Tag: asad omer

  • اسد عمرکا قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پراظہارِلاعلمی

    اسد عمرکا قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پراظہارِلاعلمی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے قلمدان تبدیل ہونے سے متعلق خبروں سے لاعلمی کا اظہار کردیا ، ان کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اجلاس کی صدارت کررہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے اپنے قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پرلاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشاد اختر سے کل ہی ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ خزانہ کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    اسد عمر نے ان خبروں سے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی بطور وزیرِ خزانہ ایک اجلاس کی صدارت کررہا ہوں۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وزارتِ خزانہ کی ناقص کارکردگی کے سبب وفاقی حکومت اسد عمر کا قلمدان تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں بھی ناقص کارکردگی والےوزراء کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ کے لئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ،جن میں شمشاد اختر کا نام سرفہرست ہے جبکہ مزید 2 ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔شمشاد اختر نگراں وزیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کے عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

  • پاکستان میں جلد پے پال سروس شروع کی جائے گی: اسد عمر

    پاکستان میں جلد پے پال سروس شروع کی جائے گی: اسد عمر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ چار ماہ میں پے پال یا اس سے ملتا جلتا آن لائن پیمنٹ پلیٹ فارم جلد ہی پاکستان میں روشناس کرایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت جانتی ہے کہ پاکستان میں با صلاحیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد فری لانسنگ شعبے سے وابستہ ہے اور وہ ماہانہ کثیر زرمبادلہ بیرون ملک سے پاکستان لاتے ہیں، ان ان کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کی محنت کا صلہ محفوظ بنانے کے لیے پے پال یا ایسی کسی سروس کا ہونا ضروری ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو گھر بیٹھے ماہانہ لاکھوں ڈالر کما کر ملک میں لاسکتی ہے لیکن انہیں بیرون ملک مقیم کلائنٹس سے لین دین کے لیے پے پال جیسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزارتِ آئی ٹی کو اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ آئندہ چار مہینے میں پے پال کی انتظامیہ کو قائل کیا جائے کہ وہ پاکستان جیسی وسیع مارکیٹ کو نظر انداز نہ کرے اور یا تو یہاں کام شرو ع کرے یا اس جیسا کوئی پلیٹ فارم تشکیل دینے میں مدد فراہم کرے۔

    یاد رہے کہ آن لائن دنیا میں پے پال کو رقم کی لین دین کے حوالے سے ایک اہم مقام حاصل ہے۔ اس سروس کو تقریباً دو دہائیوں سے آن لائن رقوم کی ترسیل کا اہم طریقہ مانا جاتا ہے اور اس کے کروڑوں صارفین دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔اس سروس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے میں رقم کی ترسیل نہایت آسان اور محفوظ طریقے سے کی جاسکتی ہے تاہم بد قسمتی سے یہ سروس اب تک پاکستان میں میسر نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ماضی کی حکومتوں نے بھی پے پال کو پاکستان میں کام کرنے کی دعوت دی لیکن اس کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہے ہیں۔

  • مشاہداللہ کے انٹرویو پر وزیرِاعظم پوزیشن واضح کریں، اسد عمر

    مشاہداللہ کے انٹرویو پر وزیرِاعظم پوزیشن واضح کریں، اسد عمر

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے وفاقی وزیر مشاہد اللہ کے متنازع بیان پر وزیرِاعظم سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر مشاہد اللہ کے مطابق ظہیرالاسلام سازش کا حصہ تھے توغداری کا مقدمہ چلایا جائے اور اگر الزامات غلط ہیں تو وفاقی وزیر کو وزارت سے الگ کیا جائے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک تماشا تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اس سےقبل وزیرِدفاع بھی آئی ایس آئی سربراہ پر الزام لگاچکے ہیں۔