Tag: arynewsurdu

  • انٹر میڈیا ٹی 20 ٹورنامنٹ، اے آر وائی نیوز نے ٹائٹل جیت لیا

    انٹر میڈیا ٹی 20 ٹورنامنٹ، اے آر وائی نیوز نے ٹائٹل جیت لیا

    کراچی: اے آر وائی نیوز نے انٹر میڈیا ٹی 20 ٹورنامنٹ ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے کراچی میں ہونے والا انٹر میڈیا ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں اے آر وائی نیوز نے آج نیوز کو 88 رنز سے شکست دی۔

    اے آر وائی نیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 215 رنز بنائے تھے، بدر عابدی نے شان دار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 67 رنز بنائے، بابر خان اور عتیق احمد نے 38-38 رنز بنائے۔

    جواب میں اے آر وائی نیوز کی تباہ کن بولنگ کے آگے مخالف ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کر سکی، بولرز نے نپی تلی بولنگ سے آج ٹی وی کو 215 رنز کے تعاقب میں صرف 127 رنز تک ہی محدود کر دیا۔

    اے آر وائی کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر خان، عامر شیخ اور عدنان خان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اے آر وائی نیوز نے جیونیوز کو ہرا دیا

    میچ کے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    واضح رہے کہ یہ ایونٹ حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک سے کھیلا گیا، 27 نومبر کو اے آر وائی نیوز نے سیمی فائنل میں جیو نیوز کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا، اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے 141 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر 10 اوورز میں ہی پورا کر لیا تھا۔

  • طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے، جہانگیر ترین

    طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے، جہانگیر ترین

    کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نجفی کمیشن رپورٹ کے بعد شہباز شریف، رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں، ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومتی فیصلے نواز شریف کررہے ہیں، حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں صرف چہرے تبدیل ہوتے ہیں، ملک کی آخری امید عمران خان ہیں، عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا جاتا، بلوچستان میں لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، پی ٹی آئی بلوچستان میں منظم ہوگئی ہے، بلوچستان میں پارٹی منظم کرنے میں سردار یار محمد نے کردار ادا کیا، بلوچستان میں آئندہ حکومت ہم بنائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سب کچھ ہوسکتا ہے مگر جے یو آئی ف سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔

    یہ پڑھین: شہباز شریف و رانا ثناء کا جرم ثابت ہوگیا، کارکنان کال کے لیے تیاررہیں، طاہر القادری


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فیض آباد دھرنا، آرمی نے ملک کو بڑے سانحے سے بچا لیا، جسٹس قاضی امین

    فیض آباد دھرنا، آرمی نے ملک کو بڑے سانحے سے بچا لیا، جسٹس قاضی امین

    لاہور: ہائیکورٹ نے لا پتہ شیعہ رہنما ناصر عباس کو ایک ہفتے کے اندر بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دھرنے کے معاملے پر ملک کو بڑے سانحہ سے بچایا اگر یہ معاملہ نہ سلجھتا تو بڑی لاشیں گرتیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناصر عباس کی گمشدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ دائر درخواست کی سماعت جسٹس قاضی محمد امین نے کی، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دھرنے کے معاملے پر ملک کو بڑے سانحہ سے بچایا اگر یہ معاملہ نہ سلجھتا تو بڑی لاشیں گرتیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میجر اسحاق کی شہادت پاک فوج کی قربانیوں کا ثبوت ہے ان کے تابوت پر بیٹھی ننھی بیٹی کی تصویر دیکھ کر ساری رات سو نہیں سکا۔

    دورانِ سماعت شیعہ رہنما کے بھائی علی عباس نے عدالت کو بتایا کہ ناصر عباس نے رانا ثنااللہ کی جانب سے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے بارے میں متنازع بیان دینے پر ان کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد بھائی کو اغوا کر لیا گیا لہذا عدالت ان کی بازیابی کا حکم دے۔

    پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ناصر عباس کی بازیابی کے لئے مشتبہ جگہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

    عدالت نے پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مصالحے لگا کر بات کرنا بند کرے، سرکاری سطح پر عدلیہ کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، وزیروں کو عدلیہ کی عزت کا کوئی خیال نہیں۔

    مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی نااہلی درخواست دائر کرنے والے شہری کی مبینہ گمشدگی

    عدالتی حکم پر ملٹری انٹیلی جنس کے افسر کرنل احمد عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے جج کو بتایا کہ ناصر عباس شیرازی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کی تحویل میں نہیں ہیں۔

    عدالت نے تمام ملکی ایجنسیوں کو مربوط انداز میں وحدت المسلمین کے لاپتہ رہنما ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرا کے عدالت میں چار دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہماری ایجنسیوں کے لئے لاپتہ شخص کو بازیاب کرانا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ ہم ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے واقف ہیں۔

  • ملتان: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق

    ملتان: ٹرک اور اسکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں ٹریفک حادثے میں 4 بچے جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے قریبی شہر وہاڑی میں ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کے باعث 4 بچے جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اسکول وین کو ٹکر مارنے والا آئل ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔ مقتول کی شناخت سکندر ممتاز کے نام سے ہوئی۔

    پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کے ورثا نے بوٹ بیسن تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

  • براؤن اسٹرومین پر رینز کا حملہ: ’بیک لیش‘ میں شرکت مشکوک

    براؤن اسٹرومین پر رینز کا حملہ: ’بیک لیش‘ میں شرکت مشکوک

    لندن: ڈبلیو ڈبلیو ای را کے میچ میں رومن رینز نے اسٹرومین پر حملہ کرکے مخالف ریسلر کئی دنوں کے لیے رنگ سے باہر کردیا، جس کے بعد اسمیک ڈاؤن بیک لیش کے نام سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اسٹرومین کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر رینز نے اسٹرومین کو رنگ سے باہر کردیا ہے، رینز نے اسٹرومین پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک ریسلر سے مقابلے میں مصروف تھے۔

    رومن رینز رنگ میں آئے ہی نہیں تھے کہ دور سے ہی اسٹرومین، رینز کو دیکھ کر حیران رہ گئے، رینز نے رنگ میں آتے ہی اسٹرومین پر سپر مین مکوں کی بھرمار کردی۔ اسٹرومین ابتدائی مکوں سے سنبھل ہی نہیں سکے تھے کہ رینز نے اسی دوران اُن کے ہاتھ میں بندھے ہوئے پلاستر پر حملہ کیا اور پھر اسٹرومین کو رنگ سے باہر پھینک دیا۔

    رومن نے اسٹرومین کی کمر پر کرسیوں سے پے در پے حملے کیے اور انہیں شدید زخمی کیا جس کے بعد امدادی ٹیم نے وہاں پہنچ کر زخمی ہونے والے ریسلر کو بچایا، یاد رہے اسٹرومین پہلے ہی زخمی تھے تاہم اس حملے کے بعد وہ مزید زخمی ہوگئے جس کے بعد اُن کی اگلے ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ براؤن اسٹرومین نے ڈبلیو ڈبلیو را کے ایک میچ میں رومن رینز پر حملہ کیا یہی نہیں جب وہ زخمی ہوگئے تو ان کو طبی امداد کے لیے لے جانے والی ایمبولینس کو بھی پلٹ دیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں

  • دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر ریلیز کردیا گیا ہے‘  ٹیوب لائٹ عید الفطر کے موقع پرفلم بینوں کے سامنے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    ٹیوب لائٹ کی ڈائرکشن کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے ہیں، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کوئی بھارتی اداکارہ نہیں بلکہ چینی اداکارہ ’زوہو زوہو‘ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، فلم کو انڈٰیا، کے علاوہ چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    اداکارہ زوہو زوہوکا کہنا ہے کہ ’’ امید ہے کہ ٹیوب لائٹ انڈیا اوردیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی اچھا بزنس کرے گی‘‘۔

    ٹیوب لائٹ کی کہانی سن 1962ء میں ہونے والی انڈو چائنہ جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لداخ اور منالی میں کی گئی ہے۔


    فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی


    دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کی عید الفطر اسٹارر بجرنگی بھائی  میں ’منی کے مرکزی کردار‘ کی طرح ٹیوب لائٹ میں بھی ایک چائلڈ اداکار متین رائے کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان بھی فلم میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہی نہیں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی سولجر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

     بھارت کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹیوب لائٹ فلم کو ریلیز سے  پہلے ہی کامیاب فلم قرار دے دیا ہے۔