Tag: asad umar

  • پاکستان کو ستمبر تک  آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، اسد عمر

    پاکستان کو ستمبر تک آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا، اسد عمر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حل کیلئے ڈالر بانڈز کے اجراء سیمت دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ملکی معشیت کولاحق مسائل کے حوالے سے کہا کہ آئندہ حکومت کی معاشی حکمت عملی میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا جبکہ ڈالر بانڈز کا اجراء اور آئی ایم ایف سے قرض سمیت تمام آپشنز زیرغور ہیں۔

    آئندہ حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ستمبر تک پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو شدید قسم کے معاشی بحران کاسامنا ہے، بیرون ملک میں مقیم پاکسستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔

    متوقع وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے بار ے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی منظوری پارلمینٹ سے ضروری ہے۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی حکومت زرعی شعبےمیں عائد کردہ ٹیکسوں میں کمی لائے گی‘ اسد عمر


    یاد رہے چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کارخانوں اور زرعی شعبے کو توانائی کی رسد پرمحصولات کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سمیت دوست ممالک کے پاس جا سکتا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کو کم از کم بارہ اب ڈالر فنانسنگ درکار ہوگی۔ مجموعی طور پر رواں مالی سال میں آٹھائیس ارب ڈالر درکار ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے اسد عمر کو اسپتال منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نواحی گاؤں میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے، تقریب میں گھوڑے موجود تھے کارکنان نے اسد عمر سے اصرار کیا کہ وہ گھوڑے پر بیٹھیں گھوڑے پر بیٹھنے کے دوران ان پاؤں پھسل گیا اور وہ گر کر زخمی ہوگئے۔

    رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو پہلے بھی کمر کی تکلیف تھی، ان کا سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چل سکے گا انہیں اسپتال میں رکھا جائے گا یا ڈسچارج کردیا گیا جائےگا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں اسد عمر نے این اے 54 سے کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں ممکنہ وزیر خزانہ بھی بتایا جارہا ہے۔

  • حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی: اسد عمر

    حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ 200 کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی اور بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پر غور کر رہا ہے۔ 200 کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی۔ کارپوریشنز کو نجی شعبے کے زیر انتظام ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دن میں کمپنیز کو ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا۔ فنڈ کا مقصد کارپوریشنز کے نقصانات اور قرضوں کو کم کرنا ہوگا۔

    اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کو یہ حکمت عملی اقتدار میں آتے ہی بنانی ہوگی۔ ویلتھ فنڈ کے قیام سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں مدد ملے گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی قرضے لینے پر غور کر رہے ہیں۔ ’سکوک بانڈز کے اجرا اور سعودی عرب سے خام تیل کی قیمتیں مؤخر کرنے پر بھی غور ہوگا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے، جس کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان کی خواہش ہے حکومت میں آکرعوامی مسائل حل کریں، حکومت میں آکر عوامی مسائل کےحل کیلئےانقلابی اقدامات کرینگے۔

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کاشکار ہے، ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے اسدعمر مشاورت کررہے ہیں، عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ قومی وسائل ان پر ہی خرچ ہوں گے، اسد عمر نےابھی سےمعیشت کی بہتری کیلئےتیاریاں شروع کردی ہیں،5سال میں ایک کروڑنوکریوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے گی کہ جس سے مسائل میں کمی واقع ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تیاری موجودہ حکومت کرے گی، حلف برداری میں غیرملکی سربراہان کی شرکت پرابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم سارک ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

    نواز شریف نے اپنی تقریب حلف برداری میں کسی کو نہیں بلایاتھا، عمران خان جلد وفاقی،صوبائی وزرا کےحوالے سےآگاہ کرینگے، بیرون ملک سے پاکستانی سرمایہ کاری کیلئے آرہےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے لیے دو نام فائنل کرلیے

    تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے لیے دو نام فائنل کرلیے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے لیے حکمت عملی تیز کردی، وفاقی کابینہ کے لیے دو نام فائنل کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا جائے گا، جبکہ وزارت داخلہ کے لیے دو نئے امیدوار ہیں، وزارت داخلہ کا قلمدان شیخ رشید یا چوہدری سرور کو ملے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملک امین اسلم کو مشیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ ناموں پر پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب سمیت تین صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہےجبکہ سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


    تحریک انصاف کا مرکز سمیت 3 صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان


    پی ٹی آئی نے مرکز میں ق لیگ، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ، بی اے پی اور آزاد امیدواروں کی حمایت لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کی حمایت یافتہ جماعت ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ، علیم خان اور فواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ ہیں ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سال ڈیڑھ سال میں لاکھوں کروڑوں لوگ بہتری دیکھیں گے: اسد عمر

    سال ڈیڑھ سال میں لاکھوں کروڑوں لوگ بہتری دیکھیں گے: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سال ڈیڑھ سال میں لاکھوں کروڑوں لوگ بہتری دیکھیں گے، سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی اقدامات کرنے ہوں گے، معیشت کی مضبوطی ملک کے لیے اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عقل کُل نہیں ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، عوام کو جلد ہی تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی، عمران خان جیسا لیڈر ملک کی تقدیر بدل دے گا، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔


    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش


    خیال رہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے آج بنی گالا میں خصوصی خطاب بھی کیا، اس موقع پر انھوں نے پاکستان کو متحد دیکھنے کی خواہش اور عزم ظاہر کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 22 سال پہلےجو جدوجہدشروع کی تھی، آج اس میں کامیابی ملی، چاہتاتھا، پاکستان وہ ملک بنے،جس کاقائداعظم نے خواب دیکھا تھا۔ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن میں لوگوں نے بہت قربانیاں دی، عوام کو داد دینا چاہتا ہوں، پاکستان کے عوام کو انتخابات میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شکریہ این اے 54، شکریہ اسلام آباد، شکریہ پاکستان، اسد عمر

    شکریہ این اے 54، شکریہ اسلام آباد، شکریہ پاکستان، اسد عمر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 پر کامیابی پر کہا کہ اسلام آباد اور پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراین اے 54 میں فتح پر اپنے پیغام میں کہا شکریہ این اے 54، شکریہ اسلام آباد، شکریہ پاکستان۔

    خیال رہے کہ این اے 54 اسلام آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ ( ن ) کے انجم عقیل خان 32 ہزار 991 ووٹ حاصل کرسکے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کامسئلہ یہ ہے کہ ان کو فیئر الیکشن جیتنے کی عادت نہیں، جن ووٹرز کا ن لیگ انتظار کررہی تھی، انھیں پتا نہیں تھا کہ اب وہ ان کا نہیں رہا.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سب سے زیادہ جو پریشانی ہے، وہ ان کی ہار ہے، ن لیگ کے بیانیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا قابل فہم ہے، بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے۔


    مزید پڑھیں : الیکشن 2018: تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں


    واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کے دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیے، اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ کو فیئرالیکشن جیتنے کی عادت نہیں، بھارت کا واویلا قابل فہم ہے: اسد عمر

    ن لیگ کو فیئرالیکشن جیتنے کی عادت نہیں، بھارت کا واویلا قابل فہم ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کامسئلہ یہ ہے کہ ان کو فیئر الیکشن جیتنے کی عادت نہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن ووٹرز کا ن لیگ انتظار کررہی تھی، انھیں پتا نہیں تھا کہ اب وہ ان کا نہیں رہا.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سب سے زیادہ جو پریشانی ہے، وہ ان کی ہار ہے، ن لیگ کے بیانیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا قابل فہم ہے.

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے.

    اسد عمر نے کہا کہ الیکشن تحریک انصاف نے نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، ہمیں تو نظام بالکل درست نظر آیا ہے.

    اسدعمر نے کہا کہ ہمیں کسی چیز کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں.

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کے دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیے۔ اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق تحریک انصاف کو  واضح برتری حاصل ہے۔


    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌ کے تحفظات رد کردیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان انشاءاللہ ضروروزیراعظم بنیں گے‘ اسدعمر

    عمران خان انشاءاللہ ضروروزیراعظم بنیں گے‘ اسدعمر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام سروے بتا چکے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت بنی گی، عمران خان انشاءاللہ ضروروزیراعظم بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے امیدوار اسد عمر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی رفتار سے پولنگ چلتی رہی توپریشانی ہوجائے گی۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن پاکستان کی سمت متعین کرے گا، امید ہے آج کے فیصلے کے بعد پاکستان صحیح سمت میں چلے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران کچھ بھی ہوا وہ میڈیا کی آنکھ دکھا دے گی۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سروے بتاچکے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت بنی گی، عمران خان انشاءاللہ ضروروزیراعظم بنیں گے۔

    اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ اپنا ووٹ تبدیلی اور پاکستان کی بہتری کے لیے ڈال دیا،عوام بھی اپنےضمیرکےمطابق ووٹ ڈالیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گھربیٹھ کرتنقید سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع

    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • موجودہ حکومت معاشی ابتری کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے: اسد عمر

    موجودہ حکومت معاشی ابتری کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک سال بعد معاشی ابتری کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے، قرضے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ملک کا معاشی خسارہ بھی سب کے سامنے ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ صرف معاشی ہی نہیں بلکہ قومی سلامتی و دیگر معاملات کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے، اسٹیٹ بینک نے 7 ارب ڈالر کے ذخائر استعمال کئے جبکہ پاکستان کے مزدوروں کے ساتھ معاشی دہشت گردی ظلم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 525 ارب گردشی قرضہ دوبارہ ملک پر چڑھ چکا ہے، حکومت نے بجٹ خسارے میں گردشی قرضے کو ظاہر تک نہیں کیا، اگر یہ قرضہ ظاہر کیا تو بجٹ خسارہ 7 فیصد سے زیادہ ہوجائے گا، حکومت خود مان رہی ہے بجٹ خسارہ 5 فیصد سے اوپر ہے، ریبیٹ کی مد میں ایکسپورٹرز کے 400 ارب روپے روکے ہوئے ہیں۔

    ملکی تاریخ میں سارے مقدمات ڈیل کے ذریعے ختم ہوئے، اسدعمر

    شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پاکستان کے آئین و قانون سے بالاتر ہیں، یہ لوگ ایسا کیا کرتے ہیں کہ انھیں اپنی ہی عوام سے خوف ہے، نواز شریف مغل اعظم ہیں اس لئے انھیں سیکیورٹی دی جاتی ہے، نا اہلی کے بعد کسی سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی سے لاعلم ہوں، اتنا ضرور جانتا ہوں پچھلے دیگر وزرائے اعظم کو سیکیورٹی نہیں ملی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے لیے وسائل کی کمی نہیں، کمی صرف عوام کے لئے ہے، ن لیگ کے تمام فیصلے پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے برابر ہوتے ہیں، قومی اقتصادی کونسل میں اکثریت کے مؤقف کو جھٹلایا گیا، اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے چاہیں تو اپنے صوبوں میں بجٹ پیش کرسکتے ہیں۔

    زرمبادلہ ذخائرمیں 6 ارب ڈالر کی کمی ہو چکی ‘ اسد عمر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اس لئے نہیں آرہے کہ کیس آگے نہ بڑھ سکے، میرے خیال سے ان کے سمدھی بھی چاہتے ہیں اسحاق ڈار واپس نہ آئیں، نواز شریف کو ڈر ہے کہ اگر وہ واپس آئیں تو کہیں ان کا مؤقف نہ بدل جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔