Tag: ARYNews

  • کارکنوں نےشاہراہ دستورکوشاہراہ انقلاب بنادیاہے، طاہرالقادری

    کارکنوں نےشاہراہ دستورکوشاہراہ انقلاب بنادیاہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے بھارتی اشتعال انگیزی پر حکومتی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔

    ڈی چوک پر جاری انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہر حکمران کرسی کی مضبوطی کے لئے نئے تعلقات بناتا ہے، یہ تعلقات سرکاری نہیں ذاتی سطح کے ہوتے ہیں ،پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے، ملک کے وزیر اعظم کو بھارتی جارحیت پر ایک بیان دینے کی جرات نہیں ہوئی بلکہ سرتاج عزید نے ہی بیان جاری کیا، حکومتی سطح پر کوئی مذمتی بیان جاری نہیں ہوا لہذاٰ ہم وزیر اعظم کی اس مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب پورے ملک میں پھیل رہا ہے، ہمارا پیغام گلی گلی شہر شہر جا چکا ہے، میں روزانہ ہزاروں کارکنوں کو واپس بھیجتا ہوں مگر اس سے زیادہ کارکن دھرنے میں آجاتے ہیں۔

  • اگلی عید نئے پاکستان میں ہوگی، عمران خان

    اگلی عید نئے پاکستان میں ہوگی، عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان کہتے ہیں دھرنےمیں عیدمناکرپورےپاکستان کوایک پیغام دیاہے،جب تک مقصد حاصل نہیں کرلیتےہماری جدوجہدجاری رہیگی دھرنا رہے گااورمزید بڑھتا رہے گا۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ڈی چوک پردھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھرناجاری رہےگااورمزیدبڑھتا رہے گا میڈیانےہماراپیغام ملک بھرمیں پھیلایا، شکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ عید نئے پاکستان میں منائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین اورآئی ڈی پیزکوعید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آئی ڈی پیزجلد اپنےعلاقوں کوواپس جائیں گےآئی ڈی پیز کیلئے بیس کروڑ روپے جمع کیے ہیں سیلاب متاثرین کی بھی بھرپورمدد کی جارہی ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ڈی پیز نے دہشتگردی کے خلاف اپنا گھربارچھوڑاان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

  • بلاول بھٹو کے ایم کیوایم پر سنگین الزامات، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع

    بلاول بھٹو کے ایم کیوایم پر سنگین الزامات، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع

    کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پرعائد کئے گئے سنگین الزامات کے خلاف ایم کیو ایم کا شدید ردِعمل سامنےآیا ہے، لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

    رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلاقل بھٹو کے بیان کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگااور اسکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    اسی حوالے سے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے لیڈر حیدرعباس رضوی کاکہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو اس بیان پرشدید تحفظات ہیں۔

    آج صبح بلاول نے پی پی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 18اکتوبر کو نامعلوم افراد کو لگام ڈال کر رکھی جائے اگر پی پی کے کسی کارکن کو ذرا سا بھی نقصان ہوا تو وہ الطاف حسین کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

    حیدرعباس رضوی کا کہنا تھاکہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث افراد کی لندن میں موجودگی پرایم کیوایم کو شدیدتحفظات ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم بلاول کے بیان کا تمام قانونی پہلوؤں سےجائزہ لے رہی ہے اوربیان واپس نہ لینے کی صورت میں بلاول بھٹو کے خلاف لندن اور کراچی میں کاروائی ہوسکتی ہے۔

  • اگلا وزیرِاعظم ’بھٹو‘ہوگا، بلاول

    اگلا وزیرِاعظم ’بھٹو‘ہوگا، بلاول

    کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلا وزیرِاعظم بھٹو خاندان سے ہوگا۔

    کراچی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج صرف عید کا روایتی پیغام دینے نہیں آیا پیپلزپارٹی خاندانی سیاست کرتی ہے اورکرتی رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جمہوریت کے شیر بنتے ہیں لیکن انہوں نے آج تک جمہوریت کے لئے بلی کا بچہ تک قربان نہیں کیا۔

    انہوں نے جذباتی لہجے میں کہا کہ میں بینیظیر شہید کا بیٹا ہوں مجھے کوئی بھی انتقام لینے سے نہیں روک سکتا لیکن بی بی نے سکھایا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ چند عناصر مجھے کراچی میں جلسہ کرنے سے روکنا چاہتے ہیں وہ مجھے مشورہ دے رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جائے،انہوں نے سوال کیا کہ حالات ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لئے ہی کیوں خراب ہوتے ہیں؟۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 18 اکتوبر 2014 کوکراچی میں ہرحال میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی ریلی کی بھرپورحفاظت کے لئے رینجرزکو پیشگی ہدایت دیں، اگر پی پی پی کا ایک بھی کارکن آپ کے نامعلوم افراد کا نشانہ بنا تومیں آپ کو چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا۔

    انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں سیاست سیکھنی ہے تو ذوالفقارعلی بھٹو سے سیکھیں جنہوں نے ہمیں سکھایا کہ پیپلزپارٹی ایک خاندان ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرہمیں کرکٹ سیکھنی ہوگی تو ہم ضرورعمران خان سےسیکھیں گے۔

    انہوں نے اپنے کارکنوں کو جوش دلانے کے لئے نعرہ لگایا کہ ’میں بھی بھٹو ہوں، آپ بھی بھٹوہیں ہم سب بھٹو ہیں‘۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو اپنے کسی بھی کارکن کووزیرِاعظم بناسکتی ہے۔

  • ملک بھرمیں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت اورجذبے سے منائی جارہی ہے

    ملک بھرمیں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت اورجذبے سے منائی جارہی ہے

    کراچی: ملک بھرمیں عیدالاضحٰی آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہےنمازِعیدکےدوران ملک کی سلامتی اورترقی کی دعائیں مانگی گئیں۔

    صدرِمملکت ممنون حسین کراچی میں نمازِعید کی ادائیگی کےبعد وانا روانہ ہو گئےاوراس موقع پرقوم کومبارکباددیتےہوئےکہاکہ ملکی مسائل کےحل کیلئےاخوت اورہمدردی کامظاہرہ کرناہوگا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف نےعیدکی نمازجاتی امراءمیں اداکی اوراس موقع پرقوم کومبارکباددیتےہوئےاپنےپیغام میں کہاکہ ان کی حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کےایجنڈےپرکام کرتی رہےگی۔

    سابق صدرآصف علی زرداری،سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویزاشرف، جہانگیربدر، لطیف کھوسہ، راجاریاض اور دیگرنےبلاول ہاؤس لاہورمیں نمازعیدادا کی جس کے بعدجیالوں کیلئےآصف علی زرداری کی جانب سےمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

    عمران خان نےاسلام آبادڈی چوک پردھرنےمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز عیداداکی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ عیدمنارہےہیں۔

  • ناراض کارکنوں کے گلے دورکئے جائیں گے، زرداری

    ناراض کارکنوں کے گلے دورکئے جائیں گے، زرداری

    لاہور: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے اٹھارہ اکتوبرکاجلسہ ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا اعلان کررکھا ہےاوراسی سلسلے میں عید الضحیٰ لاہور میں منارہے ہیں

    بلاول ہاؤس لاہورسے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے یہ وقت گھروں میں بیٹھنے کا نہیں ہے کارکن گھروں سے باہر نکلیں۔

    آصف علی زرداری نےپارٹی کے عہدے داروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناراض کارکنوں کے گلے شکوے دور کئے جائیں گے اورانہیں آگے لایا جائے گا۔

  • رکن کے پی اسمبلی کا اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف دھرنے کااعلان

    رکن کے پی اسمبلی کا اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف دھرنے کااعلان

    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے رکن جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ چند وزراء نےکرپشن اوراقرباپروری کا بازارگرم کیا ہواہے انکے خلاف 15 اکتوبر کو دھرنا دیا جایئگا۔

    تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویزخٹک اور ان کے چند وزراء کرپشن کرکے پاکستان تحریک انصاف کو بدنام کررہے ہیں انھوں نے ابھی تک عوام کی خدمت نہیں کی اورنہ ترقیاتی کام کئے بلکہ صرف اسمبلی میں بل پیش کئے اورعمران خان کو جھوٹ بتایا جارہا ہے۔

    ایم پی اے جاوید نسیم نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا کہ کرپشن ابھی بھی کیا جارہا ہے کوئی تبدیلی نہیں آئی صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ پشاور کے لوگ مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ صوبائی حکومت بہتر حکومت نہیں کرسکی۔

    گونوازگو اورگوپرویزخٹک گو کانعرہ لگاتے ہوئے جاوید نسیم نے 15 اکتوبر کو صوبائی حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا جس میں وہ وزراء کی کرپشن کے تمام ثبوت بھی پیش کریں گے ۔

  • انقلابی جنگ جاری رہے گی، طاہرالقادری

    انقلابی جنگ جاری رہے گی، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کے خلاف انقلابی جنگ بھی جاری رہے گی اور سیاسی محاذ پر بھی ان کا مقابلہ کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں انقلاب مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سیلاب زدگان کو ایک دھیلا نہیں دیا صرف فوٹو سیشن کراکر آگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے ساتھ بھی دھوکہ کیا گیا ان کی رجسٹریشن صرف ٹی وی شو ہے ، شمالی وزیرستان کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں دیا گیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میں نے دو سال پارلیمنٹ میں بیٹھ کردیکھا لیکن وہاں کسی قسم کی آزادی نہیں تھی، لوگوں نے کہا کہ اس وقت آمر کی حکومت تھی لیکن سیاسی لوگ آمر سے زیادہ بدتر ثابت ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک سینٹ کے اراکین وزیرِاعظم کی راہ تکتے رہے ، قرارداد بھی منظورکی لیکن وزیرِاعظم پارلیمنٹ نہیں گئے اور گئے تو انقلاب مارچ کے شرکاء کے عوامی دباؤ پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اجلاس میں مسلسل شریک رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دھرتی کی کوئی ماں ایسے فرزند پیدا نہ کرسکی جیسے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ہیں ان کےعزم و استقامت کا زمین وآسمان بھی گواہ ہیں اور پاکستان کے عوام بھی ان کے حوالوں کے شاہدہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابی جنگ کا موقع سالوں میں ایک بار آتا ہے جب کہ انقلابی جنگ ہر روز جاری رہتی ہے کسی کو یہ مغالطہ نہ رہے کہ انقلاب کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ غریبوں کے حقوق کے حصول تک انقلاب کا سفرجاری رہے گا۔

  • قربانی کرنے سے پہلے یاد رکھنے والی باتیں

    قربانی کرنے سے پہلے یاد رکھنے والی باتیں

    کراچی (ویب ڈیسک) – اسلامی کلینڈرکے آخری مہینے ذی الحج کی میں فرزندانِ توحید اسلام کا سب سے بڑارکن حج ادا کرتےہیں اور اس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لازوال قربانی کی یاد میں حلال جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

    قربانی بھی اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو کہ صاحبانِ نصاب پرفرض کیا گیا ہے پاکسانی معاشرے میں بھی قربانی کوانتہائی اہمیت حاصل ہےاوراس کے لئے ہرسال باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔

    قربانی کیونکہ بیک وقت مذہبی اورمعاشرتی فریضہ ہے لہذا چند نکات ایسے ہیں کہ جنہیں قربانی سے قبل جان لینا ضروری ہے۔

    قربانی کےلئے حلال جانور کا انتخاب کیا جائے اورحلال مال سے ہی قربانی کے لئے جانورخریدا جائے۔

    ذبح کرنے سے پہلے جانور کو وافر مقدار میں کھانا اورپانی فراہم کیا جائے اوراس وقت تک کھانے دیا جائے کہ جب تک جانورسیر ہوکرخود منہ نہ ہٹالے۔

    ذبح کرتے ہوئے انتہائی تیزدھارچھری استعمال کی جائے اورچھری جانور کی مناسبت سے ہونہ زیادہ بڑٰی اورنہ ہی چھوٹی۔

    قربانی کا گوشت تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک حصہ صاحبِ خانہ کا، دوسراحصہ رشتے داروں کا اورتیسرا حصہ غرباء مساکین کے لئے مختص ہے اوراسی صورت میں گوشت کی تقسیم ہونی چاہیے۔

    قربانی کا مقصد اول تو اللہ کی راہ میں ایثار کا مظاہرہ کرنا ہے تو دوسری جانب معاشرے کے ان لوگوں کا خیال ہے کہ جوغربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لہذا قربانی میں نام ونمود کے بجائے خالصتاً اللہ کی رضااورغرباء کی مدد کا جذبہ مدِںظررہنا چاہیے۔

    dua

  • ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف  کرا دی گئی

    ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف کرا دی گئی

    نہ پیٹرول کا خرچ نہ ہی لائن میں لگنے کا جھنجھٹ،دو پہیوں کے بعد ایک پہیے والی الیکٹرک موٹرسائیکل بھی متعارف کرادی گئی۔

    اوراب دو کے بعد ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف کرا دی گئی ہے،امریکی اور برطانوی ماہرین نے ایک پہیے پرمشتمل ایسی الیکٹرک سائیکل بنا لی ہے جسے چلانے کے لیے پیٹرول کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اسے بجلی سے چارج کیا جاتاہے،ایک بار چارج ہونے کے بعد الیکٹرک بائیک پینتالیس کلومیٹرتک چلتی ہے، بائیک میں لگا اسٹیبلائزر اس بائیک کوبارہ کلومیٹر کی رفتارتک چلاتا ہے۔