Tag: Asad Siddiqui

  • زارا نور اور اسد صدیقی نے بالآخر بیٹی کا چہرہ دکھا دیا

    زارا نور اور اسد صدیقی نے بالآخر بیٹی کا چہرہ دکھا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے اپنی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ بالآخر ریویل کردیا۔

    اداکارہ زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کی پہلی سالگرہ پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ساتھ ہی اس میں بیٹی کا چہرہ بھی ریویل کیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان کی اسٹار جوڑی نے بیٹی کی سالگرہ کا باقاعدہ جشن منایا ہے جس میں ننھی نورِ جہاں کا چہرہ بھی سب کو دکھا دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر زارا نور عباس نے کاسنی رنگ کا جوڑا پہنا اور اپنی ننھی پری کو اپنے ساتھ ٹوئنگ کرتے ہوئے اسی رنگ کے کپڑوں میں تیار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TeamPakiCelebs (@teampakicelebs)

    نورِ جہاں کے سر پر فلورل بینڈ بھی پہنایا جو انہیں کسی پھولوں کی شہزادی جیسا لُک دیتا نظر آیا جو اپنے بابا اور والدہ کے ساتھ انجوائے کرتی نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ زارا نور عباس نے اداکار اسد صدیقی سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

    شادی کے چند سال بعد اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کی اہلیہ کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    نومبر 2023 میں زارا نور عباس نے ایک مرتبہ پھر حاملہ ہونے سے متعلق اعلان کیا اور 27 مارچ 2024 میں اسٹار جوڑی نے اپنے ہاں ننھی پری کا استقبال کیا جسکا نام ‘نورِ جہاں’ رکھا۔

  • زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    زارا نور عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زارا نور جو گزشتہ دنوں ایک خوبصورت اور پیاری سی بیٹی کی والدہ کے مرتبے پر فائز ہوئی ہیں ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

    گزشتہ دنوں زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘ تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے ڈانس بھی کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

    مذکورہ ویڈیو میں زارا نور عباس مشہور بھارتی گانے کی دھن پر محو رقص ہیں، اس موقع پر وہاں موجود مہمانوں نے بھی انہیں خوب سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مارچ کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے نومولود بیٹی کا نام ’نور جہاں صدیقی‘ بتایا جبکہ دونوں نے مداحوں سے بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

     

  • اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

    اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

    پاکستانی اداکار اسد صدیقی کے والد کے انتقال کرگئے، انہوں نے یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کے نام جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکار اسد صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنا غم بتاتے ہوئے اپنے والد کے دنیائے فانی سے کوچ کرجانے کی اطلاع دی ہے۔

     اسد نے انسٹاگرام پر اسٹوری پر لکھا کہ گزشتہ رات میں نے اپنی چھت، طاقت، ہمت اور ہر وہ چیز جو میری تھی کھودی، میں نے اس خاندان کی سب سے مضبوط شخصیت، خاندان کے ستون، اپنے ابّو کو کھودیا۔

    اسد صدیقی نے لکھا کہ ’ یہ بات گہرے صدمے اور غم میں ڈوبے ہوئے دل کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ میرے پیارے والد دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں، ان کی دنیا سے رخصتی ہماری زندگیوں میں کبھی نہ پُر ہونے والی خلا چھوڑ گئی ہے‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ابو ہمارے لیے حوصلے، سمجھداری اور بے انتہا محبت کا گھر تھے، ان کی موجودگی سے ہم سب کی زندگیوں میں روشنی تھی اور ان کے جانے سے سب کچھ بے رونق ہوگیا ہے۔

    اداکار نے اپنے والد کے لیے مزید لکھا کہ ’وہ 85 سال کی عمر میں وراثت میں ایک ایسی شخصیت کا نمونہ ہم سب کے لیے چھوڑ کر گئے ہیں جس سے ہم ہمیشہ متاثر ہوتے رہیں گے، میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

    واضح رہے کہ اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جبکہ انہوں نے اداکارہ زارا نور عباس سے دوسری شادی کی ہے۔

  • خود اپنے بچے کو قبر میں اتارا، اسد صدیقی زندگی کے المیے پر بول پڑے

    خود اپنے بچے کو قبر میں اتارا، اسد صدیقی زندگی کے المیے پر بول پڑے

    معروف اداکار اسد صدیقی نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں انکشاف کیا کہ ان کے ہاں بچے کی  پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی جو کچھ عرصے  بعد انتقال کرگیا

    ٹیلیویژن کی نامور اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور نے 2017 میں نئی زندگی کا سفر شروع کیا اور کچھ عرصہ قبل ان کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی لیکن بچہ جلد ہی فوت ہوگیا۔

    اسد صدیقی نے اس واقعے سے متعلق گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں لب کشائی کی اور اس سلسلے میں ہونے والی تمام افواہوں کو رد کردیا۔

    اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا بچہ ضائع(مس کیرج) نہیں ہوا تھا بلکہ اہلیہ زارا نور نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ہم نے اورنگزیب رکھا تھا۔

    اسد نے بتایا کہ بچے کی قبل از وقت پانچویں یا چھٹے مہینے میں پیدائش ہوگئی تھی، شروع میں سب بہتر لگ رہا تھا لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوتی گئیں اور ہم نے اپنا بچہ کھو دیا جس کو میں نے خود اپنے ہاتھوں سے سپردخاک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہمارے لیے کافی تکلیف دہ تھا لیکن ہم نے اللہ کی مرضی جان کر اس پر صبر کیا، کیونکہ جب آپ یہ جانتے ہیں کہ اوپر کوئی ذات ہے جو آپ کے معاملات دیکھ رہا ہے اور وہ آپ کو اس سے بہتر عطا کرے گا جو آپ سے لیا گیا ہے تو پھر دکھ ختم ہوجاتا ہے۔

    اداکار نے یہ بھی بتایا کہ اس سانحہ کے بعد زارا کی حالت بھی کافی خراب ہوگئی تھی، مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز مرد سے زیادہ عورت کو متاثر کرتی ہے۔

    اس موقع پر اسد صدیقی نے لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے کیے جانے والے تبصروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی کبھار کمنٹس پڑھتا ہوں، لوگ آپ کو پرکھنے لگ جاتے ہیں یہ جانے بغیر کہ دوسری طرف جو شخص ہے وہ کس پریشانی یا تکلیف سے گزر رہا ہے۔

  • اداکار اسد صدیقی کرونا کا شکار

    اداکار اسد صدیقی کرونا کا شکار

    اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    اسد صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اسد صدیقی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ دو سال تک کرونا کو چکما دینے کے بعد آخر کار اس وائرس سے متاثر ہوگیا ہوں۔

    اسد صدیقی نے مزید لکھا کہ میری کرونا کی علامات بہت ہلکی ہیں شکر الحمداللہ۔ جس کا مطلب ہے کہ ویکسین نے اپنا کام کیا ہے، لہذا وہ تمام لوگ جو سوچتے ہیں کرونا ویکسین صرف دھوکا ہے آپ سب غلط ہیں، یہ ویکیسنز کام کررہی ہیں۔

    انہوں نے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور قرنطینہ میں وقت گزارنے کے لیے فلموں، گیمز یا کتابوں سے متعلق تجاویز بھی مانگیں۔

    خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

    گزشتہ ماہ اداکار فیصل قریشی، ماڈل نادیہ حسین، عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

    ان سے قبل مصطفیٰ قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تھا۔