Tag: ARYNews

  • سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کے تقرر میں مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کے تقرر میں مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کے لئے تین ماہ کی مہلت دینے کی در خواست مستردکردی ہے اور تیرہ نومبر تک اس عہدے پر تقرری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست کی گئی تھی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کے لئے تین ماہ کی مہلت دینے کی در خواست مستردکردی ہے اور تیرہ نومبر تک اس عہدے پر تقرری کا حکم دے دیا۔

    بلدیاتی انتخابات سےمتعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے تاحال چیف الیکشن کمشنرکاتقرر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ریمارکس میں ان کا کہنا تھا یہ عہدہ اگست دو ہزار تیرہ سے خالی ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ہدایت کی تھی کہ اٹھائیس اکتوبر تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے دوسری صورت میں سپریم کورٹ کےجج کی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لے لی جائیں گی۔

    عدالتی ڈیڈ لائن کےآخری روز اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلئےتین ماہ کا وقت مانگاگیا تھا جو سپریم کورٹ آف پاکستان نے درخواست میں مانگی گئی تین ماہ کی مہلت مسترد کرتے ہو ئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقریری کا حکم دیدیا۔

  • کراچی: فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا، عمارت خطرناک قرار دیدی گئی

    کراچی: فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا، عمارت خطرناک قرار دیدی گئی

    کراچی: کراچی میں ایف بی ایریا کے علاقے بلاک اکیس میں ایک فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تمام سامان جل گیا عمارت کو خطرناک قرار دیدیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک اکیس میں ایک فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کو آگ نےمکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور فیکڑی کی عمارت کو کطرناک قرار دیدیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی وجہ سے تمام سامان جل گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تاہم اصل صورت حال کے بارے میں تحقیقات کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے فیکڑی میں آگ کیوں لگی۔ پولیس نےمزید بتایا کہ جس وقت فیکڑی میں آگ لگی اس وقت کوئی بھی وہاں موجود نا تھا اس لئے جانی نقصان نہیں ہواہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علا قے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔ فائربریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف رہیں تاہم تیسرے درجے کی آگ قرار دیئے جانے کہ بعد شہر بھر کے فائرٹینڈرز طلب کر لئے گئے تھے اور پانی کی کمی کو فوری پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکرز کی مدد بھی حاصل کی جارہی گئی تھی۔

  • کوئٹہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولا بارود بر آمد

    کوئٹہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولا بارود بر آمد

    کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ اورگولابارودبرآمد کرلیا گیا جن میں راکٹ لانچراورمیزائل بھی شامل ہیں، کاروائی میں 3ملزم گرفتار بھی گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بھاری اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیاگیا۔ جن میں راکٹ لانچر اور میزائل بھی شامل ہیں۔

    کارروائی میں ایف سی کےساتھ حساس اداروں نےبھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیزمواد،گولا بارود،اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ وگولا بارودمیں پچیس مارٹرگولے،سو سے زائدمیزائل،راکٹ لانچرزاور تیس کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں اٹھارہ خود کش جیکٹس ، ایک سو سات راکٹ گولے اور تقریباً دو ٹن دھماکاخیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔

    کاروائی کے دوران فورسز نے تین ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مزید معلومات و تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • حب: اوتھل کے قریب ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    حب: اوتھل کے قریب ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    حب: بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    حب سے 125 کلومیٹر دور اوتھل کےقریب کوئٹہ سےکراچی جانےوالی مسافرکوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین ،3افرادجاں بحق جبکہ تیس زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اونٹ کو بچاتےہوئے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیوربھی جاں بحق ہو گیا۔

  • جنوبی وزیر ستان میں ڈرون حملہ،چار ہلاک

    جنوبی وزیر ستان میں ڈرون حملہ،چار ہلاک

    وانا: جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی جاسوس طیارے گزشتہ 24گھنٹے سے علا قے کی نگرانی کر رہے تھے اور اسی دوران امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے وانا سے بیس کلو میٹر دور ایک علا قے اعظم ورسک میں ایک مکان پر دومزائل داغے گئے جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    نمائندے کے مطابق ہلاک ہو نے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے کہ وہ عام شہری تھے یا کہ دہشت گرد تھے۔

    حملے کے بعد بھی امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے نگرانی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہاں لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

  • لیاری: رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

    لیاری: رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

    کراچی : لیاری میں رینجرزکی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گرد سڑکوں پر دندنانے لگے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسسز کی کراچی میں امن و امان قائم کر نے کی کوششیں ناکام نظر آنے لگئیں۔

    کراچی میں لیاری کے علاقے نوالین میں رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہو نے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز کی صدارت میں محرم میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کراچی میں دہشتگردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا۔

  • خیبر ایجنسی میں فورسز کی کاروائی66شدت پسند ہلاک، 12اہلکار شیہد

    خیبر ایجنسی میں فورسز کی کاروائی66شدت پسند ہلاک، 12اہلکار شیہد

    خیبر ایجنسی: آپریشن خیبرٹو کے دوران خیبرایجنسی کےعلاقےاسپن قمرمیں فورسزکی کارروائی میں چھیاسٹھ شدت پسند مارے گئے جبکہ بارہ اہلکار بھی شہید ہو گئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہید اہلکاروں کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے اسپن قمر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن خیبر ٹوجاری ہے، جس کے دوران مختلف کارروائیوں میں چھیاسٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن خیبر ٹو کے دوران بارہ سیکیورٹی اہلکاروں نےبھی جام شہادت نوش کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن خیبرٹومیں شہیداہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

    پشاور کے دورے میں آرمی چیف نے سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت بھی کی اور جوانوں کےبلندحوصلےاوربہادری کوسراہا۔

  • خیبر ایجنسی : عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 8 فوجی ہلاک

    خیبر ایجنسی : عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 8 فوجی ہلاک

    پشاور: خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 8 فوجی ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 21 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔

    خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سپن قمرکے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ ہوئی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے یہ آپریشن کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے تاہم اس کاروائی کے دوران 8 جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔

    سپن قمرکے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کلیرنس آپریشن میں 21 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں 3 فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • تھر میں لوگ بھوک سے مرنے لگے، فوج امداد کو پہنچ گئی

    تھر میں لوگ بھوک سے مرنے لگے، فوج امداد کو پہنچ گئی

    تھر: سندھ کا انتہائی غریب اور افلاس زدہ علا قہ ایک بار پھر بھوک اوربدحالی کی تصویربنا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود لوگ مرنے لگے۔ تھر کی مخدوش صورت حال پر فوج کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھرپارکرجہاں بھوک اوربدحالی کی تصویربنا ہوا ہے اوربیماری و بھوک سے بچے بوڑھے مررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں جو ناکافی ہیں اسی لئے پاک فوج کی 4کمپنیاں تھر کے باشندوں کی امداد کے لئے روانہ کردی گئیں ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سےدوردراز علاقوں تک امداد پہنچائے جائے گی۔

    تھر میں غذائی قلت اور مناسب علاج معالجے کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نواحی گاؤں چارنور میں ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد بتیس ہو گئی۔ تھر کی ریت پر زندگی کو سسکنے، بلکنے اور دم توڑنے کے سیکڑوں بہانے میسر حکومت سندھ مؤثر اقدات کے بجائے دعوؤں تک ہی محدود ہے۔

    تھر کی زندگی ہوگئی بوجھل اور دن بھر کی مشقت کے باوجود بمشکل ایک وقت کی روٹی اپنے پیاروں کو کھلانا تھر والوں کے لئے روز کامعمول بن گیا۔ تھر میں پینے کا صاف پانی بھی نایاب اورحال تو یہ ہے کہ بیمار پڑ جانے پر دوا کا ملنا بھی ہوجاتا ہے دشوار۔

    تھرپارکر دنیا سے الگ تھلگ کوئی علاقہ نہیں۔ یہ صوبۂ سندھ کا ضلع ہے۔ اس کے باوجود انسان اور جانور بھوک اور پیاس کی وجہ سے یکساں طور پرموت کی زد پر ہیں۔ تھر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جی اوسی حیدر آباد میجر جنرل عبدالعزیز نے چھا چھرو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں اشیاء خوردنوش سی او ڈی کراچی سے روانہ کردی گئی ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے پہلے سے موجود چار جگہوں پر راشن کی تقسیم جاری ہے۔

  • سابق صدر کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج ہوگی

    سابق صدر کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: سابق صدر مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت  آج ہوگی جس کی سماعت تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف  آئین شکنی کیس کی سماعت آج خصوصی عدالت میں ہو گی۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

    خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت ایک ہفتے کے بعد آج گئی۔ وکیل صفائی بیرسڑ فروغ نسیم دلائل مکمل کر چکے ہیں، آج پروسیکیوٹر اکرم شیخ جوابی دلائل دیں گے۔