Tag: ARYnews urdu

  • نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نا اہل ہے، بلاول بھٹو

    نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نا اہل ہے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی ہر فورم پر احتجاج کرے گی، نواز شریف نہیں پوری ن لیگ نااہل ہے۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بلاول نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے انتقام پر اتر آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بم گرا کر افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جس کے ذریعے حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ والے توبہ تائب کریں اور عوامی غضب سے بچیں، پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف پیپلزپارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے  احتجاج کرے گی۔

    یہ پڑھیں: پٹرولیم نرخوں‌ میں‌ آج رات سے اضافے کا اعلان

    بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں فورا کم کی جائیں اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انوکھی عدالتی سزا: ملزم کو باجماعت نمازوں اور مسجد کی صفائی کا حکم

    انوکھی عدالتی سزا: ملزم کو باجماعت نمازوں اور مسجد کی صفائی کا حکم

    دادو: عدالت نے منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو انوکھی سنادی، عدالتی حکم پر ملزم پانچ وقت کی نماز باجماعت مسجد میں ادا کرے گا اور مسجد کی صفائی و ستھرائی بھی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دادو کی عدالت نے ملزم عامر پر تین کلو گرام منشیات رکھنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد اسے سزا سناتے ہوئے محلے کی مسجد میں پانچ وقت نماز ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے فیصلے میں ملزم کو مسجد کی صفائی و ستھرائی اور نماز کے اوقات میں مسجد کو کھولنے اور بند کرنے کی ہدایت بھی کی، عدالت نے مسجد کے پیش امام کو نگراں مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

    دیکھیں ویڈیو

    پیش امام کا کہنا ہے کہ ملزم عدالتی فیصلے کے بعد مسجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتا ہے اور صفائی ستھرائی کے امور بھی دیانت داری سے انجام دے رہا ہے۔

    ملزم عامر نے عدالتی فیصلے سے مطمئن ہوتے ہوئے کہا ہے کہ جج کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اب میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتا ہوں اور مسجد کی صفائی ستھرائی کا خیال بھی رکھتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو تین کلو گرام منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے اسے ایک سال کی سزا سنائی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قریشی عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

    قریشی عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

    لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی عمران خان کے خلاف سازش ہوگی، شاہ محمود قریشی کی نظر میری کرسی پر نہیں عمران خان پر ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے قائد کی جگہ لینا چاہتے ہیں، قریشی سمجھتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر بن جائیں تو وزیر اعظم کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف نہیں بن سکتے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ بہانہ کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے پی ٹی آئی کھل کر بات کرے، عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں، ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا آئین کے مطابق مشاورت کی ہے۔

    یہ پڑھیں: ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کواپوزیشن لیڈربنانے پرمتفق

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بتائے اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے، جن سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں وہ بھی پی ٹی آئی سے یہی سوال کررہے ہیں، پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اور ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے فکر نہیں جمہوری آدمی ہوں عمران خان اپنی فکر کریں، عمران خان کو ایم کیو ایم پاکستان ووٹ نہیں دے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت ایک ہانڈی میں دو مزے لے رہی ہے، شیری رحمان

    حکومت ایک ہانڈی میں دو مزے لے رہی ہے، شیری رحمان

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت ایک ہانڈی میں دو مزے لے رہی ہے، نواز شریف جمہوریت نہیں اپنی ذات کو بچارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکمران خاندان پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم آخری قطرے تک استعمال کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور آصف زرداری نے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں، زرداری نے بغیر کسی جرم کے 11 سال جیل کاٹی، محترمہ کی شہادت کے وقت انتشار کے بجائے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    شیری رحمان نے کہا کہ حکمراں خاندان عدالتوں کو نہیں مانتا تو عام آدمی کیا کہے، مستقل بیانات آئے کہ ہم عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، اندرون پارٹی معاملات طے کیے گئے کہ بچوں کو نہیں پیش کیا جائے گا۔

    یہ پڑھیں: پاکستان بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، ذمہ دارخوشامدی ٹولہ ہے، شیری رحمان

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم آخری قطرے تک استعمال کی جارہی ہے، ترقیاتی فنڈز ختم ہوئے تو ن لیگی سیاست دان الگ الگ راستے پر چلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان اپنی ذات کے لیے ملک کو انتشار میں لے جارہا ہے، حکمران خاندان نے پارلیمان کو بے توقیر کردیا ہے۔ پاکستان کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی

    رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی

    کیلی فورنیا: ڈبلیو ڈبلیو ای نو مرسی میں رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی، بروک لیسنر یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے نو مرسی کے نام سے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو بڑے مقابلوں کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

    جان سینا کو رومن رینز کا چیلنج درپیش تھا جبکہ بروک لیسنر اور برون اسٹرومین مدمقابل آئے۔

    رومن رینز اور جان سینا کے درمیان مقابلے سے قبل لفظی جنگ جاری تھی دونوں ریسلرز کی فائٹ کے لیے کنٹریکٹ بھی سائن ہوا تھا تاہم رومن رینز نے جان سینا کے سارے خواب چکنا چور کرکے انہیں شکست سے دوچار کردیا۔

    دوسرے میچ میں یونیورسل چیمپئن کو بچانے کے لیے بروک لیسنر کو برون اسٹرومین کا چیلنج پیش آیا، بروک لیسنر نے برون اسٹرومین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں ہی ریسلر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے مصروف تھے تاہم بروک لیسنر نے اپنا آخری داؤ فیٹل فائیو لگا کر برون اسٹرومین کو شکست دے دی۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے شیمس اور سیزارو کو ہرا کر ٹائٹل اپنے پاس ہی رکھا، دی مز اور کرٹ اینگل کے بیٹے جیسن جارڈن کے درمیان انٹر کانٹی نینٹل چیمپئن شپ کا مقابلہ ہوا جو دی مز نے جیت لیا۔

    فن بیلر اور برے وائٹ کے درمیان ہونے والا میچ فن بیلر نے حیران کن طور پر جیت لیا، کروشل ویٹ چیمپئن شپ کا مقابلہ اینزو امور نے اپنے نام کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بات پاناما کی تھی سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ نواز شریف

    بات پاناما کی تھی سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی، نیب میں کس قسم کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ہمارے 1972 کے معاملات پر کس قسم کا احتساب ہورہا ہے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسہ نہیں کھایا، یہ کیسا احتساب ہورہا ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے پیسے میں بدعنوانی یا خیانت نہیں کی، بار بار کہا کرپشن کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں، بات پاناما کی ہوئی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی، سوچنے کی بات ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے لندن آیا ہوں، ایسا ارادہ نہیں تھا کہ لندن بیٹھا رہوں گا اور واپس نہیں جاؤں گا۔

    یہ پڑھیں: نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے، ن لیگ کا صدربنانے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فیصلہ بھی انہوں نے دیا، اپیل بھی انہوں نے سنی، نگراں جج بھی وہی بن گئے ہیں، جب یہ معاملہ اپیل میں جائے گا تو آگے بھی خود ہی موجو ہوں گے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کل صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے اسلام آباد پہنچیں گے، نواز شریف کے احتساب عدالت میں بھی پیش ہونے کا امکان ہے، نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ کا صدر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، ایاز صادق

    نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، ایاز صادق

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر نواز شریف ہی ہیں ان کے بعد شہباز شریف، ابھی تک پارٹی کی لیڈر شپ نواز شریف کے پاس ہی ہے۔ نواز شریف جلد واپس آئیں گے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیریں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کے کیس سے متعلق چند دن میں سب کو پتہ چل جائے گا، گیمز کھیلنے یا دیکھنے کا ٹائم نہیں ملتا سیاسی گیم اسمبلی میں کھیلتا ہوں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی بہت اچھی ہے، چوہدری نثار ن لیگ کے سینئر لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ مجھے چوہدری نثار نے کہا میری پارٹی ن لیگ اور قائد نواز شریف ہیں، جس دن پاناما کا فیصلہ آیا چوہدری نثار نواز شریف کے ساتھ تھے

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں داعش کے بینرز کس نے لگائے اس کی فوری تحقیقات کرنی چاہئے، دہشت گرد تنظیموں سے متعلق باتیں تشویشناک ہیں، آرمی چیف سے بات کی ہر سیاست دان کو مل کر دہشت گردی سے لڑنا ہے۔ ہم سب کو چوکنا ہونا پڑے گا، جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک کو محفوظ بنانے والے شہداء کے لیے دعا کریں۔

    ایاز صادق نے کہا کہ پرویز مشرف کو آصف زرداری کا پتہ تھا، مشرف آرمی چیف اور صدر تھے تو اس وقت انکشاف کیوں نہیں کیا، ہم لوگ روز الیکشن لڑ رہے ہیں ہم تیار رہتے ہیں، آئین میں عبوری حکومت کی گنجائش نہیں۔

    یہ پڑھیں: چوردروازے سے وزیراعظم بننے کے خواہش مند منہ کی کھائیں گے، ایاز صادق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں نیویارک میں لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے رنبیر کپور اور ماہرہ خان دونوں ہی سگریٹ نوشی میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار کی تصاویر نیویارک کے ہوٹل کے باہر سے لی گئی ہیں، تصاویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں سگریٹ کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے جبکہ پاکستانی شوبز اسٹارز ماہرہ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی دبئی میں دونوں اداکاروں کی تقریب میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، تصاویر کے بعد سے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے دوستی کے چرچے کیے جارہے ہیں، رنبیربھی ماہرہ کی تعریف میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

    ماہرہ رنبیر کو ایک اچھا دوست مانتی ہیں، ایسا بھی تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ تصاویر نئی نہیں بلکہ جولائی کی ہیں، نیویارک میں رنبیر کپور جب اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کی کنگ خان کے ساتھ بالی وڈ کی پہلی فلم رئیس باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔

    یہ پڑھیں: رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یقین تھا یووراج سنگھ آؤٹ ہے، شاداب خان

    یقین تھا یووراج سنگھ آؤٹ ہے، شاداب خان

    کراچی: پأکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں یقین تھا کہ یووراج سنگھ آؤٹ تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ مجھے حیرانگی تھی کہ امپائر نے یووراج سنگھ کو آؤٹ کیوں نہیں دیا، مجھے یقین تھا کہ بال پہلے پیڈ پر لگی ہے، سرفراز احمد نے بھی مجھ سے یہی پوچھا کہ گیند پیڈ پر لگی ہے جس پر میں نے کہا ہاں پھر سرفراز احمد نے ریویو لیا اور یووراج آؤٹ ہوگئے۔

    شاداب خان نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، ٹیم میں کوئی سینئر جونیئر کا سسٹم نہیں ہے ٹیم کے لیے اگر فائدہ ہو تو جونیئر بھی جاکر بول سکتا ہے۔

    لیگ اسپنر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ملک کے لیے مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، بالنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور بیٹنگ پر بھی خاص توجہ دیتا ہوں۔

    خیال رہے شاداب خان 4 اکتوبر 1998 کو میانوالی میں پیدا ہوئے، لیگ اسپنر نے باقاعدہ کرکٹ کا آغاز 16 سال کی عمر سے کیا، پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی۔

    یاد رہے کہ شاداب خان نے 26 مارچ 2017 کو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا، شاداب خان نے پہلے ہی میچ میں 7 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ بھی رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پریانکا چوپڑا، ملالہ یوسف زئی کی مداح نکلیں

    پریانکا چوپڑا، ملالہ یوسف زئی کی مداح نکلیں

    نیویارک: نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ملاقات ہوئی، ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ پریانکا چوپڑا سے ملی ہوں۔

    پریانکا اور ملالہ کی ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ہوئی، پریانکا چوپڑا بھی اس ایونٹ میں بچوں خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے سلسلے میں موجود تھیں۔

    ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ پریانکا سے ملی ہوں۔

    پریانکا چوپڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے لیے الفاظ کافی نہیں مجھے بھی یقین نہیں آرہا کہ میں تم سے ملی ہوں، تمہارے اندر کتنا حوصلہ ہے اور تمہارے نام کے ساتھ کتنی کامیابیاں جڑی ہیں، مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔

    ٹوئٹ کے علاوہ پریانکا نے اپنے انسٹا گرام پر ملالہ یوسف زئی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی دنیا بھر کی خواتین کو خوب متاثر کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا دونوں ہی اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔