Tag: asad kharal

  • اسد کھرل کی دو مقدمات میں ضمانت منظور، جیل سے رہائی

    اسد کھرل کی دو مقدمات میں ضمانت منظور، جیل سے رہائی

    سکھر : سابق صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے فرنٹ مین اسد کھرل کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرنے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسد کھرل کو دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان وجہ تصادم بننے والے اسد کھرل کو دو مقدمات پر ضمانت پر رہا کردیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں دو لاکھ روپے کے مچلکے اور سرکار میں مداخلت کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔

    اکیس جولائی کو حساس اداروں کے تعاون سے رینجرز نے حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔ اسد کھرل کو کار سرکار میں مداخلت اور ٹی ٹی پستول رکھنے کے مقدمات درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    عدالت نے اسد کھرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ چند روز قبل پولیس نے دونوں مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا۔ آج عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو آزاد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، جس کے بعد اسد کھرل کو سینٹرل جیل سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسد کھرل رہائی کے بعد کراچی روانہ ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسد کھرل سابق وزیرداخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کا قریبی ساتھی ہے۔

    اس سے قبل جب رینجرز نے اسد کھر ل کو گرفتار کیا تھا تو بااثر افراد نے اسد کھرل کو رینجرز کی تحویل سے آزاد کرالیا تھا جس پر رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان ٹھن گئی تھی۔

     

  • لاڑکانہ : طارق سیال اور اسد کھرل کے ساتھی سمیت دس افراد گرفتار

    لاڑکانہ : طارق سیال اور اسد کھرل کے ساتھی سمیت دس افراد گرفتار

    لاڑکانہ: رینجرز نے طارق سیال اور اسد کھرل کے قریبی ساتھی عابد بگھیو سمیت دس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے فرنٹ مین کے فرار کے بعد لاڑکانہ میں رینجرز ایکشن میں آ گئی۔ اسد کھرل کے قریبی ساتھی انسپکٹر سی آئی اے جانی شاہ کے گھر کے اطراف ناکے لگادئیے گئے۔


    10 including former naib nazim arrested in Asad… by arynews

    رینجرز نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے گھر کی جانب جانے والے راستوں کی پر بھی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن وزیراعلیٰ سندھ کےرابطے کے بعد ڈی جی رینجرز نےناکہ بندی ختم کرادی۔

    تحصیل ڈوکری کے گاؤں کارانی میں کارروائی کے دوران سابق یونین ناظم عابد بگھیو سمیت رینجرز نے دس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں عامر بگھیو، ساجد بگھیو، راحب بگھیو، ابراہیم بگھیو ودیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گرفتارافراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، رینجرز نے لاڑکانہ کے سابق مئیر قربان عباسی کے بھتیجے منصور عباسی اور ڈگری کالج کے ہیڈ کلرک منظور منگن کی گرفتاری کیلئے بھی ان کے گھروں پر چھاپے مارے لیکن دونوں اپنے گھروں سے غائب تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کے فرارمیں ملوث بااثر افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ رینجرز کے مطابق عابد بگھیو مفرور اسد کھرل اور طارق سیال کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔ تازہ ترین اطکاعات کے مطابق رینجرز نے تفتیش کے بعد دس میں سے تین افراد کو چھوڑ دیاہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کی اہم حکومتی شخصیت کے ایک مبینہ فرنٹ مین کو لاڑکانہ میں حساس ادارے کی قید سے چھڑایا گیا تھا، معاملہ نمٹانے کے لئے وزیر داخلہ سندھ لاڑکانہ پہنچ گئے۔

    لاڑکانہ کی اہم حکومتی شخصیت کے بھائی طارق سیال بھی اس دوران دو سو سے زائد افراد کے ہمراہ ناکے پر پہنچ گئے اور مشتعل افراد نے حساس ادارے کے اہلکاروں سے مبینہ طور پر بدسلوکی کی اور زیر حراست اسد نامی شخص کو اس ادارے کی حراست سے چھڑا کر فرار کرادیا گیا۔

     

  • این ایل سی اسکینڈل: نیب نے دیگر ملزمان کیخلاف کارروائی تیز کردی

    این ایل سی اسکینڈل: نیب نے دیگر ملزمان کیخلاف کارروائی تیز کردی

    اسلام آباد : این ایل سی اسکینڈل میں ریٹائرڈ فوجی افسروں کو سزاؤں کے بعد نیب نے بھی سویلین ملزمان کیخلاف کارروائی تیز کردی ہے۔

    نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانیوالی رپورٹ میں این ایل سی معاملہ جلد نمٹانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اسد کھرل کی درخواست پر سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے این ایل سی اسکینڈل میں ہونے والی اب تک کی کارروائی پر رپورٹ طلب کی تھی جو نیب نے جمع کروادی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائی پروفائل ملزمان کو فریش نوٹس ایشو کئے جاچکے ہیں اور این ایل سی سے اوریجنل ریکارڈ ملنے پر یہ معاملہ بہت تھوڑے عرصے میں نمٹا لیا جائے گا۔