Tag: asad umar

  • پشاور میں 202 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ، 18افراد وینٹی لیٹرز

    پشاور میں 202 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ، 18افراد وینٹی لیٹرز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے پشاورمیں202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 18افرادوینٹی لیٹرزپرہیں، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاورمیں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح13.39 فیصدرہی، 202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ 50افراد کم آکسیجن پرجبکہ134 کوزیادہ آکسیجن دی جارہی ہے جبکہ 18افرادوینٹی لیٹرزپرہیں ، گزشتہ روز 14 مریض تشویشناک حالت میں آئے، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئےکہا ن لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرمیں2ہفتےمکمل لاک ڈاؤن کااعلان کردیا، پی پی کی سندھ حکومت نےکراچی کے4اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا، دونوں جماعتوں کااصرارہےکہ پشاورجلسہ ضرورہو گا، دوغلےپن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے2013میں پشاورکی4اور2018میں5سیٹ جیتی، انشااللہ اگلےالیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاورعمران خان کاشہرہے، اپوزیشن جلسہ کرکےعوام کی صحت،روزگارکوخطرےمیں ڈالناچاہتی ہے، اپوزیشن والے شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

  • نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کا ممبر بننے کیلئے کونسی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں؟ اسد عمر نے بتادیا

    نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کا ممبر بننے کیلئے کونسی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکتے ہیں؟ اسد عمر نے بتادیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کی رکنیت کیلئے کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں، 50بہترین قابل نوجوانوں کو منتخب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں وزیراعظم نے ساری جدوجہد نوجوانوں کےبہترمستقبل کیلئےکی ہے، وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

    ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا ، نوجوان وزیراعظم سے ملکر پالیسیاں تشکیل دیں گے ، جو ان کی ضرورت ہے، پاکستان بننے ،عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

    یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس شفاف اور میرٹ کی بنیادپرکیاجارہاہے، نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹ سےاپلائی کریں، 50بہترین قابل نوجوانوں کوکونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

    یاد رہے حکومت نے نوجوانوں سے یوتھ کونسل میں شمولیت کے لیے کوائف طلب کئے تھے،اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی نوجوان اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے، نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز پر مسائل کے حق میں وکالت کا موقع دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھیں، پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، کونسل کو نوجوانوں کی ترقی کے لیے پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا۔

  • کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے معیشت کی بحالی کو خطرہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

    کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے معیشت کی بحالی کو خطرہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولائی سے ستمبر گزشتہ سال کے مقابلےلارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر2020، گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں شرح نمو10 فیصد رہی، یہ معاشی بحالی کی جانب مضبوط اشارہ ہے لیکن کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کا این سی او سی اجلاس میں کہنا تھا کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویزکےبعدکورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ، عدم اتفاق رائے سے سفارشات پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے م نئے کیسز اور اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چار ماہ بعد ایک ہی دن میں سینتیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 23 سو 4 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

  • ‘پھیلتے وائرس کے باعث زندگی اور روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے’

    ‘پھیلتے وائرس کے باعث زندگی اور روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے،این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے ، پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی سی میں فیصلے پرعمل اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث تاخیرکاشکارہے، فیصلے پرعمل کےلیےاین سی سی میں اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا سیاسی قیادتیں کورونا سے بچا ؤ کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کا پیغام دیں، این سی اوسی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویزاکتوبرمیں دی تھی۔

    خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید 1 ہزار 708 کرونا کیسز سامنے آئے، جس سے ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے جبکہ ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہوگئی ہے۔

  • این سی او سی کا اجلاس : زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤنز کی تجویز

    این سی او سی کا اجلاس : زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤنز کی تجویز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بازاروں میں رش، شادی ہالز کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہو رہا ہے، جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہیں وہاں مائیکرو ،اسمارٹ لاک ڈاؤنز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت حکومتی اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوروناکیسز اور اموات میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، این سی سی نےکورونا کی دوسری لہر پرتجویزکردہ اقدامات پربھی غور کیا۔

    بازاروں میں رش، شادی ہالز کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہو رہا ہے، غیر ضروری اجتماعات ،ایس او پیز پرعمل نہ ہونے سے پھیلاؤ زیادہ ہو رہاہے، جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہیں وہاں مائیکرو ،اسمارٹ لاک ڈاؤنز کیا جائے۔

    صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورونا حکمت عملی اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں این سی اوسی کوکوروناپرضروری گائیڈلائنز کے اجرا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا وبا بڑھنے کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت

    وزیراعظم نے صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات پر این سی اوسی کی تعریف کی اور قومی رابطہ کمیٹی نے این سی اوسی کےحالیہ اقدامات کی تائید کرتے ہوئے این سی سی کے ماسک کے استعمال اور مارکیٹس بندش کے اوقات میں کمی کی توثیق کردی تھی۔

    قومی رابطہ کمیٹی نے این سی سی کی ریسٹورینٹ،شادی ہال،اسمارٹ لاک ڈاؤن کےفیصلے کی بھی توثیق کی۔

    عمران خان نے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کےآلات کی دستیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا این سی اوسی فریقین کی مشاورت سے مستقبل کا کورس ترتیب دے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ کاروبار ، اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

  • کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ: حتمی فیصلوں کیلیے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس طلب

    کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ: حتمی فیصلوں کیلیے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد : ملک میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حتمی فیصلوں کےلیےقومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سدباب کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدارت این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کریں گے۔

    اجلاس میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

    این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیراسدعمر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ معاشی سرگرمیوں میں کمی کئے بغیرکورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں : معاشی سرگرمیاں متاثرہوئے بغیراقدامات کرنے ہوں گے، اسد عمر

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو اسپتالوں میں طبی سہولتیں بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

    این سی او سی نے کورونا بڑھنے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صوبےممکنہ سخت اقدامات کے لیے انتظامی تیاریاں مکمل رکھیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے، چوبیس گھنٹےمیں14 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ1167نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • 70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی

    70 روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں اضافہ، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی

    اسلام آباد : وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ ستر روز بعد کورونا مثبت آنے کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا، وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا 70روز بعد کورونا مثبت آنے کی سطح گزشتہ روز 3 فیصد سے زیادہ رہی ، این سی اوسی نے سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، وبا کو پھیلنے سے روکنےکیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    گذشتہ روز سربراہ این سی او سی اسدعمر نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے اپیل ہے ماسک پہننے کو زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مارکیٹس،دکانیں،شاپنگ مالز اور شادی ہالز رات10بجےبندکرنےکافیصلہ کیاہے جبکہ تفریح گاہیں جہاں عوام کا رش ہوتا ہے 6 بجے بند کیے جائیں گے۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوروناوباکاپھیلاؤ بڑھ رہا ہے، ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

    خیال رہے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ماسک سے متعلق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا ، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماع ، مارکیٹوں ،بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سب کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ: این سی او سی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ: این سی او سی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا۔

    صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک این سی او سی کو بریفنگ دی جبکہ وزارت قومی صحت حکام نے بھی اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔ حکام قومی صحت نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 5 روز سے مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مثبت کرونا کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے جبکہ کرونا وائرس مریضوں کے اسپتال میں داخلے کی شرح میں بھی اضافہ جاری ہے۔

    حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے شرح اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد سے 1.33 فیصد ہوچکی ہے۔ پنجاب میں یکم ستمبر کو کرونا وائرس کی شرح اموات 1.6 فیصد تھی جو اب 6 فیصد ہوچکی ہے۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا بھر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہے، پاکستان میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.06 فیصد ہے، ملک میں کرونا وائرس سے مرنے والے 71 فیصد مرد ہیں، مرنے والے 76 فیصد مریض 50 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

  • عوام تیار ہوجائیں !  اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

    عوام تیار ہوجائیں ! اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتےکوروناسےیومیہ اموات اوسطاً12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کےمقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصداضافہ ہے، ہم اجتماعی طورپرایس اوپیزکونظراندازکرکےفاش غلطی کررہےہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ کوروناایس اوپیزپرغیرذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئےہیں، اگرہم نےموجودہ رویہ نہ بدلاتوجانوں کےساتھ روزگاربھی کھودیں گے۔

    گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد چھ ہزارچھ سوتہترہوگئی جبکہ چھ سوپچیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد نو ہزارچارسواکسٹھ ہے۔