Tag: ARYnews urdu

  • خواجہ سراؤں نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کردیے، احتجاج کا اعلان

    خواجہ سراؤں نے بھی مردم شماری کے نتائج مسترد کردیے، احتجاج کا اعلان

    کراچی: مردم شماری کے نتائج کو خواجہ سراؤں نے بھی مسترد کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاسی جماعتوں کے بعد خواجہ سراؤں نے بھی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا ہے، خواجہ سراؤں کی رہنما  بندیا رانا نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہیں، ہماری آبادی کو مردم شماری میں کم کرکے دکھایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے خواجہ سراؤں کو پریس کلب پر جمع کریں گے، مردم شماری کے نتائج کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کریں گے، خواجہ سراؤں کی تعداد دیکھ کر وفاق کو اندازہ ہوجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: اس مردم شماری میں شہری آبادی دیوارمیں چُنوادی گئی، ڈاکٹرفاروق ستار

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کی بڑی سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی، جماعت اسلامی پہلے ہی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل شماریات بیورو آف پاکستان کے مطابق کراچی کی آبادی ایک کروڑ 49 لاکھ بتائی گئی تھی جس کے مطابق 1998 سے اب تک کراچی کی آبادی میں 59 فیصد اضافہ بتایا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی پی پی میں شامل

    لاہور: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ضیاء اللہ آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن پر گرفتاری کے بعد پارٹی سے نکالا گیا تھا وہ ضمانت پر ہیں، پیپلز پارٹی ان کی درست جگہ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف 2015 سے کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ قائد اعظم کے پاکستان کے لیے ہے، احسن اقبال

    دہشت گردی کے خلاف جنگ قائد اعظم کے پاکستان کے لیے ہے، احسن اقبال

    نارروال: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ قائد اعظم کے پاکستان کے لیے ہے، ٹرمپ نے جو پالیسی دی وہ ان کی ذاتی ہوگی۔

    نارروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آج بھی امریکا سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی کسی نے نہیں دیں، دہشت گردی کی کمر توڑ دی، وہ وقت دور نہیں جب مکمل امن ہوگا۔

    وزیر داخلہ کا پاک چین دوستی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاک چین دوستی مستقبل میں مزید گہری ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاناما فیصلے کے بعد اب تک ملک کو 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: احسن اقبال

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی ملک دشمن سیاست کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر ملک مخالف سازش میں مصروف ہیں۔ پی ٹی آئی نے اب تک بیرون ملک فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیا، عمران خان اورشیخ رشید ن لیگ کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک ناکام بنانے کی خواہش رکھنے والے شکست کھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملکی ترقی اور استحکام کی علامت ہیں۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ملک مخالف سازش میں مصروف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی، کے الیکٹرک کے خلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی

    کراچی، کے الیکٹرک کے خلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی

    کراچی: میں کے الیکٹرک کے خلاف تاجروں نے جامع کلاتھ مارکیٹ سے بولٹن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف تاجروں نے جامع کلاتھ سے بولٹن مارکیٹ تک ریلی نکالی، تاجروں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی زائد بلنگ سے چھوٹے تاجروں کا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

    تاجروں نے کہا کہ جعلی اور فراڈ بلنگ کے لیے کے الیکٹرک نے کئی افراد بھرتی کیے ہیں، عوام کو لوٹنے کے لیے 35 فیصد زائد رفتار سے چلنے والے میٹرز لگا دئیے ہیں۔

    اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد نے کہا کہ کے الیکٹرک کی زائد بلنگ سے چھوٹے تاجروں کا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے، زائد بلنگ کے ذریعے شہریوں سے دو سو ارب روپے لوٹ لئے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کی سرمایہ کاری کے باوجود بجلی کا بحران ہے، چیئرمین نیپرا

    انہوں نے کہا کہ زیادتیوں اور زائد بلنگ کا سلسلہ بند نہیں کیا تو بل دینا چھوڑ کر سڑکوں پر آجائیں گے، کے الیکٹرک کو لگام نہ دی گئی تو کراچی کی پوری معیشت تباہ و برباد ہوجائے گی۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کو عوام کے 17ارب روپے واپس کرنے کا حکم دیا مگر کے الیکٹرک نے انکا ر کردیا ہے، تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں نا جائز بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے فیٹل فور وے میچ میں بروک لیسنر کامیابی حاصل کرکے یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے اہم میچ فیٹل فور وے میں چار ریسلرز مد مقابل آئے جن میں رومن رینز، براؤن اسٹرومین، سموا جوئی اور بروک لیسنر شامل تھے۔

    اہم میچ میں بروک لیسنر ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے، براؤن اسٹرومین، لیسنر، رومن رینز اور سموا جوئی کو بآسانی پچھاڑ رہے تھے، ایک موقع پر براؤن اسٹرومین نے بروک لیسنر کو اتنا مارا کے انہیں اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔

    بروک لیسنر کے جانے کے بعد سموا جوئی، رومن رینز اور بروک لیسنر تینوں آپس میں ٹائٹل کے حصول کے لیے تگ و دو میں مصروف تھے کہ بروک لیسنر کی اچانک دوبارہ آمد ہوئی اور انہوں نے تینوں ریسلرز پر اپنے داؤ پیج استعمال کیے۔

    آخر میں سموا جوئی اور براؤن اسٹرومین رومن رینز کے سپر مین پنچ کے باعث رنگ سے باہر تھے کہ رومن رینز کے تین سپر مین پنچ کھانے کے بعد بھی بروک لیسنر نے رومن رینز کو اپنا آخری داؤ لگا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے دیگر میچز میں جان سینا نے بیرن کوربن کو شکست دے دوچار کیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے جندر مہل اور نکامورا کے درمیان مقابلہ ہوا جسے جندر مہل نے سنگھ برادرز کی بار بار مداخلت کے باعث جیت لیا۔

    بک شو اور بگ کاس کے درمیان ہونے والا میچ بگ کاس نے جیت لیا، رینڈی اورٹن اور روسو کے درمیان ہونے والے میچ میں رینڈی اورٹن نے روسو کو بآسانی شکست دے دی۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ میچ میں سیزارو شیمس، ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز کے درمیان میچ ہوا جس میں ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے کامیابی حاصل کی۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے لیے اے جے استائلز اور کیون اوننز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں شین میک موہن ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اے جے اسٹائلز کے نام رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈبلیو ڈبلیو ای ایمبولینس میچ: رومن رینز کو براؤن اسٹرومین کے ہاتھوں شکست

    ڈیلاس: ڈبلیو ڈبلیو ای گریٹ بالز آف فائر ایمبولینس میچ میں رومن رینز کو براؤن اسٹرومین نے شکست دے دی، یونیورسل ٹائٹل کے میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے گریٹ بالز آف فائر کے نام سے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ایونٹ کے اہم میچ میں رومن رینز اور براؤن اسٹرومین آمنے سامنے آئے تاہم بگ ڈاگ کے نام اسے مشہور رومن رینز براؤن اسٹرومین سے ہار گئے۔

    براؤن اسٹرومین نے رومن رینز کو ایمبولینس میں بند کرکے کامیابی حاصل کی تاہم اچانک ہی رومن رینز ایمبولینس سے باہر آئے اور اسٹرومین کو ایمبولینس میں بند کرکے پارکنگ لاٹ میں لے گئے اور ایمبولینس کو ٹرک سے ٹکرادیا۔ براؤن اسٹرومین انجری سے بچ گئے اور ایمبولینس سے باہر آکر خود ہی چلتے ہوئے گئے۔

    دوسرے اہم میچ میں بروک لیسنر نے سموا جوئی کو ہرا کر ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ سموا جوئی نے آتے ہی بروک لیسنر پر پے در پے وار کیے اور اپنے داؤ سے لیسنر کو بآسانی قابو کرلیا تھا تاہم بروک لیسنر نے داؤ سے جان چھڑا کر سموا جوئی کو شکست سے دوچار کردیا۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے میچ میں سیزارو اور شیمس نے ہارڈی بوائز کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شیمس اور سیزارو ہارڈی بوائز کو ہرا چکے ہیں۔

    انٹرکانٹینینٹل چیمپئن شپ کے میچ میں دی میز نے ڈین ایمبروز کو شکست دی، دیگر میچز میں برے وائٹ نے سیٹھ رولنز، بگ کاس نے انزو امور اور کروزر ویٹ چیمپئن نیویلے نے اپنے حریف کو شکست دی۔

  • قطرکے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، ترکی کا دوٹوک اعلان

    قطرکے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، ترکی کا دوٹوک اعلان

    انقرہ : ترکی کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تنازعے میں قطر ی حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا جبکہ تنازعہ حل کرنے کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر دفاع حمد بن علی العطیہ انقرہ پہنچے اور ترک وزیر دفاع فکری عسیک سے ملاقات کی، ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کہ خلیجی ممالک آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان کے درمیان اختلافات کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ، بات چیت کے دوران قطر کے حقوق کا بھی احترام کیا جائے گا۔

    ترکی وزیر دفاع نے کہا کہ قطر کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبہ اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔

    خلیجی ممالک نے قطر کو تیرہ مطالبات کی فہرست دی تھی جسمیں الجزیرہ چینل کو بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

    اس سے قبل ترک صدر طیب اردگان نے قطر سے تعلقات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑے گا، عرب ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کرکے بڑی غلطی کی ہے، کسی کو تنہا کرنے اور پابندیاں لگانے سے بحران حل نہیں ہوگا


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔

    جس کے بعد قطری وزارت خارجہ نے سعودی عرب سمیت 7ملکوں کی جانب سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کوغیرمنصفانہ قرار دیا تھا اور کہا کہ فیصلے کو عجلت میں بغیر تحقیق کے ساتھ کیا گیا، جس کا ان ممالک کے پاس کوئی آئینی اور قانونی جوازموجود نہیں ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • بیک لیش، جندر مہل پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے

    بیک لیش، جندر مہل پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے

    شکاگو: ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش اسمیک ڈاؤن ایونٹ میں جندر مہل نے رینڈی اورٹن سے ڈبلیو ڈبلیو ای کا ٹائٹل ہتھیا لیا، یونائیٹڈ اسٹیٹ ٹائٹل چیمپئن شپ میں کیون اونز نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اے جے اسٹائلز کو شکست سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکاگو میں جاری ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش چیمپئن شپ میں آٹھ مقابلے ہوئے جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اور یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شب کے مقابلے بھی شامل تھے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میں رینڈی اورٹن کو حیران کن طور پر جندر مہل سے اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جندر مہل کے ساتھیوں پر حملہ آور ہوئے کہ پیچھے سے جندر مہل نے آکر اپنا آخری داؤ پیج استعمال کرتے ہوئے اورٹن کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    کینڈین نژاد بھارتی ریسلر جندر مہل کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کا ٹائتل اپنے نام کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے اس ٹائٹل جیتنے پر پورا بھارت خوش ہوگا۔

    جندر مہل نے جیت کے ساتھ ہی سینا سے لڑائی کی خواہش کا اظہار بھی کردیا، دیکھنا یہ ہے کہ فلمی دنیا میں مصروف سینا جندر مہل کے اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈؓبلیو ڈبلیو دو اور بھارتی ریسلر دی گریٹ کھلی اور دلیپ سنگھ رانا بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ میں اے جے اسٹائلز جو کہ کیون اونز کو شکست دینے کے لیے بے تاب تھے یہ خواب اسٹائلز کے لیے خواب ہی رہ گیا اور کیون اونز نے اپنے تائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اے جے اسٹائلز کو شکست دے دی۔

    ٰیاد رہے کہ اے جے اسٹائلز نے یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ میں کیون اونز سے ٹکرانے کے لیے ٹرپل تھریٹ میچ میں سیمی زین اور بیرون کوربن کو شکست دی تھی۔

  • کراچی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 19 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 19 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، چار جواریوں سمیت انیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے کراچی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کیں، جوہر آباد پولیس نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    بلدیہ ٹاؤن حب ریورروڈ پر بھی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کیا۔

    مبینہ ٹاؤن پولیس نے ابو الحسن اصفہانی روڈ سے متصل قائد اعظم کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 جواریوں کو حراست میں لے کر چند ماہ سے قائم جوئے کے اڈے کو بند کرادیا ہے۔ اے ایس آئی محمد رمضان کے مطابق چاروں جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘6ڈاکو گرفتار

      دوسری جانب گذری پولیس نے بھی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

     

  • کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز

    کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز

    کراچی: شہر قائد میں پاکستان فیشن ویک کا تین روزہ میلہ سج گیا، معروف اور نئے چہروں پر مشتمل ماڈلز کی ریمپ واک نے میلے کو چار چاند لگادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا تین روزہ میلہ سج گیا، آٹھ ڈیزائنر نے موسم بہار اور گرمیوں کے ملبوسات متعارف کرائے۔

    فیشن کے پہلے روز معروف ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات متعارف کرائے، فیشن ویک میں ندا حسین، عمران عباس، دیپک پروانی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    فیشن پاکستان ویک کے آغاز سے قبل ماڈلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر دہشت گردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہششت گردی سے ڈرنے والے نہیں، ماڈلز نے آپریشن ردالفساد کو بھی سراہا۔ماڈلز نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام شہر میں ہونے چاہئیں۔