Tag: ARYNews

  • معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کی درخواست دائر کردی

    معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کی درخواست دائر کردی

    لاہور: معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوہر سے شدید اختلافات کے بعد فیملی کورٹ میں خلع کے لیے درخواست دائر کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی اپنے شوہر نعمان جاوید کے درمیاں معمولی رنجشیں اب تلخیوں کا روپ دھار چکی ہیں۔آپس میں بڑھتی ہوئی دوریوں کی نوبت طلاق تک آن پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت میں معروف گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہرنے شادی سے قبل کیے گئے وعدے نہیں نبھائے. نعمان جاوید کے پاس ان کے لیے وقت ہی نہیں اوربہ طور شوہر وہ اپنے فرائض ادا کرنے میں غفلت سے کام لے رہے ہیں۔

    ان شکایات کے باعث فریحہ پرویز کا کہنا تھا کہ ایسی صورتِ حال میں ان کا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا ممکن نہیں.لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ ان کی درخواست قبول کر کے خلع دلوائی جائے۔

    عدالت نے درخواست قبول کر کے شوہر نعمان جاوید کو بارہ جون کو طلب کر لیا

    یاد رہے فریحہ پرویز اور نعمان جاوید رواں سال کے پہلے جنوری میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ فریحہ پرویز کے شوہر بھی گلوکار و موسیقار ہیں

    دونوں کے درمیان محض چارماہ پہلے قائم ہونے والی رفاقت اب رقابت میں بدلتی نظر آرہی ہے۔

  • ستر سال گذر گئے پرآج بھی اردو ذبان کا نفاذ نہیں ہوسکا،چیف جسٹس پاکستان

    ستر سال گذر گئے پرآج بھی اردو ذبان کا نفاذ نہیں ہوسکا،چیف جسٹس پاکستان

    کراچی: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی ذبان ہے جس کا نفاذ لازمی ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی آج کراچی میں جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مدعو تھے۔جہاں انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی ضرورت،اردو ذباں کے نفاذ اورانسانی حقوق سے متعلق سیرحاصل گفتگوکی۔

    اس موقع پر چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ملک کی آبادی 19کروڑ سے زائد تجاوز کرچکی ہے او ملک کا بڑا المیہ یہ کہ ہم اہم بنیادی معاملات پرکوئی متفقہ لائحہ عمل تیارنہیں کرسکے ہیں۔

    انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں کوئی طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔جس سے مسائل گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں.ملک میں صرف الزام درازی کا چلن عام ہے

    قومی ذبان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ دنیا بھر میں قانونی تعلیم قومی ذبان میں دی جاتی ہے مگر سندھ میں تمام عدالتی کارروائیاں انگریزی ذبان میں کی جاتی ہے۔ہم ابھی بھی اپنی ذبان سے ناآشنا ہیں.اردو جو ہماری قومی ذباں ہے اور ہم اسے رائج کرنے میں ناکام رہےہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ دوسرے ممالک کے عدالتی نظام سے استفادہ کرنا بری بات نہیں۔جس طرح ملک کی اشرافیہ اور سیاستداں علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں اسی طرح ہم مخصوص مسائل کے حل کیلیے دوسرے ممالک کے عدالتی نظام سے استفادہ لیتے ہیں۔

    جوڈیشل اکیڈمیز کی افادیت بتاتے ہوئے انہوں نے نتایا کہ ملک بھر میں جوڈیشل اکیڈمیز مکمل فعال ہیں جوڈیشل اکیڈمیز میں ججزکی تربیت کی جاتی ہے تاکہ انکے فیصلوں میں بہتری آئے قانونی تعلیم کی بہتری کیلیےبارکونسل سمیت وکلااورججزکومثبت کرداراداکرنا ہوگا

    چیف جسٹس نے وضاحت کی انسانی حقوق کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔بنیادی انسانی حقوق کی واضح تفصیل آئین پاکستان میں موجود ہے۔ضرروت عمل درآمد کرانے کی ہے۔

    انہوں نے مذید کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلیےسب سےاہم چیز یہ ہےکہ ہر شخص اپنی ذمے داری کو نبھائے،مقننہ انتظامیہ اورعدلیہ کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

    اس سے قبل تقریب سے چیف جسٹس سندھ سجاد علی شاہ نے بھی خطاب کیا

  • سکیرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی  کی مجسڑیٹ اول کے روبرو پیشی

    سکیرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی مجسڑیٹ اول کے روبرو پیشی

    کوئٹہ: نیب نے بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے 14روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو ہتھکڑیاں لگاکر ہفتہ کی صبح سخت سیکورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ اول کے سامنے پیش کیاگیا۔

    جہاں نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے گھر سے 63 کرروڑ مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی کے علاوہ سونا بھی برآمد ہوا۔جبکہ ملزم کے دفتر سے کئی اہم سرکاری دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

    نیب حکام نے مذید بتایا کہ ملزم وزارتِ خزانہ کے علاوہ دیگر محکموں میں بھی کلیدی عہدوں پر فائز رہا ہے۔ اور اس سے بالخصوص تھر کول پراجیکٹ اور محکمہ بلدیات کی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بھی تفتیش کرنی ہیں۔

    اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اِن تمام امور کی تفتیش کے لیے کافی وقت درکار ہوگا۔اس لیے معززعدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ دیا جائے

    جس پرعدالت نے ملزم سے اس کی صحت کے بارے میں دریافت کیا،ملزم نے بتایاکہ وہ بلند فشار خون اور ذیابیطس کا مریض ہے۔جس پہ عدالت نے نیب حکام کو ہدایت جاری کی کہ ضرورت پڑنے پر ملزم کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    عدالت میں پیشی کے دوران سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کے چہرے پہ پریشانی کے آثار نمایاں تھے۔

    یاد رہے جمعہ کے روز نیب نے وزارت خزانہ بلوچستان کے دفتر پہ چھاپہ مار کر اہم دستاویزات تحویل میں لے کر تفیتش کے لیے مشتاق رئیسانی کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

    بعد ازاں مشتاق احمد رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر رقم اور سونا بر آمد کر لیا تھا۔جس کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا.

  • کراچی آپریشن پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا،رینجرز

    کراچی آپریشن پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا،رینجرز

    کراچی: رینجرزہیڈ کوارٹرمیں ہونے والے ایک اجلاس میں کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام سیکٹر کمانڈرز اورونگ کمانڈرز نے شرکت کی.اجلاس میں کراچی آپریشن کاباریک بینی سے جائزہ لیاگیا۔

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ قانون اورانصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئےدہشت گردوں کا بلاامتیازتعاقب جاری رہےگا۔

    رینجرز قیادت نے اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا اور کراچی کےامن کو برقراررکھنے کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے۔

    یاد رہے حال ہی میں متحدہ قومی مومنٹ اپنے کارکن کی زیرِحراست ہلاکت پر کراچی میں یوم سوگ منایاتھا اوراپنے کارکنان کی ماورائےعدالت قتل پرعالمی قوتوں کوخطوط بھی لکھ رہی ہے۔

    جسے ملک کے کئی حلقے کراچی آپریشن پر اثراندازہونے کی کوشش کہہ رہے ہیں۔

  • حلب میں جاری عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع

    حلب میں جاری عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع

    شام: حلب میں حکومت اورحزب اختلاف کےگروہوں کےدرمیان جاری عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے حکومت اورحزبِ اختلاف کے گروہ کے درمیان 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پراتفاق کیا گیا تھا.جس کے بعد عارضی جنگ بندی میں مذید 72 گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

    جمعرات کوعارضی جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد حلب مرکزی سڑکوں پر قدرے اطمینان دیکھا گیا تھا.ایک ہفتے میں 280 افراد کی ہلاکتوں کے بعد شہریوں کو کچھ ریلیف مئیسر آیا.

    تاہم شہر کے جنوبی علاقوں میں اب بھی حکومتی افواج اورشدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔جس میں 73 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں النصرہ فرنٹ اوراسکےاتحادیوں کےمقامی کمانڈر سمیت 43 جنگجواورشامی فوج اوراسکی حامی ملیشیاکے30 سپاہی شامل ہیں۔

    یاد رہے عارضی جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند گروہوں پر نہیں ہوتا۔

    اس تمام صورتِ حال پر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ ناکام ہوا تو اس کے ہولناک اور تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔جس سے مزید چار لاکھ افراد بے گھر ہو کر ترکی کی سرحد کا رخ کر سکتے ہیں۔

    بین الاقوامی حلقے پر امید ہیں کہ پانچ سال جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ جس میں 270000 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔جبکہ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے دور پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

  • کرپشن نے پاکستان کو کوکھلا کر دیا ہے،سینیٹرسراج الحق

    کرپشن نے پاکستان کو کوکھلا کر دیا ہے،سینیٹرسراج الحق

    ایبٹ آباد:سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مالی و انتظامی بدعنوانیوں نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیےمحب وطن نظریاتی جماعتوں کو جدوجہد کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق آج ایبٹ آباد میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و قیام کا قیام بد عنوانی سے پاک طرزِ حکمرانی میں پو شیدہ ہےجس کے لیے عوام الناس کو اچھی ساکھ رکھنے والی محب الوطن جماعتوں کے ہاتھ مظبوط کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے مذید کہا کہ کرپشن ملکی وحدت اور سالمیت کے ذہر قاتل ہے۔چنانچہ محب الوطن قوتوں کو چاہیئے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد کریں۔میدان عمل میں نکلنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

    یاد رہے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک پاکستان نام سے ایک ملک گیرمہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ مہم کے دوران عوامی اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جس میں کرپشن کی ہولناکیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔اور اس سدباب کے لیے تجاویزات بھی پیش کی جاتی ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے نوجوان کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ وہ کرپشن سے پاک پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اور گلی گلی محلہ محلہ جا کراس پیغام کو عام کریں۔

    اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے کرپشن سے پاک پاکستان مہم کے لیے مالی معاونت کی بھی اپیل کی۔

  • نیب نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتارکرلیا

    نیب نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتارکرلیا

    کوئٹہ: نیب نے محکمہ خزانہ بلوچستان کے دفتر پر چھاپہ مار کر سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتار کر کے دفتر سِیل کردیاگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر منظور احمد کے مطابق نیب نے آج محکمہ خزانہ بلوچستان کے دفتر پرچھاپہ مارکرسیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کوگرفتارکرلیا۔ چھاپےکےدوارن تمام دفتری ریکارڈزکو تحویل میں لے کردفترکوسِیل کردیاگیا۔

    یاد رہے مشتاق احمد رئیسانی اس سے قبل دیگر محکموں میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اورگذشتہ آٹھ سال سے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے عہدے پر براجمان ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ پرلوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپوں کی خردبرد اوراختیارات کے ناجائز استعمال سمیت بدعنوانی کے دیگر الزامات ہیں۔

    ترجمان نیب کے مطابق محکمہ خزانہ میں بے ضابطگیوں کے خلاف تین سال سے تحقیقات کا عمل جاری تھا۔آج ہو نے والی کاروائی مروجہ طریقہ کار اور شفافیت کے اصولوں کے تحت کی گئی۔جس کے لیے اسلام آباد میں حکام بالا کو پہلے ہی اعتماد میں بھی لیا گیا تھا۔

    نیب حکام کے مطابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو جلد احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ،جہاں نیب عدالت سےریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرے گی۔

    ان کی گرفتاری کے معاملے پر حکومتی اور سیاسی حلقے تاحال خاموش ہیں.صوبہ بلوچستان کے کئی کلیدی عہدوں پر کام کرنے والے مشاق احمد رئیسانی کے سابق و موجودہ بااثرحکومتی نمائندوں سے کافی اچھے تعلقات ہیں لیکن حکومتی و سیاسی حلقے ان کی گرفتاری پر تاحال خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

  • یو رپی ممالک پاکستانی مصنوعات کے مداح نکلے

    یو رپی ممالک پاکستانی مصنوعات کے مداح نکلے

    اسلام آباد: پاکستان میں ہسپانوی سفیر کارلوس مورریلس کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں یو رپی ممالک، پاکستانی مصنوعات استعمال کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہسپانوی سفیرکارلوس موررالس اسلام آباد میں منعقد کردہ تقریب میں ایک لیکچردیا۔ دوارانِ خطاب ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک پاکستان کی مصنوعات کے لیے دنیا بھرمیں تیسری بڑی مارکیٹ ہیں جبکہ خود اسپین پاکستانی مصنوعات در آمد کرنے والے ساتواں بڑا ملک بن چکا ہے۔

    دوسری جانب یورپی ممالک کی جامعات سالانہ 100 پاکستانی طلباء کواسکالرشپ بھی فراہم کر رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوریورپی یونینز مضبوط معاشی و منافع بخش تجارتی بندھن میں بند چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ہی اِن خوشگوارتعلق کے فائدے اُٹھارہےہیں.

  • تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی، وزیر اعظم کا نوٹس

    تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی، وزیر اعظم کا نوٹس

    وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی اور نازیبا سلوک کے واقعات دیکھنے میں آئے۔خواتین کے لیے الگ انکلوژز بنائے گئے اور ان کی حفاظت کے لیے رضاکار بھی تعینات کیے گئے لیکن اس کے باوجود شرپسند عناصر حفاظتی باڑھ توڑ کر خواتین کے حصے میں گھس آئے تھے۔ خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔ اس دوران کچھ خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

    عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ جلسوں میں بدتمیزی کے واقعات میں ن لیگی کارکنان ملوث ہیں۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے اس ساری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ واقعے میں جو بھی افراد ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • گھر میں پودے اگانے کے فوائد

    گھر میں پودے اگانے کے فوائد

    گھر میں پودے اگانے کے ویسے تو کئی فوائد ہیں لیکن اب ڈاکٹرز نے باقاعدہ اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ گھر میں اگائے گئے پودے کس طرح طرز زندگی اور صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔

    plants-5

    ایک ڈاکٹر ایمی لاک کے مطابق میرا بچپن جس گھر میں گزرا وہاں بے شمار پودے تھے۔ جب میں اس گھر سے باہر نکلی تو مجھے اندازہ ہوا کہ پودوں کی کمی مجھ پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ مجھے پودوں کی کمی محسوس ہونے لگی۔ چنانچہ میں جہاں بھی گئی میں نے اپنے آس پاس پودے ضرور لگائے۔

    گھر میں پودے اگانے کے مثبت اثرات کیا ہیں، آئیے آپ بھی جانیں۔

    :دماغی صحت پر اثرات

    plants-1
    ماہرین کے مطابق پودے چاہے درختوں کی شکل میں ہوں یا چھوٹے گملوں میں، یہ دماغی صحت پر اچھے اثرات ڈالتے ہیں۔ پودے آپ کا موڈ بہتر کرتے ہیں، آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہیں اور آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

    سائنسدانوں کے مطابق فطرت آپ کے موڈ کو تبدیل کردیتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کوئی تخلیقی کام کرنا چاہتے ہیں تو پودوں کے قریب بیٹھ کر کریں اس سے یقیناً آپ کی تخلیقی کارکردگی بہتر ہوگی۔

    :ہوا کے معیار میں بہتری

    plants-2
    گھر میں موجود پودے گھر کی ہوا کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔ آج کل جو ہوا ہمیں میسر ہے وہ آلودگی سے بھرپور ہے۔ پودے ہوا کو آلودگی سے صاف کرتے ہیں اور ہوا کو تازہ کرتے ہیں۔ پودے ہوا میں نمی کے تناسب بھی بڑھاتے ہیں۔

    :درد میں کمی کے لیے معاون

    plants-3
    سائنسدانوں کے مطابق پودے درد اور تکلیف کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ایک ریسرچ کے تحت ایک اسپتال میں مریضوں کے قریب پودے رکھے گئے۔ جن کے قریب پودے تھے ان مریضوں نے درد کش دواؤں کا کم استعمال کیا بہ نسبت ان مریضوں کے جن کے قریب پودے نہیں رکھے گئے تھے۔

    :جڑی بوٹیاں حاصل کریں

    plants-4
    گھر میں اگائے پودوں سے ہمیں غذائی اشیا اور جڑی بوٹیاں بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔ جیسے ایلو ویرا، ہربز وغیرہ۔ ان پودوں سے اس مد میں خرچ ہونے والی رقم کی بھی بچت ہوسکتی ہے۔