Tag: ARYNews

  • پاکستان پر بھی پابندی عائد ہوسکتی ہے ترجمان وائٹ ہاوس

    پاکستان پر بھی پابندی عائد ہوسکتی ہے ترجمان وائٹ ہاوس

    واشنگٹن: ‘ ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق امریکہ میں‌ داخلہ ممنون ‘ لسٹ میں مزید ممالک کے اضافے کا امکان ہے، جس میں پاکستان کا نام بھی شامل کیا جا سکتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف رینک پریبس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں داخلہ ممنون لسٹ میں دیگر ممالک کے نام شامل کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے.

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی انتخابی وعدے وفا کرنا شروع کر دیئے ہیں‌. جس کا آغار انہوں نے سات مسلم ممالک کی امریکہ میں پابندی عائد کرکے کیا ہے۔

    یہاں پڑھیں:تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاگرفتارکرلیاجائےگا،ٹرمپ

    ٹرمپ انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیے تھے.

    یہاں پڑھیں:امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    یاد رہے، ٹرمپ نے 120 دنوں کے مہاجرین کی آمد معطل کردی ہے اور 90 دنوں کے لئے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے سات مسلم اکثریت والے ممالک کے لوگوں کے داخلے کو روک دیا ہے.

    واضح رہے یہ پالیسی اوبامہ انتظامیہ کے دور میں بھی زیر غور آئی تھی تاہم سابق صدر نے اسے ملتوی کردیا تھا.

  • نواز و شہباز سے جان نہ چُھوٹی توملک ترقی نہیں کر ے گا، چوہدری پرویز الہی

    نواز و شہباز سے جان نہ چُھوٹی توملک ترقی نہیں کر ے گا، چوہدری پرویز الہی

    گوجرانوالہ: چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک بھی کام عوام کی فلاح کے لیے نہیں کیا بلکہ ان کے سارے منصوبے ڈالر کے حصول کے لیے ہوتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جرائم اور مہنگائی کی شرح کم تھی، زرعی آلات مفت دستیاب تھے، 37 ہزار کلومیٹر تک سڑکیں بنائی گئی تھیں اور سرکاری اسپتالوں میں دوائی اور 10 ہزار کا ٹیکہ مفت ملتا تھا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں اسپتالوں میں دوائیں ہیں نہ مریضوں کو بستر ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن یہاں چاول اگانے والے کسان خود رُل گئے ہیں جب کہ حکومت کا کسان پیکج پٹواری ہی کھاگئے ہیں حالانکہ ہمارے دور میں زرعی بجلی کا آدھا بل حکومت پنجاب دیا کرتی تھی۔

    انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) سے بچ کر رہیں کیوں کہ جب تک ان دونوں بھائیوں سےجان نہیں چُھوٹے گی تب تک ملک ترقی نہیں کر پائے گا، اقتدار کی کرسی سے چپکے ہوئے یہ دونوں بھائی پانامالیکس میں ہی لگے رہیں گے۔

    پرویز الہی نے کہا کہ ملک کو ان بھائیوں سے نجات دلانے کے نیک مقصد کیلئے تمام جماعتیوں کو متحد ہونا ہوگا اگر متحد نہ ہوئے توخاطر خواہ نتائج نہیں ملیں گے اس لیے سب کو اکٹھے ہوکر نکلنا ہوگا اسی سے برکت ہوگی، پھر دیکھیں گے کہ مسلم لیگ ( نواز) کیسے بھاگتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم، آشیانہ اسکیم اور تندوراسکیم میں گھپلوں، تعلیم کے نام پر کاروبار کے باعث دانش اسکول برباد، پیلی ٹیکسی کونیلی کرکے چلا گیا پھر بھی وہ نہیں چلی، نندی پور پروجیکٹ پرحکومت نے50ارب روپے لگا دیے ہیں مگر کامیابی نہیں ملی کیوں کہ ان کے سارے منصوبے کرپشن کے لیے ہیں۔

    انہوں نے موجودہ حکومت کو مزید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہاولپور اور ملتان کےعوام کہتے ہیں جنگلا بس کی جگہ اسپتالوں کی حالت ٹھیک کردو مگر حکومت نے ایسا نہیں کیا، شریف برادران عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔

  • ایوان میں‌ ہنگامہ آرائی کے ذمے دار ایاز صادق ہیں ، شیخ رشید

    ایوان میں‌ ہنگامہ آرائی کے ذمے دار ایاز صادق ہیں ، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ  اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے‘ ایاز صادق اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کا ذمے داراسپیکر ایاز صادق کو قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سارے معاملے کی جڑ اسپیکر قومی اسمبلی ہیں.

    یہاں پڑھیں : قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان میں‌ مار پیٹ

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا کام غیر جانب دار رہ کر اپنی ذمے داری ادا کرنا ہوتا ہے جب اسپیکر وزرا کودیکھ کرفیصلے کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر ایازصادق نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اعتماد نہیں تو استعفیٰ وزیراعظم کوبھیج دوں گا۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گذشتہ روز ایوان میں پیش آنے والی بد مذگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزکا واقعہ بہت افسوس ناک تھا، جس کی ذمے داری دونوں فریقین پرعائد ہوتی ہے، حکومتی ارکان اور حزب اختلاف نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے.

    یہاں پڑھیں:گزشتہ روز کے واقعے سے ایوان کا تقدس مجروع ہوا‘ اسپیکر قومی اسمبلی

  • مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو دھمکی

    مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو دھمکی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کی لڑائی سوشل میڈیا تک جا پہنچی، عابد شیرعلی نے ٹویٹرپرعمران خان اور شاہ محمودقریشی کودھمکی دے ڈالی.

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے، انہوں نے سوشل میڈیا کہ ذریعے پی ٹی آئی کو کمربستہ رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجاؤ.

    دوسری جانب تحریک انصاف نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا کہ عابد شیرعلی کی جانب سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے.

    ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن ہی نہیں بلکہ ان کے اندر چھپے سفاک آمرکو بھی بے نقاب کردیا ہے،مسلم لیگ ن نے ہرجگہ انصاف کے دروازے بند کردیئے ہیں ، انہوں نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے مقابلے کے لئے تیار ہیں.

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہےعمران خان اپنے سپاہیوں کے ساتھ میدان میں کھڑےہیں ،انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمان کو آلائشوں سے پاک کرکے دم لیں گے.

  • گزشتہ روز کے واقعے سے ایوان کا تقدس مجروع ہوا‘ اسپیکر قومی اسمبلی

    گزشتہ روز کے واقعے سے ایوان کا تقدس مجروع ہوا‘ اسپیکر قومی اسمبلی

    اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کاکہنا ہے کہ گذ شتہ روزکا واقعہ بہت افسوس ناک تھا، حکومتی ارکان اور حزب اختلاف نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں رولنگ کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان میں گزشتہ روزکا واقعہ بہت افسوس ناک تھا، جس کی ذمے داری دونوں طریفین پرعائد ہوتی ہے، حکومتی ارکان اور حزب اختلاف نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے.

    یہاں پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان میں‌ مار پیٹ

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ گذ شتہ روز کے واقعے سے ایوان کا تقدس مجروع ہوا ہے، ہم سب پر پارلیمنٹ کا احترام واجب ہے ، امید کرتا ہوں اس قسم کے واقعات مستقبل میں پیش نہ آئیں۔

    انہوں کہا کہ گذشتہ واقعہ کے تناظرمیں اب ضرورت اس امرکی ہے کہ پارلیمانی اراکین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ضابطہ اخلاق وضع کیا جائے . تاکہ آئند ہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    اس کے بعد  قومی اسمبلی کی کاروائی پارلیمانی لیڈرز سے اجلاس کے لئے گھنٹے تک کے لئے ملتوی کردی گئی.

  • حکومت کا کام صبروتحمل کرنا ہوتا ہے‘ شاہ محمود قریشی

    حکومت کا کام صبروتحمل کرنا ہوتا ہے‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے واقعے پرافسردہ ہوں، حکومتی ارکان کارویہ جارحانہ اورزبان غیرشائستہ تھی.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افسردہ دل کے ساتھ اسپیکرکے اجلاس میں شرکت کے لئے جارہا ہوں.

    انہوں نے گذشتہ روز کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک تھا، جس کی میں مذمت کرتا ہوں، حکومتی ارکان کارویہ جارحانہ اورزبان غیرشائستہ تھی، حکومت کا کام صبروتحمل کرنا ہوتا ہے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایک اورتحریک استحقاق جمع کرائی ہے امید ہے اسپیکرصاحب اس پربات کرنے کا موقع دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اسمبلی میں آ کراپنے موقف کی وضاحت کریں.

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں دکھائی دیتا کہ آج کوئی کارروائی ہوسکے گی . شاہ محموود قریشی نے اپنے خدشے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی بدمذگی کے امکانات نظر آتے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے جس طرح کی زبان استعمال کی سب نے دیکھااورسنا ہے۔

  • ایوان میں ہنگامہ آرائی ، عمران خان کا اسمبلی کو بند کرنے کا مطالبہ

    ایوان میں ہنگامہ آرائی ، عمران خان کا اسمبلی کو بند کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: چیئر مین تحریک انصاف ایوان میں ہنگامہ آرائی پر پھٹ پڑے اور اسمبلی کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی سماعت کے آغاز سے قبل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جواسمبلی میں ہوا وہ ن لیگ نے پہلی بار نہیں کیا ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، کون جانا چاہتا ہے ایسی اسمبلی میں، ایسی اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کریں اورعوام کا پیسہ بچائیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آپ نے اسمبلی کا حال دیکھ لیا، اسمبلی میں پیسے بنانے اور کرپٹ اشرافیہ کو بچانے آتے ہیں، ملک کے سربراہ پر کرپشن کے الزامات ہیں، مگر اس پر بحث نہیں ہوتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب ڈکٹیٹر نے نواز شریف کو دھکے دیکر نکالا تھا یہ غنڈے تب کہاں تھے،  قدم بڑھاؤ نواز شریف کا نعرہ لگانے والے2007 میں بلوں میں چھپ گئے تھے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم انصاف کی منتظر ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں تشدد کیا گیا اور کوئی جواب دہ نہیں ہے، ہم انصاف کے حصول کے لئے سٹرکوں‌ پر آئے تھے تو ہمیں ڈنڈے مارے گے اور کہا گیا کہ ایوان میں آؤ، اسمبلی مینں آئے ےتو جواب کے بجائے کل ایسا رویہ اختیار کیا گیا۔

    پانامہ لیک کی سماعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں چیف ایگزیکٹو جوابدہ ہوتا ہے جبکہ یہ جواب نہیں دیتے ہیں، نون لیگ نواز شریف سے جواب مانگنے کے بجائے کرپشن بچارہی ہے

    چئیرمین تحریک انصاف نے مستقبل کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہیں سے جواب نہیں ملا تو سڑکوں پر آئیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قطری خط سے بے وقوف بنانے پر نوازشریف کو جیل میں ڈالنا چاہئے۔

  • مسلم طالبہ نے امریکہ میں دھوم مچادی

    مسلم طالبہ نے امریکہ میں دھوم مچادی

    نیویارک: مسلم طالبہ نے مسلمانوں کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات پرمذمت کے حوالے سے لسٹ مرتب کی ہے ، جس پر دنیا بھر سے ان کو مثبت پیغامات موصول ہورہے ہیں‌.

    تفصیلات کے مطابق حرا ہاشمی سے ان کی ہم جماعت نے سوال کیا کہ پرتشدد واقعات پر مسلمان کیوں مذمت کا اظہارنہیں کرتے ہیں ، اس سوال کا دلیل سے جواب دینے کے لئے امریکہ میں مقیم انیس سالہ انڈین مسلمان طالبہ حرا ہاشمی نے تین ہفتوں کی مختصر مدت میں انتہائی عرق ریزی کے بعد 5684 ایسے واقعات جمع کیے جس میں مسلمانوں نے پرزورالفاظ میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اسے اسلام کے منافی قرار دیا.

      حرا ہاشمی نے اپنی تحیقق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپرشیئر کی ہے جہاں انہیں اس کام پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

     ان کی پوسٹ تاحال 25,000 لائکس حاصل کرچکی ہے جبکہ پسندیدگی کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ، اس کے علاوہ حرا ہاشمی کی  اس محنت کو مختلف لوگوں نے اپنے پاس’ ری ٹویٹ ’ بھی کیا ہے.

     اس باہمت 19 سالہ انڈین مسلمان کو خراج تحسین کے پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں ، اپنی کامیابی پرحرا ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں سب کے مثبت ردعمل پربہت خوش ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں عوام میں مسلمانوں کے مثبت چہرے کو اجاگرکرکے بہت خوش ہوں ، میرا خیال ہے کہ میری مرتب کردہ لسٹ مکمل اور جامع ہے۔

    یاد رہے کہ  حرا ہاشمی انڈین مسلم ہیں‌ اور وہ امریکہ کی کولاڈا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں.

  • ایک اور قطری خط ” تلور” کے شکار کا نتیجہ لگتا ہے ‘ عمران خان

    ایک اور قطری خط ” تلور” کے شکار کا نتیجہ لگتا ہے ‘ عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اور قطری خط آگیا ہے، لگتا ہے یہ تلور کے شکار کے اثرات ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ خط ہمارے دلائل کے بعد ہی کیوں آتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے یہ سب کچھ نہیں کررہا ہوں، ساری اپوزیشن حکومت سے جواب مانگ رہی ہے، انہوں کہا ہم نے تو 4 سوال اُٹھائے تھے جب ان کا جواب نہیں‌ملا تو ہم عدالت آنے کافیصلہ کیا.

    چیئرمین پی ٹی آئی نے 1999 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب 12 اکتوبر کو نوازشریف کاتختہ الٹا گیا تو قوم کے ساتھ مل کرخوشیاں منائی تھیں کیونکہ نوازشریف اس دور میں امیرالمومنین بننا چاہتے تھے.

    عمران خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مشرف کی آمریت اورنوازشریف کی نام نہاد جمہوریت میں کیا فرق ہے، ہم کہتے ہیں نوازشریف نے پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ میں جھوٹ بولا ہے اس پاداش میں مجھے پرکیس ہے‘ میں اشتہاری ہوں جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات ہورہی ہے، شیخ رشید کو لال حویلی سے نکالنے کی کوششیں ہورہی ہیں.

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اب ایک نئی صورتحال رونما ہوئی ہے ، آج ایک اور قطری خط آگیا ہے، لگتا ہے یہ تلور کے شکار کے اثرات ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ قطری خط کی حقیقت جانتے ہیں‌۔   عمران خان نے کہا کہ ہمارا سوال صرف اتنا سا ہے کہ نوازشریف نے جب تقریریں کیں توقطری خط کاذکر کیوں نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم دولت چھپانے کے لئے عوام سے جھوٹ بولتا ہے.

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ میرا تمام کاروبار صاف اورشفاف ہے، میں اپنے کاروبار پر ٹیکس دیتا ہوں، جہانگیرترین نے کہا کہ ایک سال میں جتنا ٹیکس دیتا ہوں، نوازشریف نے ساری زندگی میں نہیں دیاہوگا۔

  • خواجہ اظہار الحسن  پر بے بیناد الزامات ہیں ‘ وکلا

    خواجہ اظہار الحسن پر بے بیناد الزامات ہیں ‘ وکلا

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ اظہار کےوکلا نے الزامات کو بے بیناد قراردے دیا.

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرکیس کی سماعت ہوئی، جس میں خواجہ اظہار الحسن ،روٴف صدیقی،عبدالرزاق سمیت دیگرکے مقدمات سنے گئے.

    وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کے خلاف مقدمات بے بنیاد ہیں وکلا نے کہا کہ ایک شخص نے اس بنیاد پر مقدمہ درج کرایا کہ اس نےسنا، دیکھا نہیں ہے ، جو کہ ایک غیرمنطقی بات ہے، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سماعت 11فروری تک ملتوی کردی.

    دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے پروفیسرظفر،امجد اللہ کے خلاف بھی مقدمے کی سماعت ہوئی ، جس میں امجد اللہ کی ضمانت پر پولیس فائل نہ ہونے سے دلائل مکمل نہ ہوسکے، جس کے سبب ایم کیو ایم لندن کے رہنماوٴں کے مقدمے کی سماعت 4فروری تک ملتوی کردی گئی۔

    علاوہ ازیں اےٹی سی میں سانحہ 12مئی کے 3مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں کامران فاروق،عدنان احمدسمیت52 مفرورملزموں کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر بھی  تین مقدمات میں ضمانت پرہیں۔