Tag: asad ashraf

  • ن لیگ کےحمایت یافتہ سینیٹراسد اشرف کی کامیابی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    ن لیگ کےحمایت یافتہ سینیٹراسد اشرف کی کامیابی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ سینیٹر اسد اشرف کی کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹرزرقا نے ن لیگ کے حمایت یافتہ سینیٹر اسد اشرف کی کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کردیا۔

    ڈاکٹرزرقا نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ ڈاکٹر اسد اشرف کو نواز شریف نے ٹکٹ جاری کیا جبکہ َالیکشن کمیشن نے بطور آزاد امیدوار انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون الیکشن کمیشن کوازخود انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے ڈاکٹر اسد اشرف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی معاملہ زیرسماعت ہے۔


    سینیٹ میں ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب


    خیال رہے کہ یکم مارچ کو مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کی صورت میں خالی ہونے والی نشست پر غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار اسد اشرف سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے

    مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کیے تھے ، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا 38 ووٹ حاصل کرسکیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • سینیٹ میں ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی کارکنوں‌ کو مبارکباد

    سینیٹ میں ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی کارکنوں‌ کو مبارکباد

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کی صورت میں خالی ہونے والی نشست پر غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار اسد اشرف سینیٹ کے لئے منتخب ہوگئے۔

    مسلم لیگ ن کے اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا 38 ووٹ حاصل کرسکیں۔

    دراڑیں ڈالنے والی قوتوں کے لیے یہ نتیجہ نوشتہ دیوار ہے، رانا ثناء اللہ

    اسد اشرف کی جیت پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نتیجہ ثابت کرتا ہے ن لیگ نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دراڑیں ڈالنے والی قوتوں کے لیے یہ نتیجہ نوشتہ دیوار ہے، مسلم لیگ کے امیدوار کو 309 ووٹ پڑے ہیں، ن لیگ کے 310 کے مقابلے میں 313 ووٹ بنتے ہیں، ڈاکٹر زرقا کو 38 ووٹ پڑے ہیں، ایک ووٹ ضائع ہوا۔

    بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام ہوگئی، مریم نواز

    دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ن لیگ اور جمہوریت کے شیروں کو مبارک، سب سے بڑی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش ناکام ہوگئی۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پلاننگ اللہ کی چلتی ہے، مسلم لیگ ن کے ہر ممبر نے پارٹی کو ووٹ دیا، سوائے ناکامی و ادارے کی رسوائی آپ کو کیا ملا جماعت کا نام، نشان چھین کر۔

    یہ پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

    یاد رہے کہ توہین آمیز تقریر کیس میں نااہلی کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں