Tag: Asad Munir

  • چیئرمین نیب کا بریگیڈیئر (ر )اسد منیر کی خود کشی کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کا آغاز

    چیئرمین نیب کا بریگیڈیئر (ر )اسد منیر کی خود کشی کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کا آغاز

    آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بریگیڈیئر (ر )اسد منیر کی خود کشی سےمتعلق انکوائری کاآغاز کردیا اور نیب راولپنڈی نے تمام ریکارڈ بھی فراہم کر دیا، انکوائری کا مقصد خودکشی کی وجوہات جاننا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر (ر )اسد منیر کی خود کشی سےمتعلق انکوائری کاآغاز کردیا، چیئرمین نیب جاوید اقبال نے خود انکوائری کا آغاز کیا، نیب راولپنڈی نے تمام ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اسد منیر کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی متعلقہ کمپنی سے طلب کرلیا گیا، ضرورت پڑنے پر اسد منیر کا موبائل فون بھی طلب کیاجاسکتاہے، انکوائری کا مقصد خودکشی کی وجوہات جاننا ہے۔

    گذشتہ روز چیئرمین نیب نے اسد منیر کے خودکشی کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب راولپنڈی سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کا اسد منیر کی خود کشی کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی تاہم اسد منیر کی خود کشی کرنے کی فوری اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی، البتہ خاندانی ذرائع نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اسد منیر نیب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے، خودکشی سے ایک روز قبل نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

    بریگیڈیئر اسد منیر کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اہل خانہ نے کوئی مقدمہ درج کرایا۔

    بعد ازاں بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا، جس میں نیب کے رویے پر تنقید کی گئی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے جواب طلب کیا تھا۔

  • چیئرمین نیب کا اسد منیر کی خود کشی کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین نیب کا اسد منیر کی خود کشی کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:‌چیئرمین نیب نے اسد منیر کے خودکشی کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے.

    واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی، پولیس نے رات کو لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی۔ اسد منیر کی خود کشی کرنے کی فوری اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی، البتہ خاندانی ذرائع نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اسد منیر  نیب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے.

    خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے، خودکشی سے ایک روز قبل نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

    بریگیڈیئر اسد منیر کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ فور میں ادا کی گئی، پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اہل خانہ نے کوئی مقدمہ درج کرایا۔

    مزید پڑھیں: اسد منیر کی خودکشی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    بعد ازاں بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا، جس میں نیب کے رویے پر تنقید کی گئی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے جواب طلب کیا تھا.

    اب ترجمان نیب نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال خود کریں گے.

  • اسد منیر کی خودکشی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    اسد منیر کی خودکشی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ نے برییگیڈیٹر (ر) اسد منیر کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کا آخری خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا کہ بریگیڈیئرریٹائرڈاسدمنیر نےخود کشی کیوں کی؟۔

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرد اسد منیر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اُن کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے اُسے پمز اسپتال منتقل کیا تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر (ر)اسد منیر نیب کی جانب سےجاری تحقیقات پر پریشان تھے، نیب کی جانب سے ان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈاسد منیرسی ڈی اے میں ممبراسٹیٹ بھی رہ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نےچیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی 

    ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی، پولیس نے رات کو لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسد منیر کے خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے، گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

    دوسری جانب بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، لاش بیٹے نے وصول کی، ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے انتظامیہ کو قانونی کارروائی سے روک دیا تھا۔

    بعد ازاں اُن کا نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ فور میں ادا کیا گیا تھا جس میں اہل خانہ سمیت اُن کے دوست احباب نے شرکت کی تھی، پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اہل خانہ نے کوئی مقدمہ درج کرایا۔

  • بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی تدفین کردی گئی

    بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی تدفین کردی گئی

    اسلام آباد: دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر(ر)اسدمنیرکی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی، اہل خانہ نے مرحوم کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسدمنیر اپنے کمرے میں  مردہ پائے گئے، ان کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو سے ملی، جس کے بعد اہل خانہ نے اُسے پمز اسپتال منتقل کیا۔

    اسد منیر کا نماز جنازہ ایچ ایٹ فور میں ادا کیا گیا جس میں اہل خانہ سمیت اُن کے دوست احباب نے شرکت کی، بعد ازاں مقامی قبرستان میں اُن کی تدفین کردی گئی، اہل خانہ نے مرحوم کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس کے باعث قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر (ر)اسد منیر نیب کی جانب سےجاری تحقیقات پر پریشان تھے، نیب کی جانب سے ان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام تھا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈاسد منیرسی ڈی اے میں ممبراسٹیٹ بھی رہ چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے گذشتہ رات پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی، پولیس نے رات کو لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسد منیر کے خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے، گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

    دوسری جانب بریگیڈئیر (ر)اسد منیر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، لاش بیٹے نے وصول کی، ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی، واحقین کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پوسٹ مارٹم روکا۔

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خودکشی کی خبر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا اسد منیر کے انتقال کی خبر پریشان کن ہے، دعا ہے اللہ خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔