Tag: ARYnews urdu

  • نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، سہیل انور سیال

    نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، سہیل انور سیال

    لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آصف زرداری مظلوم عوام کی زبان بولتے ہیں، نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے کام نہیں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عمران خان الزامات لگاتے ہیں اور پھر معافیاں بھی مانگتے ہیں، وہ عدالت سے فرار ہوتے رہے ہیں جبکہ شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے، ن لیگ والے فرار ہورہے ہیں، ہمیں عدالت نے بری کیا جو ہماری کامیابی ہے۔

    سہیل انور سیال نے کہا کہ احسن اقبال پہلے اپنے پروجیکٹس کی انکوائری کریں پھر تنقید کریں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا، وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن فوج، سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس نے قائم کیا، اپوزیشن الائنس ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کیلئے سندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ

     آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہٹایا جارہا ہے، آئی جی سندھ او پی ایس پر مقرر ہیں اس لئے ہٹا رہے ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں، فاروق ستار کا دعویٰ

    کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں، فاروق ستار کا دعویٰ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اعدادو شمار کے حقائق لیاقت آباد جلسے میں سامنے لائیں گے، کراچی کی آبادی تین کروڑ سے کم نہیں ہے، مردم شماری کے نتائج منظور نہیں دوبارہ کرائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نشستیں کم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، 1998 اور 2017 کی مردم شماری میں ہمیں کم گنا گیا، وسائل، ترقیاتی فنڈ، روزگار، تعلیمی اداروں میں حصہ کم کیا جارہا ہے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اندرون سندھ کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جارہا ہے، سندھی بھائیوں کو بھی مردم شماری میں کم گنا گیا ہے، ہماری آبادی کو ایک سے ڈیڑھ کروڑ کم دکھایا گیا ہے، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ہمیں تحفظات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب کے بنیادی حقوق کو غصب کیا گیا ہے، کراچی کو دیوار سے لگانے کا مطلب پاکستان کو دیوار سے لگانا ہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، وزیر اعظم بھی یہی مانتے ہیں۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اتوار کو کراچی کی حالیہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر کے طلبہ و نوجوان بھی شریک ہوں گے، اعداد و شمار کے حقائق لیاقت آباد جلسے میں سامنے لائیں گے، پانچ نومبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت دیر سے ملی، شہر میں کئی جگہوں پر ہمارے بینرز اور جھنڈے اتارے گئے، کراچی کے کئی علاقوں میں کیمپ لگانے نہیں دیا گیا، مردم شماری کے نتائج منظور نہیں دوبارہ کرائی جائے، مردم شماری نتائج پر ملک بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر ہمیں کیوں واپس نہیں کئے جارہے ہیں؟ ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، کل کی پریس کانفرنس کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دوں گا۔

    یہ پڑھیں: اگر صرف ایک صوبے کو دیکھنا ہے تو ایسے ملک نہیں چلے گا، فاروق ستار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف

    کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف

    لندن: سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام عدل کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، مجھے کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے؟

    لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اہلیہ کی کیموتھراپی جاری ہے اور میں بوگس کیس بھگتنے جارہا ہوں، کرپشن سے دور دور تک کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

    سابق نااہل وزیر اعظم نے کہا کہ میں کیوں ہر دس سال بعد ملک چھوڑوں، آخر میں نے کیا کیا ہے، میرا ضمیر بھی تو کوئی چیز ہے، میرے اندر بھی جذبات موجود ہیں۔

    وطن واپسی پر گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایسا تو 1999 سے ہوتا آرہا ہے، ہائی جیکنگ کیس میں مجھے کس قانون کے تحت سزا دی گئی تھی؟ اور آج مجھے کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنسز اقامے کا شاخسانہ ہیں، اقامہ صحیح نہیں تو ریفرنسز کیسے صحیح ہوسکتے ہیں۔

    نواز شریف کی وطن واپسی نیب نے رن وے تک رسائی مانگ لی

    دوسری جانب نیب نے نواز شریف کی وطن آمد پر رن وے تک رسائی مانگ لی ہے، اس ضمن میں نیب نے طیارے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے۔

    نیب کی جانب سے خط میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزم نواز شریف کی پیشی کے لیے عدالتی احکامات کی تعمیل قانونی طور پر بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ملزم نواز شریف کو تین نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت نے نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کئے ہوئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: مائنس نواز مارمولا، شہباز شریف، وزیراعظم اور کابینہ کی لندن دوڑیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اجازت نہ ملے تو بھی 5 نومبر کو جلسہ کریں گے، فاروق ستار

    اجازت نہ ملے تو بھی 5 نومبر کو جلسہ کریں گے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ جلسے کی اجازت نہیں ملی تو بھی 5 نومبر کو جلسہ کریں گے، جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں انتظامیہ تعاون نہیں کررہی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری میں سندھ کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف احتجاجی جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، ہماری تیاریاں ہیں جلسے کی اجازت ملنی چاہئے، جلسے کی اجازت نہ بھی ملی تو 5 نومبر کو مزار قائد، لیاقت آباد یا خالد بن ولید روڈ پر جلسہ کریں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ صاف منع کردیا گیا ضلع ایسٹ میں ایک وقت میں دو جلسے نہیں ہوسکتے، کہا گیا کہ ایسٹ تو دور سینٹرل میں بھی جلسہ نہیں ہوسکتا، انتظامیہ تعاون نہیں کررہی ہے۔

    ہمارے سیاسی اور جمہوری حق کو غصب کیا جارہا ہے

    فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے سیاسی اور جمہوری حق کو غصب کیا جارہا ہے، ہمارے پارٹی کے جھنڈوں کو لگانے سے بھی روکا جارہا ہے، معلوم نہیں پولیس انتظامیہ کس کے کہنے پر ہمارے جھنڈے اتار رہی ہے۔

    منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں

    انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے ہمارے کچھ ساتھیوں کو لیٹر ملے ہیں، ایف آئی اے نے لیٹرز میں کچھ سوالات مانگے ہیں بعض نے جواب دئیے ہیں، سرفراز مرچنٹ نے حال ہی میں ہم پر الزام لگایا اس کی تردید کرتا ہوں، سرفراز مرچنٹ کے تحریری بیان پر یہ ساری تحقیقات ہورہی ہیں۔

    ارشد وہرہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں

    فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست سے پہلے منی لانڈرنگ کا میرے علم میں نہیں، 22 اگست کے بعد ضمانت دیتا ہوں کسی قسم کی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں پر لگنے والے الزامات جھوٹے ہیں، ارشد وہرہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے لیکن یقین سے کہتا ہوں وہ ملوث نہیں، ایم کیو ایم پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

    سرفراز مرچنٹ کراچی میں ہونے والے جرائم میں کلیدی کردار رہے

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ سرفراز مرچنٹ کراچی میں ہونے والے جرائم میں کلیدی کردار رہے، سرفراز مرچنٹ کے لگائے گئے تمام الزامات سختی سے مسترد کرتا ہوں، کسی بھارتی سے نہیں ملا، سرفراز مرچنٹ جھوٹ بول رہے ہیں، ہر قسم کے الزامات اور تحقیقات کا سامنا کریں گے۔

    یہ پڑھیں: ڈپٹی میئر شپ کو بچانے کے لیے فاروق ستار خود میدان میں اتر گئے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی، ناصر حسین شاہ

    لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی، ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے نصیب میں قلندر کے مزار کی زیارت نہیں تھی، لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر نے عمران خان کو حاضری کی اجازت نہیں دی، عمران خان گناہوں کی توبہ کریں تو حاضری کی اجازت خود مل جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھی ٹوپی کو رد کرنے والے کو قلندر نے رد کردیا، عمران خان قلندر کی دھرتی سے بے مراد لوٹے ہیں۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مسلح نجی محافظ کو مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں، عمران خان نجی گارڈز کے ساتھ مزار میں جانا چاہتے تھے۔

    عمران خان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر تنقید بلا جواز ہے، سہیل انور سیال

    صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر تنقید بلاجواز ہے، مسلح گارڈز کے ساتھ مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اورعارف علوی بغیر گارڈز کے درگاہ میں داخل ہوئے، سیہون دھماکے کے بعد مزار کی سیکورٹی انتہائی سخت ہے۔

    عمران خان کو درگاہ پر جانے سے نہیں روکا گیا، ڈی سی جامشورو

    ڈی سی جامشورو فرید مصطفی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو درگاہ پر جانے سے نہیں روکا گیا بلکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو مسلح گارڈ لے کر جانے سے روکا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ودیگر رہنماؤں نے درگاہ پر حاضری دی، عمران خان نے ایشو بنایا اور واپس چلے گئے۔

    یہ پڑھیں: درگاہ لعل شہبازپرحاضری سے روکنا زرداری کی بوکھلاہٹ کو ظاہرکرتی ہے، عمران خان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے، اسفند یار ولی

    عمران خان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے، اسفند یار ولی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد اسلام آباد ہے، عمران خان کا جھگڑا تخت اسلام آباد کے لیے ہے پشاور کے لیے نہیں۔

    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالیں، دونوں ممالک نے کوئی حل نہ نکالا تو حالات خوفناک ہوں گے، دونوں ملکوں کو غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ فرنگی قوم کی لکیر ختم کریں گے، فاٹا کے پی کے میں ضم کریں گے، خان صاحب ساڑھے چار سال آپ کی حکومت کو ہوچکے ہیں، صحت و تعلیم کے محکمے میں سارے لوگ پنجاب سے لائے گئے۔

    اسفند یار ولی نے کہا کہ امن کے بغیر اسکول اور سڑک کا فائدہ نہیں، جوش اچھا ہے لیکن اس کے ساتھ ہوش بھی ہونا چاہئے، جذبات سے جو فیصلے کئے جائیں اس پر پچھتاوا ہوتا ہے۔

    سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ 26 اکتوبر بلے کو دریا میں بہا کر میانوالی پہنچانا ہے، سوچ سمجھ کر وعدہ کریں کہ چھبیس اکتوبر کو ووٹ ڈالنے نکلیں گے، ہم نے صوبے کو خود مختاری دی، اختیارات مرکز منتقل کئے۔

    واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو این اے 4 میں ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں، قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کے میڈیا سیل کا اہم کارکن گرفتار

    مریم نواز کے میڈیا سیل کا اہم کارکن گرفتار

    اسلام آباد: ججز اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی مہم چلانے پر مریم نواز کے میڈیا سیل کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ججز اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی مہم چلانے پر مریم نواز کے میڈیا سیل کا اہم کارکن انور عادل تنولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم انور عادل تنولی راولپنڈی کا رہائشی ہے، گرفتاری ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی، ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

    ملزم انور عادل تنولی کی رہائی کے لیے اہم حکومتی شخصیات کا ایف آئی اے حکام پر شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: سوشل میڈیا پر دشمن قوتیں انتشار پھیلا رہی ہیں، روک تھام کی جائے، احسن اقبال

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن قوتیں انتشار پھیلارہی ہیں روک تھام کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے دہشت گردوں کا طلباء تک بآسانی رسائی حاصل کرنا ہے جس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ، خواتین کی سپر اسٹور میں‌ چوری، ویڈیو وائرل

    گوجرانوالہ، خواتین کی سپر اسٹور میں‌ چوری، ویڈیو وائرل

    گوجرانوالہ: سپر اسٹور میں واردات کی ویڈیو مںظر عام پر آگئی، خواتین سپر اسٹور سے بآسانی اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے سپر اسٹور میں چوری کی واردات ہوئی جس میں تین خواتین اسٹور سے اشیاء چوری کرکے بآسانی فرار ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ گوجرانوالہ غلام فرید کے مطابق ہمیں موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین خواتین کس طرح کھانے پینے کی اشیاء اٹھا کر دوپٹے میں چھپا کر فرار ہورہی ہیں جن میں گھی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کشمیری مشکلات کے باوجود آزادی حاصل کرکے رہیں گے، مسعود خان

    کشمیری مشکلات کے باوجود آزادی حاصل کرکے رہیں گے، مسعود خان

    مظفر آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی سرزمین پر قتل عام کررہی ہے، کشمیری مشکلات کے باوجود آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔

    مسئلہ کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی برادری کردار گھٹ گیا ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے عملاً کنارہ کشی اختیار کررہی ہے۔

    مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مضبوط پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔

    یہ پڑھیں: کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے، کشمیریوں کی روزانہ شہادتوں اور بھارت کی بربریت پر بھی عالمی برادری کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقضبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں گمنام قبروں کا معاملہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری سے معصوم کشمیروں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی رکوائے، امید ہے عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اندر سے جیالی‘ باہر سے پولیس والی ہوں

    اندر سے جیالی‘ باہر سے پولیس والی ہوں

    حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے جلسے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندر سے جیالی ہوں، باہر سے پولیس والی ہوں۔

    حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی سیکیورٹی پر تعینات خاتون پولیس اہلکار نے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندر سے جیالی ہوں، باہر سے پولیس والی ہوں، ہم اپنی وردی کے آگے مجبور ہیں نہ ان کے نام کا نعرہ لگا سکتے ہیں، ہم پیپلزپارٹی کے تو نہیں ہیں لیکن جیالے ہم ہیں۔

    خاتون پولیس اہلکار نے انکار کے باوجود جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم بلاول کی سیکیورٹی کے لیے بھی آئے ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے بھی آئے ہیں۔ بلاول بھٹو ہمیں بہت اچھے لگتے ہیں‘ میں ان کی پرستار ہوں۔

    ایک اور لیڈی پولیس اہلکار سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آپ جلسے میں ڈیوٹی کے دوران کیسا محسوس کررہی ہیں؟‘ تو جواب میں خاتون اہلکار نے کہا کہ ڈیوٹی کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، گرمی بہت زیادہ ہے لیکن کیا کریں ڈیوٹی تو کرنی ہے‘ بھٹو کے لیے!جئے بھٹو۔