Tag: asad umar

  • ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا

    ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے تشویشناک کیسز 4ہزار 5 سے تجاوز کر گئے ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں بے حد اضافہ دیکھاجا رہا ہے اور تشویشناک کیسز 4ہزار 5سے تجاوز کر گئے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہماراپڑوسی ملک شدید بحران کا شکار ہے، ایران میں روزانہ اموات 300سے زیادہ اموات ہورہی ہیں ، ہندوستان میں 1600سے زائداموات ہورہی ہیں ، احتیاطی اقدامات کی ضرورت پہلےسے کہیں زیادہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے، تشویشناک کیسزگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 30فیصد زائد ہیں جبکہ آکسیجن کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے سپالائی متاثر ہوئی ہے،اسدعمر

    انھوں نے خبردار کیا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

  • حکومت کا 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن  21اپریل سے شروع کرنے کا اعلان

    حکومت کا 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سے شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا  ویکسینیشن 21اپریل سےشروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی سے50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کافیصلہ کرلیا ، تمام افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سےشروع ہوگی، ایک بارپھررجسٹریشن کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    یاد رہے 26 مارچ کو وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسین کیلئے 50سال سے زائدعمرکے افراد کی رجسٹریشن 30مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 60سال اورزائد عمر کےافراد کیلئے رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔

    خیال رہے رمضان المبارک میں سحری تک کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئےکورونا ویکسینیشن سنٹئرز  کے اوقات کار جاری کئے گئے تھے۔

    جس کے مطابق رمضان المبارک میں پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی جب کہ دوسری شفٹ رات ‏‏9 بجے سے صبح 1 بجے تک ہو گی۔

  • ترقیاتی پیکج،  سندھ کے نوجوانوں کیلئے اہم خبر

    ترقیاتی پیکج، سندھ کے نوجوانوں کیلئے اہم خبر

    سکھر : وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کےاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز کی تیاری کی جائے، پیکج میں سندھ کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے سندھ کو ہرقسم کے قدرتی وسائل سے نوازا ہے ، سندھ میں کسی چیزکی کوئی کمی نہیں ہے، وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کےاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجزکی تیاری کی جائے، سندھ پیکج 446ارب روپے کا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئےاگلے ہفتے سے منظوری ہوجائے گی ، مرادسعید ذاتی حیثیت میں اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں بجلی کے ترسیل کا نظام نہیں بنایاگیا، گیس پیدا کرنےوالا سب سے بڑا صوبہ سندھ ہے، آج بھی سندھ کے اضلاع میں گیس نہیں پہنچ رہی ہے، سندھ کیلئے52ارب کے منصوبے گیس کے ہیں جو دوسال میں مکمل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام کے ووٹ سے آنیوالی صوبائی حکومت مشکلات پیدا کرتی ہے ، سندھ حکومت نئی گاج ڈیم کیلئےمزید پیسہ لگانے کو تیار نہیں ، وزیراعظم نے فیصلہ کیا نئی گاج ڈیم کیلئے وفاق رقم فراہم کرےگا، 28800 ایکڑ زمین کوپانی مہیاکرنےکایہ منصوبہ وفاقی وسائل سے مکمل کریں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ اس پیکج میں سندھ کے نوجوانوں کیلئے بڑے فیصلے کئےگئے ہیں، سکھر ،لاڑکانہ ، گھوٹکی جیکب آباد، بدین اوردیگر اضلاع بھی شامل ہیں، سندھ کے ایک لاکھ سےزائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 25 ہزار بچیوں سمیت تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کھیلوں کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے ، سندھ کا بچہ بچہ ہونہار ہے، اسے ہنرسکھا دیں تودنیا سے مقابلہ کرسکتاہے، 1لاکھ 30ہزار نوجوان کھیلوں کی فیسلٹیز ان اضلاع سے حاصل کررہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی 12لاکھ کی آبادی کو آپٹک فائبر سے کنکٹ کرنے جارہےہیں، سندھ میں پارسپورٹ بنوانے کیلئے اب لوگوں کو باہر جانا نہیں پڑے گا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مشن لندن اورسوئٹزرلینڈ میں جائیداد بنانا نہیں ہے ، عمران خان کا مشن ہے پاکستانیوں کی زندگی کو بہتر کرناہے، ترقیاتی کاموں سے سندھ میں ترقی کا خواب پورا ہوتا نظر آئےگا.

  • 2 ہفتے احتیاط کرلیں تو کرونا وبا کا زور کم ہوسکتا ہے: اسد عمر

    2 ہفتے احتیاط کرلیں تو کرونا وبا کا زور کم ہوسکتا ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا جس رفتار سے بڑھ رہی تھی اس میں ٹھہراؤ نظر آرہا ہے، مزید دو ہفتے احتیاط کرلیں تو بچاؤ ممکن ہے، بازاروں میں رش کے باعث وبا میں تیزی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایک ماہ قبل نظر آنا شروع ہوا کہ وبا میں تیزی آرہی ہے، جب دیکھا کن اضلاع میں تیزی ہے تو شک ہوا کہ برطانوی وائرس آگیا، جب تحقیق کی تو پتہ چلا بڑی تعداد میں برطانوی وائرس پھیلا ہوا تھا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر اور برطانوی وائرس پورے خطے میں پھیلا ہوا ہے، جس طریقے سے ایس او پیز پر عملدر آمد ہونا چاہیئے تھا نہیں ہوا، خدشہ تھا کہ اسپتال نہ بھر جائیں بدقسمتی سے ایسا ہی ہو رہا ہے۔ 10 روز سے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، وبا جس رفتار سے بڑھ رہی تھی اس میں ٹھہراؤ نظر آرہا ہے۔ مزید دو ہفتے مزید احتیاط کرلیں تو بچاؤ ممکن ہے، بازاروں میں رش کے باعث وبا میں تیزی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسی نیشن کا کام بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے، دنیا میں ویکسین کی جتنی ڈیمانڈ ہے اتنی ویکسین موجود نہیں، دنیا میں اربوں لوگ ہیں جن کو ویکسین لگنی ہے مگر ایک ساتھ لگنا مشکل ہے، برطانیہ میں جتنی تعداد میں ویکسین بننا تھی اتنی نہیں بن رہی، امریکا میں بھی ویکسین کی مینو فیکچرنگ ہو رہی ہے مگر وہاں کی آبادی زیادہ ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اپنے اپنے شہریوں کے لیے ویکسین لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، ملک میں روزانہ 60 سے 70 ہزار ویکسین لگائی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی ایک کے لیے بھی بغیر نمبر کے ویکسین نہیں لگائی، صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے بھی اپنی باری کا انتظار کیا، میری ابھی تک باری نہیں آئی مجھے اور میری اہلیہ کو ویکسین نہیں لگی۔ عید کے بعد ویکسین کی فراہمی کو مزید تیز کیا جائے گا، ویکسین کے لیے 350 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں، ابھی تک 150 ملین ڈالر ویکسین کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔

  • این سی او سی کا رمضان المبارک سے قبل اہم فیصلے کرنے کا عندیہ

    این سی او سی کا رمضان المبارک سے قبل اہم فیصلے کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کرونا سے متعلق موجودہ پابندیوں میں تین روز کی توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، اجلا میں ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق صورت حال پر غور کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وصوبائی حکام نے شرکت کی۔

    این سی او سی نے رمضان المبارک کے دوران کرونا ویکسینیشن پلان پر غور کیا اور فیصلہ کیا کہ عالمی وبا سےبچاؤ سے متعلق کئے گئے تمام فیصلے13اپریل تک نافذالعمل ہونگے جبکہ رمضان المبارک سےمتعلق اہم فیصلے12اپریل کو ہونگے۔

    اجلاس میں شرکا کو بتایا کہ رواں ماہ کافی مقدار میں کرونا ویکیسن پاکستان پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ اٹھائیس مارچ کو این سی او سی نے ملک بھر میں ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ تقریبات پر پابندی کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا جبکہ ان ڈور، آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر پانچ اپریل سے پابندی ہوگی۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سماجی، کلچرل، سیاسی، کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، این سی او سی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فیصلوں کا اطلاق کرونا کےہائی رسک اضلاع اور شہروں پر ہوگا، آٹھ فیصد مثبت کیسز کی شرح والے اضلاع پر ان فیصلوں کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کونسے اضلاع کورونا ہائی رسک ہیں؟ این سی او سی نے بتا دیا

    چھ اپریل کو این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کورونا ہائی رسک اضلاع اور شہروں میں ‏تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز کا دوبارہ آغاز 19 اپریل سے ہو گا، ملک بھر میں امتحانات24 مئی سےشروع ہوں گے،این سی او سی کا کہنا تھا کہ اے اور او لیول کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔

  • کراچی کو رواں سال 1 ہزار میگا واٹ بجلی دیں گے: اسد عمر

    کراچی کو رواں سال 1 ہزار میگا واٹ بجلی دیں گے: اسد عمر

    کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کو رواں سال 900 میگا واٹ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انشا اللہ 900 نہیں کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ دیں گے۔ وزیر اعظم نے بھارت سے تجارت کے متبادل کے حوالے سے ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس میں وسعت آرہی ہے، مغربی روٹ کے حوالے سے کافی باتیں ہوتی رہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اگست میں گرین لائن شروع ہوجائے، محمود آباد، اورنگی اور گجر نالے سے متعلق مسئلہ تھا، محمود آباد سے تجاوزات کو ہٹایا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے پپری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبے کے لیے بڈنگ دی جا چکی ہے، بی او ٹی کی بنیاد پر ہوگا۔ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری کردی ہے۔ کے 4 منصوبے سے متعلق واپڈا کو ذمے داری دی گئی ہے۔ امید ہے سال کے آخر تک وفاقی حکومت کے سارے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری شروع کر رکھی ہے، 11 سال کے بعد 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات لگاتار موصول ہوئیں، ایشیا میں ترقی کرتے ممالک نے اپنی برآمدات پر توجہ دی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کو رواں سال 900 میگا واٹ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انشا اللہ 900 نہیں کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ دیں گے۔ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح دو اعداد سے زیادہ ہے، جو بھی ترقی ہونی ہے اس کے لیے حکومت صرف سہولت کار ہو سکتی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جتنا بڑا ظلم ہو رہا تھا اسے صرف نظر نہیں کر سکتے، وزیر اعظم نے بھارت سے تجارت کے متبادل کے حوالے سے ہدایت کی ہے۔

  • اب شہری کورونا  ویکسی نیشن  کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے

    اب شہری کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے

    اسلام آباد : پاکستان میں کوویڈ ایمیونائزیشن سرٹیفیکٹ پورٹل کا اجرا کردیا گیا ، پورٹل کے ذریعے شہری کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک بھر میں کوویڈ ایمیونائزیشن سرٹیفیکٹ پورٹل کا اجرا کردیا گیا ہے، جن شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگئی وہ سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈکرسکتےہیں جبکہ ویکسی نیشن مکمل ہونےپرسرٹیفکیٹ نادرمیگاسینٹرسےبھی وصول کیا جاسکتا ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے ملک بھر میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اس ساتھ ہی کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہونے لگی ہے کیونکہ مثبت کیسزکی یومیہ شرح ایک سال کی دوسری بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

  • کورونا کی خطرناک صورتحال، اسد عمر نے سخت فیصلوں کا اشارہ دے دیا

    کورونا کی خطرناک صورتحال، اسد عمر نے سخت فیصلوں کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سخت فیصلوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا اسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے، پاکستانی فیصلہ کرلیں کہ وباکے خاتمےکی پالیسی پر عمل کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں نظرآرہاتھاکہ وباکےپھیلاؤمیں اضافہ ہوگا، وبا کے پھیلاؤ سے متعلق ہی فیصلے کیے گئے، پھران کا جائزہ لیا۔

    اسد عمر  کا کہنا تھا کہ ہمیں وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھتا نظر آیا لیکن فیصلوں پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، ہمارے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ کتنی خطرناک صورتحال کا سامناہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کوروناکی نئی اقسام تیزی سےپھیلتی ہیں اورزیادہ مہلک ہیں، اب بھارت میں روز47ہزارکیس رپورٹ ہورہےہیں، پہلی لہرکے دوران انتہا پر 3300مریض ، دوسری لہرکےدوران انتہاپر2200مریض اور تیسری لہر کے دوران انتہا پر 2800 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ شہروں میں ہم اسپتالوں کی گنجائش ختم ہونے کے قریب پہنچ گئےہیں، پاکستانی فیصلہ کرلیں کہ وباکےخاتمےکی پالیسی پرعمل کرنا ہے تو ہم کامیاب ہوں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب، آزاد کشمیر، کے پی میں کورونا کی برطانوی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، یہ وقت قوم کی قیادت کرنے کا ہے،اس کو پھیلنے سے روکناہے۔

    سربراہ این سی او سی نے مزید کہا انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کیے جانے سے ہی خطرناک صورتحال پر قابو پاسکیں گے ، اگرصورتحال بہترنہ ہوئی تو سخت فیصلےکرنا ہوں گے۔

  • کورونا ویکسی نیشن، پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    کورونا ویکسی نیشن، پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے 50سال سے زائدعمرکے افراد کی رجسٹریشن 30مارچ سے ہوگی، 60سال اورزائد عمر کےافراد کیلئے رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے ، رجسٹریشن کرانے والے 50سال سے زائد افراد کی حوصلہ افزائی کریں۔

    خیال رہے ملک بھر میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اس ساتھ ہی کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہونے لگی ہے کیونکہ مثبت کیسزکی یومیہ شرح ایک سال کی دوسری بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 4368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 63 مریض انتقال کرگئے۔

  • پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا میں تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ملک بھر میں معاون سرگرمیوں پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ آج صبح این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔

    یاد رہے  اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا  تھا  کہ محتاط رہیں کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ مہلک ہے۔

    خیال رہے کوروناوائرس کی تیسری لہرتیزی سے شہریوں کولپیٹ میں لینے لگی  ہے اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،  چوبیس گھنٹےمیں کورونا سے مزید20 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 13  ہزارآٹھ سوتریسٹھ ہو گئی۔

    این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین ہزارچھ سوانہترکیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد رہی۔

    ایک روز میں پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 863 ،اسلام آباد میں 672 ،خیبرپختونخوا میں 792،سندھ 232  اوربلوچستان میں 15کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا دوہزارچارسوبتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔