Tag: ARYNews

  • ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام مشتعل، وائٹ ہاوس تک ریلی

    ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام مشتعل، وائٹ ہاوس تک ریلی

    واشنگٹن: : ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام اشتعال میں آگئے، عوام نے سراپا احتجاج ہو کروائٹ ہاوس کی جانب مارچ کیا اوران کے فصیلوں کو یکسرمسترد کیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدارمیں آتے اپنے انتخابی وعدوں پرعملدرآمد شروع کردیا، امریکی صدر نے میکسیکو پر دیواربنانے کا حکم نامہ جاری کیا تھا اورغیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کی منظوری بھی دے دی.

    یہاں پڑھیں:ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان

    مسلمان مخالف بیانات کے لئے مشہورڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران‘ عراق سمیت سات مسلمان ملکوں پرویزے کی پابندی کا بل بھی تیارکرلیا ہے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کے خلاف عوام نے سراپا احتجاج ہوکر احتجاجی ریلی نکا لی اوروائٹ ہاؤس کی جا نب مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکم نامہ مسترد کرنے کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ کی پالیسوں اوران کے فیصلوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.

    دوسری جانب میکسیکونے دیوارکی تعمیرکی مذمت کرتے ہوئے دیوارکی تعمیرکے اخراجات نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے تعمیرکے اخراجات میکسیکوسے لینے کا اعلان کیا تھا۔

  • نواز شریف وزارتِ عظمیٰ سے الگ ہوجائیں: تحریک انصاف کا مشورہ

    نواز شریف وزارتِ عظمیٰ سے الگ ہوجائیں: تحریک انصاف کا مشورہ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران وفقے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قطری شہرادے کا دوسرا خط بھی سامنے آگیا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزرا حکومتی امور چھوڑ کر سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں، سینٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے وقفے کے دوران تحریک انصاف کے رہمناوں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر فواد چوہدری کا کہا کہ اب قطری شہزادے کا دوسرا خط بھی سامنے آگیا ہے ، انہوں کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کردہ قطری شہزادے کا دوسر خط یہ تاثردتیا نظرآرہا ہے کہ ’جیسے عربوں کا کام جعلی دستاویزات فراہم کرنا رہ گیا ہے‘ ، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش کیے جانے والے خط جعلی ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزرا حکومتی امور چھوڑ کر سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں، عوام کے یہ نمائندے ایک شخص کی کرپشن کو پوشیدہ رکھنے کے لئے اپنی توائیاں خرچ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عرب انہیں بچانے کے لئے میدان میں آگئے ہیں، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نوازشریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے آزادانہ تحقیقات ممکن نہیں ہے.

    پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عارف علوی نے کہا کہ شریف خاندان قانون کے ساتھ مذاق کررہا ہے، ایک اور مضحکہ خٰیز بات یہ ہے کہ اب قطر کے شہزادے کا دوسرا خط بھی سامنے آگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے رہنما اپنے قائد کو بچانے کے لئے جتنی چیزیں لائیں گے، اتنا پھنستے چلے جائیں گے، عارف علوی نے کہا کہ ن لیگ کے پاس عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں ہے ، یہ لوگ عدالت اور عوام کا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔

    اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے میڈیا سیل میں مریم نواز پورااسکرپٹ بھجواتی ہیں ، انہوں نے دانیال عزیزکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ٹی وی پرآ کر ان کے ساتھ مباحثہ کرلیں ، وہ دلائل دینے کو تیار ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما سینٹر شبلی فراز نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ جو کام پی ٹی آئی کررہی ہے وہ اداروں کی ذمے داری ہے ، شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ والے روزانہ نئی نئی باتیں بتا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیئے کہ وہ ایوان میں آکر اپنے آپ کو وزارت عظمیٰ سے الگ کرنے کا اعلان کردیں.

  • جنید جمشید کو خراج عقیدت، آئی سی سی کا عمران طاہر کے خلاف ایکشن

    جنید جمشید کو خراج عقیدت، آئی سی سی کا عمران طاہر کے خلاف ایکشن

    جوہانسبرگ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افریقی باؤلر عمران طاہر کے جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، آئی سی سی کے مطابق باؤلر نے جو حرکت کی وہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    آئی سی سی سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران طاہر نے جوہانسبرگ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آوٹ کرنے کے بعد ٹی شرٹ اوپر کی جو کرکٹ کونسل کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق عمران طاہر کا جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنا قانون کے سیکشن جی ون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کھلاڑی کھیل کے دوران یونیفارم اور دیگر چیزیں کرکٹ کونسل کے ضابطے کے مطابق پہننے کے پابند ہوتے ہیں۔

    پڑھیں: جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہرکا جنید جمشید کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی بغیر منظوری کے کسی مذہبی شخصیت کی تصویر والی شرٹ یا ٹی شرٹ نہیں پہن سکتا تاہم اگر وہ کرکٹ بورڈ سے منظوری حاصل کر لے تو اُس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

    اعلامیے کے مطابق طاہر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے جس کے بعد آئی سی سی نے مزید کارروائی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم کھلاڑی کو پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کی حرکت سے گریز کریں۔

    یاد رہے پاکستانی نژاد افریقی باؤلر عمران طاہر نے گزشتہ دنوں سری لنکا سے کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اپنی شرٹ اوپر کی جس کے بعد اندر کی شرٹ پر آویزاں جنید جمشید کی تصویر واضح ہوگئی تھی، اس دوران انہوں نے پویلین میں بیٹھے عوام کی طرف منہ کیا جس پر عوام کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا۔

  • سانحہ بلدیہ فیکٹری: رحمان بھولا کا ضمنی چالان میں‌اعتراف جرم

    سانحہ بلدیہ فیکٹری: رحمان بھولا کا ضمنی چالان میں‌اعتراف جرم

    کراچی :انسدادہستگردی کی عدالت مین سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سماعت عدالت میں پولیس کی جانب سے مقدمے کا ضمنی چالان پیش کر دیا گیا، عدالت نے ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی.

    تفصیلات کے مطابق انسدادہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کا ضمنی چالان پیش کیا گیا، چالان میں بتایا گیا کہ حماد صدیقی کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کے لئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے، ملزم رحمان بھولا نے اعتراف جرم کیا ہے رحمان بھولا نے حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں اگ لگائی.

    کمرہ عدالت میں جب رحمان بھولا کو پیش کیا گیا تو جج ملزم کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے، انہوں کہا کہ رحمان بھولا کو پیش کیا جائے تفتشی افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہی رحمان بھولا ہے، جس پر عدالت نے استفار کیا ، کیا یہ ہی رحمان بھولا ہے ؟ جس پر تفتشی افسر کا کہنا تھا کہ جی ! یہ ہی رحمان بھولا ہے ، اس کے سر اور دڑاھی کے بال بڑھ گئے ہیں ، اس لئے شناخت میں مشکل درپیش ہو رہی ہے.

    بعد ازاں عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کو مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے، سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی.

    سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان بھولا کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی حماد صدیقی نے مجھے اگ لگانے کو کہا میرے بیٹے کی وڈیو بنا کر مجھے دکھائی گئی تاکہ میں مجبور ہو جاوں اور منشا کے مطابق ایسا بیان بازی کروں مگر حقیقت یہ ہے کہ میں بے قصور ہوں، میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے ، رحمان بھولا نے کہا کہ مجھ پر پریشر ہے اور میرے گھر والوں پر دباو ڈالا جا رہا ہے.

    واضح رہے سانحہ بلدیہ کیس میں رحمان بھولا اور زبیر چرچہ کو بھی پیش کیا گیا تھا.

  • رواں سال جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی: سی پی ایل سی

    رواں سال جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی: سی پی ایل سی

    کراچی: سی پی ایل سی نے جرائم کےواقعات پرماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے، ترجمان سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے
    .
    تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی نے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، رپورٹ کے مطابق سال کےپہلے24دنوں میں 886شہری موبائل فون سےمحروم ہوئے ہیں جبکہ اسلحےکےزورپر84موٹرسائیکل سواروں سےانکی سواری چھینے جانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    دیگر تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کارلفٹرزنے18شہریوں کوگاڑی سےمحروم کیا گیا اور 83گاڑیاں 1333موٹرسائیکلیں،1077موبائل فون چوری ہوئے جبکہ رواں ماہ بھتہ خوری کے4واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ایک بینک ڈکیتی اوراغوابرائےتاوان کاایک کیس رپورٹ ہوا۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں 26افراد موت کے گھاٹ اترگئے ہیں۔

    علاوہ ازاں اغوا کے کیس اےوی سی سی اورسی پی ایل سی نےکامیابی سےحل کیے، سی پی ایل سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے.

    یاد رہے :وزیراعلیٰ سندھ اسٹریٹ کرائم کے خلاف متحرک

    واضح رہے چند روز قبل وزیراعلی سندھ نے شہر میں‌ بڑھتے ہوئے اسٹرائٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کیا تھا، مراد علی شاہ نے اس کے فوری روک تھام کے لئے ہداہات جاری کی تھیں.

  • خلیجی ممالک کی لڑائیوں کے پیچھے امریکہ کیسے کارفرما تھا؟

    خلیجی ممالک کی لڑائیوں کے پیچھے امریکہ کیسے کارفرما تھا؟

    سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ 1983 کے مطابق امریکہ نے عراق کے صدر صدام حسین کو یہ کہہ کر شام پر حملہ کرنے کے لئے اکسایا تاکہ وہ اپنے قدرتی ذخائر کو دیگر خلیجی ممالک سے محفوظ کرسکے.

    ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی سی آئی اے آفیسر گراہم فلر نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے عراق کو شام پر حملے کے لئے یہ کہہ کر اکسایا کہ ’شام پرحملہ کرکے گلف ممالک سے اپنا تیل اوردیگر ذخائرمحفوظ کرو کیونکہ یہ ممالک تھمارے قدرتی ذخائرپرنظر رکھیں ہوئے ہیں‘.

    سابق سی آئی اے سینئرافسر کے مطابق عراق کے صدرصدام حسین کے سامنے ان کا قدرتی تیل ان کی زندگی کا درجہ رکھتا تھا اور وہ اس پر ذرا بھی آنچ نہیں آنے دینا چاہتے تھے لہذا انہوں نے شام کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔

    گراہم فلرکے مطابق شام کو تین سرحدوں عراق ، اسرائیل اور ترکی پر گہری مخالفت کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ الاسد کو عراق حملے کے بعد تین جنگجو فورسز کا سامنا کرنا پڑا.

    خلیجی ممالک کی اس جنگ نے شام سمیت دیگر گلف ممالک کو بھی شدید نقصان پہنچایا،اسی دوران شام اور لبنان کا تنازعہ بھی اٹھ کھڑا ہوا جس پر بشارالاسد کو اپنے عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ، بشارالاسد پر ایک اور کھٹن مرحلہ آیا جب اسے بیرون ممالک کے ساتھ اندورنی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا تھا.

    سی آئی اے کے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ شام لبنان تنازعہ کے دوران عراق نے کچھ دنوں کے لئے جنگ کو وقفہ دیا حالانکہ عراق کو عرب ممالک سے رابطہ رکھنا چائیے تھے مگر اس نے ایسا نہیں کیا اور شام کے ساتھ ساتھ ایران سے بھی معاملات خراب کرلیے.

    خفیہ رپورٹ میں درج ہے کہ امریکہ اور اسرائیل شام کے وقار کو مجروح کرکے اُسے لگام دینے کے خواہشمند تھے، گراہم فلر نے کہا کہ اسرائیل کی حربی حکمت علمی کا مشاہدہ کرکے شام کوکہنا پڑا کہ اصل خطر ہ اسرائیل ہے عراق نہیں.

    گلف وارمیں ترکی نے امریکن ریشہ دونیوں کا ساتھ دیا اور عراق نے اپنی مقامی کرد آبادی کے ذریعے اس جنگ میں حصہ لیا، گھمسان کی یہ جنگ شمالی شام میں لڑی گئی ، جسے امریکہ اور اسلامی ممالک کے اتحاد نے ختم کروایا، مگر جب تک بہت نقصان ہو چکا تھا.

  • اراکین قومی اسمبلی کا بعد  ازمرگ  اعضا عطیہ کرنے کا اعلان

    اراکین قومی اسمبلی کا بعد ازمرگ اعضا عطیہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انسانی اعضا ترمیمی بل 2016کی متفقہ رائے سے منظور. بل رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے پیش کیا ، خاتون رکن ایم کیو ایم (پاکستان ) سمیت سیکرٹری صحت اور وزرات صحت کے حکام بھی اعضاعطیات کرنے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس خالد مگسی کی زیرصدارت ہوا، جس میں‌انسانی اعضا ترمیمی بل 2016کی متفقہ رائے سے منظور ہوگیا.انسانی اعضا پیوند کاری 2016 کے حوالے سے ترمیمی بل رکن قومی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کشور زہرہ کی جانب سے پیش کیا گیا.

    انسانی اعضا ترمیمی بل 2016 کے مندرجات میں‌درج ہے، وہ افراد جو کسی بھی حادثے کے پیش نظر اپنی زندگی گنوا دیتے ہیں‌، ان کے اعضا کو ٹرانسپلانٹ کے ذریعے محفوظ کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ کسی زندہ انسان کی ضرورت پرکارآمد ثابت ہوسکیں.

    خاتون رکن قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ بل میں‌ کہا گیا کہ پاکستان دنیا میں انسانی اعضا کی سستی ترین منڈی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپتال میں انسانی اعضا سستے ترین داموں خرید کرمتعقلہ اداروں میں مہنگے داموں میں فروخت کیے جاتے ہیں.

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں ایک گردے کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزارروپے ہے، جبکہ غربت کی بدولت سیکٹروں افراد اپنے اعٍضا فروخت کرچکے ہیں‌، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ میرے مرنے کے بعد میرے جسمانی اعضا کو ضرورت مند افراد میں‌عطیہ کر دیئے جائیں .

     قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اراکین نے کشور زہرہ کے موقف کی تائید کی اور اپنے اعضا کوعطیات کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ سیکرٹری صحت اور وزرات صحت کے حکام کا بھی اعضاعطیات کرنے کا اعلان کیا.

  • نصرت سحر نے امداد پتافی کو معاف کردیا

    نصرت سحر نے امداد پتافی کو معاف کردیا

    کراچی : نصرت سحرعباسی نے صوبائی وزیر امداد پتافی کی غیرمشروط معافی پرانہیں معاف کردیا، انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیرمئین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایکشن لینے کو قابل ستائش قراردیا.

    تفیصلات کے مطابق مسلم لیگ فکشنل کی رہنما ، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے صوبائی وزی ورک اینڈ سروسز امداد پتافی کی غیر مشروط معافی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے انہیں‌ معاف کردیا.

    اس موقع پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں صوبائی وزیر ورک اینڈ سروسز امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی کے سر پر ہاتھ رکھا اور ان کو صوبہ سندھ کی روایت کے مطابق سندھی اجرک پیش کی ، ان کا کہنا تھا کہ نصرت سحر عباسی میری بہن ہیں‌. میں اپنی ناسمجھی پرشرمسار ہوں.

    دوسری جانب رکن سندھ اسملبی اور رہنما مسلم لیگ فکشنل نے ان کی معذرت کو قبول کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں مثبت روایت قائم ہوئی ہے ، سندھ دھرتی میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز کے اجلاس میں میری دل آزاری ہوئی تھی تاہم میں‌ پیپلزپارٹی کے چیرمئین بلاول بھٹو زرداری کے اقدام کو قابل ستائش سمجھتے ہوئے امداد پتافی کے گذشتہ روئیے کو درگزر کرتے ہوئے فراموش کرتی ہوں ، امید ہے کہ اب ایسا واقعہ پیش نہیں‌ آئیگا.

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے مطالبہ اس لئے کیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی ماں کو کھویا ہے جبکہ میں‌بھی کسی کی ماں ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں‌نے اپنے آپ کوجلانے کی دھمکی دوسری خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دی تھی ، کیونکہ ایک خاتون ہونے کے ناطے یہ میری اہم ذمے داری ہے.

    یہاں‌پڑھیں:نصرت سحرعباسی کی خودسوزی کی دھمکی

    واضح‌رہے، قبل ازیں رکن سندھ اسمبلی نے بلاول بھٹو سے امداد پتافی کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا.

  • شام میں قیامِ امن کے لیے مذاکرات کا آغاز

    شام میں قیامِ امن کے لیے مذاکرات کا آغاز

    آستانہ: شام میں امن کے قیام کے لئے تین ملکی اتحاد کے بعد شام کی حکومت اور باغیوں کی شکایات دور کرنے کی ذمے داری روس ، ایران اور ترکی نے اپنے کندھوں پر اٹھالی.

    تفصیلات کے مطابق شام میں قیام عمل کے حوالے سے کوشش تیز کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں قازعستان کے دارالحکومت آستانہ میں آج سے مذاکرات کا آغاز کردیا گیا ہے.

    حکومت اورشامی گروہوں کے درمیان مذاکرات روس ، ترکی اور ایران کی زیرنگرانی ہوں گے ، جس میں ثالث کا کردار روس اور ایران ادا کریں گے، جبکہ ترکی پر باغیوں کی کی سرپرستی کرنے کا الزام ہے، تاہم انقرہ شام میں قیام امن کے لئے متحرک ہے.

    مذاکرات کا یہ نیا سلسلہ دو روز پر مشتمل ہے، یاد رہے گذشتہ سال 2016 کی ابتدا میں شام میں قیام امن کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ منعقد کیاگیا تھا، جس میں ثالث کا کرادا امریکہ نے ادا کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم چند وجوہات کی بیناد پر اسے موخر کردیا گیا تھا.

    موجودہ مذاکرات کی انفرادیت یہ کہ اس بات چیت میں پہلی بار شامی پارلیمان کے حزب اختلاف کے نمائندے باغیوں کی نمائندگی کرینگے اور ان کا موقف حکومت اور ثالثوں کے درمیان رکھیں گے.

    یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ بات چیت کے اس عمل میں داعش کو شامل نہیں کیا گیا ہے، بلکہ شام کے مقامی باغی اپنی حکومت کے سامنے تحفظات کا اظہار کریں گے.

    مذاکرات کے اس عمل میں امریکہ میں مقیم شام کے سفیر سٹافغان میسترہ شرکت کرینگے ،اس سلسلے میں روس کا کہنا ہے کہ ہم پر بھاری ذمے داری ہے ، ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ، ہمیں یہ یقین نہیں تھا کہ متحارب جماعیتں بات چیت کے اس عمل کا حصہ بنے میں رضامندی ظاہر کی ، تاہم یہ غیر متوقع صورتحال رونما ہوئی جو خوش آئند ہے ،آگے بھی معاملات بہتری کی جانب جائنگے، جبکہ قازعستان کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ منگل کو اس مذاکرات کا اختدام مثبت نکتے پر ہوگا.

    دوسری جانب شام کی طرف سے بات چیت کے اس عمل کی نمائندگی بشارالاسد کریں گے، سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے صدرکا کہنا تھا کہمذاکرات کے نتیجے میں  شام کے معروضی حالات میں مثبت تبدیلی لانے کے خواہشمند ہیں.

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں روس اور ترکی نے شام میں جنگ بندی کے حوالے سے نمایاں کرادا ادا کیا تھا ، روس نے داعش کے جنگجو اقدامات کے خلاف کاروائی کی تھی اور داعش کے تسلط سے دمشق کو آزاد کروایا تھا.

    روس ، ایران اور ترکی شام میں قیام امن کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں شام کی حکومت اور باغیوں کے درمیاں اختلافات کو زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، مذاکرات کا یہ عمل 2 روز پر مشتمل ہے جو منگل کو ختم ہوگا ، جبکہ اس کا دوسرا دورجینوا میں معنقد کیا جا ئیگا ۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق شام کے مسئلے کا فوری حل خطے کے امن کے لئے بہت ضروری ہے ، مبصرین کے مطابق اگراس تنازعہ کا مثبت حل نہین نکالا گیا تو دنیا تیسری جنگ عظیم کی جانب تیزی کےساتھ چلی جائےگی۔

  • لاہور پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکومارگرائے

    لاہور پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکومارگرائے

    لاہور: اقبال ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے‘ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، دو ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کرفرارہورہے تھے۔ آئی اے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے  ڈاکووں کا تعاقب کیا۔ گلشن اقبال پارک کے قریب ڈاکووں کی جانب سے پولیس پارٹی پ فائرنگ شروع کر دی گئی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کے قبضے سے موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کی شناحت نہیں ہو سکی ہے تاہم لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لاہورمیں اس سے قبل بھی مبینہ پولیس مقابلوں کے واقعات پیش آچکے ہیں تاہم تاحال ان مقابلوں اور ڈکیتی کے واقعات میں نمایاں کمی رونما نہیں ہوسکی ہے ، لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیجی ہے ، عوام کو سکون فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔