Tag: ARYNews

  • نصرت سحر عباسی کی خودسوزی کی دھمکی

    نصرت سحر عباسی کی خودسوزی کی دھمکی

    کراچی: رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ میں‌ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسزامداد پتافی کے نازیبا رویئے پر سراپا احتجاج ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اگر بلاول بھٹو نے صوبائی وزیر کو معطل نہیں‌ کیا تو وہ پیڑول چھڑک کراپنے آپ کو آگ لگا لیں‌ گی ، انہوں نے امداد پتافی کی معافی کی درخواست کو مسترد کرتے ہونے 2 دن کی مہلت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روزسندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر امداد پتافی نے رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کے ساتھ بدکلامی پرغیرمشروط معافی مانگی جسے مسلم لیگ فنکشنل کی رکن فصرت سحرعباسی نے مسترد کردیا ہے۔ وہ پٹرول کی بوتل لے کرسندھ اسمبلی میں پہنچی اورسیٹرھیوں پردھرنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرانصاف نہ ملا تو پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لوں گی۔

    واضح رہے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسزامداد پتافی نے سئینر وزیر اور پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑوکےشوکازنوٹس پرتحریری وضاحت دیکر اپنے رویئے پر معافی مانگی تھی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے سے دانستہ نہیں بلکہ ناسمجھی میں یہ غلطی سرزد ہوئی ہے، جس پرمیں غیر مشروط معافی کا طلبگار ہوں۔

    یہاں پڑھیں:سندھ اسمبلی میں تلخ کلامی‘ ڈپٹی اسپیکر کوعوام کا خیال آگیا

    صوبائی وزیر کے رویئے پرپیپلزپارٹی کی سینئر قیادت نے ناگواری کا اظہار کیا تھا اور انہیں فوری معذرت کرنے کا کہا تھا۔

    پیپلزپارٹی کے چیرمئین بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور صوبائی وزیر کو شوکاز جاری کردیا تھا.

    یہاں پڑھیں:بلاول کی ہدایت پر امداد پتافی کو شوکاز نوٹس جاری

  • ترقی کی راہ میں‌ رخنہ ڈالنے والےناکام ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    ترقی کی راہ میں‌ رخنہ ڈالنے والےناکام ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طلال چوہدری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے،جبکہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں بھی شکست ہوگی۔

    اس موقع پرشہبازشریف کا کہناتھاکہ ترقی کاسلسلہ روکنے کی سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکامی سے دوچار ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے شکست خوردہ عناصر کو ہر موقع پر رد کیا ہے۔

    بعداذاں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پرتنقیدکرنیوالےترقی،خوشحالی کےدشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کوعوام کی محرومیوں کاخاتمہ برداشت نہیں ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مخالفیں کی زبانیں اورنج لائن منصوبےکی تکمیل پربند ہو جائینگی۔ رکن قومی اسمبلی سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی خدمت کےریکارڈقائم کریں گے۔

     

    مزید پڑھیں:دھرنا گروپ کو ہرمحاذپر شکست ہوئی،شہبازشریف

    اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان کے عوام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی چاپتے ہیں،عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیا ہے۔

    واضح رہےکہ شہباز شریف نے کہاتھا ذاتی مفادات کےلیے قوم کو تقسیم کرنےوالوں کو ناکامی ہوئی،تبدیلی صرف نعروں اور تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے۔

  • زیادتی کیس، بچی کو رکشا ڈرائیور کے ساتھ دیکھا، عینی شاہد

    زیادتی کیس، بچی کو رکشا ڈرائیور کے ساتھ دیکھا، عینی شاہد

    کراچی : میڈیکل رپورٹ نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے ، چھ سالہ بچی کے گردن ، سینے پیٹ پر زخم کے نشانات ہیں، عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بچی کو آخری بار رکشا ڈرائیور ساجد کے ساتھ دیکھا گیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق کورنگی سے ملنے والی بچی سے زیادتی کیس میں خاتون عینی شاہد سامنے آگئی ہیں، خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ بچی کو آخری بار رکشا ڈرائیور کے ساتھ دیکھا تھا جو کہ تاحال غائب ہے۔

    پولیس نے خاتون کے بیان کے بعد ساجد نامی رکشا ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا جس پر رکشا ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ وہ کل رات سے گھر نہیں آیا ہے جس کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔

    دریں اثناء گذشتہ روز کورنگی نالے سے زخمی حالت میں ملنے والی بچی کی میڈیکل رپورٹ نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی ہے، ایم ایل او نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بچی کی گردن ، سینے اور پیٹ پر  تیز دھار آلے سے زخم لگائے گئے ہیں۔

    ایڈیشنل پولیس سرجن کے مطابق بچی کا معائنہ خاتون ڈاکٹر نے کیا، انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، زیادتی کا شکار ہونے والی بچی طوبیٰ کورنگی کی رہائشی ہیں اور اس کا تعلق سندھ کے اندرونی شہر مٹھی سے ہے، وہ کورنگی کے نجی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔

    یہاں پڑھیں :سویرا زیادتی کیس: چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے بچی زیادتی کیس کا ازخود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سندھ کو 48گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے. اراکین سندھ اسمبلی نے چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی شدت الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی میں تلخ  کلامی‘ ڈپٹی اسپیکر کوعوام کا خیال آگیا

    سندھ اسمبلی میں تلخ کلامی‘ ڈپٹی اسپیکر کوعوام کا خیال آگیا

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران امداد پتافی اور نصرت سحر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے امداد پتافی کے نازیبا الفاظ کو اجلاس کی کاروائی سے حذف کردیا، خواتین اراکین نے صوبائی وزیر کے رویئے پر شدید تنقید کی۔

    تفصیلات کے مطابق، جمعہ کے روزسندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کی کاروائی کے دوران وزیر ورک اینڈ سروسز امداد پتافی اورمسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر سباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پرصوبائی وزیر کی جانب سے نازیبا کلمات کی ادائیگی کی گئی۔

    نصرت سحرعباسی نے کہا کہ اگراسی طرح کا رویہ برقرار رہا تو میری زبان بھی پھسل جائے گی انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ایسا نہ کریں۔

    خواتین اراکین سندھ اسمبلی نے امداد پتافی کے جملوں پر شدید اظہار مذمت کیا ، خواتین اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ امدادپتافی نے ایسے الفاظ ادا کیے جو دہرائے نہیں جاسکتے ہیں‌۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون رکن عائشہ آفتاب کا کہنا تھا کہ امداد پتافی کے نے گری ہوئی حرکت کی ہے، مسلم لیگ نون کی سورٹھ تھیبو نے کہا کہ امدادپتافی نےایوان کووڈیروں کی اوطاق سمجھ لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کوامداد پتافی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

    ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ میں نے نازیبا الفاظ اجلاس کی کاروائی سے حذف کردئیے ہیں ،انہوں نے ارکان سندھ اسمبلی کو ‘خاموش رہنے کی ہدایت کی، اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’عوام دیکھ رہے ہیں۔

  • باچا خان یونیورسٹی کے شہیدوں کوطالب علموں کا سلام عقیدت

    باچا خان یونیورسٹی کے شہیدوں کوطالب علموں کا سلام عقیدت

    چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی میں شہیدا طلباء کی برسی کے موقع پر طالبعلم نے شہیداوں کو سلام پیش کیا گیا، جامعہ میں شہداء کی یادگار تعمیرکی گئی ہے. اس موقع پرشہید طالب علموں کے دوستوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہم جماعت بہت یاد آتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل آج ہی کےدن، باچا خان یونیورسٹی میں مشاعرے کا انعقاد کیاگیاتھا. جس کے آغازسے قبل ہی دہشتگردوں نے حملہ کرکے نہتے طلبا و اساتذہ پرگولیوں کی بوچھاڑکردی تھی.

    آج بزدلانہ حملے میں شہیدہونے والے طلبا،اساتذہ اوردیگر افراد کی پہلی برسی منائی گئی، شہید طالب علموں کو کبھی نہ فراموش کرنے کے لئے جامعہ میں یادگارشہداء تعمیر کیاگیا ہے۔ جہاں طالب علموں نے خراج تحسین پیش کیا، شہیدوں کی برسی میں والدین سمیت طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

    شہدا کی برسی کے موقع پریونیورسٹی میں شہید طلباء کی تصاویر آویزاں کی گئیں،اس موقع پر طلبا نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے دوست بہت یاد آتے ہیں، ہم انہیں‌ کبھی نہیں بھولیں گے ، وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ہم ان کی شہادت کوسلام عقیقدت پیش کرتے ہیں، جامعہ میں نئے آنے والے طالبعلم بھی شہداء کو سلام پیش کرتے نظر آئے.

    یہاں پڑھیں:باچا خان یونی ورسٹی حملہ: پروفیسرسمیت 20 شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے باچاخان یونیورسٹی پرہونے والے دہشت گرد حملے میں بائیس افراد شہید اوراکتالیس زخمی ہوئےتھے.

  • سویرا زیادتی کیس ‘ ملزمان کے خلاف کاروائی شروع

    سویرا زیادتی کیس ‘ ملزمان کے خلاف کاروائی شروع

    کراچی: درندگی کی انتہا کرنے والے سفاک ملزمان کے خلاف پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا، نالے سے ملنے والی بچی سے زیادتی کے بعد قتل اور اقدام قتل کامقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزشہرقائد کے علاقے کورنگی کریک کے قریب واقع نالےمیں نامعلوم افراد 7 سالہ سویرا کو تشویش ناک حالت میں پھینک کر فرار ہو3گئے تھے۔

    یہاں پڑھیں:سات سالہ بچی سے زیادتی، ملزمان نالے میں پھینک کر فرار

    پولیس کی جانب سے فرارملزمان کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں سویرا کو لاوارث اورملزمان کو نامعلوم قراردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغازکردیا ہے تاہم بچی کا بیان اس کی حالت بہترہونےکےبعد قلم بندکیاجائےگا۔

    ایف آئی آرمیں درج کیا گیا ہے کہ سفاک ملزمان نے بچی سے زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی گلے اور ہاتھ کی رگیں کاٹیں اورپھراسے نالے میں پھنک کرفرارہوگئے۔

    علاقہ مکینوں نے زخمی بچی کو سول اسپتال منتقل کیا، جہاں فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد معصوم سویرا کی زندگی بچالی گئی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی پرچھری سے وار کیےگئے ہیں، بچی کی مکمل نگہداشت کا سلسلہ جاری ہے، وہ تاحال پولیس کو بیان قلم بند کرانے کے قابل نہیں ہے۔

    دوسری جانب پر چیف جسٹس پاکستان نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سند ھ کو 48 گھنٹے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی.

  • وزارت داخلہ مدارس کا معاملہ سرد خانے کی نذرکرنا چاہتی ہے، مراد علی شاہ

    وزارت داخلہ مدارس کا معاملہ سرد خانے کی نذرکرنا چاہتی ہے، مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو 94 مدارس کی فہرست کے ساتھ ثبوت بھی ارسال کردیے ہیں تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کو 94 مدارس کی فہرست کے ساتھ ثبوت بھی ارسال کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ مدارس کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے۔

    یہاں پڑھیں:پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار

    مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہماری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا ہے، ہمارے پولیس اوررینجرز کے جوان بھی دہشت گردی کی نذر ہوئے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ مدارس کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کرنا چاہتی ہے۔

    قبل از اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرفرقہ وارنہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    یہاں پڑھیں: اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

    اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ان واقعات پرتاحال اہم پیش رفت نہیں‌ہوسکی ہے تاہم مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے ضلع غربی و ضلع شرقی متاثر ہیں۔

    ترجمان سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چوری یا چھینے گئے موبائل فون یا موٹر سائیکل کے خریدنے والے دکان داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

  • کراچی کے موسم نے ارکانِ اسمبلی پر جادو کردیا

    کراچی کے موسم نے ارکانِ اسمبلی پر جادو کردیا

    کراچی: شہرقائد کے دلفریب موسم پر اراکین سندھ اسمبلی بھی گنگنا اُٹھے ، سندھ اسمبلی کے اراکین کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم کافی عرصے بعد سرد ہوا ہے لہذا سردی کو یادگار بنانے کا دل کر رہا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ہوائیں جوانی کی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔

    کراچی کا خوبصورت سرد موسم عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اراکین سندھ اسمبلی کے موڈ میں بھی خوشگوار تبدیلی کا سبب بن گیاہے۔

    خواتین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ خوبصورت موسم میں‌شریک حیات کے ساتھ سیر و تفریح کرنے کو دل کرتا ہے تاہم پروفیشنل ذمے داریاں اس کا موقع فراہم نہیں‌کرتی ہیں۔

    مرد اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی سرد ہوائیں جوانی کی یادیں تازہ کر رہی ہیں. موسم کی شگفتگی کو دیکھ کر کسی کو زمانہ طالب علمی کی بے فکری یاد آئی تو کوئی پرانے دوستوں کی یاد میں کھویا نظر آیا۔

    سندھ اسمبلی کے اراکین کا کہنا تھا کہ مصروفیت کے ان لمحات میں کبھی کبھی دل فرصت کے رات دن کو بہت یاد کرتا ہے. جب بارش کی خوشبو کے ساتھ ہی پکوڑوں کی تیاری ہوا کرتی تھی. مصروفیت کی وجہ سے اب یہ قصے ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اراکین ِ اسمبلی اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ہمراہ عوام میں اپنی جماعت کی نمائندگی کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں اور کسی بھی قسم کے مسئلے یا تنازعے کی صورت میں سب سے پہلے پہنچ کر انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

  • داعش اپنے ایک چوتھائی علاقے سے ہاتھ دھو چکی: رپورٹ

    داعش اپنے ایک چوتھائی علاقے سے ہاتھ دھو چکی: رپورٹ

     لندن:عراق اورشام میں سرگرمِ عمل داعش نامی دہشت گرد تنظیم انتہائی تیزی کے ساتھ اپنا اثرو رسوغ کھو رہی ہے‘ تازہ رپورٹ کے مطابق داعش ایک چوتھائی علاقے سے ہاتھ دھو چکی ہے۔

    آئی ایچ ایس کے سربراہ کولب اسٹرک کے مطابق شام اورعراق میں نبرد آزما داعش نے ستالیس ساٹھ ہزار چارسو مربع ریاست کا حصہ گنوادیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث داعش کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں جنگجووں نے اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی وجہ سے قبضہ کیا اور معتدد علاقوں کو ’نوگوایریا‘ بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق جون دو ہزار چودہ میں عالمی دہشتگرد تنیظم داعش کے خلیفہ ابو بکر بغدادی نے عراق کے شہر موصل پر تسلط جمایا تھا، اور وہاں اپنی خود ساختہ خلافت کو قائم کیا تھا۔

    یہاں پڑھیں: عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    تاہم ملٹری آپریشن کے بعد داعش کا موصل پر سے تسلط ختم ہوا۔ بعد ازاں عالمی دہشتگرد تنظیم نے اپنا مرکزی دفتر شام کے شہر دمشق کو بنانا لیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام کے شہر دمشق میں داعش بہت فعال تھی۔

    یہاں پڑھیں: روسی حملوں کے سبب شامی افواج داعش کے خلاف کامیابیاں حاصل کررہی ہے: بشارالاسد

    بعد ازاں روسی فورسز نے شام کے شہر دمشق میں سے داعش کا زور ختم کیا اور عالمی دہشتگردوں کو مار بھگایا، مگر اس کے باوجود ابھی بھی داعش کا وجود ان علاقوں میں موجود ہے۔ جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

  • خوشگوارزندگی موٹاپے سے نجات دلاتی ہے، محققین

    خوشگوارزندگی موٹاپے سے نجات دلاتی ہے، محققین

    اب موٹاپے سے پریشان افراد آسانی سے اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں، وزرش، کم خوراک، پوری نیند  اور خوش گوار زندگی آپ کو موٹاپے سے نجات دلاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپا صحت کا قاتل اور شخصیت کا دشمن ہوتا ہے، اچھا خاصا انسان موٹاپے کی وجہ سے چلتا پھرتا لطیفہ معلوم ہوتاہے، موٹاپے کے شکار خواتین و حضرات کسی بھی محفل کو لطف اندوز نہیں کرتے بلکہ محفل ان سے لطف اندوز ہوتی ہے اس لیے موٹے لوگوں کا حلقہ احباب بہت مختصر ہوتا ہے.

    اکثر اوقات موٹے افراد اپنے بے ہنگم وجود کی بنا پر گھر سے باہر نکلنے سے کتراتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ باہر نکلنے پر انہیں‌ مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے لہذا وہ راہ فراراختیار کرتے ہیں مگر اب موٹے افراد اپنی اس شرمندگی سے بآسانی نجات پا سکتے ہیں۔

    برطانیہ کی طبی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاناغہ ورزش ، کم خوراک، پوری نیند اور خوش گوار زندگی موٹاپے سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق زیادہ تر وہ لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں‌ جو کسی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں. محققین کا کہنا ہے کہ اکثر ذہنی پریشانی میں مبتلا افراد اپنی پریشانی کو زیادہ غذا کے استعمال سے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں‌.ان کی یہ عادت انہیں‌ مزید موٹاپے کا شکار کرتی ہے۔

    محققین کے مطابق وہ افراد جو ذہنی خلفشار کا شکار ہوتے ہیں ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ روزانہ علی الصباح چہل قدمی اور متوازن غذا کا استعمال کریں۔

    تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سخت ورزش موٹاپے میں کمی لانے کی کوشش میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتی،  تحقیق کو ثابت کرنے کے لیے محقیقین نے موٹاپے کے شکار 38 مرد اور خواتین کو دو گروپ میں تقسیم کیا۔

    ایک گروپ کو ہفتے میں 5 بار ورزش اور خوراک کی مقدار میں بھی کمی لانے کی ہدایت کی جبکہ دوسرے گروپ کو سخت ورزش کے ساتھ متوازن غذا کے استعمال کا کہا گیا۔ اس کے ساتھ دونوں‌ گروپس کے افراد کو زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کرنے، دوستوں کی محفلوں میں جانے اور ہلکا میوزک سننے کی بھی ہدایت کی۔

    محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان افراد سے کہا کہ وہ پریشانی کا سبب بننے والے عوامل سے مکمل دوری اختیار کریں۔

    محققینکے مطابق جب تین ہفتوں کے بعد ان افراد کاجائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ دونوں گروپ کے جسمانی وزن میں یکساں کمی آئی ہے اس کے ساتھ انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم میں‌ بہتر ی بھی دونوں گروپس کے افراد میں‌ برابرہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ اس تحیقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ بلا ناغہ ورزش، کم خوراک ، پوری نیند اور خوش گوار زندگی جسمانی وزن میں کمی لانے کا سبب بنتی ہے تاہم اس کے لیے غذائی مقدار میں کمی لانا بھی بہت ضروری ہے۔