کا احساس ہوتا ہےجن کی مدد سے وہ حقیقی قاتلوں تک جا پہنچتا ہے،فلم اکتیس اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

  • معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی بہترین خوش لباس شخصیت قرار

    معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی بہترین خوش لباس شخصیت قرار

    ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کو دنیا کی سب سے خوش لباس شخصیت قرار دے دیا گیا۔

    امریکی جریدے پیپلزمیگزین نے چوبیس سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو2014 کےلئے اس اعزاز کا حقدارٹھہرایا ہے،جریدےنے گیارہ اسٹائلش خواتین کے ملبوسات کا گزشتہ ایک سال کے دوران جائزہ لیا اوراس کے بعد ٹیلرسوئفٹ کو نمبر ون پوزیشن کا حقدار قرار دیا،ستائیس سالہ اداکارہ بلیک لائیولی کو دنیا کی دوسری خوش لباس شخصیت قراردیا گیا جبکہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈائنے کریوگر تیسرے نمبر پررہی۔

  • کراچی:موت کا رقص،پروفیسرشکیل سمیت9افراد جاں بحق

    کراچی:موت کا رقص،پروفیسرشکیل سمیت9افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کےدوران جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرشکیل اوج سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

     کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کےقریب کارمیں سوار ڈاکٹر شکیل اوج کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،ڈاکرشکیل اوج کی کنپٹی پرلگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

    سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد نشانہ بنے جس سے ایک شخص موقعے پردم توڑ گیا جبکہ دوافراد اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کاتعلق سیاسی جماعت سے ہے شفیق موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد معراج نامی شخص کو قتل کردیا، گبول ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ندیم احمد جان کی بازی ہار گیا،جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا،اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد ریاض کو قتل کردیا،لیاری سے ایک شخص کی لاش ملی۔

    گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا،۔گلستان جوہر میں پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے چالیس سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتا کرلیا۔

  • ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    نیویارک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہےکہ مشرق وسطی میں قائم امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ خطےمیں میں سلامتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایران خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدراور وزیرخارجہ کی شرکت پروہ اس حوالے سےمیں بات کریں گے۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی پولیس کی کارروائی 7دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلےکے دوران سات دہشت گردہلاک ہوگئے۔

    کراچی میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب ایکشن، پولیس سہراب گوٹھ کےعلاقےمچھرکالونی میں چھپے دہشت گردوں کوپکڑنے گئی توملزمان بوکھلاہٹ کاشکارہوگئےاورپولیس پرفائرنگ کردی، تین ملزمان توفرارہوگئے لیکن سات پولیس سے ہونےمقابلے کے دوران مارے گئے۔

    ایس ایس پی ملیرراؤانوارنے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ دستی بم اورگولہ بارود برآمد ہواہے، ملزمان بال بم سےحملے کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد پھٹنے ایک کمرے میں آگ بھی لگ گئی، ملزمان کی شناخت تو نہیں ہوسکی لیکن پولیس کاکہناہے ہلاک ملزمان کاتعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

  • کراچی:پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی

    کراچی:پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی

    کراچی:شہر قائد میں شہریوں کےساتھ ساتھ پولیس پرحملوں کاسلسلہ جاری ہے،اےآئی جی کراچی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،جہاں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

    کراچی میں بدامنی کی لہر برقرارپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھرتیزی آگئی ہے۔ سخی حسن کے چورنگی کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر رانا سرور کو موت کے گھاٹ اتاردیا،فورکے چورنگی کےقریب بھی پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا،حیدری تھانے پرنامعلوم ملزمان نےکریکرسےحملہ کیا جس دو پولیس اہلکارزخمی ہوئے،نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کےقریب فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پروفیسرانیس انور کو قتل کردیا گیا،جنجال گوٹھ میں فائرنگ سےعمران نامی شخص لقمہ اجل بنا۔

    پرانا گولیمارمیں ندی سے ایک لاش ملی ناردرن بائی پاس میں ہاتھ پاؤں بندھی ایک شخص کی لاش ملی،مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، اورنگی ٹاوٴن سیکٹر گیارہ میں صابری چوک کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ہوٹل پرفائرنگ سے سابق کونسلررشید اپنے بیٹےعادل سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    گلبہار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشددزدہ بوری بندلاش ملی،ملیرمیمن گوٹھ سے خاتون کی گولیاں لگی لاش ملی،کورنگی زمان ٹاوٴن سے رکشہ ڈرائیور جاویدکی لاش ملی، جسے تشددکے بعد گلےمیں پھندا ڈال کرقتل کیا گیا،منگھوپیرایم پی آر کالونی اور بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔a