Tag: as prime minister

  • عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی آفیشل تصویر جاری

    عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی آفیشل تصویر جاری

    اسلام آباد : عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی تصویر جاری کردی گئی، تصویر سرکاری محکموں، اداروں کی ویب سائٹس اور سفارتخانوں میں آویزاں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کا بطوروزیراعظم آفیشل فوٹو شوٹ مکمل ہوگیا، تصویر سرکاری طور پر وزیراعظم عمران خان کی شناخت کے لئے استعمال ہوگی اور سرکاری محکموں،اداروں کی ویب سائٹس اورسفارتخانوں میں آویزاں کی جائے گی۔

    ملک کے ہر نئے سربراہ کا خاص فوٹو شوٹ روایت رہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی تصویر آفیشل سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی ہے۔

    یاد رہے 17 اگست کو قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

    جس کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

  • پی ٹی آئی نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کے فیصلے کی مخالفت کردی

    پی ٹی آئی نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کے فیصلے کی مخالفت کردی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے فیصلےکی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ شہباز شریف حدیبیہ پیپر ملزکیس میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کے فیصلے پراعتراض اٹھا دیا ، ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حدیبیہ پیپر ملزکیس میں ملوث ہیں، شہباز شریف شوگر ملزکی غیرقانونی منتقلی کے بھی ذمہ دار رہے، کیسز میں ملوث ہونے پر شہبازشریف ایم این اے، ایم پی اے بننے کے اہل نہیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے قائد ایوان کے لیے ناموں پر غور کیا گیا، وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان، راناتنویر، خرم دستگیر کے ناموں پر غور کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : نئے وزیراعظم کی نامزدگی، شہباز شریف فیورٹ، حتمی فیصلہ نوازشریف کے سپرد


    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی پینتالیس دن کیلئے کی جائے گی، جس کے بعد شہباز شریف کو قیادت سونپی جائے گی، شہباز شریف قومی اسمبلی آنے کے لیے نواز شریف کی نشست این اے ایک سو بیس سے الیکشن لڑیں گے۔

    دوسری جانب ن لیگ کیجانب سے متوقع وزیر اعظم شہبازشریف حدیبیہ پیپر مل کیس میں شامل ہیں، اس تناظر میں خادم اعلیٰ کے لیے وزارت اعظمیٰ کی کرسی سنبھالناآسان نہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف سترہ جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو ان سے حدیبیہ معاملہ التوفیق انویسٹمنٹ فنڈز کے قرض کے ذریعے لندن کی جائیدادوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی اور اب جب سپریم کورٹ حکم نامے کے تحت چھ ہفتوں کے اندر اسحق ڈار کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کا ریفرینس جب فائل کیا جائے گا تو شہباز شریف بھی یقینی طور پر اس کے گھیرے میں آ جائیں گے۔

    حدیبیہ کیس کے علاوہ جے آئی ٹی کے سامنے انہوں نے گلف اسٹیل مل کے کاغذات پر اپنے ہی دستخط پہچانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بارے میں بھی تحقیقات ہونی باقی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق خادم اعلیٰ کے لیے وزارت اعظمیٰ کا تخت کانٹوں کی سیج ثابت ہو سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

    خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، فوج اورعدلیہ مخالف سازش میں شریک نہیں ہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔

    ذرائع کےمطابق نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر خواجہ آصف کو وزارت عظمی دیئے جانے پر چوہدری نثار کو شدید تحفظات ہیں۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ کی ناراضی ختم کرانے کیلئے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کی، چوہدری نثار نے رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ایازصادق اور شاہد خاقان عباسی کو بحثیت وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور انھیں ان دونوں رہنماؤں کیساتھ کام کرنے پرمسئلہ نہیں جبکہ اتوار کو پریس کانفرنس میں لیگی رہنما پارٹی حالات کے ذمہ داروں کا نام بتاتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل سے آگاہ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف کا نام سرفہرست


    اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار جلد وزیر داخلہ کے عہدے دے مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں نئے وزیراعظم کے ناموں پر غورکیا گیا ۔۔
    ذرائع کا کہنا ہے نئے وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف کا نام سر فہرست ہے  جبکہ متبادل وزیراعظم کے طورپر اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کا نام  بھی زیرِغور ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔