Tag: Aryan Khan

  • سعدیہ خان کی آریان خان کے ساتھ تصویر وائرل

    پاکستانی ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کی کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ سعدیہ خان نے شاہ رخ خان کے صاحبزادے کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔

    اداکارہ نے آریان خان کے ساتھ تصویر سال نو کے جشن کے موقع پر لی گئی شیئر کی۔

    وائرل تصویر میں آریان خان کو مہرون رنگ کی ٹی شرٹ پر سفید جیکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سعدیہ خان سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔

    واضح رہے کہ سعدیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sadiakhanofficial)

    دوسری جانب آریان خان جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے، ان سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اداکاری کے بجائے ہدایت کاری اور کہانی لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر آریان خان اور ماڈل و ڈانسر نورا فتیحی کے درمیان تعلقات کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں، تاہم اس سے متعلق دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)

  • آریان خان کی ہیلووین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو وائرل

    آریان خان کی ہیلووین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، منشیات کیس میں گرفتاری و رہائی کے بعد میڈیا آریان خان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    آریان خان ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار ہونے کے بعد سے اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مزکر بنے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ان کی ہیلوین پارٹی میں شرکت کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

    کچھ صارفین آریان خان کے رویے اور انداز کا موازنہ ان کے والد، اداکار شاہ رخ خان سے کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے آریان خان کے ہمیشہ سنجیدہ نظر آنے پر اعتراض کیا ہے۔

    چند سوشل میڈیا صارفین نے آریان خان کو حد سے زیادہ میڈیا کوریج دینے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

  • شاہ رخ خان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں مختلف انداز میں انٹری

    شاہ رخ خان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں مختلف انداز میں انٹری

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں کلین چٹ پانے کے بعد اب کام پر توجہ دے رہے ہیں، وہ جلد ہی ایک ویب سیریز تحریر کرنے جارہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم پٹھان میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔

    اب آریان خان بطور ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔

    اس سے قبل آریان خان بطور چائلڈ اسٹار کبھی خوشی کبھی غم میں مختصر کردار میں نظر آ چکے ہیں، ساتھ ہی ہالی وڈ فلم دی انکریڈیبلز اور دی لائن کنگ کے لیے ہندی ورژن میں اپنے والد کے ہمراہ ڈبنگ بھی کروا چکے ہیں۔

  • منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری و رہائی: کنگ خان کے بیٹے کی ایک سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری و رہائی: کنگ خان کے بیٹے کی ایک سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی

    ممبئی: منشیات برآمدگی کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے پہلی بار اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے تقریباً ایک سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہن بھائی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

    پوسٹ میں 2 تصویریں ہیں جن میں سے ایک میں وہ اپنی بہن سوہانا اور چھوٹے بھائی ابراہیم کے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں چھوٹے بھائی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)

    24 سالہ آریان خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا جب ایک کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے منشیات برآمد کی گئی۔

    آریان چند روز جیل میں رہے بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، رواں برس مئی میں انہیں اس کیس سے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔

  • آریان خان جیل کی سلاخوں سے آزاد، ‘منت’ میں جشن

    آریان خان جیل کی سلاخوں سے آزاد، ‘منت’ میں جشن

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ادکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے ‘آریان خان’ کو چار ہفتوں بعد جیل کی سلاخوں سے رہائی مل گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، آرتھر روڈ جیل انتظامیہ کو ضمانتی آرڈر کے کاغذات ملنے کے بعد رہائی عمل میں آئی۔

    جیل حکام نے ہفتے کی صبح تقریباً 5.30 بجے آرتھر روڈ جیل کے باہر بیل باکس کھولا، جس کے اندر آریان خان کے ضمانتی آرڈر کی کاپی رکھی گئی تھی۔

    ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو کروز شپ ڈرگ کیس میں گرفتار آریا ن خان سمیت تین ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جمعے کو ہی آریان خان کی رہائی متوقع تھی تاہم جیل حکام کو مقررہ مدت میں ضمانت کے کاغذات نہیں مل سکے تھے، جس کے باعث کنگ خان کے بیٹے کو مزید ایک رات جیل میں گزارنی پڑی۔دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی رہائی کے بعد اداکار کے گھر ‘منت’ پر میڈیا اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پولیس نے گذشتہ روز ہی علاقے کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا۔

    گذشتہ روز ہی ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں تینوں ملزمان آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ رُخ کا رہائشی علاقہ ’منت‘ سیل، ویڈیو منظرعام پر آگئی

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ آریان خان کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا ہوگا، وہ ڈرگز آن کروز کیس کے تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکیں گے، وہ میڈیا میں کوئی بیان بھی نہیں دیں گے، اور ہر جمعے کو ای سی بی آفس میں حاضری دیں گے۔

    یاد رہے کہ دو اکتوبر کو بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔

  • آریان خان پر آج کی رات بھی بھاری

    آریان خان پر آج کی رات بھی بھاری

    ممبئی: آج کی رات بھی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان پر بھاری ہے، کیوں کہ ضمانت ہونے کے باوجود وہ آج رہا نہیں ہو سکیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان آج رات بھی جیل میں گزاریں گے، ان کی ضمانت ہو چکی ہے، تاہم انھیں جیل سے کل رہا کیا جائے گا۔

    آرتھر روڈ جیل حکام کے مطابق کاغذی کارروائی میں تاخیر کے باعث انھیں آج شام ساڑھے پانچ بجے نہیں رہا کیا جا سکا۔

    دوسری جانب ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، تینوں ملزمان آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کیا گیا۔

    شاہ رُخ کا رہائشی علاقہ ’منت‘ سیل، ویڈیو منظرعام پر آگئی

    آریان خان کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا ہوگا، وہ ڈرگز آن کروز کیس کے تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکیں گے، وہ میڈیا میں کوئی بیان بھی نہیں دیں گے، اور ہر جمعے کو ای سی بی آفس میں حاضری دیں گے۔

    ضمانت کا فیصلہ سننے کے بعد شاہ رخ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے، فرط جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے، تاہم وہ پر سکون دکھائی دے رہے تھے، اکشے کمار، سلمان خان اور سنیل شیٹی نے انھیں فون کر کے مبارک باد دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد اداکار کے گھر کے باہر میڈیا اور مداحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سے ممبئی پولیس نے علاقے کے باہر رکاوٹیں لگا کر اسے سیل کر دیا ہے۔

    آریان خان کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

  • آریان خان کی ضمانت منظور ہو گئی

    آریان خان کی ضمانت منظور ہو گئی

    ممبئی: منشیات کیس میں شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتاری کے 3 ہفتے بعد بالی ووڈ بادشاہ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

    اس کیس میں آریان خان کے 2 دوستوں ارباز مرچنٹ اور مُنمن دمیچا کی درخواست ضمانت بھی منظور ہو گئی ہے۔ عدالت اپنا تفصیلی حکم کل سنائے گی، اور تینوں ملزمان کل یا ہفتے تک جیل سے رہا ہوں گے۔

    23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے کروز شپ سے منشات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا تھا، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں متعدد اقسام کی منشیات برآمد کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کی گئیں دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ آریان خان، منشیات سپلائرز اور منشیات فروشوں کے درمیان مستحکم تعلقات تھے۔

  • آریان خان کی گرفتاری: میکا سنگھ چپ سادھے فنکاروں پر برس پڑے

    آریان خان کی گرفتاری: میکا سنگھ چپ سادھے فنکاروں پر برس پڑے

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان تاحال جیل میں ہیں اور انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ اس معاملے پر خاموش ہیں، گلوکار میکا سنگھ نے ایسے تمام افراد پر برس پڑے۔

    بھارتی گلوکار میکا سنگھ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر خاموش رہنے والے بالی ووڈ اسٹارز پر برس پڑے، انہوں نے شاہ رخ خان کا ساتھ نہ دینے پر فلم انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لینے والے سنجے گپتا کے پیغام پر اپنا رد عمل دیا۔

    ٹویٹر پر سنجے گپتا نے اپنے ٹویٹ میں آریان خان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا، اس پیغام پر میکا سنگھ نے جواب میں ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں۔

    میکا نے لکھا کہ یہ تمام لوگ ڈراما دیکھ رہے ہیں اور اس تمام تر معاملات پر ایک لفظ تک نہیں کہہ سکتے، انہوں نے شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایس آر کے کے ساتھ ہوں، اور ان کے بیٹے کو ضمانت ملنی چاہیئے۔

    گلوکار نے لکھا کہ فلم انڈسٹری میں سب کے بچے ایک بار جیل جائیں گے، تب جا کر یہ اتحاد دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ سنجے گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ شاہ رخ خان نے ماضی میں فلم انڈسٹری میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اب ان کے مشکل وقت میں فلم انڈسٹری کی خاموشی شرمندگی سے کم نہیں ہے۔

  • شاہ رخ خان اپنی اولاد کیلئے فکرمند، خدشے کا اظہار کردیا

    شاہ رخ خان اپنی اولاد کیلئے فکرمند، خدشے کا اظہار کردیا

    ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ کنگ خان آج کل اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر لنگر انداز گووا جانے والے ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپے میں دیگر افراد کے ساتھ پکڑے جانے والے آریان خان کی گرفتاری کو اب دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم گزشتہ روز شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ منت پر بھی پہنچی تھی، بیورو ٹیم کی آمد سے کچھ دیر قبل ہی شاہ رخ جیل میں قید بیٹے سے ملاقات کرکے واپس آئے تھے۔

    اس پوری صورتحال کے تناظر میں شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں کہ انھوں نے ایک بار کہا تھا کہ میرا نام اور شہرت ان کی زندگی کو مشکل میں ڈال سکتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔

    سال 2008میں جرمن ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ میرا سب بڑا خوف یا خدشہ یہ ہے کہ میرے خاندان اور بچوں کو میری شہرت سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں ان کے والد کی حیثیت سے تو پہچانا جاؤں لیکن یہ نہیں چاہتا کہ ان کی شناخت میرے بچوں کی حیثیت سے ہو۔

  • منشیات کیس: آریان خان  کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا

    منشیات کیس: آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا

    ممبئی: بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ہاتھوں کروز شپ پارٹی سے گرفتار آریان خان کی کاؤنسلنگ حکام سے مکالمے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے کنگ خان (شاہ رخ خان) کے بیٹے آریان خان ان دنوں منشیات کیس میں این سی بی کی حراست میں ہیں، جہاں آریان خان نے کاؤنسلنگ کے دوران حکام سے کہا کہ ’وہ ایسا کچھ کریں گے کہ جس کے لیے این سی بی کو ان پر فخر ہوگا’۔

    آریان خان نے کہا کہ ‘وہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کریں گےجس کی بناء پر ان کی بدنامی ہو’۔

    یہ بھی پڑھیں: آریان کے بعد مزید دو ’خانز‘ بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر آگئے؟

    دوسری جانب آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی ہے کیونکہ آج ممبئی کی سیشن کورٹ نے آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا اور ایک بار پھر ان کی ضمانت مسترد کردی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے وکیل اب ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

    یاد رہے کہ آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام ہے۔