Tag: ARYnews urdu

  • شریف فیملی کو مائنس ہوتا دیکھ رہا ہوں، کوئی این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

    شریف فیملی کو مائنس ہوتا دیکھ رہا ہوں، کوئی این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو مائنس ہوتا دیکھ رہا ہوں، کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ سے پہلے شریف خاندان کا مارچ ہوجائے گا، نواز شریف کو سزا ہوئی تو دنیا بھر میں دولت ضبط ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی بینیفشری ہیں، برطانوی حکومت نے تصدیق کردی ہے، مریم نواز کا سیاست میں مستقبل ختم ہوچکا ہے، مستقبل کی سیاست میں شریف برادران کا کوئی کردار نہیں دیکھ رہا، شریف خاندان ساری حرکتیں سیاسی شہید بننے کے لیے کررہا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے نواز شریف کے پاس کوئی ثبوت نہیں دیکھ رہا، چور آگے آگے بھاگ رہے ہیں، ہم ان کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان بھی اعتماد کی کمی ہے، خاقان عباسی، اسحاق ڈار میں اتنی دوری ہے جتنی نواز اور شہباز میں ہے، خاقان عباسی نے قریبی دوستوں کو بتایا کہ اسحاق ڈار پھنسنے والا ہے، خاقان عباسی نے چیدہ چیدہ افراد کو اپنا ساتھ دینے کا کہا ہے، شاہد خاقان نے نئے وزیر خزانہ کے لئے نام مانگ لئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی اور اسحاق ڈار میں بڑا فاصلہ پیدا ہوچکا ہے، خاقان عباسی نے بتایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے راستہ بناسکتے ہیں، خاقان عباسی کا کہنا ہے ساتھ دیا جائے تو وہ مستقل وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم پاک چین راہداری منصوبے کے حامی ہیں، سی پیک منصوبے میں کوئٹہ کے قریب پاور پلانٹ میں تاخیر ہوئی ہے، چین گوادر میں اپنا سٹی پلان چاہتا ہے۔

    یہ پڑھیں: تیس دسمبر تک نوازشریف کے کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوجائے گا ،شیخ رشید


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف اپنی ذات کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں، آصف زرداری

    نواز شریف اپنی ذات کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں، آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ذات اور خاندان کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں۔

    لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور پاکستان کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں ملک کسی سے بھی سنبھل نہیں پائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ریاستی ادارے تباہ ہوجائیں وہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کا حال عراق، افغانستان اور لیبیا جیسا ہوجاتا ہے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اپنی ذات اور خاندان کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگارہے ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ نواز شریف ملک تباہ کرکے ماضی کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے لیکن ہم نے پاکستان میں ہی رہنا ہے، ہم میاں نواز شریف کو ملک کے ساتھ یہ کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔

    یہ پڑھیں: اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، آصف زرداری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، تحریک انصاف بھی کے پی کے تک محدود ہے، لاہور میں شریف برادران کے پاؤں سکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف اپنے اعمال کی وجہ سے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، میاں صاحب ہم سے سیکھنے کے بجائے مغرور ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم، ملک اور کراچی کی دشمن ہے، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم، ملک اور کراچی کی دشمن ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی اور پاکستان کی دشمن ہے، متحدہ کو دفن کرنے کے لیے کوئی بھی طریقہ اپنانا پڑا اپنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی مرکزی الیکشن سیل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم میری کمیونٹی کی سب سے بڑی دشمن ہے، کوئی تجزیہ اور سازش نہیں صاف الفاظ میں کہتا ہوں ہمیں ایم کیو ایم کو دفن کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ایم کیو ایم ختم نہیں ہوتی اس ملک کا بھلا نہیں ہوگا، ایم کیو ایم نامی ایکسپائر دوا کو پھینکنا ضروری ہے، نئی پروڈکٹ آگئی ہے، پاک سرزمین پارٹی لوگوں کو جوڑ ہی ہے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے پاس آنے والے اراکین منحرف اراکین کہلائیں گے، جن کو بات کرنی ہے ہم سے کریں ہمارے پاس اراکین موجود ہیں۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ جس دن ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ہمارے پاس آئے اگلے دن کونسل کا اجلاس نہیں چل سکا۔

    یہ پڑھیں: ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر برقرار رکھ سکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

    انہوں نے کہا کہ استعفیٰ نہ دینے کے لیے ہمارے پاس عائشہ گلالئی کی مثال موجود ہے، جس دن یہ لوگ استعفیٰ دے دیں گے میں اپنے لوگوں سے استعفیٰ دلاؤں گا۔

    فاروق ستار پر ذہنی دباؤ ہے، رضا ہارون

    پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ فاروق ستار پر ذہنی دباؤ ہے، ان کے دائیں بائیں سے لوگ جارہے ہیں، فاروق ستار کو دیکھ کر عراقی وزیر یاد آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب جب شہر کی بدحالی کا رونا رویا جائے گا، ایم کیو ایم کے حوالے دئیے جائیں گے، ایم کیو ایم اب ایک گزری بسری داستان بن چکی ہے، ایم کیو ایم کے پاس اس وقت ایک چھوٹی اور کمزور قیادت ہے۔

    عام انتخابات میں مل کے محنت کرنی ہے، ارشد وہرہ

    ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ عام انتخابات میں مل کے محنت کرنی ہے، انشاء اللہ جیت مصطفی کمال اور ان کی ٹیم کی ہوگی۔  یہ میرا پہلا خطاب ہے، شاید دیر بہت کردی میں نے، میری خوش نصیبی ہے کہ اس فورم سے خطاب کررہا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر نوٹس جاری

    نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور ہائیکورٹ نے میاں نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لیے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر برطانوی ملکہ نے میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 21 اور 249 کی خلاف ورزی ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی 50 سالہ تقریبات پر برطانوی ملکہ کی جانب سے سر کا خطاب قومی مفاد میں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    یہ پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف سے “سر” کا خطاب واپس لینے کے لئے درخواست

    درخواست گزار کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب حاصل کرنا ملکی مفاد کی خلاف ورزی اور دور غلامی کی یاد ہے۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آئین کی خلاف ورزی میاں نواز شریف کو سر کا خطاب واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس نومبر کو جواب طلب کر لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہندو انتہا پسند تنظیم کی کمل ہاسن کو قتل کرنے کی دھمکی

    ہندو انتہا پسند تنظیم کی کمل ہاسن کو قتل کرنے کی دھمکی

    چنئی: تامل فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن کو ہندو انتہا پسند تنظیم نے قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تامل فلموں معروف اداکار اور اداکارہ شروتی ہاسن کے والد کمل ہاسن کو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف آرٹیکل لکھنا مہنگا پڑگیا، آرٹیکل لکھنے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    انتہا پسند ہندو تنظیم اکھل بھارتیا مہاسبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے کہا ہے کہ کمل ہاسن کو سبق سکھانے کے لیے انہیں قتل کردیا جائے یا پھر پھانسی دی جائے۔

    ایسا شخص جو ہندو عقیدے کے بارے میں نامناسب بات کرے اسے بھارتی سرزمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

    دوسری جانب اداکار کمل ہاسن نے اپنے مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو تنقید برداشت نہیں کرسکتے، وہ اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، اگر ہم ان پر سوال اٹھاتے ہیں تو وہ جواب دینے کے بجائے ہمیں ملک مخالف قرار دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسند تنظیم کے بارے میں کہا تھا کہ دائیں بازو نے اب اپنی طاقت کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    دایاں بازو تشدد میں ملوث ہے، ہندو کیمپوں میں دہشت گردی گھس چکی ہے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہندو دہشت گردی کا وجود نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری

    انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، پاکستان سنگین نوعیت کے سیاسی و معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مطالبے کی مخالفت کے پیچھے ن لیگ اور پی پی مک مکا ہے، بینظیر بھٹو نے 1993ء میں قبل از وقت الیکشن کے لیے تحریک چلائی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی تحریک نجات کا مطالبہ بھی قبل ازوقت الیکشن تھے، ن لیگ، پی پی نے اسمبلیوں کی نصف مدت کے قریب تحریکیں چلائیں۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے۔

    یہ پڑھیں: تحریک انصاف پختونخواہ اسمبلی توڑنے کے لیے تیار ہے، فواد چوہدری

     واضح رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات ہونا چاہئے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی قبل ازوقت توڑنے کے لیے تیار ہے، قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل ازوقت توڑ دی جائیں اور اس معاملے پر تمام جماعتیں اتفاق رائے سے کام لیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اتفاق رائے سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے، مولانا فضل الرحمان

    اتفاق رائے سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے، مولانا فضل الرحمان

    پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اتفاق رائے سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے، یہ لوگ کل کہیں گے اتفاق رائے سے جمہوریت لپیٹ دینی چاہئے۔

     ان خیالات کا اظہارانہوں نے  پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کنونشن میں صوبے پر اتفاق کرنے والے اب پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں؟ فاٹا کے مسئلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنانے یا انضمام کے لیے جرگہ ہورہا ہے، جرگے کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کو قبول کیا جائے، حکومت فاٹا کو مین اسٹریم میں لانے کی بات کی اب پیچھے ہٹ گئی، حکومت نے رواج ایکٹ کی بات کی اس سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے قبائل ایسے نہیں جیسے ان کو دکھایا جاتا ہے، فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام عوام کی رائے نہیں، فاٹا کی عوام نے بھی جرگے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

    سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ حکومت بھی فاٹا سے متعلق فراخدلی کا مظاہرہ کرے، فاٹا معاملے پر اب تک کئے گئے تمام اقدامات مسترد کرتے ہیں۔

    یہ پڑھیں: فضل الرحمان اوراچکزئی فاٹا انضمام میں بڑی رکاوٹ ہیں، عمران خان

     واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی فاٹا کے انضمام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، ان دونوں نے عوام پر ظلم کیا ہے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سی پیک کے دشمنوں کا جو یار ہے وہ غدار ہے، ایاز لطیف پلیجو

    سی پیک کے دشمنوں کا جو یار ہے وہ غدار ہے، ایاز لطیف پلیجو

    کراچی: سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سی پیک کے دشمنوں کا جو یار ہے وہ غدار ہے، سی پیک کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محبت سندھ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سی پیک پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، سی پیک کے دشمنوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے کہا تھا سندھ کو دوسروں کی مرضی سے تباہ کرنا چھوڑ دو، سندھ کو تباہ کرنے کا خواب دیکھنے والے آج خود تباہ ہوگئے، اس صوبے میں رہنے والے لوگوں سے محبت کرو۔

    سربراہ قومی عوامی تحریک نے کہا کہ کراچی اور سندھ پر قبضہ کرنے والے سن لیں ہم ان کے آگے نہیں جھکے، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے، 22 مئی کو تم نے ہم پر چھپ کر گولیاں چلائیں، صوبے میں بدعنوانی نہیں چلنے دیں گے۔

    ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو تباہ کردیا گیا ہے، سندھ کے کاشتکاروں کو تباہ کیا جارہا ہے، سندھ میں کرپشن نہیں چلنے دیں گے۔

    انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کو ہوا نہیں دی، بدقسمتی سے ملک کے کچھ لوگوں نے اسلام کے نام پر آپ کا ساتھ دیا، ہم دہشت گردی کے خلاف آپ کا ساتھ دیں گے لیکن دھمکیوں سے نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، ایک ہزار این آر او بھی شریف خاندان کو انصاف سے نہیں بچاسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا سے وطن واپسی کے بعد راولپنڈی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے، جمہوریت سے نواز شریف کو شدید خطرات ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک دن لندن ایک دن پاکستان میں ہوتے ہیں، حدیبیہ پیپر مل کیس کو جلد سنا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ضرورت پیش آئی تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے، پاکستان میں آئندہ چھ ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: نوازشریف پانامہ سےہٹ ہوگیا ہے،شیخ رشید

     واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ نواز شریف نے چالیس سال میں اپنی جگہ کسی کو آگے نہیں آنے دیا، نواز شریف پانامہ سے ہٹ ہوگئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: مارچ 2018 سےپہلےحکومت کا کوئیک مارچ ہوجائےگا‘ شیخ رشید

     یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، شریف خاندان این آر او ڈھونڈ رہا ہے، جو نہیں ملے گا، مارچ سے پہلے حکومت کا کوئیک مارچ ہوجائے گا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں۔

    رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملیر میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کا کارندہ گرفتار کیا گیا، ملزم نے 1992 میں سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری سے ٹارگٹ کلر احمد عرف حاجی بابا کو گرفتار کیا گیا، ملزم قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے، جبکہ کورنگی، لیاقت آباد، لیاری اور عید گاہ سے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان ڈکیتی، موبائل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ لیاری سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 17 ملزمان گرفتار

     واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔