Tag: ARYURDU

  • آئی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گرد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں،وزیر اعلی سندھ

    آئی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گرد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں،وزیر اعلی سندھ

    کراچی:وزیراعلی سندھ نے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے حوالے سے ایک بار پھر سندھ حکومت کا موقف واضع کردیا،حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا ماضی میں آئی ڈی پیز کے حوالے سے تلخ تجربات ہیں۔ آئی ڈی پیز کی آڑ میں دہشتگرد بھی آجاتے ہیں

    ان کا کہنا تھا سندھ میں داخل ہونے والے غیر قانونی آئی ڈی پیز کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

    قائم علی شاہ کا آئی ڈی پیز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئی ڈیپیز کے حوالے اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔

    ائی جی سندھ نےکابھی یہی کہنا ہےکہ آئی ڈی پیزکے روپ میں طالبان کراچی میں داخل ہوسکتے ہیں، دہشت گرد پولیس سے زیادہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

  • کراچی جناح اسپتال:2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم،چہ جان سے گیا

    کراچی جناح اسپتال:2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم،چہ جان سے گیا

    کراچی: جناح اسپتال کے شعبہ اطفا ل میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے بعد نامعلوم افراد نےاسپتال کے باہر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں افرا تفری مچ گئی اس دوران علاج نہ ملنے سے ایک بچہ دم توڑ گیا۔

    اسپتال ذرائع کےمطابق لڑائی کا آغاز اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تنازعے سے ہوا،جو بڑھتے بڑھتے دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیارکر گیا ،واقع کے بعد نامعلوم افراد نے اسپتال کے باہر ہوائی فائرنگ کردی۔

    اس دوران علاج کے لئے لایا گیا ایک بچہ بھی مناسب علاج نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں ملی ہیں جبکہ جناح اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ بھی فرارہیں۔

  • جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    ریو دی جنیرو: ابتدائی منٹوں میں ارجنٹائن کی ٹیم خطرناک نظر آئی,ارجنٹائن کو پہلے کارنرملا لیکن فائدہ نہ
    اٹھایا جا سکا۔پہلے ہاف کا کھیل مکمل ہونے تک کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ 

    ارجنٹائن کو گول کرنے کا زبردست موقع ملا لیکن اسٹرائیکر ہیگوائین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے,دوسرے ہاف کے پہلےمنٹوں میں ارجنٹائن نے گول کرنےکےدو موقعے پیدا کیے,ایک بار ہیگوائن آف سائیڈ ہو گئےدوسری بار لیونل میسی گول نہ کر سکے۔

    میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی,اضافی وقت کے پہلے ہاف کا کھیل تیز رفتاری سے شروع ہوا,اضافی وقت کا بھی پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوا۔

    اضافی وقت میں نوجوان جرمن کھلاڑی ماریو گٹزر نے گول کر دیا،اس طرح جرمنی چوبیس سال بعد فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔