Tag: Asad Umar pti

  • اسد عمر کا عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے دلچسپ جواب

    اسد عمر کا عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے دلچسپ جواب

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مخالفین نے عمران خان کو نااہل کرنے کی بھرپور کوشش کی وہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت تو عوام میں کھڑے ہوکر کہتی ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے، عمران خان کو نااہل کرنے کی انہوں نے بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے اور وہ آئندہ بھی ناکام ہی رہیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اسی لیے حکمران ان سے خوف زدہ ہیں، مائنس عمران خان والی باتیں پہلے کی گئی تھیں اب نہیں، اس وقت70فیصدپاکستان کہتا ہے کہ الیکشن میں جانا ملک کیلئے بہتر ہے، پوری قوم اس وقت عمران خان اور ان کےبیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جو آئین کے مطابق ہی چل رہی ہے، آئین سےبغاوت کی جارہی ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ آئین کے ساتھ کھڑے ہوں، ہم عوام کو بھی دعوت دے رہے ہیں کہ آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی نے کل بروز ہفتہ عصر اور مغرب کے درمیان قوم کو آئین سے اظہاریکجہتی کیلئے نکلنے کی دعوت دی ہے،عوام پبلک مقامات پر کھڑے ہوں اور پیغام دیں کہ ہم آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ملک میں ایک دن الیکشن نہیں ہونگے تو تباہی آجائے گی جبکہ آئین پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کی پابندی عائد نہیں کرتا، ہم نے پھر بھی ملک میں ایک ہی دن الیکشن کے مؤقف کی بھی حمایت کی۔،

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ہی کہتی تھی ایک ہی دن الیکشن چاہتے ہیں تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، ہم نے دواسمبلیاں تحلیل کردیں اب کہتے ہیں کہ بجٹ نہیں ہے، حکومت اب کہتی ہے کہ ہم بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں،لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غیرآئینی نگراں حکومتیں کیسے بجٹ پیش کرسکتی ہیں؟ کیایہ ملک کیلئے اچھا ہے کہ غیرآئینی نگراں حکومتیں بجٹ پیش کریں گی۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اپنی بڑی لچک دکھادی حکومت پھر بھی تیار نہیں، حیران ہوں حکومت کس چیزکا انتظار کررہی ہے، ن لیگ ارکان کے بیانات دیکھ لیں کہ وہ کیا چاہتے تھےہم پھر بھی ان کے ساتھ بیٹھے۔

    اسدعمر نے کہا کہ مریم نواز سمیت کئی لیگی لیڈر ہیں جو شہبازشریف کی قربانی دینے کو تیار ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا شہبازشریف خود قربانی دینے کیلئےتیار ہیں؟ آئین سےانحراف تو ہوچکا، عدالت کافیصلہ نہیں مانا جاتا تو کھلم کھلابغاوت ہوگی، پی ڈی ایم کے کئی ممبرا ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ آئین سے انحراف خطرناک ہے، آئین کو نہیں مانا جاتا تو قانون پر کون عمل کرے گا پھر تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی سیاسی حکومت چاہے گی کہ اتنے مشکل معاشی حالات میں بجٹ پیش کرے، کوئی بھی حکومت آئی ایم ایف کے بوجھ کو اٹھانےکی کوشش نہیں کرے گی، یہ منطق ہی نہیں کہ بجٹ پیش کرنے کے4دن بعد اسمبلی تحلیل کردینگے۔

  • قمر باجوہ نے اعتراف کیا کہ وہ آڈیوز ریکارڈ کراتے ہیں، اسدعمر

    قمر باجوہ نے اعتراف کیا کہ وہ آڈیوز ریکارڈ کراتے ہیں، اسدعمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، قمرجاوید باجوہ نے خود کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی آڈیوز ریکارڈ کراتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملک میں غیرقانونی طریقے سے گفتگو ریکارڈ کی جارہی ہے، ہم نے غیرقانونی آڈیو ریکارڈنگز کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ اگر جج مریم نواز کا پاسپورٹ بحال کریں اور وہ باہرچلی جائیں تو جج ٹھیک ہیں، میں نے عدلیہ سے درخواست اور شکوہ کیا تھا تو مجھ پر توہین عدالت لگ گئی، میں نے تو ارشد شریف، اعظم سواتی اور عمران خان کیلئے انصاف مانگا تھا۔ مریم نواز اور ن لیگ کے لوگوں کو بھی بلایا جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کئی ایسی قومی سطح کی باتیں ہوتی ہیں اگر وہ باہر نکلیں تو نقصان ہوتاہے، وکلاء کو نشانہ بنا کرعدالت کو ہدف بنایا جارہا ہے، جو لوگ آڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو دباؤ میں لاکر انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں عدلیہ کہہ دے کہ انتخابات نہیں ہوسکتے۔ عدلیہ پربدترین الزامات لگائے جارہے ہیں، عدالتیں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بھی توہین عدالت نوٹس جاری کریں۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک شروع کررہے کیونکہ ملک کی آزادی خطرے میں ہے، مجھے یقین ہے کہ پیرمنگل تک الیکشن کی تاریخ ملنے والی ہے، خواجہ آصف بھی کہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، شوکت ترین نے ایک بات کی ان کیخلاف مقدمہ کردیا، خواجہ آصف کو کچھ نہیں کہا جارہا۔

  • نیا آرمی چیف کوئی بھی بنے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، اسدعمر

    نیا آرمی چیف کوئی بھی بنے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، اسدعمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا آرمی چیف کوئی بھی بنے ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، جو میرٹ پر لگتا ہے اسے لگا دیں ہمار اکوئی پسندیدہ بندہ نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نیا آرمی چیف کوئی بھی بنے کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی ہمارا فیورٹ ہے لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ جو تعینات کررہے ہیں وہ خود اس کے اہل ہیں بھی یا نہیں؟

    اسدعمر نے کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، جلد از جلد انتخابات ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، پوری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وہ شخص دھمکیاں دے رہا ہے جس کی اپنی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، عارف علوی کو ڈرا دھمکا کر کام کرانے والے انہیں نہیں جانتے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک اہم تعیناتی ہونے جارہی ہے، افسوس ہے کہ پورے ملک کا نظام ہی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، افسوسناک بات ہے کہ ملک تیزی سے دیوالیہ ہونے جارہا ہے اور حکومت کی توجہ سب کام چھوڑ کر تعیناتی پر مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ریاستی نظام کو چلانے والوں کو اس کا حل نکالنا ہوگا، 21ویں صدی میں ایک ایٹمی ملک کو چلانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں۔

    اسدعمر نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو تعیناتی کررہے ہیں کیا ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز ہے؟ ایک حکومت جس کے پاس مینڈیٹ کوئی نہ ہو وہ اتنے بڑے بڑے فیصلےکرسکتی ہے، یہ حکومت بیرونی مداخلت اور ضمیروں کی منڈی لگا کر وجود میں آئی۔

  • حکومت کسی اور سے نہیں قوم سے خوفزدہ ہے، اسد عمر

    حکومت کسی اور سے نہیں قوم سے خوفزدہ ہے، اسد عمر

    فیصل آباد : تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت کسی اور سے نہیں قوم سے خوفزدہ ہے، شہبازشریف اب سوچیں حکومت ختم ہونے پرکہاں جائیں گے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم لانگ مارچ کے سلسلے میں یہاں آئے ہیں، جو ٹارگٹ لگائے تھے پورے پاکستان میں ان کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خان صاحب جہاں سے گزر رہے ہیں وہاں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بن جاتا ہے، رانا ثناء اللہ نے بہت بڑھکیں ماریں مگر وہ ناکام وزیرداخلہ ثابت ہوئے ہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ یہ کتنی نااہل پولیس ہے اگر لانگ مارچ میں صرف دو ہزار بندہ ہے تو وہاں ہزاروں اہلکار کیوں لگا دیئے گئے؟ یہ لوگ تمام صوبوں کی پولیس اسلام آباد میں بھیج کر کتنی بار پریس کانفرنسیں کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکمرانوں کو جتنی بری طرح ناکامی ہوئی ہےاس سے ان کو شرم آجانی چائیے، اگر حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو الیکشن کروا کیوں نہیں دیتی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں پتا ہے کہ الیکشن کروائے تو ساری پی ڈی ایم ہی ختم ہوجائے گی حکومت بہت زیادہ خوفزدہ ہے کسی اور سے نہیں بلکہ وہ قوم سے خوفزدہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ ہماری طرح عوام میں کھڑے ہوکر دکھائیں، یہ ایک منٹ بھی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔سچ کے خوف سے میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا جارہا ہے ان کیخلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ سی پیک میں ہم نے باقاعدہ بتایا تھا عمران خان کے دور میں بہت کام ہوا، سی پیک سے انڈسٹریز بنی ریکارڈ کام ہوا، سڑکیں بھی سی پیک کی سب ہمارے دورمیں بنی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اب سوچیں حکومت ختم ہونے پرکہاں جائیں گے، نوازشریف کی تو دن بدن پلیٹیں گرتی جارہی ہیں۔

  • پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کو بری طرح تباہ کردیا ہے، اسدعمر

    پی ڈی ایم نے ملکی معیشت کو بری طرح تباہ کردیا ہے، اسدعمر

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے معیشت کو بہت بری طرح تباہ کردیا ہے، یہ لوگ جس مقصد کیلئے اقتدارمیں آئے تھے وہ انہوں نے پورا کرلیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی اس قسم کی آڈیوز آرہی ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ آڈیو لیکس ہورہی ہیں تو مزید آڈیو بھی آجائیں گی دیکھنا یہ ہے کہ اس میں ہوگا کیا؟، ن لیگ کی حکومت ہے ان کو ایسی آڈیو لیکس کی تحقیقات کرانی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مفرور شخص جو لندن میں بیٹھا ہے ملک کے فیصلے اس کی مشاورت سے ہورہے ہیں،
    احتجاجی تحریک کیلئے فائنل کال کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے، عمران خان نے ابھی تک تاریخ اور کیسی کال ہوگی نہیں بتایا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ارسلان نے کوئی گفتگو کی یا قانون کی خلاف ورزی کی تھی تو5ماہ سے ان کی حکومت ہے تو اس کیخلاف کارروائی کریں، کس نے روکا ہے،؟

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کیا کرے گا، یہ ن لیگ والا ہی بتا سکتا ہے، الیکشن کمیشن متنازع ہوچکاہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں قانون سےبالا جملے ڈالے گئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں اسحاق ڈار کو کس نے کہہ دیا کہ معیشت کا دارو مدار ڈالرکی قدر پر ہوتا ہے، انہوں نے جب ماضی میں ڈالرکو مصنوعی کنٹرول پر رکھا تو اربوں ڈالر ضائع کیے، ہماری معیشت کوبہت بری طرح تباہ کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے اسحاق ڈار کو معیشت تباہ کرنے کیلئے ایک دو ہفتے سے زیادہ وقت نہیں ملے گا، پی ڈی ایم اور ن لیگ کی سیاست موجودہ حکومت چلا کر خود تباہ ہوگئی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ جس مقصد کیلئے اقتدار میں آئے تھے وہ انہوں نے پورا کرلیا، روزانہ ان کے کیسزختم ہوتے جارہے ہیں جو ان کا مفاد تھا وہ انہوں نے پورا کرلیا۔

  • فضل الرحمان تقریر صرف شرکاء کو گرمانے کے لئے کرتے ہیں، اسد عمر

    فضل الرحمان تقریر صرف شرکاء کو گرمانے کے لئے کرتے ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد : حکومتی کمیٹی کے رکن اسد عمر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان تقریر مارچ کے شرکاء کو گرمانے کے لئے کرتے ہیں، رہبر کمیٹی نے کوئی اشتعال انگیزبات نہیں کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان شش وپنج میں پڑ گئے ہیں، وہ تقریر مارچ کے شرکاء کو گرمانے کے لئے کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو وہ اپنے ساتھ لائے ہیں فضل الرحمان کو انہیں بھی جواب دینا ہے۔

    مزید پڑھیں : آزادی مارچ والے کرپشن بچانے اور این آر او کے لئے نکلے ہوئے ہیں، فیصل جاوید

    حکومتی کمیٹی کے رکن اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج رہبر کمیٹی سے ملاقات میں تجاویز دی گئیں، رہبر کمیٹی نے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی، ہماری رائے یہ ہی تھی کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔