Tag: ARYNews

  • اسکول کی چھٹیوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے،  والدین کا مطالبہ

    اسکول کی چھٹیوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے، والدین کا مطالبہ

    کراچی : ملک بھر میں شدید سردی کے باوجود پنجاب سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بچے تھرتھراتے ہوئے اسکول جانے پر مجبور ہیں لیکن طالبعلموں کی مشکلات کا کسی نے نوٹس لیا جبکہ والدین نے محکمہ تعلیم سے مزید تعطیلات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ، جس کے باعث بچوں کا اسکول جانا محال ہوگیا ہے، معصوم بچے اپنے والدین سمیت موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول میں ترمیم کرانے کے لئے سراپا احتجاج ہیں، تاہم انتظامیہ ان کے مطالبے پر کا ن نہیں دھر رہی ہے۔

    والدین کا کہنا ہے کہ شدت سردی میں صبح صبح بچوں کو اسکول کے لئے تیار کرنا ان کے ساتھ ظلم کرنا لگتا ہے۔ شدت سردی کی وجہ سے بچے بیمار ہورہے ہیں، سخت سردی میں بچوں کو صبح صبح جانے میں شدید مشکل ہوتی ہے۔

    والدین نے محکمہ تعلیم کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی چھٹیوں کا دوبارہ اعلان کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال کی موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول پر رواں سال میں ہی ترمیم کر لینی چا ہیئے کیونکہ اب سردی دسمبر کے بجائے جنوری میں آتی ہے ۔

    والدین کا مزید کہنا تھا کہ سردی نے اپنے شیڈول میں تبدیلی کرلی ہے ، تاہم محکمہ تعلیم اپنے معمولات میں ردوبدل نہیں لا سکی۔

    والدین نے حکومت وقت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو بیمار کرنے کا ذمے دار کون ہے ؟

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےمعاملے کا نوٹس لیتےہوئے جلدازجلد مسلے کے حل کیلئے احکامات جاری کئے تھے جبکہ اراکین سندھ اسمبلی نے بھی محکمہ تعلیم کو سردیوں اورگرمیوں کی تعطیلات میں تبدیلی کےحوالے سے والدین کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔

    یہاں پڑھیں:کراچی :پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا سردی کی چھٹیوں میں ترمیم کا مطالبہ

    یاد رہے کہ کراچی میں پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا ہے ۔ جس میں چیئرمین پسما شرف الزماں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم روایتی انداز میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات پر ازسرنو غور کرے۔

    علاوہ ازاں مظفر آباد کے علاقے گوجرہ میں سرد موسم میں کیمپوں میں قائم اسکول میں طالبات یخ بستہ ہواوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ کمیپ اسکول انتظامیہ اور طالبات کے مطابق متعدد بارمطالبے کے باوجود حکومت نے یقین دھانی کے علاوہ اور کوئی ایکشن نہیں لیا۔

  • پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں:‌ جلیل عباس جیلانی

    پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں:‌ جلیل عباس جیلانی

    واشنگٹن : امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ساتھ لیکر چلنے کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی سفیرکےاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں کانگریس اراکین اورمحکمہ خارجہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنے کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں کانگریس اراکین اور محکمہ خارجہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

    پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنے کا عندیہ دیا ہے، یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان، امریکہ تعلقات بہتر رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کا روایت برقرار رکھنا اچھا اقدام ہے جس سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

    مزید پڑھیں: امریکا کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، جلیل عباس

    اس موقع پر پاکستانی امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین صدیق شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے انتہائی چیلنجنگ صورتحال میں کام کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر پاکستان اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • شمالی امریکہ میں 36 ہزار سال قبل انسان کی آمد ہوئی :محققین

    شمالی امریکہ میں 36 ہزار سال قبل انسان کی آمد ہوئی :محققین

    شمالی امریکہ میں 36 ہزار سال قبل انسان کا ارتقا ہوا یہ انکشاف امریکن محقیقن نے دس ہزار سال پرانی دریافت ہونےوالی جانور کی ہڈی پر تحقیق کرنے کے بعد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ا مریکن ریسرچر کے مطابق نارتھ امریکہ میں دس ہزار سال قبل انسانی زندگی کا آغازہوا۔  کیکیے بورکیریا کے مطابق محققین کو امریکہ اور کینڈا کی سرحدوں پرایک جانور کی ہڈی ملی ہے ۔ محقیقن کا کہنا ہے کہ یہ ہڈی دریائے ’بلیوفش ‘ کے کنارے واقع ٖغار میں سے برآمد ہوئی ہے جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ  وہ خاصی قدیم  ہے۔

    north-america-post

    ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ہڈی دس ہزار سال سے زیادہ قدیمی ہے۔ محقیقن کا کہنا یہ کہ اس مضبوط ہڈی سے ہم نارتھ امریکہ میں انسان کی آمد اور براعظم میں انسانی زندگی کے آغاز کے معتلق معلومات حاصل کی ہیں۔

     

    ماہر محقیقن کا کہنا ہے کہ ہڈی پر لگے نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ شمالی امریکہ میں انسان کی آمد چوبیس ہزار سال سے زائد عرصے قبل ہوئی تھی۔

     

    تاہم محققین کی حتمی رپورٹ کے مطابق نارتھ امریکہ میں انسان کی آمد کا عمل 36 ہزار سال سے زائد عرصے قبل ہوا۔

    ریسرچر چانق مارس کا کہنا ہے کہ جانور کی اس ہڈی کی دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدا میں انسان جانوروں کے شکار کے ذریعے اپنی بھوک مٹاتا تھا۔

    پروفیسر بروک کے مطابق جس جگہ سے یہ ہڈی دریافت ہوئی ہے ، معلوم ہوتا ہے وہاں پناہ گزیں رہتے تھے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ انسانوں کا گروہ ایک ساتھ رہا کرتا تھا، کیوں کے انسان تنہا زندگی بسر نہیں کر سکتا ہے ۔

    کچھ محقیقن کے مطابق تیس سال سے زائد عرصے قبل انسانوں کا گروہ نارتھ امریکہ تک پیدل سفرکرکے آیا ہوگا ۔

    تاہم دیگر ریسرچرز نے اس تحقیق کوغلط ثابت کیا اور کہا پیدل اتنا لمبا سفر کرنا آسان بات نہیں ہے ۔ لہذا یہ بات خارج الامکان ہے۔

  • لاہورمیں فائرنگ کا مرکزی ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    لاہورمیں فائرنگ کا مرکزی ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    لاہور: ۔ پنجاب پولیس نے نواں کوٹ میں فائرنگ کے  مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘اے آروائی نیوز پر خبرنشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ میں سرِعام ہوائی فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائزنگ کیس کے مرکزی ملزم چوہدری سفیان اورہنی کو گرفتارکرلیا گیاہے۔ چوہدری سفیان یو سی 94 یوتھ ونگ کا جنرل سیکریٹری ہے۔

    گرفتار ملزم کے پاس سے برآمد ہونےوالا اسلحہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک اس سلسلے میں پانچ ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔

    یہاں پڑھیں:لاہور، ہوائی فائرنگ کرنے والا مسلم لیگ (ن) کا کارکن نکلا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سفیان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی بلال یاسین کے ساتھ تصاویر اس بات کی گواہ ہیں کہ فائرنگ کرنے والا شخص مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن ہے۔

    واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور کوئی امتیاز برتے بغیر قانون و آئین کے تحت سخت سے سخت کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری سفیان کی جانب سے کلاشنکوف کے ذریعے شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو نے ہر شخص کی توجہ حاصل کر لی تھی جس کے بعد یہ معاملہ صوبائی حکومت کی نگاہ تک پہنچا اور وزیر اعلیٰ نے تادیبی کارروائی کا حکم صادر کیا تھا۔

  • پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو 16 روزبعد ہیڈ کوچ مل گیا

    پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو 16 روزبعد ہیڈ کوچ مل گیا

    کراچی : پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو 16 روز بعد ہیڈ کوچ مل گیا‘ سابق ٹیسٹ کرکٹرکبیر خان پاکستان ویمن ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقررہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق، سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دمے داری سونپ دی گئی ہے ۔ پی سی بی آفیشل کے مطابق کبیرخان کوویمنزٹیم کے کوچنگ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ وہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے تیار کریں گے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہونے کے بعد کبیر خان کا کہنا ہے کہ ٹیم با صلاحیت ہے۔ ضرورت صرف کھلاڑیوں کو درست راستے پر چلانے کی ہے۔

    خواتین ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اچھی پرفارمنس کیلئے بھرپور کوشش کریں گی۔ ثنا میر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو ہیڈ کوچ کی اشد ضرورت تھی۔ پلیئرز کی کوشش ہو گی کہ کبیر خان کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

    یہاں پڑھیں :باسط علی اور محمود حامد تنازعہ، پی سی بی کا نوٹس

    واضح رہے سابق ٹیسٹ کرکٹر کوسابق کھلاڑی باسط علی کی جگہ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

    یہاں پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو دونوں عہدوں سےفارغ کردیا

    باسط علی اورکرکٹرمحمود حامد کے درمیان تنازعے کے بعد پی سی  پی نے انہیں ان کی ذمے داریوں سے فارغ کردیا تھا۔ ویمن کرکٹ کے ہیڈ کوچ کی جگہ 16 روز تک خالی رہی تاہم کبیر خان کی آمد سے خواتین کرکٹر نے سکھ کا سانس لیا۔

    ویمن کرکٹ کے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد الیاس ہوں گے جبکہ ممبرز میں ندیم عباسی اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ شاہد انوربیٹنگ کوچ اوراقبال امام فیلڈنگ کوچ جبکہ عائشہ اشعر ٹیم منیجرہوں گی۔

    یاد رہے، کبیر خان ایک بہترین ٹیسٹ کرکٹر اور کامیاب کوچ ھیں۔ انہوں نے اس سے قبل اٖفغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی اور ٹیم کو ورلڈ کپ تک پہنچایا۔ وہ قومی سیزن میں حبیب بینک کو چیمپیئن بنوا چکے ہیں۔

  • کراچی میں  ہلکی بارش،  موسم خوشگوار

    کراچی میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

     کراچی : شہرِقائد کے علاقے گلشنِ اقبال میں آج ایک بار پھر پھوارکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے‘ دوسری جانب ملک بھرمیں شدید سردی کے باعث برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کو شدید سردی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے. برف باری اور دھند وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے. جبکہ کراچی میں موسم سرما ابر رحمت بنکر برسا ہے. شہر قائد میں منگل کی صبح کا آغاز ہی ہلکی ہلکی بوندا باندی سے ہوا. محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی ہے.

    وسطی اورجنوبی پنجاب میں شدید سردی کے باعث دھند سے نیشنل ہائی وے اورموٹروے کے اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروےایم ٹو لاہورسےشیخوپورہ تک ٹریفک کیلئےبند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گلیات‘ نتھیاگلی‘ ایو بیہ‘ سوات اورآزادکشمیرمیں برفباری کے وجہ سے سیاحوں نے تفریح مقامات پر موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ڈیرے جما لئے ہیں۔

     سرد موسم کے باعث اسکول جانے والے بچوں کا برا حال ہے۔ والدین متعدد بارحکومت اور محکمہ تعلیم کے افسران بالا کی توجہ اس جانب مرکوز دلا چکے ہیں. تاہم معتلقہ ادارے کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ہرسال کی طرح رواں سال بھی سردی میں‌ شدت دسمبر کے بجائے جنوری میں آئی  ہے جبکہ ہمارے یہاں موسم سرما کی چھٹیاں دسمبرمیں دی جاتی ہیں اور جب سردی اپنے عروج پر آتی ہے تو اسکولوں میں تدریس کے عمل کا اآغازکردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچے اور والدین کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن پرمتعصبانہ رویے کا الزام

    تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن پرمتعصبانہ رویے کا الزام

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا ہے اور کسی شخص یا جماعت کے ساتھ متعصبانہ رویہ نہیں رکھتا۔

    یہ ریمارکس چیف الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈ کیس کی سماعت کے دوران دیئے، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن آزاد ہے نہ اس پر کسی دباؤ ہے اور نہ ہی کمیشن کسی کے خلاف تعصب برتتا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے پی ٹی آئی وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال سے کیس زیرِالتوا ہے لگتا ہے آپ ہمارے ساتھ کھیل کھیل رہےہیں۔

    چیف کمشنر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے تعصب برتنے پر کے الزام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نہ ہی ہم کسی کے ساتھ تعصب برت رہے ہیں۔

    اس موقع پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کی مرضی ہوتی ہے یہاں بولنا شروع کردیتا ہے،  تعصب پھیلانےمیں آپ خودہی کافی ہیں۔


    *مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کاعمران خان کو نوٹس‘ جواب طلب


    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں ہونے والی سماعت میں درخواست گزارہاشم علی بھٹہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی جماعت نے بیرون ملک سے 2001 سے 2013 تک 29 لاکھ 92 ہزارڈالرز فنڈز لیے۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے چیئرمین عمران خان کا موقف دوبارہ لینے کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کردی۔

  • ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

    ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

    کراچی: ملک بھر میں‌ سردی کی شدت کے ساتھ ہی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوگئی، سردی کی لہر کے آتے ہی صوبہ پنجاب کے مکینوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

     تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے شدت کے ساتھ ملک کے بیشترعلاقوں میں گیس کی فراہمی میں کٹوتی کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے پاور سیکٹر اور سی این جی پمپ کو گیس کی فراہم میں کمی کی گئی ہے۔

     صوبے پنجاب میں گیس کے بحران کے باعث گھریلو صارفین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے، گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ کی سردی کی شدت میں گیس کا ناپید ہونا پریشان کن ہے جس کے باعث کھانا پکانے میں دقت کا سامنا ہے۔

    گیس کی لوڈ شیڈنگ کے متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ امیر لوگوں کے لیے مسئلہ نہیں  ہے، مشکلات تو غریبوں کے لیے کھڑی ہوتی ہیں۔

    صارفین نے مطالبہ کیا کہ بڑ ے منصوبوں پر توجہ دینے والے حکمران عوام کی بنیادی ضروریات کو پور ا کرکے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔

     دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کو گیس کی کمی سے بجلی پیداوار میں بھی چھ سو سے زائد میگاواٹ کمی ہوگئی، ملک کے دیگر علاقوں  کی طرح صوبہ خیبر پختون خواہ میں بھی گھریلو صارفین کو گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ واپس

    صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نہ تو گیس کی قمیتوں میں کمی کرتی ہے اور نہ ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بناتی ہے۔

  • برازیل  کی جیل میں انسانیت کی تذلیل

    برازیل کی جیل میں انسانیت کی تذلیل

    برازیل : جنوب امریکی ریاست امزوناس اور رورائما کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا بازار گرم ہے‘ ماہرین قانون کے مطابق یہ عمل برازیل کی انتظامیہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل جیل شاید دنیا کی واحد جیل ہوگی جہاں 40 فیصد قیدی بغیر کسی جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں، نہ ان کے خلاف کوئی مقدمات ہیں اور نہ ہی ان کا کیس کسی عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن پھر بھی یہ قیدی جیل حکام کی جانب سے کیے جانے والے جانوروں جیسےسلوک کو برداشت کر رہے ہیں۔

    brazil-post-1

    کم جگہ کے باعث چار قیدیوں کے لیے قائم کیے گئے قید خانوں میں 12 قیدی رہ رہے ہیں جب کہ صحت و صفائی سے عاری ان قید خانوں میں قیدیوں کو چوہوں کے ساتھ ہی گذر بسر کرنی ہوتی ہے یہی نہیں اکثر سیل تو چھت سے بھی محروم ہوتے ہیں اور موسم کی سختیان براہراست قیدیوں کا کڑا امتحان ہیں۔

    اندھیرے کمروں میں تکلیف دہ زندگی گذارنے والے قیدیوں کو رات بسر کرنے کے لئے زمین پر بچھانے کے لئے مختصر پلاسٹک فراہم کی جاتی ہے‘ جس کے لیے قیدی بلاناغہ ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتے ہیں اور اکثرجیل کے اندر ہی قتل و غارت گری کا بازار گرم ہوجاتا ہے۔

    brazil-post-2

     رفع حاجت کی جگہ جیل کا گندا ترین حصہ ہے جہاں ہفتوں صفائی ستھرائی نہیں کی جا تی ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات مختلف قسم کی بیماریاں قیدیوں کو گھیرے رہتی ہیں۔

    برازیل کی انتظامیہ  یہاں قتل اوردیگر سنگین جوائم میں ملوث قیدیوں کو یہاں رکھتے ہیں۔ جیل کی سختیاں جھیل کر اکثر قیدی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور نفسیاتی دبائو کے باعث خطرناک حد تک چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ ساتھی قیدیوں کے درمیان کشت وخون جاری رہتا ہے۔


    *برازیل، جیل میں دو گروہ میں تصادم، 27 قیدی جاں بحق


    انسانی حقوق اور ماہرین عدل و قانون کا کہنا ہے کہ ’حکومت ریاستی قیدیوں پرقابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ‘ یہی وجہ ہے کہ جیل کی ابتر صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی ہے جب کہ نظام کی سستی کے باعث اکثر قیدی اپنے کیس کی سماعت کے انتظار میں اپنی زندگی کے قمیتی سال ضائع کر دیتے ہیں اور اکثر تو موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔


    *برازیل : جیل میں تصادم، 50 سے زائد قیدی ہلاک


    یاد رہے کہ  برازیل جیل میں چند روز قبل سال کا پہلا پرتشدد واقعہ پیش آیا جس میں 56 قیدی ابدی نیند سو گئے تھے جب کہ اس افسوسناک واقعے کے بارے میں انتظامیہ نے موقف اختیہار کیا تھا کہ قتل وغارت گری وہی خطرناک قیدی کرتے ہیں جو خون خرابے کے عادی ہوچکے ہوتے ہیں۔

    پانچ روز قبل برازیل کی ریاست رورائما کی جیل میں 33 قیدی قتل ہوگئے تھے انسانیت سوزسلوک کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہلاک ہونے والے اکثر قیدیوں کے دل اور آنتیں باہر نکلی ہوئی تھیں۔


    *برازیل:جیل میں 2 گروپوں میں تصادم،25 قیدی ہلاک


    ریاست رورائما کے سیکیورٹی سیکریٹر ی ازبیل کاسترو کے مطابق جیلر قیدیوں کو یہ کام کرنے پر اکساتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محاذآرائی نہیں بلکہ کھلم کھلا اقدام قتل ہے ۔

    brazil-post-3

    سیکیورٹی سیکریٹر ی ازبیل کاسترو کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو ناقص غذا دیکر سخت مشقت کروائی جاتی ہے جب کہ قیدیوں کا ناکافی قانونی مشاورت اورمدد فراہم کی جاتی ہے۔

    تاہم برازیلی صدر نے جیل سے متعلق ایسی رپورٹوں اور اطلاعات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سہولتوں سے آراستہ جیل خانہ بنا رہے ہیں جب کہ لوگ فضول اور بے جا تنقید کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ منسٹری آف جسٹس ڈیٹا کے مطابق سن دو ہزار میں دو لاکھ تیتس ہزاز قیدی ریکاڈر کیے گئے جبکہ دوہزار چودہ میں چھ لاکھ بائیس ہزار قیدی تھے۔

    1992 میں اس جیل میں پہلا خطرناک قیدی آیا تھا جس نے 111 قتل کیے تھے۔ قانون دان ہارٹمن کے مطابق جیل میں 40 فصید قیدی بے جرم پابند سلاسل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ برازیل کے نظام کے ناقص میعار کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

    واشگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے نو منتخب صدر ٹرمپ کوخاموش رہنے کا مشورہ کیا دیا، ٹرمپ نے ان کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

    ایک روز قبل جان برینن صدر ٹرمپ کو اپنی زبان قابو میں رکھنے کا مشورہ دے چکے تھے۔

    ایک انٹرویو میں جان برینن نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بات کرتے ہوئے اور سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے محتاط رہنا ہوگا۔ انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی کسی بات سے ملکی مفاد کو نقصان نہ پہنچے۔

    جان برینن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹوئٹر پر قومی اہمیت کے پیغام نہیں دے سکتا۔ امریکا کا صدربننے کے بعد معاملہ ٹرمپ کا ذاتی نہیں بلکہ قومی مفاد کا ہوگا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 20 جنوری کو صدارت کا حلف اٹھا لیں گے۔