Tag: ARYPAKISTAN

  • الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہی: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہی: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    کراچی:ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکہا ہےکہ الطاف حسین اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہیں۔

    حیدر آبادمیں افطار ڈنرکےشرکاسےخطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا آج کل جس انقلاب کا ذکر کیا جارہا ہےاس انقلاب کے لیے کسی خون ریزی کی ضرورت نہیں،انقلاب میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کو بھی دعوتیں دی جارہیں ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کےلیے بتا دینا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین اپنے حصہ کا انقلاب لا چکے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں سےغریب اورمتوسط طبقے کےافراد کو اسمبلیوں میں بھیجنا شروع کردیں انقلاب آجائے گا، حکومت اور چہروں کی تبدیلی میں ہماری دلچسپی نہیں ہے،اگر کوئی نظام کی تبدیلی کیلئے آگے آیا تو ہم اس جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار اداکریں گے۔

  • اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ خان کی رہائی ،صحافی تنظمیوں کی ملک بھرمیں احتجاج کی کال

    اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ خان کی رہائی ،صحافی تنظمیوں کی ملک بھرمیں احتجاج کی کال

    کراچی: فرض کی ادائیگی میں غلطی سے افغانستان سرحد پار کرجانے والے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر فیض اللہ خان کو افغانستان میں چار سال قید کی سزا سنادی گئی ۔

    افغان حکومت کے اقدام پر ملک پی ایف یو جے اورکے یو جے سمیت ملک بھر کی صحافی تنظمیوں نےاحتجاج کی کال دے دی ہے۔

    صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ فیض اللہ کی با حفاظت اور جلد از جلد رہائی کے لئے بدھ کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیوں نکالی جائیں گی۔

    جنرل سیکرٹیری کے ایف یو جے رضوان بھٹی کا کہنا ہے کہ فیض اللہ کی رہائی کے لئے کراچی پریس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے بھی کوئٹہ پریس کلب سے افغان قونصلیٹ تک ریلی نکالی جائے گی ۔

    جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے خورشید عباسی نے کہا کہ فیض اللہ کی رہائی کے لیے ملک بھر کے صحافی اے آر وائی نیوز اور انکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔