Tag: asad umar

  • حکومت 5 سال پورے کرے گی: اسد عمر

    حکومت 5 سال پورے کرے گی: اسد عمر

    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، جس چیز کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اس کو پورا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد واپس لی ہے، اپوزیشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    اسد عمر نے کہا کہ جس چیز کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اس کو پورا کرنا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ یقین ہے عوام کہیں گے پارلیمنٹ نے بہتر کام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی عددی اکثریت کا کئی بار اظہار کر چکے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے متنازعہ ہوں، جس نظریے پر ووٹ لے کر آئے ہیں اس سے 1 انچ نہیں پیچھے ہٹیں گے۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ اپوزیشن بھی اپنا نکتہ نظر بیان کرے یہ ان کا حق ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، تحریک میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، ڈپٹی اسپیکر ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

    تاہم آج اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا اعلان کردیا۔

    اجلاس میں منظور کیے گئے آرڈیننس کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد اپوزیشن نے قاسم خان سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا اعلان کیا۔

  • ایف اے ٹی ایف: بعض قوتیں پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی خواہش مند ہیں،  اسد عمر

    ایف اے ٹی ایف: بعض قوتیں پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی خواہش مند ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اہداف عمل درآمد جاری ہے، بعض قوتیں پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی خواہش مند ہیں۔

    یہ بات انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت ہوئے کہی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہے پھر بلیک لسٹ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف تفصیلات چاہتا ہے کہ پاکستان نے کتنے لوگوں کو گرفتار کیا اور اب تک کتنے لوگوں کو مجرم قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون بہتر ہوا ہے۔ قانون سازی بہتر ہوئی تو مزید مطالبات سامنے آ گئے۔

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ بیرون ملک پیسہ غیر قانونی طریقے سے نہیں بھیجا گیا۔ گزشتہ سال سے قبل کوئی بھی شخص ڈالر خرید کر باہر بھیج سکتا تھا۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ شناختی کارڈ کی شرط سے دستبردار نہیں ہوئے، صرف عمل درآمد روکا گیا ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان 27 اہداف میں سے صرف پانچ میں کمزور ہے اور یہ اہداف منی لانڈرنگ کے قانون پر عمل درآمد، کرنسی کے اسمگلرز اور کالعدم تنظیموں کے اثاثوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ہیں۔

  • اپوزیشن والے بات کرنے سے پہلے اپنا ماضی ضرور دیکھ لیا کریں، اسد عمر

    اپوزیشن والے بات کرنے سے پہلے اپنا ماضی ضرور دیکھ لیا کریں، اسد عمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف یہ بتادیں فوج نے انہیں کس چیز سے روکا تھا، اپوزیشن والے بات کرنے سے پہلے اپنا ماضی ضرور دیکھ لیا کریں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اسد عمر نے کہا کہ رہبرکمیٹی نے ابھی تک ٹیبل پر ہمارے سامنے کوئی مطالبہ نہیں رکھا ہے، رہبر کمیٹی سنجیدہ گفتگو کرنا چاہتی ہے توہمارے دروازے کھلے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر بھی آئینی طور پر عمل کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر انہوں نے مقررہ حد سے آگے جانے کوشش کی تو توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف یہ بتادیں کہ فوج نے انہیں کس چیز سے روکا تھا؟ کیا ان کو اسکول اور اسپتال بنانے سے روکا تھا ؟

    بھارتی وزیراعظم مودی کو گھر پر بلا لیا، کیا فوج نے انہیں روکا تھا؟ کوئی ادارہ آپ کی چوری بچانے کیلئے نہیں آسکتا، اپوزیشن والے بات کرتے ہوئے اپنا ماضی ضرور دیکھ لیا کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت کی واضح ہدایت کے عوام کی زندگی مفلوج نہیں کرسکتے، آئین و قانون کے دائرے میں جو بھی بات چیت ہو ہم تیار ہیں، رہبرکمیٹی نے ابھی تک ٹیبل پر ہمارے سامنے کوئی مطالبہ نہیں رکھا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ رہبر کمیٹی سنجیدہ گفتگو کرنا چاہتی ہے توہمارے دروازے کھلے ہیں، آئین و قانون کے دائرے میں جو بھی بات چیت ہو ہم تیار ہیں، امن وامان قائم رکھنے کی حکومت کی ذمہ داری ہے،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کا تو انہیں بھی معلوم ہے کہ نہ یہ بات کریں گے اور نہ ہم سنیں گے، سڑکیں اور کاروبار بند کردیں گے یہ دو کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امن وامان قائم رکھنے کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • اپوزیشن اس وقت تتر بتر ہے مولانا اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اسد عمر

    اپوزیشن اس وقت تتر بتر ہے مولانا اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت تتر بتر ہے مولانا اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی سربراہی کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے، پاکستان نے کشمیر کاز پر آواز بلند کی لیکن آزادی مارچ کی وجہ سے توجہ منتقل ہوگئی۔

    اسد عمر نے کہا کہ جے یو آئی (ف) ڈی چوک پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی تھی، ان سے مذاکرات کا دارومدار ڈی چوک پر تھا، امید ہے جے یو آئی (ف) انتظامیہ سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے گی، جید علما مارچ میں شامل ہیں وہ معاہدے کو سمجھتے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: ملک کی ترقی کا دار و مدار انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے: اسد عمر

    ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو عمران خان کے ہاتھوں این آر او کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، عمران خان کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا وہ درست کہتے ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ نواز شریف بیرون ملک نہیں جائیں گے، وہ سروسز اسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک گئے تو ان کی سیاست غرق ہوجائے گی۔

    اسد عمر نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں تین قسم کے لوگ موجود ہیں، کچھ ممبر ایسے ہیں جو صرف پی ٹی آئی کے ساتھ رہے ہیں، کچھ ایسے ممبر ہیں جو دوسری جماعتوں سے آئے ہیں، کچھ ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگوں کی مختلف رائے ہے، کچھ لوگوں کے اقدامات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔

  • تاجر، صنعتکار اور کسان کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے: اسد عمر

    تاجر، صنعتکار اور کسان کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاجر، صنعتکار اور کسان کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے، حکومت کی کوشش ہے کاروبار بڑھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاجر، صنعتکار اور کسانوں کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے۔ تاجر اور کسان خوشحال نہیں ہوں گے تو مسائل ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پالیسی اور متعلقہ اداروں پر نظر رکھنا کمیٹی کا کام ہے، حکومت نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے کی کوشش کی۔ حکومت معاشی اہداف تاجروں کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ جب تک آپ کو میری اور مجھے آپ کی پالیسی سمجھ نہیں آتی ترقی نہیں ہوسکتی، 8 ماہ وزیر خزانہ رہا۔ پشاور اور کراچی سمیت 8 چیمبرز کا دورہ کیا۔ حکومت کی کوشش ہے کاروبار بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان دلیر فیصلے کرنے کی ہمت رکھتے ہیں، 70 سال سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ہر پاکستانی ان کے ساتھ ہے، وزیر اعظم نے جس طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا اس سے مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف نمائندوں نے کہا ہے کہ معیشت درست راہ پرگامزن ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جو مستقبل میں معاشی نمو کا باعث ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے بہتر سیکورٹی چاہیئے۔ معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

  • آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، اسد عمر

    آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، اسد عمر

    اسلام آباد : قائمہ کمیٹی خزانہ کےچیئرمین اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے،آئی ایم ایف نمائندوں نے کہا معیشت درست راہ پرگامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کےچیئرمین اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف سے مہنگائی ، سست معاشی شرح نمو اور توانائی کے شعبےمیں اصلاحات پربات چیت ہوئی۔

    کمیٹی کےارکان نےآئی ایم ایف کواپنےخدشات سے آگاہ کیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کمیٹی کےارکان نےآئی ایم ایف کواپنےخدشات سےآگاہ کیا، محصولات بڑھنےپر آئی ایم ایف مطمئن تھا، آئی ایم ایف نمائندوں کاکہناہےمعیشت درست سمت ہے۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف وفد نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمر اور ارکان سے ملاقات کی، اسدعمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا ان کیمرا اجلاس ہوا ، آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جیہاد اظہور کر رہےہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان مشن کےسربراہ اور کنٹری نمائندہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

    اجلاس میں پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے عالمی مالیاتی ادارےکاوفد پاکستان میں موجود ہے، اور اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ،سیکریٹری خزانہ اوردیگراہم احکام موجود تھے۔

    ملاقات میں معاشی صورتحال، قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور آئی ایم ایف کے وفد کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معاشی استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

  • پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا ، اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر کہیں نہیں جارہا ، اسد عمر

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف چھوڑکرکہیں نہیں جارہا، میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبر کا میرے علاوہ سب کو علم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسدعمر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی چھوڑنےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان تحریک انصاف چھوڑکرکہیں نہیں جارہا۔

    اسدعمر کا کہنا تھا میرےپی ٹی آئی چھوڑنےکی خبرکامیرےعلاوہ سب کوعلم ہے، میری پی ٹی آئی چھوڑنےکی کوئی خواہش نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا مصطفیٰ کمال سے ملاقات2018 کےالیکشن سے پہلے ہوئی تھی، آئی ایم ایف کے بجائے کہیں اور جانے کا مشورہ کبھی نہیں دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورویلیوڈایکسچینج ریٹ رکھنے سے متعلق میرا بیان توڑا مروڑا گیا، کہا تھا اوور ویلیوڈ ایکسچینج ریٹ رکھنے سے معیشت کی تباہی ہوئی۔

    اسد عمر نے کہا اوور ویلیوڈایکسچینج ریٹ سے متعلق انتہائی اقدام اسحاق ڈارنےاٹھائے، لگتا ہے اوور ویلیوڈ ایکسچینج ریٹ پر رپورٹ اردو میں جاری کرنا پڑےگی۔

    واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا۔

    انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

  • وزیراعظم نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کارکن مقررکردیا

    وزیراعظم نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کارکن مقررکردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے ، اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل کارکن مقررکردیا، اسد عمر کی بطور رکن اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے 13 جون کونیشنل ڈیولپمنٹ کونسل تشکیل دی تھی ، نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر منصوبہ بندی ،مشیر تجارت رزاق داؤد بھی ارکان میں شامل ہیں ، کونسل کا مقصد پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہے۔

    یاد رہے مئی میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنایا گیا تھاْ۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

    واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا۔

    انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا تھا۔

  • الحمدا للہ  بیٹنگ پہلے ہے، اب صرف5 ساڑھے 500 رنزکا سوال ہے، اسد عمر

    الحمدا للہ بیٹنگ پہلے ہے، اب صرف5 ساڑھے 500 رنزکا سوال ہے، اسد عمر

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ الحمداللہ! پاکستان کی بیٹنگ پہلےہے، اب صرف پانچ ساڑھے پانچ سو رنزکا سوال ہے، پاکستان نے ورلڈکپ میچ میں بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئر مین اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ کپ میں بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے بیٹنگ کے فیصلے پر کہا حمدا للہ پہلا مرحلہ تو خیر و عافیت سے گزر گیا، پاکستان کی بیٹنگ پہلےہے،اب صرف5 ساڑھے 500 رنزکا سوال ہے۔

    پاکستان نے ورلڈکپ کے ڈو اور ڈائی میچ میں بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 350 رنز بنائے تو حریف کو 311 رنز سے ہرانا ہوگا، اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف 400 رنز بنائے تو حریف کو 84 رنز پر آل آؤٹ کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے بڑا اسکور کریں، ہمیں پتہ ہے مارجن بہت بڑا ہے، کوشش کریں گے میچ جیتیں اور اچھا اختتام کریں

  • قومی دولت لوٹنے والوں کو سزا نہ دیں ایسا نہیں ہوسکتا، اسد عمر

    قومی دولت لوٹنے والوں کو سزا نہ دیں ایسا نہیں ہوسکتا، اسد عمر

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ملک کیلئے حساب کتاب اورپکڑدھکڑ ہورہی تو اچھی بات ہے ، قومی دولت لوٹنےوالوں کوسزانہ دیں ایسا نہیں  ہوسکتا، چینی پر ٹیکس مناسب نہیں واپس لینا چاہیے، چینی کی قیمتیں کم کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسدعمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری کے بیان پر کہا حساب کتاب اورپکڑدھکڑ اگرملک کیلئےہورہی ہےتواچھی ہے لیکن پکڑدھکڑسیاسی انتقام کےلیےہورہی ہےتوملک کےلیےاچھی نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا اسلام سزاجزاکانظام ہے، ناچیز بندوں کا اس سے تعلق نہیں اورجوبھی کام کیاجاتاہےاس کاصلہ ملتا ہے ، اللہ کہتا ہے نیکی کے بدلے جزا اور بدی کے بدلے سزاہوگی۔

    انھوں نے کہا قومی دولت لوٹنےوالوں کوسزانہ دیں ایسانہیں ہوسکتا، ایک شخص اسمبلی میں کھڑے ہوکرکہتاہے میرا منہ نہ کھلواؤ تم نےکیاکیا، ماحول یہ ہےارکان ایک دوسرے پر الزامات کے بعد ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، قومی دولت لوٹنے والوں کیخلاف ایکشن لیاگیاہے، جمہوریت کامطلب قانون کی حکمرانی ہوتاہے۔

    حساب کتاب اورپکڑدھکڑ اگرملک کیلئےہورہی ہےتواچھی ہے

    سابق وزیر خزانہ نے کہا معیشت کوکئی برسوں تک مختلف مسائل کاسامنارہا، کم وقت میں فوری طورپرطلب کم کی جاسکتی ہے، ن لیگ کےوالےمعیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کرگئےتھے، سلیم مانڈوی والاجب وزارت چھوڑکرگئےتوڈھائی ارب ڈالربجٹ خسارہ تھا۔

    ان کا کہنا تھا بجٹ بنانےوالی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، حکومتی کوششوں سےچندماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں70فیصدکمی آئی، ایسےاقدامات نہ کیے جائیں، جس سےایکسپورٹرزکےاعتمادٹوٹ جائے اور ایکسپورٹرز کااعتمادٹوٹ گیاتوبحال ہوتےہوتےدوسےڈھائی سال لگ جائیں گے۔

    اسد عمر نے کہا برآمدات بڑھانےتک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم نہیں ہوگا، فوری طور پر جی آئی ڈی سی ختم کرکےیوریاکی بوری پر 400روپے ختم کرائیں، نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو 5سال کیلیے ٹیکس سے استثنا دینا چاہیے۔

    چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا اس پرنظرثانی کرنی چاہیے

    سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ میں کچھ ایسےاقدامات ہیں جس پرنظرثانی کرنی چاہیے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا اس پرنظرثانی کرنی چاہیے، بجٹ اجلاس میں کسی اور کا نہیں معلوم شیخ رشید نے چینی کی قیمتوں پراعتراض کیا، چینی پر ٹیکس مناسب نہیں واپس لینا چاہیے، چینی کی قیمتیں کم کرنی چاہیے اور چینی کی قیمتیں بڑھنےکی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    انھوں نے مزید کہا کھانے پکانے کے تیل وگھی پرجو ٹیکس لگایاگیا اور چھوٹی گاڑیوں پرایف ای ڈی بڑھادی گئی اس پربھی نظرثانی ہونی چاہیے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا مشکلات کےباوجودکوشش ہونی چاہیےنچلےطبقےپرکم بوجھ پڑے، محنت کشوں کیلئےہمیں مزیداقدامات کرنےکی ضرورت ہے، احساس پروگرام سےمتعلق کچھ تجاویزدینا چاہتاہوں، درخواست ہے پنشن میں10سے15فیصد مزید اضافہ کیاجائے اور گھریلوملازمین کی بھی جسٹریشن کرائی جانی چاہیے۔

    درخواست ہے پنشن میں10سے15فیصد مزید اضافہ کیاجائے

    انھوں نے کہا محنت کشوں کی بڑی تعدادآج بھی رجسٹرڈنہیں ہے، محنت کشوں کورجسٹرڈکیاجائےاورای اوبی آئی میں رجسٹرڈکیاجائے، کم وقت میں صرف طلب کم کی جاسکتی ہے رسدنہیں بڑھائی جاسکتی، بھٹہ مزدورسےمتعلق بھی اقدامات کیےجائیں۔

    جس پر اسپیکرنےاسدعمرکوبھٹہ مزدوروں سےمتعلق بل لانےکی ہدایت کردی، سابق وزیر خزانہ نے کہا آیندہ سے ہر سال 50ہزار گھر مزدوروں کےلیے بنائے جائیں ، بھٹہ مزدوروں کی بھی رجسٹریشن کرائی جانی چاہیے، فیصلےصرف ارب پتی اسٹاک بروکرزکےلیےنہیں لیےجاتے، ملک لوٹنےوالوں کےلیے جزا وسزا کا نظام آئینی ذمے داری ہے۔

    ملک لوٹنےوالوں کےلیے جزا وسزا کا نظام آئینی ذمے داری ہے

    اسد عمر نے کہا 35 فیصدبجلی کی قیمت عام آدمی زندگی پرکتنا اثرکرتی ہے ، گیس کی قیمت پرکہتےتھےن لیگ کاخسارہ بھی کم کرو،چینی امیرآدمی نہیں بلکہ غریب کی توانائی کاذریعہ ہے ، کھادکی بوری پر400روپےمخصوص ٹیکس وصول کیاجارہاہے، جی آئی ڈی سی یاتومکمل ختم کیاجائے، مشکل حالات میں سفیدپوش طبقے پر کم بوجھ ڈالناہے، باہرسے آنے والی آمدن کو بڑھاناہے۔

    سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی نےملک میں انصاف کیلئےجدوجہدکی ہے، ہماری جدوجہدکامعاشی انصاف ایک بڑاحصہ ہے ، نیوکلیئرپاورملک کےلوگ ہیں انشااللہ جلد بہتری آئےگی، ہم عوام،کسان،مزدوروں کیلئےکھڑےرہیں گے ، اشرفیہ کیخلاف کھڑےرہیں انشااللہ کامیاب ہوں گے۔