Tag: ARYnews urdu

  • پاکستان نیوی دنیا کی بہترین بحری فورس ہے، گورنر سندھ

    پاکستان نیوی دنیا کی بہترین بحری فورس ہے، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اب پیشہ ور نیوی بن کر سامنے آگئی ہے، پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فورس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے جنگی ہیروز کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔

    محمد زبیر نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کے پیچھے ایک جذبہ کارفرما ہوتا ہے، پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں نیوی کی ضروریات کو پورا کرے گی، حکومت دفاعی ضروریات کے تناظر ترقی اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

    یہ پڑھیں: پاک بحریہ کا آپریشن ’دوارکا‘ ، دشمن کے دلوں پر آج بھی لرزہ طاری

    انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، بحریہ ملکی دفاع میں ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے گی۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بحریہ میں جن صلاحیتوں اور عسکری قابلیت کا مظاہرہ کیا گیا قابل تحسین ہے، سی پیک خطے کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی مغربی سرحد پار سے ہورہی ہے، احسن اقبال

    بلوچستان میں دہشت گردی مغربی سرحد پار سے ہورہی ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی مغربی سرحد پار سے ہورہی ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی اور کامیابی بے مثال ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی امور زیر بحث آئے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیں گے، ہمارا نصب العین پاکستان اور خطے میں امن کو مستحکم کرنا ہے۔

    یہ پڑھیں: غربت کے خلاف چین کے ماڈل کو اپنانا ہوگا،احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا نیا چہرہ ابھر رہا ہے، اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا، تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانیہ اپنے کسی شہری کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں میچز ہوں گے، نجم سیٹھی

    آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں میچز ہوں گے، نجم سیٹھی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آزادی کپ کی کامیابی کے بعد کراچی میں بھی میچز ہوں گے، آئی سی سی سیکورٹی ٹیم کو کراچی کا دورہ بھی کرائیں گے۔

    آزادی کپ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں ایک میچ کھیلنے کا وعدہ کیا ہے، کوشش کررہا ہوں سری لنکا دوسرا میچ بھی پاکستان میں کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے سپورٹ کی ضرورت ہے، آزادی کپ کے میچز کراچی میں کراچی کے لیے بہت کوشش کی ہے، آئی سی سی سیکورٹی ٹیم کو کراچی کا دورہ بھی کرائیں گے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ تھوڑی جدوجہد ہے اس کے بعد انٹرنیشنل میچز پاکستان میں ہوں گے، میری پوری کوشش ہے انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان لائیں۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل تھری کے چارمیچ کراچی میں ہوں گے، نجم سیٹھی

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم صرف کرکٹ نہیں کھیل رہے دنیا کو بہت کچھ دکھانا ہے، اس سلسلے میں منفی خبریں ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپانسرز نے پی سی بی کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے کچھ خاص اسپانسرز ہیں جن کا بے حد مشکور ہوں۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مسائل ہیں تو ہمیں آگاہ کریں انہیں ٹھیک کریں گے، ہم سے غلطی ہورہی ہے تو ہمیں آگاہ کیا کیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب تیاری کے ساتھ آرہے ہیں اور سپورٹ کررہے ہیں، ٹکٹس سے متعلق کچھ لوگ مایوسی کا اظہار کررہے ہیں، پی ایس ایل فائنل کے وقت پانچ دن پہلے ٹکٹس فروخت ہوگئی تھیں، ایونٹ کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف قمر باجوہ

    ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف قمر باجوہ

      راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان اورعوام کی سیکیورٹی کےلیےعید پر ڈیوٹی دینا بہترتہوارہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر وادی راجگال کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید کا پہلا دن گزارا۔ 

     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور عوام کی سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جانیں پاکستان کےلیےہروقت حاضرہیں۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےدفاع کےلیےعید پر ڈیوٹی دینا تہوارمنانے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ امن، خوشیوں اور قربانی کا درس دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، خورشید شاہ

    بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے سے پیپلزپارٹی مطمئن نہیں، پیپلزپارٹی کو اس مقدمے میں فریق نہیں بننے دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی تاریخ ہے کہ غیر حاضر ملزم کو سزا سنادی جاتی ہے، کیس میں پرویز مشرف کو سزا نہیں سنائی گئی باہر جانے دیا گیا۔


    یہ پڑھیں: بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف اشتہاری قرار، تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم


    خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے نواز شریف نیب میں کیسز کا سامنا کریں گے، ایک وزیر اعظم کو کرپشن کے الزام پرعدالت ہٹائے تو بہت فرق پڑتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو جب سزا ملی تو ہم دوسرا وزیراعظم لائے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میاں صاحب ملک میں واپس ضرور آئیں گے، نواز شریف کیسز کا سامنا نہیں کرتے تو وہ خود پارٹی کا نقصان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی ہے وہ کچھ بھی کہہ سکتا ہے، خیبرپختونخوا میں فرعون کسی اور کو کہتے ہیں، وقت ثابت کرے گا فرعون کون اور موسیٰ کون ہے۔

    خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

    کراچی میں بارش کی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 80 فیصد پانی نکال دیا گیا ہے، امریکہ میں بارشوں سے راستے بند اور کشتیاں چلتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں، حکومت تعاون کرے، فاروق ستار

    لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں، حکومت تعاون کرے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے، ہمیں لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سیکورٹی کا جائزہ لے کر حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عید کے دن خواجہ اظہارالحسن پر حملہ ہونا انتہائی تشویش ناک بات ہے، ہمیں پروٹوکول شوق پورا کرنے کے لیے نہیں چاہیے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ شہری اور گارڈ کی جانیں بھی اتنی ہی قیمتی ہیں جتنی باقیوں کی، آج اللہ نہ کرے خواجہ اظہار کو کچھ ہوجاتا تو کیا حال ہوتا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، مسلح افواج کے تعاون سے کراچی کی صورت حال بہتر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال بہتر ہونے پر کراچی میں عید کچھ بہتر ہوئی ہے۔


    یہ پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن قاتلانہ حملے میں بچ گئے، گارڈ جاں بحق


    فاروق ستار نے سیکورٹی گارڈ اور شہری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کیسے ذمہ داری کا احساس دلائیں یہ مل کر سوچنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کا جائزہ لے کر حکومت کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، دیکھنا ہوگا منصوبہ بندی اور سازش کہاں سے ہورہی ہے، لندن سے بھی ملک مخالف بیانات اور ویڈیوز آئی ہیں۔

    کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سارا ملبہ میئرکراچی پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ بھی کے ایم سی کے انڈر نہیں جبکہ شہر کو لاوارث بنا کر چھوڑ دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    لاہور: غیر ملکی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہلک ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    پاکستان کے پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا ہے کہ گولڈ برگ، ہلک ہوگن، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے ہیں اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر بھی دستخط ہوجائیں گے۔

    عاصم شاہ نے کہا کہ ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ فری اسٹائل ریسلنگ کا انعقاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پہلے یا اس کے فوری بعد ہوگا۔

    پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نظر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لیے بلایا گیا ہے جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی 19 ریسلرز پاکستان آئے تھے جن میں چار خواتین ریسلرز بھی شامل تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

    گولڈ برگ، ہلک ہوگن اور رے مسٹیریو کے مداحوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد موجود ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل گولڈ برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہم میچ میں بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دی تھی۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بارش سے 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا، عتیق میر

    بارش سے 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا، عتیق میر

    کراچی: چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ بارش کے پانی کی وجہ سے 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا، آج جس حالت میں کراچی تھا اس میں بھی حکومت نظر نہیں آئی۔

    میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں عتیق میر نے کہا کہ بارش کا پانی مارکیٹوں، گوداموں اور کارخانوں میں داخل ہوا، بارش سے قبل اقدامات نہ کرنے سے ایک روز میں اربوں روپے کا کاروبار متاثر ہوا۔

    چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ نقصان کا ازالہ کون کرے گا کب تک حکومت صرف آگاہ کرتی رہے گی؟ حکومتی ادارے کہیں کام کرتے ہوئے نظر نہیں آئے۔

    کراچی: طوفانی بارش، 13 جاں بحق، نالے بپھر گئے، سڑکوں‌ پر پانی جمع، بارش پھر شروع

    انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو طوفان اور رین ایمرجنسی لگانے سے آگاہ کرنا رہ گیا ہے۔

     قبل ازیں کراچی میں جاری طوفانی بارش کے سبب شہر قائد کی بیشتر بڑی مارکیٹیں بند رکھی گئیں۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارش میں حادثات اور کرنٹ لگنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سڑکوں پر عوام کی مدد کرنے کے لیے فوج اور رینجرز سے مدد لی گئی اور حکومتی نمائندے سڑکوں سے غائب تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاداب خان بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے

    شاداب خان بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر شاداب خان بیگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

    ان دنوں ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنے گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو چکرانے والے نوجوان اسپنر آسٹریلیا کی بیگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن میں برسبین ہیٹ سے کھیلتے دکھائی دیں گے۔

    اسپنر شاداب خان کو نومبر میں ہونے والے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی منتخب کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ نوجوان اسپنر شاداب خان نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں دو اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    یہ پڑھیں: شاداب اورحسن کی کریبیئن لیگ میں دھماکہ خیز انٹری، میچ جتوا دیئے

    شاداب خان نے 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 10 وکتیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 9 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر بلے باز فخر زمان نے بھی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے چار ہفتے کا معاہدہ کیا تھا جس کا این او سی پی سی بی کی جانب سے جاری کیا جاچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کا بڑا مقابلہ، جان سینا اور رومن رینز آمنے سامنے

    ڈبلیو ڈبلیو ای کا بڑا مقابلہ، جان سینا اور رومن رینز آمنے سامنے

    نیویارک: ڈؓبلیو ڈبلیو ای کا بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس میں رومن رینز اور جان سینا آمنے سامنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈؓبلیو ای میں 24 ستمبر کو ہونے والے اہم ایونٹ نو مرسی میں دو معروف ریسلرز جان سینا اور رومن رینز مدمقابل آئیں گے۔

    رومن رینز جنہیں ان دنوں مداحوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان کے لیے جان سینا سے لڑنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ اگر رومن رینز نو مرسی میں جان سینا سے ہار جاتے ہیں تو ان کی مقبولیت کا گراف نیچے آجائے گا۔

    ریسل میینا میں انڈر ٹیکر کو شکست دینے کے بعد سے رومن رینز کسی بھی بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ حالیہ ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے فیٹل فور وے میچ میں بھی بروک لیسنر کے ہاتھوں رومن رینز شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    نو مرسی ایونٹ سے قبل ہی جان سینا اور رومن رینز میں لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای را کو اپنا یارڈ کہتے ہیں جبکہ جان سینا کی را میں واپسی کے بعد دونوں کے درمیان تکرار چل رہی تھی۔

    ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے پہلے نو مرسی ایونٹ میں جان سینا کا مقابلہ سموا جوئی اور رومن رینز کا مقابلہ دا مز سے کرایا جانا تھا تاہم نو مرسی کے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ نے جان سینا اور رومن رینز کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رومن رینز تین بار ڈبلیو ڈبلیو ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ جان سینا 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے نام کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔