Tag: ARYNews

  • حمزہ علی عباسی اور بلال لاشاری دوہزاز فٹ بلند پرواز

    حمزہ علی عباسی اور بلال لاشاری دوہزاز فٹ بلند پرواز

    کراچی : نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ہدایتکار بلال لاشاری کے ساتھ انتہائی ہلکے طیارے پر دوہزار فٹ بلند پرواز کر کے اپنی مہارت کو ثابت کردکھایا۔

    تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور بلال لاشاری بہت اچھے دوست ہیں اور اس بات کا اندازہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کراندازہ لگایا جاسکتا ہے، چاہے وہ "وار” فلم میں ایک ساتھ کام ہو یا عمران خان کا دھرنا دونوں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی کے فیس بک اکاؤنٹ سے شئیر کی گئے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس قدر مہارت کے ساتھ نامور اداکار انتہائی ہلکے طیارے پر دو ہزار فٹ بلندی پر پرواز کر رہے ہیں۔

    انہی کے فیس بک اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس مہارت کے ساتھ وہ طیارے کو اُڑارہے ہیں اور ساتھ میں بیٹھے بلال لاشاری گھبرائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    Hamza-Ali-Abbasi

  • پنجاب میں فوڈ، ایگریکلچر اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری

    پنجاب میں فوڈ، ایگریکلچر اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری

    پنجاب حکومت نے ملاوٹ کی روک تھام کے لیے فوڈ، ایگریکلچر اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا۔

    پنجاب حکومت نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے فوڈ، ایگریکلچر اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ اتھارٹی کے قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اتھارٹی کے چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے جبکہ ممبران میں صوبائی وزیر زراعت، وزیر خوراک اور 5 سائنسدان شامل ہوں گے۔ اتھارٹی خود مختار ہوگی اور آزادانہ کام کرے گی۔ اتھارٹی فرٹیلائزر، پیسٹیسائیڈز، خوراک اور ڈرگز کی ٹیسٹنگ اور فرانزک ایگزامینیشن کے لیے کام کرے گی۔

    مزید پڑھیں: لیہ میں زہریلی مٹھائی سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی

    اتھارٹی ٹیسٹ کرنے کے لیے نمونہ جات کے حصول اور ٹیسٹ رپورٹس کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنائے گی۔ ٹیسٹنگ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی جدید تکنیک سے استفادہ کیا جائے گا۔

    نمونہ جات کی غلط رپورٹ دینے پر 1 ماہ سے 3 سال قید ،25 ہزار سے 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ اتھارٹی حکومت سے ملنے والی گرانٹ کے علاوہ فیس اور جرمانوں سے اپنے اخراجات پورے کرے گی۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد میں زہریلا دودھ پینے سے 100 افراد کی حالت غیر

    پنجاب میں پچھلے کچھ دن میں مضر صحت کھانوں سے کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد میں زہریلا دودھ پینے سے 100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

  • ہزارہ صوبے کی تحریک آج اسمبلی میں پیش کی جائے گی، سردار یوسف

    ہزارہ صوبے کی تحریک آج اسمبلی میں پیش کی جائے گی، سردار یوسف

    داسو: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ہزارہ صوبے کے قیام کی قرارداد آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

    داسو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کی حمایت کے لیے ہم دوسری پارٹیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ صوبے ہوں گے، لوگوں کے مسائل اتنے ہی زیادہ حل ہوں گے۔

    سردار یوسف نے کہا کہ ملک کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر کوہستان کا علاقہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح دیامر بھاشا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تکمیل ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید خواتین کی شمولیت کے لیے نیا سروے کروایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے کوہستان میں پاسپورٹ آفس بنانے کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوہستان خیبر پختونخوا کا ایک بہت پسماندہ علاقہ ہے لیکن اسے ترقی و خوشحالی کے راستے پر لانے کے لیے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

  • فارمولا ون ریس: نیکو روز برگ نے رشین گراں پری جیت لی

    فارمولا ون ریس: نیکو روز برگ نے رشین گراں پری جیت لی

    جرمنی کے نیکو روز برگ نے فارمولا ون سرکٹ پر ہونے والی جرمن گراں پری جیت لی۔

    سوچی اوٹوڈرام سرکٹ پر ہونے والی ریس 53 لیپس پر مشتمل تھی۔ ریس کا آغاز ہوا تو برتری حاصل کرنے کے لیے ڈرائیورز نے خوب تیزی دکھائی۔ چیمپئن شپ لیڈر جرمنی کے نیکو روزبرگ اور ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

    روزبرگ نے ہملٹن کو کچھ سیکنڈز کے فرق سے پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرلیا۔ جرمن ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ بتیس منٹ اکتالیس اعشاریہ نو سات سیکنڈز میں طے کیا۔

    برطانیہ کے لوئس ہملٹن دوسرے نمبر پر رہے۔ نیکو روزبرگ چیمپئن شپ ٹیبل پر 100 پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں۔

  • کلائمٹ چینج سے خواتین سب سے زیادہ متاثر

    کلائمٹ چینج سے خواتین سب سے زیادہ متاثر

    فرانس کی وزیر برائے توانائی اور کوپ 21 کی صدر نے کہا ہے کہ خواتین موسمیاتی تبدیلیوں یعنی کلائمٹ چینج سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

    A-2

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیگولین رائل نے مطالبہ کیا ہے کہ پیرس معاہدے میں اس بات کو شامل کرنا چاہیئے کہ خواتین کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہیں چنانچہ ان کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

    d

    فرانسیسی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین گلوبل وارمنگ کا سب سے پہلا شکار ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومتوں کو ماحولیاتی اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا چاہیئے۔ یہی نہیں بلکہ خواتین ہی اس حوالے سے مختلف اور پائیدار حل تجویز کرتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے زرعی اسکول اور ماحول دوست کچن قائم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ دوبارہ قابل استعمال توانائی کے بارے میں بھی انہیں آگہی فراہم کی جائے۔

    مزید پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے سیٹلائٹ لانچ

    رائل نے کہا کہ اس کی ایک مثال 2004 میں آنے والا سونامی تھا جس میں متاثرین کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل تھی۔ ان خواتین کو تیرنا نہیں آتا تھا اور جب امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں تو انہوں نے پہلے اپنے بچوں کو بچایا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قدرتی آفات سے متعلق خواتین کو آگہی دینا نہایت ضروری ہے۔

    c

    اس سے قبل عالمی یوم ارض کے موقع پر کلائمٹ چینج کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیرس میں ایک تاریخ ساز معاہدے پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔

    معاہدے کے بارے میں مزید جانیں: پیرس معاہدہ

  • یوم مئی کے موقع پر ترکی اور فرانس میں احتجاج، 1 شخص ہلاک

    یوم مئی کے موقع پر ترکی اور فرانس میں احتجاج، 1 شخص ہلاک

    ترکی اور فرانس میں یوم مئی کی ریلی پر پولیس پل پڑی۔ استنبول میں ریلی کے دوران پولیس کی گاڑی کی زد میں آ کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوم مئی کے حوالے سے ترک شہر استنبول میں 25 ہزار کے قریب افراد نے ریلی نکالی۔ پولیس نے تقسیم اسکوائر کو احتجاج کے پیش نظر مکمل طور پر سیل کر دیا تھا۔ پرتشدد مظاہرین نے تقسیم اسکوائر کی طرف جانے کی کوشش کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور واٹر کینن سے پانی برسایا۔

    پولیس کے واٹر کینن گاڑی کی زدمیں آ کر ایک شخص موت کے منہ میں چلا گیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 200 کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ استنبول کے گورنر کے مطابق مظاہرین سے درجنوں دستی بم اور آتشیں گولے برآمد کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی 17 ہزار کے قریب افراد نے یوم مئی کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے مارچ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

  • ہاتھیوں کی نسل کو خطرات، ہاتھی دانت کی تجارت پر پابندی کا مطالبہ

    ہاتھیوں کی نسل کو خطرات، ہاتھی دانت کی تجارت پر پابندی کا مطالبہ

    کینیا میں ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے فورم ’جائنٹ کلب‘ کے پہلے اجلاس میں شرکا کی جانب سے زور دیا گیا کہ ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ یہ ہاتھیوں کی بقا کے لیے خطرہ اور ملک کی سیاحت کے خاتمے کا باعث بن رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے شہر نینوکی میں ’جائنٹ کلب‘ کا پہلا سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں افریقی رہنماؤں، تاجروں اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔

    kenya

    اس سال کے اوائل میں افریقی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قائم کیا جانے والا ’جائنٹ کلب‘ ایسا فورم ہے جو ہاتھیوں اور افریقی گینڈوں کی بقا کو لاحق خطرات کم کرنے کے لیے سرگرداں ہے۔

    ان جانوروں کے لیے سب سے بڑا خطرہ دنیا بھر میں ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت کے رجحان میں اضافہ ہے جس کا مرکزی راستہ کینیا کی ممباسہ بندرگاہ ہے۔

    ivory

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کینیا کے صدر یورہو کینیاتا نے بتایا کہ ہاتھی دانت کی قانونی تجارت بھی ہاتھیوں کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ ہاتھی اور افریقی گینڈے کے جسمانی اعضا کی تجارت نہ صرف ان کی نسل کو ختم کر سکتی ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم غیر قانونی کاموں میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔

    rhino

    انہوں نے بتایا کہ اس غیر قانونی تجارت کو کئی عالمی جرائم پیشہ سینڈیکیٹس کی سرپرستی حاصل ہے۔

    شرکا کے مطابق نہ صرف ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت کا خاتمہ ضروری ہے بلکہ ان غیر قانونی بازاروں کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے جہاں اس کی خرید و فروخت انجام پاتی ہے۔

    ivory-4

    اجلاس میں افریقی ممالک یوگنڈا اور اور گبون کے صدور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ان تمام سربراہان کی موجودگی میں تقریباً 100 ٹن کے ہاتھی دانت اور 1.35 ٹن کے گینڈے کے سینگ کے ذخیرے کو نذر آتش کیا جائے گا۔

    ivory-2

    ماہرین کے مطابق افریقہ میں ایک صدی پہلے جتنے ہاتھی تھے اب ان کا صرف 10 فیصد حصہ باقی رہ گیا ہے۔ افریقہ میں ہر سال ہاتھی دانت کے حصول کے لیے 30 ہزار ہاتھی مار دیے جاتے ہیں۔ تنزانیہ میں پچھلے 5 سال میں ہاتھیوں کی آبادی میں 65 کمی ہوچکی ہے۔

    اسی طرح گینڈے کے سینگ کی قیمت 60 ہزار ڈالر ہے جو سونے یا کوکین سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

    ivory-3

    ہاتھی دانت کی اس وقت دنیا بھر میں مانگ ہے۔ اسے زیورات، مجسمے اور آرائشی اشیا بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ خوبصورت اور شفاف ہونے کی وجہ سے یہ نہایت مہنگا ہے اور دولت مند افراد اسے منہ مانگے داموں خریدنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

  • بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی عائد

    بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی عائد

    بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی لگا دی گئی۔ حکام نے موسم گرما میں دن کے اوقات میں کھانا پکانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست بہار میں آتشزدگی کے متعدد واقعات کے بعد وزیر اعلیٰ کے حکم پر آفات سے نمٹنے کے ادارے نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھانا پکانے سے اجتناب کریں۔ عوام کو خشک فصلوں کو مذہبی رسومات کے لیے جلانے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    bihar-3

    بہار میں صرف گذشتہ ماہ آگ لگنے کے واقعات میں 66 افراد اور 1200 کے قریب جانور ہلاک ہو گئے تھے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر واقعات چولہے کی آگ سے نکلنے والی چنگاری سے پیش آئے ہیں۔ اس لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دیہات میں چولہے کی آگ سے کھانا بنانے والے صبح نو بجے سے پہلے کھانا بنا کر آگ بجھا دیں۔

    bihar-2

    مزید پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 افراد جاں بحق

    بھارت میں ان دنوں موسم کی شدت بھی عروج پر ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت 29 سالہ گرمی کا ریکارڈ توڑ کر41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس سے 160 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    bihar-1

    گرمی کی شدت خاص طور پر تلنگانہ، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں محسوس کی جارہی ہے۔

  • کراچی : غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

    کراچی : غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

     کراچی : آج صبح کراچی کے دو مختلف علاقوں میں 2 خواتین  موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔ دوہرے قتل کے واقعات اورنگی ٹاؤن مومن آباد اور قائد آباد میں پیش آئے۔

    پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں پیش آیا جہاں سولہ سالہ سمیرا کو اس کے بھائی نے موبائل فون کے استعمال پرچھریوں کے وار سے قتل کردیا۔ قتل کی واردات کے بعد سمیرا کو گلی میں لاکر پھینک دیا گیا ۔

    جواں سالہ لڑکی گلی میں تڑپتی رہی  اور ارد گرد جمع ہونے والے افراد بے حسی سے سمیرا کو دیکھتے رہے جبکہ قاتل ہاتھ میں آلہ قتل لے بہن کے لاشے کے قریب بیٹھ کر ہجوم کو مخاطب کر کے اپنی بہادری کے قصے سناتا رہا ۔  پولیس نے قاتل کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

     سفاک قاتل کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اُس نے بہن کو ایک لاکھ روپے کے عوض فروخت کر کے شادی کر دی تھی۔مگر بہن اس کے ساتھ رہنے پر راضی نہیں تھی۔

    دوسرا واقعہ اولڈ مظفر آباد کالونی  مظفر آباد میں پیش آیا جہاں مہرالنسا ء کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے قتل میں گھر کے افراد ملوث ہیں ۔  یہ قتل بھی غیرت کے نام پر کیا گیا۔

    واضح رہے رواں سال اب تک ملک بھرمیں 6 خواتین قتل کی جاچکی ہیں۔

    اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں درندہ صفتے انسانوں نے اپنے جنم دینے والدین کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

    18فروری 2016: کراچی میں بدبخت بیٹے نے گھریلوتنازع پرایک دن قبل اپنی اہلیہ کو طلاق دی اور اگلے ہی روزماں کوچھری کےپےدرپےوارکرکےقتل کردیا۔ ملزم غلام ربانی اسٹیٹ بینک میں جوائنٹ ڈائریکٹرکےعہدےپرفائز ہے۔

    19فروری 2016: فیروزوالا کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں ماں نے پیرکےکہنے پراپنےبیٹے کو موت کی نیند سلادیااور جب اسے احساس ہوا تو پچھتاوے کے سوا اس کے پاس کچھ نہیں تھا۔

    27اکتوبر 2015: گزشتہ سال لاہورمیں بیٹے نے ماں اورسوتیلے باپ کی زندگی کاخاتمہ کیا، تنازعے کا سبب جائیداد تھی۔

    مئی 2015: تیرہ کے علاقے شانگلہ میں بدنصیب بیٹے نے ماں اور چچی کو گولیوں کانشانہ بنادیا۔

    نومبر2013: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٗن میں سنگدل بیٹے نے ماں باپ کوقتل کرکے آری سے ٹکڑے ٹکڑے کردیا تھا۔

  • عزیر بلوچ کا 197 قتل کی وارداتوں کا اعتراف

    عزیر بلوچ کا 197 قتل کی وارداتوں کا اعتراف

    کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کے سامنے لرزہ خیز انکشافات کردیے۔ عزیر بلوچ نے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں تاجروں کے اجتماعی قتل سمیت ایک سو ستانوے افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات جے آئی ٹی میں منظر عام پر آگئے۔

    عزیر بلوچ نے دوران تفتیش شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں تاجروں کے قتل عام کا اعتراف کرلیا۔ عزیر نے اٹھارہ اکتوبر دو ہزار دس میں بھتہ نہ دینے پر بارہ تاجروں کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کے سامنے عزیر بلوچ نے بالواسطہ یا بلاواسطہ 197 قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا جس میں ڈالمیا کے حاجی اسلم، ان کے پانچ بیٹوں اور ڈی آئی جی ساؤتھ کی اسپیشل ٹیم کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شجاع کا قتل بھی شامل ہے۔

    عزیر نے سعید بلوچ کو فشرمین سوسائٹی کا چیئرمین لگوانے کا انکشاف بھی کیا۔ دوران تفتیش عزیر نے بتایا کہ اس نے گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو سمیت 3 افراد کے اغوا اور قتل کی واردات کے لیے بھی سہولت فراہم کی۔

    عزیر بلوچ کو رواں برس جنوری میں رینجرز نے کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عزیر بلوچ کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔