Tag: as interim PM

  • شاہدخاقان عباسی کی بطور وزیراعظم نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    شاہدخاقان عباسی کی بطور وزیراعظم نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    کراچی : مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہدخاقان عباسی کی بطوروزیراعظم نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہدخاقان عباسی کی بطوروزیراعظم نامزدگی چیلنج کردی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے شاہدخاقان عباسی پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، شاہد خاقان صادق و امین کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان نے بطور وزیر پٹرولیم ایل این جی معاہدوں میں کرپشن کی، شیخ عمران کو غیر قانونی طور ایم ڈی پی ایس او مقرر کیا گیا، نوازشریف کی مداخلت پر شاہد خاقان کیخلاف نیب انکوائری روکی گئی۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ شاہد خاقان کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیا جائے، شاہدخاقان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں، نیب کو شاہد خاقان کیخلاف ازسرنو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔


    مزید پڑھیں : نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر


    اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف درخواست دائر کی گئی، جس میں ان کی نامزدگی چیلنج کردی گئی، درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتوا ہے، مقدمے میں ملوث شخص کی نامزدگی غیر قانونی ہے لہٰذا ان کی نامزدگی کالعدم قراردی جائے۔

    یاد رہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم جبکہ شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو 45دنوں کے لیے وزیر اعظم بنایا جائے گا، جس کے بعد مستقل طور پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد

    شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا جبکہ مستقل وزیراعظم شہبازشریف ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سابق وزیراعظم کی زیرصدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں عبوری وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کے نام کی منظوری دیدی جبکہ شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، نوازشریف کچھ دیر میں باقاعدہ اعلان کرینگے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو 45دنوں کے لیے وزیر اعظم بنایا جائے گا، جس کے بعد مستقل طور پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سعد رفیق، عبدالقادر بلوچ،اسحاق ڈار،شاہد خاقان عباسی شریک ہوئے جبکہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور بیرسٹرظفراللہ بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں نواز شریف کو دی گئی سزا کے تعین پر ریویو پٹیشن سمیت دیگرآپشن پرمشاورت کی گئی، بریفنگ کے بعد عدالتی فیصلے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی، اجلاس کے بعد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت حکومتی اتحادیوں کو فون کر کے عبوری اور مستقل وزیر اعظم کے ناموں پر اعتماد میں لیا۔

    غیر رسمی اجلاس میں اتفاق کے بعد آج شام ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے نام کی توثیق کرائی جائے گی ۔

    خیال رہے کہ پیڑولیم  وزیر شاہد خاقان عباسی نااہل وزیراعظم کے جیل کے بھی ساتھی رہے، شاہد خاقان عباسی پر متنازع ایل این جی ڈیل کا بھی الزام ہے 1999 میں نواز حکومت کا تختہ الٹنے جانے کے وقت شاہد خاقان چیئرمین پی آئی اے تھے، اور انہیں بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہی طیارہ سازش کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    سال 2008گیلانی کے دور حکومت میں وہ وزیر تجارت رہے، گیلانی کے دور میں وہ دفاعی پیداوار کے وزیر بھی رہے، 1988 میں نیشنل اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے جبکہ جون 2013 میں پیڑولیم کے وزیر بنے۔


    مزید پڑھیں :  پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔