Tag: ARYNews

  • جلد کو خوبصورت بنا نے کیلئےامرود کا استعمال کیجیئے

    جلد کو خوبصورت بنا نے کیلئےامرود کا استعمال کیجیئے

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ امرود کا استعمال چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

    امرود میں چھپی خصوصیات صحت کے لئےخزانہ ہیں،امرود کے استعمال سے چہرے پر نکھارآتا ہے،کھانے کےعلاوہ اسکا رس چہرے پرلگانے یا پتے ابال کر اس کے پانی سے منہ دھونے سے بھی چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے،ماہرین طب کہتے ہیں کہ امرود میں موجود وٹامنز اور پوٹاشیم جلد کو جھریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

  • بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    عراق کا دارلحکومت بغداد بم دھماکے سے گونج اٹھا، دس افرا جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

    دھماکا بغداد کے جنوبی علاقےمیں کیفے کی پارکنگ ہوا، جس کی زد میں آکر دس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ پولیس نے دھماکہ کی جگہ کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • اٹلی:ہالی وڈکےمشہوراداکارجارج کلونی رشتہ ازدواج میں منسلک

    اٹلی:ہالی وڈکےمشہوراداکارجارج کلونی رشتہ ازدواج میں منسلک

    اٹلی میں ہالی وڈکےمشہوراداکارجارج کلونی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    اٹلی کے شہر وینس میں مشہور امریکی فلم ساز اور ہدایت کارجارج کلونی برطانوی ماہر قانون اَمل عالم الدین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،وینس گرینڈ کنال کے سیون سٹار ہوٹل میں ہالی وڈ کےستاروں مشہور اور اہم شخصیات سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شادی کی تقریب کو پرکشش بنانےکیلئےمہمانوں کو کشتیوں کے ذریعے امن کینال ریزورٹ تک لایا گیا۔

  • پیپلزپارٹی کے سردارعلی گوہرکی ڈہرکی آمد، ممنوعہ اسلحے کاآزادانہ استعمال

    پیپلزپارٹی کے سردارعلی گوہرکی ڈہرکی آمد، ممنوعہ اسلحے کاآزادانہ استعمال

    گھوٹکی: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارعلی گوہرمہرکی آمد کے موقعے پران کے حامیوں کی جانب سے جدید اسلحے کی نمائش اورشدید فائرنگ کے باعث اہلیانِ ڈہرکی خوف میں مبتلا ہوگئے۔

    گھوٹکی کے حلقہ این اے دو سوپردہاندلیوں کی درخواست مسترد ہونے کی خوشی میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارعلی گوہر مہر کے حامیوں نے پولیس کی موجودگی میں جدیداسحلے کی نمائش کرنے کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے استقبال کیا، پولیس اہلکار خوشی میں جھومتے رہے۔

    گھوٹکی ضلع کے پندرہ سے زائد تھانوں کی پولیس اہلکار اپنے نمبر بڑھانے کے خاطررکنِ قومی اسمبلی سردارعلی گوہرمہرکو پروٹوکول دیتے رہے مگرہوائی فائرنگ اورجدید اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت تک نہیں کی جبکہ جلوس میں شریک کئی پولیس اہلکار رکن قومی اسمبلی کی گاڑی کے آگے جھومتے نظرآئے۔

  • محمود غزنوی کی طرح حکومت پر حملے کروں گا،عمران خان

    محمود غزنوی کی طرح حکومت پر حملے کروں گا،عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ شہر شہر جلسے کرکے حکومت پر محمود غزنوی کی طرح حملے کروں گا، نوازشریف جھوٹ بولنے کے جرم میں عدالت بلالئے گئے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے دھرنے میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اردو میڈیم، انگلش میڈیم اور مدرسہ میڈیم میں تقسیم کیا گیا، ہم سب کے لئے ایک تعلیمی نظام لائیں گے۔

    انہوں کے کہا کہ بچوں کی تحریک ِ انصاف بنائی جائے گی جس کا منشور وہ خود لکھیں گے۔

    انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتےہوئے نوجوانوں سے کہا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے نواز شریف جھوٹ بولنے کے جرم میں عدالت میں بلالئے گئے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہاکہ نواز اور شہباز کے ساتھ گلوبٹ جو آئی جی بنا پھرتاہے اس کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ دھاندلی چھپانے کے لئے انہیں ڈرایا گیا، ملک سے بھگایاگیااوران کی بیٹی کو دھمکیاں دیں۔ آخر مسلم لیگ ن نے ایسا کیوں کئے،صرف اورصرف دھاندلی چھپانے کے لئے۔

    عمران خان کے مطابق طارق ملک نے یہ بھی کہا کہ عوام کے اربوں روپے خرچ کئے گئے لیکن نہ ہی مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی اورنہ ہی وہ کاغذ استعمال کیا گیا جس کا کہا گیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ شہرشہر جلسے کرکے محمود غزنوی کی طرح حکومت پرحملے کریں گے تاکہ پوراملک جاگ جائے اور ساتھ ہی ساتھ اسلام آباد میں بھی نواز شریف کے استعفے تک دھرناجاری رکھیں گے۔

    انہوں وزیر ِاعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ان کے بعد مینارِ پاکستان میں جلسہ کر کے دکھائیں سب کوپتہ چل جائے گا کہ لاہور کس کا ہے۔

  • محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں۔

    انچارج سی آئی ڈی راجہ عمرخطاب کے مطابق 2010سے کٹی پہاڑی کے علاقے میں بھالو گروپ کا کنٹرول تھا،بھالو پہلے سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا تھا،جسے بعدمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا،مجرم نے اپنے ایریے کونوگوایریا بنانے کیلئے گلیوں میں بیریئر لگارکھے تھے،جبکہ پولیس پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر رکھے تھے۔

    راجہ عمرخطاب کے مطابق بھالو کو تحریک طالبان کے زوال گروپ نے اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا،ملزم نے منشیات کے اسمگلر عباس آفریدی کو علاقے میں اڈہ کھول کردیا تھا،بھالو اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹس کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

  • پولیس کی بھاری نفری نےعمران خان کے گھر کاگھیراؤ کرلیا

    پولیس کی بھاری نفری نےعمران خان کے گھر کاگھیراؤ کرلیا

    اسلام اباد:رات گئےعمران خان نے پولیس کی تحویل سے کارکنوں کو چھڑایا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری نےعمران خان کے گھرکا گھیراؤ کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ چھڑائے گئے افرادکو ہمارے حوالے کیا جائے

  • لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور: آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

    لاہور:آزادی چوک کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا، فائر برگیڈ عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    رات گئے لاہورمیں آزادی چوک کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

     ریسکیوعملےنےفوری کار راوئی کرکے آگ کو مزید پھیلنےسے روک دیا گیا اور قریبی عمارتوں کو آگ سےبچا لیا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    فیکٹری اُس وقت بند تھی اور ورکرز اپنے گھروں کو جا چکے تھے، ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔

  • امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    امریکی پہلوان جان سینا ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور

    ریلسنگ کےشائقین کی اولین پسندجان سیناکو کُشتی کےمقابلوں میں لگنےوالے زخموں نے ریٹائرمنٹ پرمجبورکردیا،ا ب وہ سنیمائوں کے پردے پرجلوہ گرہوں گے۔

    امریکی ریسلر جان سینا کشتی کےمقابلوں میں لگنے والے زخموں سے ہارگئے،جان سینا کو مختلف مقابلوں کےدوران کندھےاورگردن پرلگنےوالی چوٹوں کی تکلیف کاسامنا ہےجبکہ گزشتہ سال ان کے ہاتھ کی سرجری بھی کی گئی تھی،جان سینا کی ریلسنگ سے ریٹارمنٹ کےبعد ڈبلیو ڈبلیو ای انہیں سنیما کے پردےلانےکی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس سے قبل بھی جان سینامتعددہالی ووڈفلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں مشہوردی میرین، 12رائونڈز،لیجنڈری ودیگرشامل ہیں۔

    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز
    جان سینا کی دو مشہور فلمیں،دی میرین اور 12رائونڈز
  • امریکا کی ٹینس سٹارسریناولیمزیوایس اوپن ٹورنامنٹ میں فاتح

    امریکا کی ٹینس سٹارسریناولیمزیوایس اوپن ٹورنامنٹ میں فاتح

    امریکا کی نامورٹینس سٹاراورعالمی نمبرایک سرینا ولیمز نے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

    نیویارک میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنزسنگلزکے فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمزنےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنیا کو چھ تین سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں فتح اپنے نام کرلی۔

    بتیس سالہ سرینا ولیمزسب سے زیادہ چھ مرتبہ یو ایس اوپن اور اٹھارہ مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلزجیتنے کا اعزازحاصل کرچکی ہیں۔