Tag: asad umar

  • ویڈیو: اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس طلب کر لی گئی

    ویڈیو: اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس طلب کر لی گئی

    کراچی: اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس طلب کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر انھوں نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا، ایمبولینس میں اسپتال منتقلی کے دوران ان کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    طلب کیے جانے پر سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 پانچ منٹ اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچانے پہنچ گئی تھی، جس پر سابق وفاقی وزیر نے ریسکیو ایمبولینس سروس کی تعریف کی۔

    ویڈیو میں اسد عمر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہے، یہ ایمبولینس اور اس کا عملہ بہت پروفیشنل اور تربیت یافتہ ہے۔

  • ’آج خاص دن ہے، اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ ڈالیں‘

    ’آج خاص دن ہے، اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ ڈالیں‘

    سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر( ایکس) پر جاری پیغام میں کہا کہ کسی جمہوری ملک میں شہری کے پاس سب سے بڑا اختیار ووٹ کی طاقت ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں  یہ اختیار 5 سال میں صرف ایک دن ملتا ہے، آج خاص دن ہے، اپنی طاقت کا استعمال کرے اور ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار 816 بنتی ہے۔

    عام انتخابات کیلئے جاری پولنگ کے دوران ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

  • پرویز الٰہی کے گھر حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھائی گئی: اسد عمر

    پرویز الٰہی کے گھر حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھائی گئی: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر رات کو حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھانے کے علاوہ اور کیا حاصل کیا؟

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر رات کو حملہ کر کے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھانے کے علاوہ اور کیا حاصل کیا؟

    خیال رہے کہ گزشتہ رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارا گیا، پولیس نے 3 بار ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔

    پولیس نے گھر میں موجود ملازمین پر تشدد بھی کیا، اس دوران خواتین اور بچے خوف و ہراس کا شکار رہے، رات گئے مزید 8 افراد کو حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔

  • ملک کی صنعتی بنیاد تباہ کر دی گئی ہے: اسد عمر

    ملک کی صنعتی بنیاد تباہ کر دی گئی ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ فروری 2023 میں صنعتوں کی پیدوار پچھلے سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد کم رہی، انہوں نے ملک کی صنعتی بنیاد کو تباہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فروری 2023 میں صنعتوں کی پیدوار پچھلے سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد کم رہی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کے وقت یہ پیداوار تقریباً 12 فیصد بڑھ رہی تھی، ایک سال میں رفتار گر رہی ہے، انہوں نے ملک کی صنعتی بنیاد کو تباہ کر دیا ہے۔

  • اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

    اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

    لاہور : انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کے مقدمہ کی سماعت کی۔

    مذکورہ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے عدالت سے حاضری کے استثنیٰ کی درخواست کی تھی، سماعت کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

    بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر کی حاضری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جج کے روبرو پیشی کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف شادمان پولیس نے لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسمین راشد، میاں اسلم و دیگر کی عبوری ضمانت میں7مارچ تک توسیع کردی۔

  • جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ : فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ : فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    لاہور : انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

    عدالت نے فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیشی کی بنیاد پر مسترد کی، اس کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسمین راشد، میاں اسلم و دیگر کی عبوری ضمانت میں7مارچ تک توسیع کردی۔

    سماعت کے موقع پر تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس پر عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

    علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے اسی مقدمے میں اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 25 مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج کردی تھی۔

  • الحمداللہ 186، چنوں منوں دیکھتے رہ گئے، اسد عمر اور فواد کا ٹوئٹ

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے لیے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر اسد عمر اور فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ الحمداللہ 186پاکستان زندہ باد۔

    دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے دومنٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی جائیں گی،گھنٹیاں بجانے کے بعد اسپیکر گنتی کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

    فواد چوہدری کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ چنوں منوں دیکھتے رہ گئے اور کاغذی شیر ایوان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ الحمداللہ! تحریک انصاف نے عادی شکست خوردہ ٹولے کو ایک بار پھر عبرت ناک شکست دے دی۔ تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 اراکین اسمبلی کا چوہدری پرویز الہٰی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں 186 ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر پرویز الٰہی پر اعتماد کا بھرپور اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز سے سب سے پہلے یہ خبر بریک کی تھی کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کیلئے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

  • آج پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے، اسدعمر

    آج پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے، اسدعمر

    پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھنا شروع ہوگیا، آج پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے آزادی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں نے تقریر کرنی ہے اور پاکستان کے بڑے لوگوں کو ٹف ٹائم دینا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے میری کپتان سے بات ہوئی ہے، وہ آدمی جو اپنے لئے نہیں بلکہ آپ کے لئے گولیاں کھا کر بیٹھا ہوا ہے، انشاء اللہ کوئی طاقت نہ کپتان کو روک سکتی ہے نہ کھلاڑیوں کو روک سکتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا جذبہ ان کا حوصلہ ان کی بہادری آج پہلے سے بھی زیادہ ہے، اب کپتان آپ لوگوں کے درمیان دوبارہ واپس آرہا ہے۔

    علاوہ ازیں جھنگ سے 50گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا، قافلے کی قیادت سینئر رہنما پی ٹی آئی ایم این اے115 غلام بی بی بھروانہ کررہی ہیں۔

  • نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں، اسد عمر

    نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں، اسد عمر

    لاہور : تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں، آرمی چیف تو الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے لیکن توقع ہے وہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے واضح کہا تھا کہ میرٹ پرتعیناتی کریں انہیں کوئی اعتراض نہیں، عمران خان نےکئی مرتبہ کہاکہ وہ میرٹ چاہتےہیں پسند نا پسند نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مشاورت سے فائدہ ہوتا ہے، پوزیشن واضح ہوجاتی ہے، نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ بہت بھاری گزرے ہیں توقعات ہیں کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی، توقع ہے گزشتہ 8 ماہ میں جو ہوا وہ ختم ہوگا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف تو الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے لیکن توقع ہے وہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر معاشی بحران کوختم نہیں کیا جا سکتا ہے، سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے الیکشن کے علاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کی ریاست کو آج خطرہ پیدا ہوا ہے یا نہیں، یقیناً پیدا ہوا ہے، ہم تو کہتے ہیں پاکستان کی تمام اسٹیک ہولڈر کو بیٹھ کر ایک حل نکالنا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کو بطور اسٹیک ہولڈر خطرے سے نکلنے کیلئے رائے دینی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ ان کے پاس اگرکوئی دوسراحل ہے تو وہ بھی بتا دے، سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے لوگ بھی آج الیکشن کے مطالبات کررہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب رائے رکھتے ہیں کہ فوج کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے لیکن یہ حقیقت نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ عمران خان 26 نومبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کہہ چکے حقیقی آزادی کی تحریک الیکشن کے بعد بھی جاری رہےگی، عمران خان عوام میں رہیں گے، حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔

  • عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ، اسد عمر نے بڑا مطالبہ کردیا

    عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ، اسد عمر نے بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے شدید سیکیورٹی خطرات کے پیش ںظر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اترنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کوشدیدسیکیورٹی خطرات ہیں، عمران خان کی حفاظت سے جلسہ گاہ آمد اورروانگی ضروری ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کےہیلی کاپٹرکوپریڈگراؤنڈمیں اترنےکی اجازت دی جائے، انتظامیہ اس میں تاخیرکررہی ہے، امید ہے اسلام آبادہائی کورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گا۔

    خیال رہے عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، یہ پاکستان کا اور پاکستان کے غریب عوام کا مسئلہ ہے۔