Tag: Asad Qaiser

  • وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے۔‘‘

    سابق اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر دفاع ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیتے، لیکن ان کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، بلوچستان اور قومی اسمبلی میں جعلی نمائندے ہیں، جعلی لوگ اسمبلی میں لائے گئے جوعوام کے نمائندے نہیں۔

    اسد قیصر نے کہا ہم نے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تاکہ پارلیمنٹ کو طاقت ملے، بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں دیے گئے، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، ایران اور افغانستان کے ساتھ آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ صرف آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے کہوں گا ابھی میں سندھ گیا تھا، ایسا لگا وہاں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، سندھ تو چھوڑیں کراچی کا حال دیکھ لیں، پورا انفرا اسٹرکچر ہی تباہ حال ہے۔

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا، ترجمان دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سوا ساری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ لوگ دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے انکاری ہیں، حملے کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے منفی کردار ادا کیا اور دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا۔

  • محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا: اسد قیصر

    محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا: اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہے کہ محسن نقوی کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے لیا جائے، اس نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا مولانا اس وقت حکومت کی طرف جائیں گے اگر وہ حکومت کی طرف گئے تو اپنا سیاسی نقصان کریں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ نور عالم خان پر فضل الرحمان سے بات ہوئی ان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مولانا نے نور عالم سے بات کی ہے، مولانا نے کہا ہے اگر کوئی بل ہمارے خلاف لائیں گے تو مخالفت کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، ان کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے استعفیٰ لیا جائے۔

     اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس مقصد کیلئے نواز شریف آئے وہ تو پورا نہیں ہوا تو وہ واپس لندن ہی جائے گا، نواز شریف کے ساتھ تو اسکے بھائی نے ہی ہاتھ کردیا، نواز شریف خود ہار گیا، جس کے بعد یہ سارے ہار گئے انکی صرف 17 سیٹیں ہیں۔

    اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہارنے پر نوازشریف وکٹری تقریر بھی کررہا تھا، سب ہنس رہے تھے، نواز شریف میں اخلاقی جرات ہو تو کہتے میں ہار گیا ہوں، پارٹی کے لوگ بتاتے ہیں نواز شریف بھائی سے ناراض اور مایوس ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہارا ہوا شخص اسمبلی میں بیٹھ کر خود کو عوامی نمائندہ کہے تو یہ توہین ہے، مذکرات سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ ان سے بات کریں گے تو اس کا مطلب ہے ہم اپنے موقف سے ہٹ گئے۔

  • عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    پشاور: ہائیکورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل بینچ نے اسد قیصر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا آرڈر غیر آئینی غیر قانونی قرار دیا۔

    کیس میں اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ اور ارشد علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہااسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہے، عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے کہ ان کو روکا گیا۔

    جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ اسد قیصر کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہے اور سینئر سیاست دان ہے۔

    عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسد قیصرکا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

  • پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر اسد قیصر کا جواب

    پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر اسد قیصر کا جواب

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ ان پر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا ان پر پچھلے دنوں کسی نے دباؤ ڈالا ہے کہ پارٹی چھوڑیں اور ایک پریس کانفرنس کریں؟ اسد قیصر نے جواب دیا ’’مجھے نہ کسی نے فون کیا نہ کوئی ایسی جرات کر سکتا ہے۔‘‘

    اسد قیصر نے کہا ’’جس طرح پی ٹی آئی میں عمران خان نے بنیادی کردار ادا کیا، میں نے بھی زندگی کے 27 سال اس پارٹی کو دیے ہیں، میرا اور عمران خان کا ’چولی دامن والا‘ تعلق ہے۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ان کے قریبی تعلق کی وجہ سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی دباؤ ڈالے گا اور وہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔

    اس سوال پر کہ عاصم منیر جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو انھیں عہدے سے برطرف کرنے کی کیا وجہ تھی؟ اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر ہونے کے ناطے انھیں کچھ معاملات کے بارے میں پتا نہیں ہے، عاصم منیر سے اچھی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں، لیکن عہدے سے برطرفی والے معاملے کی تفصیل کا مجھے علم نہیں ہے، اور میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

    گرفتاری سے متعلق انھوں نے کہا ’’مجھ پر کوئی بیس بائیس ایف آئی آرز ہیں، لیکن میں نے ضمانت لی ہوئی ہے، مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دیا ہے کہ جب تک میرے خلاف تمام کیسز یک جا نہ ہوں، مجھے گرفتار نہ کیا جائے۔‘‘

  • مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے: اسد قیصر

    مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے: اسد قیصر

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے۔

    سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں حیلے بہانے کر رہی ہیں، مسلم لیگ ن نے ابھی تک ٹکٹ نہیں دیے، ن لیگ گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، جو آئین کی بات کرتا ہے سب کو مذاکرات کے لیے ویلکم کرتے ہیں، ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار ہیں، زمان پارک میں عید کے دن 2 ہزار سے زائد کارکنان موجود تھے، نگران حکومتوں کا وقت ختم ہونے پر عدالت جانے پر مشورہ کر رہے ہیں۔

  • ‘پاکستان معاشی طور پر ڈیفالٹ کے قریب ہے’

    اسلام آباد : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالت کےقریب ہے ، آئی ایم ایف پروگرام میں جائے بغیرصورتحال نہیں سنبھل سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی طورپرڈیفالت کےقریب ہے، ہرگزرتےدن کےساتھ معیشت بدسےبدترہورہی ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عوام کی منتخب کردہ لیڈرشپ زیادہ پاورفل ہوتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جائے بغیرصورتحال نہیں سنبھل سکتی، مسئلہ ملک کوموجودہ کرائسز سے نکالنا ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ملک کادیوالیہ موجودہ حکومت نےکیاہے، ملک میں مختلف شعبوں میں تنزلی ہوتی جارہی ہے، ہماری ایکسپورٹ کم ہوتی جارہی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے دور حکومت میں کوروناکےباوجودمعیشت مستحکم تھی، ہم حالات کامقابلہ کریں گے، الیکشن ہوئےتو ہمارے کارکنان متحرک ہوجائیں۔

    شاہد خاقان عباسی کے بیان پر اسد قیصر نے کہا کہ یہ کس قانون کےتحت حکومت کی مدت میں توسیع کریں گے ، قانون میں ایسی کوئی چیزنہیں کہ مدت میں توسیع کی جائے، ملک کاقانون بھی آئین کے پابند ہے،آئین میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال جب ہوتی ہےکہ تب جنگ ڈکلیئرہوجائے، ہمارےپاس قانون راستےموجودہیں، ہم چاہتےہیں سب کچھ آئین وقانون کےمطابق ہو۔

  • ” ہم نےغلام رہنا ہے یا آزاد؟، فیصلہ عوام نے کرنا ہے "

    ” ہم نےغلام رہنا ہے یا آزاد؟، فیصلہ عوام نے کرنا ہے "

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان ہمار اہے، تمام ادارے ہمارے ہیں، فیصلہ عوام نےکرنا ہےکہ کیا ہم نےغلام رہنا ہےیا آزاد ؟

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات بدنیتی کی بنیاد پر درج کیےگئے،
    ہم قانون کی بالا دستی پریقین رکھتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہےکہ فوری الیکشن کرائےجائیں۔

    اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ امپورٹڈحکومت کو باہر سے ہدایات ملتی ہیں، یہ قائداعظم کا پاکستان اپنے فیصلےخود کرےگا،کسی سےتجاویز نہیں لیں گے، یہ پاکستان ہماراہے، تمام ادارے ہمارے ہیں، ہم پاکستان کےآئین پریقین رکھتےہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج شانگلہ بشام میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ فوری الیکشن کرائےجائیں، فیصلہ عوام نےکرنا ہےکہ کیا ہم نےغلام رہنا ہےیا آزاد؟ انصاف نہ ملا تو ہم عدالت اور عوام میں جائیں گے اور پُر امید ہیں کہ قانونی اورعوامی جنگ بھی جیتیں گے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا اسد قیصرنے گرفتاری سے بچنے کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ میرے موکل کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی فہرست فراہم کی جائے اور مقدمات کی فہرست ملنے تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکا جائے، عدالت نے اسد قیصر کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت بیس جون تک ملتوی کردی۔

  • سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور ملک بھر میں درج مقدمات کی فہرست فراہم کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں شریک ہوا جس پر مقدمات ہوئے، مختلف جگہوں پرپولیس ،ایف آئی اے نے مقدمات درج کئے۔

    اسد قیصر نے ملک بھر میں درج مقدمات کی فہرست فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مقدمات کی فہرست ملنےتک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کی استدعا کردی۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، میرے خلاف درج تمام مقدمات غیر قانونی ہیں، پولیس،ایف آئی اے کو درج مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے۔

    یاد رہے لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ پر تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، غلام سرور، علی محمد خان اور شہریارآفریدی کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

    عدالت نے پانچ پانچ ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب حقیقی آزادی مارچ کے دوران تشدد کرنے پر اعظم سواتی نے رانا ثنا کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دینے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

  • ‘اسپیکر قومی اسمبلی نے  آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی’

    ‘اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی’

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں آئینی ذمے داریاں پوری نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام خط لکھا، خط کا متن میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی، ارکان کو فوری عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہیے تھے مگر ایسا نہیں ہوا، چند اراکین کو 19مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔

    شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے 14 دن میں اجلاس طلب کرنا اسپیکر کی ذمہ داری تھی، مگر آپ نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

    ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام بھی خط لکھا ہے، مذکورہ خط 24مارچ کو لکھا گیا، خط کے متن میں کہا گیا کہ اپوزیشن نے8مارچ کو تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں جمع کرائی، اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکیلئےریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، بلاول بھٹو

    شہباز شریف نے اپنے خط میں موقف اپنایا کہ تحریک عدم سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانےکیلئےآئین وقانون واضح ہے جبکہ ہر رکن قومی اسمبلی کاحق ہےکہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکے مگر وزیراعظم، وفاقی وزرا،مشیران نے ارکان کو روکنےسےمتعلق بیان دیئے۔

    اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی جا رہی ہے، وزیراعظم نےجلسے میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکی بھی دی کہ انہیں دیکھ لونگا، وزیر اعظم نےڈی چوک پر10لاکھ لوگ اکٹھےکرنےکابیان دےرکھاہے،وزیراعظم نےکہا کہ ارکان قومی اسمبلی کو ان لوگوں کے درمیان سےگزرکرجاناہوگا، اس سلسلے میں خون ریزی کا خطرہ ہے۔

  • ‘ کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سے نہیں، ووٹ سے کرایا جائے’

    ‘ کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سے نہیں، ووٹ سے کرایا جائے’

    سلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سےنہیں بلکہ ووٹ سے کرایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں کشمیر پارلیمنٹری امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر   جیسےاہم مسئلہ پر اس کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم ہے، کشمیر دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جو تاریخ ہمیشہ پرامن رہا، قیام پاکستان سےپہلے ڈوگرہ راج میں کشمیر کاامن تباہ ہوا

    اسد قیصر نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کشمیریوں سے چھین لیا گیا ہے، ہر سال ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، کشمیر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کے گھروں کو جلایا گیا، سید علی گیلانی ان تکلیفیں کوبرداشت کرتےکرتےدنیاسےچلےگئے، مقبوضہ کشمیر میں بے شمار خواتین کی آبروریزی کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:یہ وقت سیاست کا نہیں ابھی نہ سنبھلے توخدانخواستہ بڑا حادثہ ہوسکتا ہے،اسدقیصر

    پارلیمنٹری امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے،کشمیر کے مسئلے کا حل بندوق سےنہیں بلکہ ووٹ سے کرایا جائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سارے کا سارا ہمارا ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کی جائے۔